Discover and read the best of Twitter Threads about #حقیقت_شناس

Most recents (13)

ایک استاد کی ڈائری !

مجھے اپنے ہونہار شاگرد بہت یاد آتے ہیں.
اردو میں تلفظ اور املا کی ایسی غلطیاں جن کو چیک کرتے ہوئے غصہ بھی مسکراہٹ میں بدل جاتا ہے.
ایک دفعہ کلاس میں بچیوں سے کہا پہلے درخواست پڑھ کر سنائیں پھر لکھیں ؛
👇
#حقیقت_شناس
ایک بچی نے بخدمت جناب کو "بدبخت جناب" پڑھا میں نے تصحیح کر دی. پھر اس نے کہا:
فوزیہ کو دو دن کی چھٹی عنایت کی جاوے.
میں نے پوچھا: آپکا نام فوزیہ ہے؟
جواب آیا نہیں تو لیکن درخواست میں یہی لکھا ہے.
وہاں "فدویہ" لکھا تھا.
👇
پرچے میں چچا کے نام خط لکھنے کو کہا گیا تو
کسی کے چچا شاید وفات پاچکے تھے،خط کے آغاز میں لکھا
"السلام علیکم یا اہل القبور"۔

ایک طالب علم خط نویسی میں "امید ہے آپ بخیریت ہوں گے" کو "امید ہے آپ بیغیرت ہوں گے" لکھ ڈالتے ہیں.
👇
Read 6 tweets
ڈاکٹراشفاق احمدؒ کہتے ہیں کہ نیا نیا دین پڑھنا شروع کیا تھا۔ نمازیں وقت پر ادا ہونے لگیں، اذکار، نوافل، تلاوتِ قرآن۔ میوزک کی جگہ دینی لیکچراور پردہ۔ ایک کے بعد ایک تبدیلی آتی گئی۔ زندگی میں سکون تو تھا ہی لیکن اب سکون کی انتہا ہونے لگی۔ تشکر سے دل بھر گیا۔
👇
#حقیقت_شناس
جہاں ایک طرف سب کچھ اللہ کی طرف جا رہا تھا، وہاں ساتھ ہی ایک بہت بڑی خرابی نے ہلکے ہلکے دل میں سر اٹھانا شروع کیا۔ تکبر! جی۔ یہی شیطان کی چالیں ہیں۔ اول تو وہ دین کی طرف آنے نہیں دیتا۔
👇
ناکام ہو جائے تو ریا کاری کروا کے نیکی ضائع کرواتا ہے. دل میں تکبر ڈال کر ضائع کرواتا ہے۔ مجھے یہ تو نظر آتا تھا کہ فلاں نے تین ہفتے سے نمازِ جمعہ ادا نہیں کی تو اس کے دل پر مہر لگ گئی ہے،۔۔
👇
Read 10 tweets
محترم اساتذہ کرام!

آپ حیران ہوں گے میٹرک کلاس کا پہلا امتحان برصغیر پاک و ہند 1858ء میں ہوا اور برطانوی حکومت نے یہ طے کیا کہ برصغیر کے لوگ ہماری عقل سے آدھے ہوتے ہیں اس لیے ہمارے پاس " پاسنگ مارکس " 65 ہیں تو برصغیر والوں کے لیے 32 اعشاریہ 5 ہونے چاہئیں۔
👇
#حقیقت_شناس
دو سال بعد 1860ء میں اساتذہ کی آسانی کے لیے پاسنگ مارکس 33 کر دیے گئے اور ہم 2018 میں بھی ان ہی 33 نمبروں سے اپنے بچوں کی ذہانت کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔
جاپان کی مثال لے لیں تیسری جماعت تک بچوں کو ایک ہی مضمون سکھایا جاتا ہے اور وہ " اخلاقیات " اور " آداب " ہیں۔
👇
حضرت علیؓ نے فرمایا: "جس میں ادب نہیں اس میں دین نہیں"۔ مجھے نہیں معلوم کہ جاپان والے حضرت علیؓ کو کیسے جانتے ہیں اور ہمیں ابھی تک ان کی یہ بات معلوم کیوں نہ ہو سکی۔
بہر حال،
👇
Read 14 tweets
استاد کی تنخواہ

پکاسو (Picasso) سپین میں پیدا ہونے والا ایک بہت مشہور مصور تھا۔ اس کی پینٹنگز پوری دنیا میں کروڑوں اور اربوں روپے میں بک رہی تھیں۔

ایک دن جب وہ سڑک پر چل رہا تھا تو ایک عورت کی نظر پکاسو پر پڑی اور اتفاق سے اس نے اسے پہچان لیا۔
👇
#حقیقت_شناس
وہ بھاگ کر اس کے پاس آئی اور کہنے لگی، "جناب، میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں۔ مجھے آپ کی پینٹنگز بہت پسند ہیں۔ کیا آپ میرے لیے بھی پینٹنگ بنا سکتے ہیں؟"

