Discover and read the best of Twitter Threads about #اصلاح_معاشرہ

Most recents (14)

ایک عورت ہاتھ میں مائک پکڑے سڑک پر کھڑے ایک آدمی کے پاس آئی اور بولی، معاف کیجئیے گا محترم میں ایک چھوٹا سا سروے کر رہی ہوں کیا میں آپ سے سوال پوچھ سکتی ہوں؟
آدمی بولا: جی بلکل پوچھئیے
عورت : فرض کیجئے آپ ایک بس میں بیٹھے ہیں، ایک عورت بس میں سوار ہوتی ہے اور بس میں کوئی سیٹ 👇
دستیاب نہیں ہے کیا آپ اس عورت کے لئے اپنی سیٹ چھوڑ خالی کر دیں گے؟
آدمی بولا: نہیں
اس عورت نے اپنے پاس موجود پیپر میں موجود ادب کے آپشن پر ٹک لگایا اور اگلا سوال کیا
عورت : اگر بس میں سوار ہونے والی خاتون حاملہ ہوتی، تو کیا آپ اس کے لئے اپنی جگہ چھوڑ دیتے؟
آدمی بولا: نہیں
اب کی👇
بار عورت نے پیپر کو دیکھ کر "خود غرض" کے خانے پر ٹک کیا اور اگلا سوال پوچھا۔
عورت : اور اگر وہ خاتون جو بس میں سوار ہوئی بزرگ ہوتی تو کیا آپ اس کے لئے سیٹ چھوڑ دیتے؟
آدمی بولا: نہیں
عورت : نہائت غصے سے بولی تم ایک خود غرض اور بے حس آدمی ہو جس کو خواتین ، بڑے اور بزرگ لوگوں کے 👇
Read 7 tweets
ایک بوڑھے شیخ کو اپنا مرغا بہت پیارا تھا اچانک ایک دن وہ چوری ہوگیا۔ اس نے اپنے نوکر چاکر دوڑائے، پورا قبیلہ چھان مارا مگر مرغا نہیں ملا۔
ملازموں نے کہا مرغے کو کوئی جانور کھا گیا ہو گا۔ بوڑھے شیخ نے مرغے کی کھال اور پر ڈھونڈنے کا حکم دیا۔ ملازم حیران ہو کر ڈھونڈنے نکل پڑے مگر👇
بے سود۔
شیخ نے ایک اونٹ ذبح کیا اور علاقے کے عمائدین کی دعوت کر ڈالی۔ جب وہ کھانے سے فارغ ہوئے تو شیخ نے ان سے اپنا مرغا گم ہو جانے کا ذکر کیا اور ان سے اسے ڈھونڈنے میں مدد کی درخواست کی۔
کچھ زیر لب مسکرائے، کچھ نے بوڑھے شیخ کو خبطی سمجھا، مگر وعدہ کیا کہ کوشش کریں گے۔ باہر نکل👇
کر مرغے کی تلاش میں اونٹ ذبح کرنے پر خوب گپ شپ کی۔
کچھ دن بعد قبیلے سے بکری چوری ہو گئی، غریب آدمی کی تھی بیچارہ ڈھونڈ ڈھونڈ کر خاموش ہو گیا۔ شیخ کے علم میں جب یہ بات آئی تو اس نے پھر ایک اونٹ ذبح کیا اور دعوت کر ڈالی، جب لوگ کھانے سے فارغ ہوئے تو اس نے پھر مرغے کی تلاش اور 👇
Read 12 tweets
" بہترین پر قربان ہوں "
ایک شخص نے ایک مرغا پالا ہوا تھا۔ مرغا ہر وقت آذانیں دیتا رہتا۔ اس نے مرغا ذبح کرنا چاہا مگر انسیت کی وجہ سے ذبح نا کر سکا تو اس نے سوچا کوئی بہانہ بنا کر اسکو ذبح کروں کہ یہ تمہاری گستاخی یا نا فرمانی کی سزا ہے ۔ لہذا مالک نے مرغے کو ذبح کرنے کا کوئی👇🏼
بہانا سوچا اور مرغے سے کہا کل سے تم نے آذان نہیں دینی ورنہ ذبح کردوں گا۔ مرغے نے کہا ٹھیک ہے آقا جو آپکی مرضی! صبح جونہی مرغے کی آذان کا وقت ہوا تو مالک نے دیکھا کہ مرغے نے آذان تو نہیں دی لیکن حسبِ عادت اپنے پروں کو زور زور سے پھڑپھڑایا ہے۔ مالک نے اگلا فرمان جاری کیا کہ کل 👇🏼
سے تم نے پر بھی نہیں پھڑپھڑانے ورنہ ذبح کر دوں گا اگلے دن صبح آذان کے وقت مرغے نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پر تو نہیں ہلائے لیکن عادت سے مجبوری کے تحت گردن کو لمبا کر کے اوپر اٹھایا۔ مالک نے اگلا حکم دیا کہ کل سے گردن بھی نہیں لمبی نہیں ہونی چاہیے، اگلے دن آذان کے وقت مرغا بلکل👇🏼
