Khayaal Mall Profile picture
#Islam #Pakistan #Contentwriter #Technology #Politics #PTI #Shoppingandretail #OnlineTrading #LeatherShoes #Kaptaanchappal #Handicrafts #Tourism #History
Apr 23 6 tweets 6 min read
آج سے برابر کام شروع
کل ان شاءاللہ فیصل آباد پہنچ کر ان کی ویڈیوز بھی شئیر کیا کروں گا۔ اور پشاوری چپلیں اور لیدر شوز بھی ان شاءاللہ جلد ہی پہنچ رہے۔
یہ واش اینڈ وئیر ہے کوالٹی شاندار رنگ بے شمار
اپنی پسند کا رنگ اپنے ایڈریس کیساتھ
03125334666
پر واٹس ایپ کریں 👇


Image
Image
Image
Image
رنگ اور کپڑے کی سو فیصد گارنٹی ہو گی کپڑا یا رنگ خراب ہو تو واپس ہوگا۔👇


Image
Image
Image
Image
Oct 7, 2022 17 tweets 5 min read
کیا کبھی اسلام میں فحاشی کے اڈوں، جوئے خانوں، منشیات فروشوں، ڈکیتوں، دھوکہ بازوں اور غیر قانونی مقیم جرائم میں ملوث افغانیوں کے خلاف اقدامات کی تیاری کرتے کبھی @ICT_Police کی ایسی ویڈیوز آئیں؟
نہیں
مگر 70 سالہ اشرافیہ اور اس کرپٹ نظام کی غلامی سے تنگ عوام اپنے حقوق مانگنے👇 کے لئےجب بھی ایوان اقتدار کے دروازے کھٹکھٹانے پہنچی اسے ظلم و جبر کا نشانہ بنایا گیا۔
ان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، انہیں گرفتار کر کے ریاستی جبر کا نشانہ بنایا گیا، انہیں کیڑے مکوڑوں کی طرح مسل دیا گیا
کیوں آخر؟
کبھی سوچا آپ نے؟
24 کروڑ کم و بیش پاکستانی 👇
Sep 3, 2022 10 tweets 3 min read
یونیورسٹی آف اوکاڑہ سے 3 ٹرکوں میں امدادی سامان فاضل پور لے جایا گیا۔ ایک پروفیسر کا وہاں کوئی جاننے والا تھا جو سٹار اکیڈمی کا مالک ہے۔ اس سے رابطہ کیا اور سامان سمیت اس کی اکیڈمی میں پہنچ گئے۔
انہوں نے جں سامان دیکھا تو ان کی رالیں ٹپک پڑیں کیونکہ سامان میں 1 ہزار آٹے کا 👇 تھیلہ، کئی سو خیمے، متاثرین کیلئے نئے ملبوسات و جوتے سمیت چاول، چینی، دودھ، دالیں، صابن، سرف اور کمبل وغیرہ تھے۔
انہوں کے قافلے کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا قافلے میں شامل یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ کو فوراً کھانا وغیرہ کھلایا۔
کھانے کے دوران ان میں ایک کہنے لگا سر آپ 👇
Aug 17, 2022 13 tweets 3 min read
اقرار و معافی نامہ ۔۔۔ !!!
