❤️GOLDツLEAF❤️ Profile picture
احتیاط کریں کیا پتہ میری اٹھ بیٹھ فرشتوں کے ساتھ ہو
Mar 25, 2020 4 tweets 1 min read
آئیسولیشن کے حوالے سے شعبِ ابی طالب کا ذکر- وہ سوشل بائیکاٹ تھا، یہ سوشل ڈسٹینسنگ ہے، لیکن آئیسولیشن ہر دو صورتوں میں ہے۔تنگی کیساتھ آسانی والی بات سمجھ آنے لگتی ہےپھر اچانک سے اصحابِ کہف کا خیال آتا ہے کہ انہوں نے بھی تو سیلف آئیسولیٹ لیا تھا، اور اسی میں بچت تھی
@SarmadSultanS یونس علیہ السلام بھی تو مچھلی کے پیٹ میں سب سے الگ ہو گئے تھے لیکن وہیں سے اللہ نے انہیں نئی زندگی دی۔ غارِ حرا کی آئیسولیٹڈ عبادتوں کا خیال آئے تو بھی سمجھ آتی ہے کہ ہر وقت ہجوم ضروری نہیں ہوتا۔ اللہ سے تعلق بنانے کو کبھی آئیسولیشن اختیار کرنی پڑتی ہے، سیلف آئیسولیشن۔