Read 6 tweets
الفاظ کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے، ہر لفظ اپنی زمہ داری نبھاتا ہے۔
کچھ لفظ "حکومت" کرتے ہیں
کچھ "غلامی"
کچھ لفظ "حفاظت" کرتے ہیں
اور کچھ "وار"
ہر لفظ اپنا ایک مکمل وجود رکھتا ہے، جب میں نے لفظوں کو پڑھنا اور سمجھنا شروع کیا
تو سمجھ آیا
لفظ صرف معانی ہی نہیں یہ تو "دانت" بھی 👇
رکھتے ہیں
جو کاٹ لیتے ہیں۔
یہ ہاتھ بھی رکھتے ہیں جو "گریبان" کو پھاڑ دیتے ہیں۔
یہ پاؤں رکھتے ہیں
جو "ٹھوکر" لگا دیتے ہیں۔
جب ان لفظوں کے ہاتھوں میں "لہجے" کا اسلحہ تھما دیا جائے،تو یہ "چھلنی" کرنے پر بھی قدرت رکھتے ہیں۔
لفظوں کے استعمال میں احتیاط برتیے،
ان کو استعمال کرنے سے 👇
پہلے سوچ لیں کہ یہ کسی کے وجود کو "سمیٹ" لیں گے یا پھر "کرچی کرچی" کر کے بکھیر دیں گے۔
کیونکہ
یہ آپ کی ادائیگی کے غلام ہیں آپ ان کے بادشاہ ہیں، حکمران ہیں۔
بادشاہ اپنی رعایا کا زمہ دار ہوتا ہے
اور
اپنے "بڑے بادشاہ" کے سامنے جوابدہ بھی
#نوری
@threadreaderapp
#unroll
#اصلاح_معاشرہ
Read 3 tweets
"بےوقوف کی صحبت"

حضرت عیسیٰ علیہ السلام تیز تیز قدم اُٹھاتے ہوئے ایک پہاڑ کی طرف جا رہے تھے ایک آدمی نے بُلند آواز سے پُکار کر کہا اے خُدا کے رسول ع آپ اِس وقت کہاں تشریف لے جا رہے ہیں آپ کے پیچھے کوئی دشمن بھی نظر نہیں آ رہا پھر آخر آپ کی وجہِ خوف کیا ہے
🔻
Pg1
#محبت_فاتح_عالم
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا میں ایک احمق آدمی سے بھاگ رہا ہوں تُو میرے بھاگنے میں خلل مت ڈال اس آدمی نے کہا یاحضرت آپ کیا وہ مسیح علیہ السلام نہیں ہیں جن کی برکت سے اندھا اور بہرا شفایاب ہو جاتا ہے آپ نے فرمایا ہاں
اُس آدمی نے کہا کیا آپ وہ بادشاہ نہیں ہیں
🔻
Pg2
#مارخور
جو مُردے پر کلامِ الہٰی پڑھتے ہیں اور وہ اُٹھ کھڑا ہوتا ہے آپ نے فرمایا ہاں اس آدمی نے کہا کیا آپ وہ ہی نہیں ہیں کہ مٹی کے پرندے بنا کر اُن پے دَم کر دیں تو وہ اُسی وقت ہَوا میں اُڑنے لگتے ہیں آپ علیہ السلام نے فرمایا "بیشک میں وہی ہوں تو اُس شخص نے حیرانگی سے پوچھا
🔻
Pg3
Read 6 tweets
بناؤ سنگھار تقریباً ہر عورت کو پسند ہے۔ ہمیں بھی پسند ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ڈنر کے بعد کی سویٹ ڈش بن کر ہر کسی کی آنکھیں ٹھنڈی کی جائیں۔۔ کچھ دنوں سے ایک میک اپ برینڈ کا باقاعدگی سے مشاہدہ کر رہی تھی۔ بہت سے باتیں ناگوار گزریں مگر نظر انداز کرتی چلی گئی یہ سوچ کرکے👇
فیشن انڈسٹری یہی سب تو کرتی ہے۔۔ لیکن گزشتہ ایک ہفتے خاص کر پچھلے دو دن سے شدید کوفت کا شکار ہوں۔۔ شادیاں کہاں نہیں ہوتیں اور فوٹو شوٹ کہاں نہیں چلتے؟؟ شادیوں پر ناچ گانے ڈھول ڈھمکے سب عام ہوچکے ہیں۔ اب کوئی ان باتوں کا برا بھی نہیں مناتا کیونکہ یہ👇