میں محمد فاروق آج یہ اقرار کرتا ہوں کہ میں ملکی سلامتی کے اہم ترین اداروں سے متعلق بدگمانی کا شکار ہوا اور اپنے کئی تحاریر میں ان پر تنقید بھی کی اور دل میں اٹھنے والے خدشات کی بنا پر کئی سوالات بھی پوچھے۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے ایسا کیوں 👇 کیا؟
میں نے بچپن سے لے کر جوانی اور پھر ڈھلتی عمر تک اپنے اہم ملکی اداروں سے متعلق جو کچھ پڑھا، سنا، فلموں اور ڈراموں میں دیکھا اس کی وجہ سے میں انہیں "ماہان ادارے" سمجھتا تھا، ان کی عزت دل و جان سے زیادہ کرتا تھا، انہیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز سمجھتا تھا، انہیں پاکستان 👇
Aug 15, 2022 7 tweets 3 min read
ایک فریم میں تین تصاویر نہیں بلکہ سوچ کی عکاسی ہے۔
ایک یوم آزادی تقریب لاہور میں ہوئی جہاں حکومت سے زبردستی نکالے گئے راہنما عمران خان نے لوگوں کو لا الہ الااللہ کا مفہوم سمجھایا اور اس کے جان نثاران اللہ کے آگے جھکے دکھائی دے رہے۔ اسی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی👇 ImageImageImage نے سود سے متعلق قانون سازی کی بات بھی کی اور اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جنگ کرنے والوں کو 5 سال قید کی سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسی تقریب میں آئے لاکھوں پاکستانیوں نے پاکستان کا مطلب کیا کے جواب میں لا الہ الااللہ کا نعرہ حق بلند کیا
اب چلتے ہیں 👇
Aug 9, 2022 6 tweets 2 min read
فرق۔۔۔
یہ چاہتا ہے عوامی راج ہو
وہ چاہتے ہیں غلامی راج چلتا رہے
یہ چاہتا ہے کوئی بھوکا نہ سوئے
وہ چاہتے ہیں عوام کا پیٹ بھر گیا تو وہ بھوکے مریں گے
یہ چاہتا ہے شفاف انتخابات سے عوام اپنے نمائیدے اپنے لئے چنیں
وہ چاہتے ہیں ماضی کیطرح وہ حکمران منتخب کریں
یہ چاہتا ہے اس ملک سے👇 کمیں گیری ختم ہو اور برابری آئے
وہ چاہتے ہیں اگر کمین ہی ختم ہو گئے وہ چودھراہٹ کس پر کریں گے
یہ چاہتا ہے عوام کو سستا پٹرول اور آٹا ملے
وہ چاہتے ہیں عوام کا کٹرول سستا کرنے سے ان کا مفت پٹرول اور آٹا بند نہ ہو
یہ چاہتا ہے فرقہ واریت اور دہشت گردی ختم ہو
وہ چاہتے ہیں ان کی 75 👇
Apr 12, 2022 6 tweets 3 min read
کل رات اسی وقت خبردار کیا تھا کہ اداروں کے خلاف چلنے والے ٹرینڈز میں شرکت بلکل نہ کریں یعنی ان ہیش ٹیگز کو اپنے ٹویٹس میں مت لکھیں اس سے آپ کا اکاؤنٹ آسانی سے ٹریس ہو جاتا۔
اور یہی ہوا
ٹرینڈ کسی "اور" نے شروع کیا اور ہمارے کئی نادان اس میں کود پڑے
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
👇 اب اسے بڑھا چڑھا کر دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا اور تحریک انصاف کو نشانہ پر رکھ لیا جائے گا کہ یہ ملکہ سلامتی اداروں کی دشمن جماعت ہے۔ پابندیاں لگ سکتیں
ہو سکتا کل کو فاٹف کے ذریعہ بھی اسی چیز کو بنیاد کر پاکستان پر پابندیاں "لگوائی جائیں". 👇
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
Apr 11, 2022 4 tweets 2 min read
بہت بڑی سازش
آپ نے دیکھا ہوگا ارطغرل ڈرامہ میں کئی بار غداران اور مخالفین نے ارطغرل اور اس کے ساتھیوں کو سلطان اور برکے خان کی نظروں میں غدار قرار دلوا کر مروانے کی کوشش کی
عین اسی طرح اس وقت پاکستان میں عمران خان اور اس کی پارٹی کو دنیا کی نظروں میں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور 👇 خاص طور پر اسلامی دنیا کی نظروں میں غدار قرار دلوا کر رستے سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حالیہ ڈرامہ میں پہلے اداروں کے خلاف بھڑکایا گیا۔ احتجاجی ریلیوں میں کئی نوجوانوں نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے کہ مجھے پڑھ کر حیرت ہوئی ان کی تصاویر لگا لگا کر👇
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
Jan 9, 2022 5 tweets 2 min read
سانحہ مری کئی جانیں لے گیا۔ اللہ کریم سبھی مرحومین کی مغفرت فرمائے۔
