Discover and read the best of Twitter Threads about #ادب_کا_سفر

Most recents (5)

#Punjabi
#Literature
31 اگست 1919ء_____
گوجرانولہ کی جنم بھومی
والد کرتار سنگھ اور والدہ راج کور کی اکلوتی اولاد
استاد گھرانے میں پیدائش
چھوٹی عمر میں شاعری کاآغاز
16 سال کی عمر میں پریتم سنگھ سے شادی
1935 میں پہلا پنجابی شعری مجموعہ "ٹھنڈیاں کرناں" شائع
پنجاب کےبٹوارےکی چیخوں،
آہ وبکا، قتل وغارت میں مکمل ادبی روپ کی تشکیل
بھارتی جنتا ایوان کی رکن
تین دفعہ "ڈاکٹر آف لٹریچر" کی اعزازی ڈگری ملنا
پہلا اور آخری عشق ساحر لدھیانوی
ان کی تحریروں کے اُردو، ہندی، تامل، مراٹھی، انگریزی کے علاوہ فرانسیسی جاپانی اور ڈینش اور کئی مشرقی یورپی زبانوں میں تراجم
پنجابی
ادب کا اعلی ترین "گیان پتھ ایوارڈ" ملنا
"ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ" پانے والی لکھاری
"صدارتی پدم شری ایوارڈ" پانے والی واحد خاتون
آل انڈیا ریڈیو کی پنجابی اناءونسر
پنجابی زبان کی صدی کی شاعرہ
خالص پنجابن اور صف اول کی مصنفہ امرتا کا
Read 4 tweets
بیٹیاں ہوں تو ماؤں کو نیند نہیں آتی
آنگن میں ٹہلیاں کرتے ، کبھی سہیلیوں سے لڑتے ،
ماؤں کی نیندیں لوٹ لیتی ہیں
رنگ برنگے فراکوں میں لپٹی گڑیا ماں کے برابر آ جاتی ہے
اور ماں ہر بار درزی سے قمیض کی لمبائی کم ہے کا شکوہ کرتی ہے
پرانی ساڑھیاں لمبے فراک بن جاتے ہیں
گوٹے کنارے والے بیس سال پرانے دوپٹّے
پھر سے اوڑھے جاتے ہیں

بیٹیاں ہوں تو ماؤں کو نیند نہیں آتی
کونوں کھدروں میں سرگوشیاں بڑھ جاتی ہیں
ماں کی لال لپسٹک اور کاجل دنوں میں ختم ہو جاتا ہے
اب ماں کو ہر بار دوکاندار سے کچھ خریدتے پسینہ آنے لگتا ہے
درزی کو ناپ سمجھاتے آنکھیں چرانی پڑتی ہیں
شوہر کو اضافی خرچے پر راضی کرنا پڑتا ہے
تنکا تنکا جیسے کوئی چڑیا
آشیانہ بناتی ہے
بیٹیوں کی مائیں جہیز بناتی ہیں
بیٹیاں ہوں تو ماؤں کو نیند نہیں آتی
اپنی دوائی پھر لے لوں گی کہہ کرکمیٹیاں ڈالتی ہیں
Read 5 tweets
#عید_غدیر_خم

غدیر غدیر ھے !
1۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ھے جو ایک لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کے مجمع میں بیان کیا گیا
2۔ سب مسلمانوں کو حکم دیا گیا کہ غیر حاضر لوگوں کو بتائیں
3۔ حج کے لیے روانہ ھونے سے پہلے اعلان کیا گیا کہ
1/5
#اھلبیت_راہِ_نجات
#ادب_کا_سفر
#GhadeerVibes
سرکار دوعالم صلى الله عليه وآله کا قافلہ حج کے لیے جانا چاھتا ھے (تاکہ لوگ اس میں شامل ھو سکیں)
4۔ اس سفر میں سرکار دوعالم صلى الله عليه وآله تمام ازواج کو اپنے ھمراہ لے گئے
5۔ سرکار دوعالم نے ابتدائے خطبہ میں اپنی رحلت کی خبر دی (انی اوشک ان ادعی فاجیب)
2/5
6۔ اپنا پیغام پہنچانے کے متعلق لوگوں سے پوچھا ۔ (فما ذا انتم قائلون؟ قالوا :قد بلغت ونصحت وجاھدت فجزاک اللہ عنا افضل الجزاء)
7۔ تمام عقائد و اصول دین کا اقرار لیا ( الستم تشھدون ان لا الہ الا اللہ و ان محمدا عبدہ ورسولہ و ان الجنہ (ت) حق و النار حق)
3/5
Read 5 tweets
اس کی قربت میں بیتے سب لمحے

میری یادوں کا ایک سرمایہ

خوشبوؤں سے بھرا بدن اس کا

قابل دید بانکپن اس کا

#ادب_کا_سفر
شعلہ افروز حسن تھا اس کا

دل کشی کا وہ اک نمونہ تھی

مجھ سے جب ہم کلام ہوتی تھی

خواہشوں کے چمن میں ہر جانب

چاہتوں کے گلاب کھلتے تھے

اس کی قربت میں ایسے لگتا تھا

اک پری آسماں سے اتری ہو

جب کبھی میں یہ پوچھتا اس سے

ساتھ میرے چلو گی تم کب تک

#ادب_کا_سفر
مجھ سے قسمیں اٹھا کے کہتی تھی

تو اگر مجھ سے دور ہو جائے

ایک پل بھی نہ جی سکوں گی میں

آج وہ جب جدا ہوئی مجھ سے

اس نے تو الوداع بھی نہ کہا

جیسے صدیوں سے اجنبی تھے ہم

#ادب_کا_سفر
Read 3 tweets
کچے گھر اور پکے رِشتے ہوتے تھے
گاؤں والے کِتنے مِیٹھے ہوتے تھے

سُنا ہے ہر دروازے میں اَب تالا ہے
پہلے تو ہر صحن سے رستے ہوتے تھے

کون اَذانیں دیتا ہے اب مسجد میں !!
پہلے تو کُچھ بُوڑھے بابے ہوتے تھے

سُنا ہے اب تو کیبل شیبل آ گئی ہے
پہلے تو پی ٹی وی والے ہوتے تھے
سُنا ہے اب تو کار میں دُلہن جاتی ہے
پہلے تو ڈولی اور سِکے ہوتے تھے

سُنا ہے اب تو آدھا گاؤں باہر ہے
پہلے تو کھیتوں میں پیسے ہوتے تھے

سُنا ہے اب تو خُشک پڑی ہے ندیا بھی
یاد ہے ؟؟ بادل کِتنے گہرے ہوتے تھے

سُنا ہے بچے گھر میں سہمے رہتے ہیں
پہلے تو گلیوں میں میلے ہوتے تھے
سُنا ہے سب کے پاس ہیں ٹچ موبائل اب
پہلے تو ہر جیب میں کنچے ہوتے تھے

یاد ہے ؟؟ کرکٹ میں جب جھگڑے ہوتے تھے
یاد ہے ؟؟ ہم سب بالکل بچے ہوتے تھے

کیا اب بھی کوئی کھیلتا ہے اُس برگد پر ؟؟
جس سے ہم دِن بھر ہی چپکےہوتے تھے
Read 4 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!