سوسائٹی کے ٹرینڈز بن چکے ہیں۔ سوال صرف اتنا ہے کہ اسطرح کی خرافات بھی جب ہمارے فوٹوشوٹس کا حصہ بننے لگے گیں تو کیا مناسب ہوگا؟ بچے یہ فوٹوشوٹس فیملی کے ساتھ دیکھیں گے، کیا کمسن ذہنوں میں جنسی خواہشات جنم نہیں لینگی؟ یہ ہم کس روش پر چل نکلے ہیں؟ کیا کیبل، انٹرنیٹ، فلمیں، ڈرامے👇
Read 4 tweets
کامیابی کا راز

میں نے پچھلے دنوں ایک شخص کا انٹرویو سنا انٹرویو دینے والا دنیا کی کسی بڑی یونیورسٹی یا کالج تو دور کی بات شاید مڈل سکول تک بھی نہ گیا ہو گا مگر کامیابی کا وہ راز بتا دیا کہ شاید ہی کوئی ڈگری والا کسی کو بتا پائے
وہ شخص ایک بکریاں پالنے والا چھوٹا سا فارمر ہے
اس سے پوچھا گیا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہو
اس نے کہا میرے پاس اچھی نسل کی بارہ بکریاں ہیں اور جو مجھے سالانہ چھ لاکھ روپے دیتی ہیں جو ماہانہ پچاس ہزار بنتا ہے
مگر کیمرہ مین نے جب بکریوں کا ریوڑ دیکھا تو اس میں تیرہ بکریاں تھیں
اب اس نے تیرویں بکری
کے بارے میں پوچھا کہ یہ آپ نے کنتی میں شامل کیوں نہیں کی؟
تو بکریاں پالنے والے نے کمال جوب دیا اور وہی جملہ دراصل کامیابی کا راز تھا
اس نے کہا کہ بارا بکریوں سے میں چھ لاکھ منافع حاصل کرتا ہوں اور اس تیرہویں بکری کے دو بچے ہوتے ہیں ایک کی قربانی کرتا ہوں اور دوسرا کسی مستحق
Read 5 tweets
کائنات حیران ہے
فرشتے حیران ہیں
اہل ایمان حیران ہیں
کہ ایک کم سن لڑکی کی تیرہ چودہ سال کی عمر میں شادی ہوئی، میکے جاتے وقت اپنے جسم کے گرد اتنی بڑی چادر لپیٹتی تھیں کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ چال سے معلوم پڑتا تھا کہ کون تشریف لا رہی ہیں👇🏼
چلنے کا انداز سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سے ملتا جلتا تھا، والدہ بچپن میں ہی چل بسیں،والد کا بے انتہا پیار ملا تھا، حیا اتنی کہ عیسائی اور یہودی بھی سر جھکا لیتے کم عمری میں شادی ہوئی، کم عمری میں ہی بچوں کی ماں بنیں، جوانی میں وصال ہوا، حافظ قرآن تھیں ہر رات قرآن 👇🏼
کریم ختم کرتیں اور روتیں کہ پروردگار تو نے راتیں چھوٹی کیوں بنائیں میری عبادت مکمل نہیں ہوتی۔
والی دو جہاں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی اکلوتی لاڈلی بیٹی، چکی پیستے ہاتھوں پر چھالے پڑ جاتے، غربت آخری درجے کی، حسین کریمین کی عمروں میں بہت کم فرق تھا، دنیا میں جنت کی بشارت 👇🏼
Read 7 tweets
"بے چینی"
بے چینی اب اس لئے بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے فاصلے بڑھ گئے ہیں، اللہ تعالیٰ کو کھو کر ہم انسانوں کو تلاش کرتے ہیں۔ ہر ٹھکانے سے بے خبر، در بدر بھٹکے ہوئے ہم، وہ پرانی رسم عبادت، وہ اشرف المخلوقات کا مقام، وہ چہکتی ہوئی صبحیں اور اپنوں کے ساتھ چائے کی ایک شام، کہاں 👇
گئیں وہ نادانیاں؟
کہاں گئیں وہ بے لوث اور بے غرض محبتیں ؟
کہاں آ گئے ہیں ہم ؟
جہاں میں بھی نہیں اور تم میں بھی نہیں، یوں لگتا ہے جیسے لمحے ٹھہر سے گئے ہوں اور ہم بھاگے چلے جا رہے ہوں، نا منزل کی خبر ہے نہ راستوں کا پتا ہے عجب ماجرا ہے!