مگر ایک تلخ سچائی ہے کہ مری میں سویپر سے لیکر ہوٹل مالکان تک اور دکاندار حضرات ایک تگڑا مافیا ہیں جن کی جڑیں بہت گہری ہو چکی ہیں۔
مجھے سوات میں ایک رات ٹھہرنا تھا وہاں ٹویٹر فیملی کے ایک دوست جنہیں پہلی بار👇 ہی ملا تھا وہ زبردستی اپنے گھر لے کر گئے اور ہوٹل میں نہیں جانے دیا۔ جہاں سے چادریں خریدتا ہوں انہوں نے بھی ایک کمرہ صرف دور دراز سے آئے خریداروں کے لئے وقف کر رکھا ہے اور ہر کسٹمر سے کہتے ہیں اگر آرام کرنا یا رات ٹھہرنا ہے تو ہم حاضر ہیں۔
ایک جگہ سے مانو کے لئے سوٹ پسند آ 👇
Dec 9, 2021 9 tweets 2 min read
پچھلے دنوں ہم نے سیالکوٹ میں مذہب کارڈ اور فیصل آباد میں عورت کارڈ کو سڑکوں پر برہنہ ناچتے دیکھا۔
سب نے اپنے اپنے انداز میں اظہار رائے کیا مگر جلد باز ہمیشہ کی طرح بازی لینے کے چکر میں ان واقعات کے نتیجہ میں ہونے والے محرکات نظر انداز کر گئے۔
سانحہ سیالکوٹ کی آڑ میں کئی 👇 لبرل و مذہب بیزار بھی متحرک ہوئے اور قانون ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہی نشانہ پر رکھ لیا۔ یاد رکھیں جس طرح پہلے مجاہدین بنا کر بعد میں انہیں دہشت گرد ثابت کر کے مسلمانوں کے جذبہ جہاد پر جاتی ضرب لگائی گئی عین اسی طرح اب ناموس رسالت و مذہب کے نام نہاد ٹھیکیداروں 👇
Dec 6, 2021 11 tweets 4 min read
سلاجیت وسطی ایشیا کے پہاڑوں میں پایا جاتا ہے اور پاکستان میں یہ زیادہ تر گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے نکالا جاتا ہے۔ کریم الدین بتاتے ہیں کہ سلاجیت بہت سالوں تک مختلف پہاڑوں کے غاروں میں موجود معدنیات اور پودوں کے مرکب سے بنتا ہے۔ جس کے بعد ایک صحیح وقت پر اسے نکال لیا جاتا ہے👇 لیکن اس کو ڈھونڈنے کا عمل اتنا آسان نہیں جتنا سمجھا جاتا ہے۔ بلند و بالا پہاڑوں کے پُر خطر اور دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے کریم الدین کے کاریگر سلاجیت ڈھونڈنے سورج نکلنے سے پہلے پہاڑوں کی طرف نکل جاتے ہیں۔ اکثر سلاجیت کی تلاش میں کئی روز بھی لگ جاتے ہیں۔👇
Oct 16, 2021 13 tweets 3 min read
عمران خان کے سیاست میں آنے کا محرک اس ملک سے نا انصافی، کرپشن اور غربت ختم کرنا تھا۔ اسے اس وقت کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کی دعوت بھی ملی تھی۔ وہ چاہتا تو بڑے آرام سے کسی بھی جماعت میں شامل ہو کر کوئی وزارت لیتا اور پھر نسل در نسل اس جماعت کے لیڈر کی غلامی کرتے 👇 ہوئے رعب داب کیساتھ "کھڑپینچی" کرتا۔
مگر وہ پاکستان میں مسلسل کچھ سال رہ کر پاکستان کا مکروہ سیاسی نظام قریب سے دیکھ کر اس نتیجہ پر پہنچ چکا تھا جو وہ کرنا چاہتا ہے وہ ان سیاسی جماعتوں میں رہ کر کرنا ممکن نہیں اس کے لئے ایک تیسری بڑی سیاسی قوت چاہئے جو انہیں پچھاڑ کر حکومت 👇
Oct 15, 2021 26 tweets 5 min read
ولادتِ نبوی۱۲/ربیع الاوّل اوروفات ۲/ربیع الاوّل
ایک تحقیق
از: مولانامحمدشفیع قاسمی بھٹکلی
ناظم ادارہ رضیة الابرار،بھٹکل
منقول من
darululoom-deoband.com/urdu/magazine/…
جاری ہے👇 قدیم زمانہ سے یہ بات مشہور ومعروف ہے کہ آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش پیرکے دن ۱۲/ربیع الاول کو ہوئی۔ اور ۱۲/ربیع الاوّل کو برصغیر میں حکومت کی طرف سے چھٹیاں بھی ہوتی ہیں👇
Oct 15, 2021 6 tweets 2 min read
اگر آپ کے پاس کسان کارڈ نہیں ہو گا تو آپ حکومتِ پنجاب کیطرف سے سستی کھاد سکیم، بغیر سُود قرضہ سکیم، رعائیتی ٹیوب ویل و ڈرپ اری گیشن سکیم اور اسی طرح کی دوسری سکیموں سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
لہذا کسان کارڈ بنوائیے یہ آپ کے لئے شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کی طرح کام کرے گا۔جاری 👇 کسان کارڈ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ رجسٹریشن فارم حاصل کریں. یہ فارم آپ کو آپ کی تحصیل میں واقع محکمہ توسیع زراعت کے دفتر سے مفت ملیں گے.
فارم لے کر اسے پر کریں.
فارم پر کرنے میں بہت آسان ہے سوائے اس کے کہ آپ کو اس میں👇
Oct 2, 2021 12 tweets 3 min read
گزشتہ سے پیوستہ
کل ایک تھریڈ لکھا جس میں کچھ ایسے مافیاز کو بے نقاب کرنے کی کوشش جن کی وجہ سے عام عوام کا استحصال ہوتا ہے اسی سلسلے کو تھوڑا آگے بڑھاتا ہوں۔
مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین دونوں صوابدیدی عہدے ہیں یعنی حکومتی پارٹی کی مرضی جنہیں وہ چاہیں اس کرسی پر 👇 بٹھا دیں۔ مارکیٹ کمیٹی ایک ایسا ادارہ ہے جس نے متعلقہ شہر یا علاقے میں اشیائے ضروریہص خورد و نوش کی طلب و رسد، سٹاک اور قیمتوں کا تعین کر کے ان پر ضلعی و شہری انتظامیہ کے ذریعے مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔
میں اپنی تحصیل کی بات کرتا ہوں یہاں چیئرمین 👇
Oct 1, 2021 11 tweets 3 min read
ایک کسان نے شب و روز کی محنت کے بعد دو ایکڑ سبزیوں کی فصل تیار کی۔ موسمی اثرات سے پروا ہو کر دن بھر کی مشقت سے اسے توڑا اور آدھی رات کے بعد اپنی گڈ، گدھا ریڑھی یا ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعہ اسے منڈی میں اس آڑھتی کے تھڑے تک پہنچایا جس سے پیشگی رقم کے کر اس نے اپنے اخراجات پورے کئے👇 آڑھتی کا منشی اور پلے دار اسے دیکھتے ہی چلائے پا رفیق آج کیوں توڑ لایا کدو یار ۔۔۔ آج کل تو ریٹ ہی نہیں۔۔
چل خیر لے آیا ہے تو اب اتار۔۔
پلے دار سبزی اتار کر تھڑے پر رکھتے اور پا رفیق کی جانب گھورنے لگے۔۔۔ کیونکہ انہیں زمیندار سے ناشتہ چائے چاہئے تھی۔۔
انہیں کچھ دے دلا کر وہ👇
Jun 2, 2021 6 tweets 3 min read
"چمڑے کی کمائی اگر حلال کی ہو بہت با برکت ہوتی ہے".