لیکن کیا ماجرا ہے؟
کیوں ہے یہ اتنی بھاگ 👇
دوڑ ؟
کیوں ہر کوئی سکون کی آس میں اتنا بے سکون ہے؟
عجیب سی جنگ اس دل میں جاری ہے، کسی سے کیا مطمئن ہونا؟
ہم تو خود اپنی ذات سے بھی مطمئن نہیں۔ اللہ تعالیٰ سے تو یہ سوال ہم بے خوف ہو کر کرتے ہیں ہم ہی کیوں؟
"میرے ساتھ ہی ایسا کیوں؟"
کبھی یہ سوچا ہے کہ اگر وہ سوال کرے کہ تمہیں 👇
Read 10 tweets
محبت!
محبت دیکھنی ہے تو " ابابیل " کو دیکھ لیجئے کیسے ہاتھی والوں کو تباہ کر کے اپنے ہونے اور محبت کا حق ادا کیا۔
وہ "فاختہ" بھی محبت ہے اور اس کے انڈے بھی محبت ہیں جس نے اللہ کے " کن" کی طاقت سے دشمنان نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو دھوکے میں مبتلا کر دیا۔
محبت تو وہ 👇🏼
" مکڑی " اور اس کا "جالا" بھی ہے جس دشمنان نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ضعف العقلی پر منطق کا اور پردا ڈال کر یہ ثابت کر دیا کہ عشق اور نام نہاد عقل ہر گز اکٹھے نہیں رہ سکتے۔
وہ " درد " محبت ہے جس کو یار غار ابو بکر صدیق ساری رات اپنے پاؤں پر بخوشی سہتے رہے کہ کہیں ان کے👇🏼
محبوب کے آرام میں خلل پیدا نا کرے۔
وہ " اونٹنی قصواء" محبت ہے جو محبوب الٰہی کی جدائی میں کھانے پینے سے بے نیاز ہو گئی اور اپنی جان سے گئی۔
وہ "چاند" محبت ہے جو ایک اشارہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سے دو ٹکڑے ہو گیا۔
اس کائنات کا ذرہ ذرہ محبت ہے کیونکہ اسے محبت سے تخلیق کیا👇🏼
Read 5 tweets
جب 2017 میں ٹویٹر جوائن کیا تو بہت سے پرموشن گروپس، ٹیمز، وغیرہ نے مجھے شامل ہونے کی آفر کی جو آج تک جاری ہے مگر میں نے ہمیشہ انکار کیا اور کسی گروپ یا ٹیم کا حصہ نہیں بنی
سوشل میڈیا پر نئے آنے والے لڑکے لڑکیاں جلدی فالورز اکھٹے کرنے کے لالچ میں ان گروپس کا حصہ بنتے ہیں اور وہیں
سے ایک دوسرے کی مخالفت شروع ہوتی ہے جو بلآخر کردار کشی، سکرین شارٹس، گالی گلوچ کا آغاز ہو جاتا ہے آج ہر چند دن بعد گروپس میں شامل کسی لڑکی یا لڑکے کی کردار کشی کی مہم ٹائم لائن پر نظر آتی ہے تو اپنے اس فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں
میری تمام بہنوں سے درخواست ہے کہ
تھوڑا صبر رکھیں اچھا لکھیں گے تو خود بخود فالورز اکھٹے ہوتے جائیں گے مگر جو غلط الزامات آپ پر لگ جائیں ان کی لاکھ صفائی دینے پر بھی لوگ یقین نہیں کریں گے بھلے آپ بے قصور ہی کیوں نا ہوں
آج کل ایک نئی بیماری اسپیس کے نام سے ٹویٹر پر متعارف کرا دی گئی ہے اس کا انجام بھی ویسا ہی
Read 4 tweets
ٹی وی پر ڈرامہ چل رہا تھا
ولن شراب پی رہا ہے، نیچے پٹی چل رہی ہے کہ شراب پینا حرام ہے۔
ڈرامہ آگے چلتا ہے ایک عورت خاوند سے چھپ کر افئیر چلا رہی ہے لیکن کوئی پٹی نہیں چلتی کہ خاوند/بیوی کو دھوکہ دینا گناہ ہے
ایک مرد غیر محرم عورت سے تنہائی میں ملتا ہے مگر یہاں بھی کوئی 👇🏽
پٹی نہیں چلتی کہ دوسرے مسلمان بھائی کی عزت تم پر حرام ہے
کردار جھوٹ بولتے ہیں مگر کوئی پٹی نہیں چلتی کہ پروردگار نے جھوٹ بولنے کو گناہ کبیرہ قرار دیا ہے