میں نے پشاوری چپلوں کی فروخت کا پچھلے سال کام شروع کیا تو پہلا جوتا 3 ہزار کا خرید کر 3500 کا فروخت کیا۔ نہ جاٹوں سے متعلق آگاہی تھی نہ ہی چمڑے کی پہچان۔ اور اوپر سے یہ کہ پشاور سے لڑکا خرید کر ڈسپیچ کرتا تھا میں وہ جوتا👇 ImageImageImageImage دیکھتا تک نہیں تھا۔ بہت شکایات بھی ملیں اور کئی مخلص احباب نے اچھے مشورے بھی دیے۔
پھر اس سیزن میں گھر سے نکلا اور چارسدہ اور پشاور خود جا کر ان جوتوں کی تیاری کے تمام مراحل دیکھے۔ زیادہ تر کارخانہ والے "بی پئیر" چمڑے سے جوتے تیار کرتے پائے گئے۔ جو اعلی کوالٹی چمڑہ استعمال کرتے👇
Apr 15, 2021 16 tweets 5 min read
ترغیبی تھریڈ 👇
چاچا چپس والا سے خیال ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز کا سفر۔۔۔
آج سے چند سال پہلے ہی کہ بات ہے میں رینالہ میں ہی ایک کریانہ و جنرل سٹور کی دکان چلاتا تھا۔ اچھی آمدنی ہو جاتی تھی گذر بسر بہترین چل رہی تھی۔ پھر والدہ کو کینسر تشخیص ہوا اور دو سال تقریباً ان کے علاج معالجے👇 کی وجہ سے مالی حالات بہت خراب ہوئے مقروض ہو گیا۔
پھر کئی جگہ نوکری ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر نہ مل پائی۔
دکان میں فرنیچر وغیرہ موجود تھا مگر سودا ڈالنے کے پیسے نہ تھے۔
پھر ٹویٹر فیملی سے ایک بھائی نے مجھے کچھ بجٹ آفر کیا کہ اتنے پیسوں میں کیا ڈالوں جس سے خاندان کی کفالت ہو سکے۔👇
Apr 10, 2021 4 tweets 1 min read
چند روز پہلے بائیکیے کے ساتھ سفر کر رہا تھا جوہر ٹاؤن میں ایک اشارے پر چند مزدور دیکھے جنہوں نے بیلچے اور کدالیں اٹھا رکھی تھیں۔ ان میں دو بلند آواز میں فریاد کر رہے تھے کہ جناب اسیں پردیسی مزدور آں اج دیہاڑی نئیں لگی 5 بندیاں نے روٹی کھانی کچھ مدد کرو۔
کئی لوگ انہیں پیسے دے 👇 رہے تھے میں نے بھی حسب توفیق دے دیے۔
پھر ایک دن اسی روٹ سے دوبارہ سفر کا اتفاق ہوا اتفاقاً وقت بھی وہی تھا جس وقت میں پہلے وہاں سے گذرا۔ پھر وہی ہٹے آدمی وہی حلیے اور وہی فریاد۔ میں نے بائیکئے سے کہا بائیک سائیڈ پر لگائے اور خود اتر کر ان کے پاس گیا۔ اتنے میں اشارہ کھل کھل گیا 👇
Apr 8, 2021 4 tweets 2 min read
پچھلے چند روز سے سوشل میڈیا سے دور ہوں۔
کچھ والدہ کے چیک اپ کی مصروفیت رہی اور کچھ لاہور ہربنس پورہ روڈ پر اپنا چھوٹا سا "خیال مال" کا سیٹ اپ بنانے میں مصروف رہا۔
الحمدللہ آج سامان وغیرہ شفٹ کر لیا ہے پیر سے باقاعدہ مردانہ و زنانہ ملبوسات، پشاوری چپلیں، شوز، بیڈ شیٹس، شہد،👇 دیسی گھی، ہئیر آئل اور کھجوروں کی آنلائن فروخت کا آغاز ہو جائے گا۔
میں یہ کام @sher_aslam شیر اسلم بھائی کے ساتھ مل کر شروع کر رہا ہوں۔ سبھی اعلی کوالٹی پراڈکٹس کا کم مقدار سٹاک میرے پاس موجود ہو گا اور یہیں سے معزز احباب کو کورئیر ہو گا۔
امید کرتا ہوں ہمیشہ کی طرح آپ احباب 👇
Apr 4, 2021 9 tweets 2 min read
وزیر اعظم نے عوام کے سوالات سنے اور جوابات دیے۔
کئی سوالات کے جوابات سے وہ عوام کو مطمئن نہیں کس سکے۔
مہنگائی ختم کرنے کا کوئی "تبدیل شدہ" طریقہ؟
معاشی ترقی کے اثرات عام آدمی تک پہنچانے کا طریقہ؟
نئے پاکستان میں گھر سرکاری ملازمین کو ہی ملنے غریب مستری، مزدور، ریڑھی والا وغیرہ👇 کیسے اپنے گھر کا خواب پورا کر سکے گا؟
گاڑیوں اور سیمنٹ کی ریکارڈ سیل سے اپر کلاس کی مزید ترقی تو ظاہر ہو رہی ہے مگر غریب کب اور کیسے ترقی کر سکتا ہے؟
آئیں چند حل تجویز کرتے ہیں۔
فوری طور پر گھی، دالوں اور پولٹری پر لگے نئے ٹیکسسز میں کمی کریں۔ کیونکہ ملک اب دیوالیہ پن کے خطرے👇