شادی کا سین چل رہا ہے جس میں مرد و عورت ایک دوسرے کے ساتھ لپٹ کر موسیقی کی مدھر دھن پر ناچ رہے ہیں مگر یہاں بھی پٹی خاموش ہے 👇🏽
بغیر نکاح کے ایک عورت ہفتوں غیر مرد کے ساتھ رہتی ہے مگر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے پٹی قومہ میں ہے
ایک ارب پتی مرد ہر دوسری عورت کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے مگر پٹی نے آنکھوں پر خاموشی کی پٹی باندھ رکھی ہے
ہیرو کندھوں پر کالی چادر ڈالے دکھ کی کیفیت میں سگریٹ پی رہا ہے
پٹی تیز رفتاری سے👇🏽
Read 4 tweets
کچھ دنوں سے یہ خط سوشل میڈیا پر گردش کر رھا ھے اور ہر کوئی حسب توفیق اس پر جگتیں کس رھا ھے اور لکھنے والے کا مذاق اپنی رائے کا اظہار کر کے اڑا رھا ھے مگر میری نظر میں یہ ایک بہت سنجیدہ اور فوری قابل توجہ مسئلہ ھے۔
ھمارے معاشرے میں رواج بن چکا ھے کہ لڑکا ھے ابھی کمائے چھوٹے
بہن بھائیوں کے اخراجات پورے کرنے میں والد کی مدد کرے پھر پہلے بہنوں کی شادی کرے ، پھر بہن بھائیوں کے بچے پیدا ھو گئے ان کو ٹرک بھر سامان دے کہ بہن کی سسرال میں ناک نا کٹے، پھر گھر بنائے ، پھر والدین کو حج کروائے پھر تین چار سال کمائے پھر اپنا گھر بنانے کیلئے پیسے جمع کرے👇🏼
سن بلوغت کو پہنچنے کے بعد لڑکا لڑکی کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ھے جسمانی تعلق قائم کرنے کی خواہش جس کو ھم نظر انداز کرتے رہتے ھیں کہ ابھی جب تک 25/30 سال کا نا ھو جائے ھم نے تو شادی نہیں کرنی اس دوران بیشک جبلت کے ہاتھوں مجبور ھو کر زنا کی طرف راغب ھو جائے کوئی بات نہیں👇🏼۔
Read 8 tweets
" تمام احباب سے درخواست ھے عنوان دیکھ کر کمینٹ کرنے کی بجائے پوری تحریر پڑھ کے کمینٹ کریں "🙏
"مردانہ کمزوری"

ایک آدمی ﺣﮑﯿﻢ ﺻﺎﺣﺐ سے، ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﮩﺘﯽ ھے،ﮐﮧ ﺗﻢ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻤﺰﻭﺭ ھو،ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﺻﻔﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ھیں⁦👇🏼
حکیم صاحب ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺭﮦ گئے، ﺟﺲ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﺍﺳﮯ ﮐﮩﺘﯽ ھے ﮐﮧ ﺗﻢ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ھو، حکیم صاحب ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﯿﺒﻦ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ گئے، کچھ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﭨﯿﺴﭧ ﺳﮯ ﻓﺎﺭﻍ ھوئے ﺗﻮ ﭘﺘﺎ ﭼﻼ ﮐﮧ ﻭﮦ آدمی ﺗﻮ⁦👇🏼
بلکل ٹھیک ھے صحت مند ھے اسے کوئی مردانہ کمزوری نہیں ھےﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﺑﭽﮯ ﺑﮭﯽ ھیں،
ﺧﯿﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﺗﻮ ﻣﻨﺪﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻧﺎ ﺗﮭﺎ،ﺗﻮ حکیم صاحب نے ﺍﺳﮯ ﺩﻭ ﺗﯿﻦ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﺩﯾﮟ⁦👇🏼⁩
Read 12 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!