پکاسو مسکرایا اور بولا، "میں یہاں خالی ہاتھ آیا ہوں۔ میرے پاس کوئی اوزار نہیں ہے۔ پھر کیسے میں تمہارے لیے پینٹنگ بناؤں؟”
👇
لیکن عورت اب ضد کر رہی تھی۔ اس نے کہا، "مجھے ابھی ایک پینٹنگ بنا دو۔ میں آپ کو نہیں بتا سکتی کہ ہم دوبارہ کب ملیں گے۔"

پکاسو نے پھر اپنی جیب سے کاغذ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا نکالا اور اپنے قلم سے کاغذ پر کچھ کھینچنے لگا۔ تقریباً دس منٹ میں پکاسو نے کاغذ پر ایک پینٹنگ بنائی،
👇
Read 11 tweets
*بچے کو بار بار ڈانٹ کر یا اونچی آواز میں چیخ کر کام کروانے کے کچھ نقصانات*
ہیں جن کو بالکل بھی جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

1)۔ بچہ وقتی طور پر آپ کی بات سن لیتا ہے مگر بد دلی سے/ یا آپ کا بتایا گیا کام کر لیتا ہے، لیکن سچی نیت اور پوری لگن سے نہیں کرتا۔
#حقیقت_شناس ⬇️
اس طرح کیا گیا وہ کام معیاری نہیں ہوتا۔

2)۔ آپ کو اوائیڈ کرنا شروع کر دیتا ہے،
اور باتیں چھپانا یا جھوٹ بولنا شروع کر دیتا ہے۔
⬇️
3)۔ آپ کے ساتھ بدتمیزی کرنا شروع کر دیتا ہے۔

4)۔بچہ آپ کے اس رویے کو نارمل سمجھنا شروع کر دیتا ہے اور پھر اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ یہی رویہ جاری رکھتا ہے۔
⬇️
Read 7 tweets
پوری دنیا کی حکومتوں کو امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل کنٹرول کرتے ہیں ، جو بات نہیں مانتا ان کی حکومتیں گرا دیتے ہے ، خاص کر اسلامی دنیا کے اچھے لیڈرز کو شہید کر دیتے ہے۔

امریکہ پوری دنیا میں جمہوریت چاہتا ہے لیکن اس کا اپنا سسٹم صدارتی نظام رائج ہے ،
#حقیقت_شناس
⬇️
صدارتی نظام میں ایک بندہ پوری حکومت کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ جمہوری نظام میں ایسا نہیں ہوتا ، آپ کی حکومت تقسیم ہو کر کمزور ہو جاتی ہے ، ایک اچھا لیڈر کبھی کنٹرول نہیں کر سکتا ، ⬇️
وہ مافیاز کے سامنے بے بس ہوتا ہے ، آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، یہ ہمارے ہی ملک کی زندہ مثال واضح ہے۔

⬇️
Read 9 tweets
”رِنگ بازی“

نوخیزیاں / گل نوخیزاختر

یہ ایک خالصتاً مردانہ محفل تھی، ہم پانچ دوست مختلف ایشوز پر بحث کر رہے تھے، اچانک ایک زنانہ آواز آئی ”آئی لو یو جان“۔سب بے اختیار اچھل پڑے، ۔۔
#حقیقت_شناس
⬇️
آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر ادھر اُدھر دیکھا لیکن ٹی وی بھی بند تھا اوردور دور تک کوئی خاتون بھی نہیں نظر نہیں آئی۔ اتنے میں یہی آواز پھر ابھری اور عقدہ کھلاکہ یہ ایک دوست کے موبائل فون سے آرہی ہے۔⬇️
دوست نے موبائل نکالا، کچھ دیر بات کی اور مسکراتے ہوئے فون بند کردیا۔ پتا چلا کہ موصوف نے اپنی بیگم کی آواز کو رِنگ ٹون بنا رکھا ہے۔ان کی بیگم کا جب بھی فون آتا ہے یہی پیار بھری ٹون بجنے لگتی ہے ۔⬇️
Read 22 tweets
*دس منٹ میں زندگی کا راز*

شرابی کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ زندگی بہت آسان ہے۔

فقیروں، سادھوؤں یا سنیاسیوں کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں۔ آپ کو خیرات میں اپنا سب کچھ تحفے میں دینے کی خواہش محسوس ہوگی۔
#حقیقت_شناس
⬇️
لیڈر کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی تمام پڑھائی بیکار ہے۔
لائف انشورنس ایجنٹ کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ مرنا ہی بہتر ہے۔

تاجروں کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی کمائی بہت کم ہے۔
⬇️
سائنسدانوں کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں۔ آپ کو اپنی لاعلمی کا احساس ہوگا۔

اچھے اساتذہ کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ دوبارہ طالب علم بننا چاہتے ہیں۔
⬇️
Read 5 tweets
. ###مُلّا نصرالدین کا چیلنج###

ملا نصرالدین کے گاؤں میں ایک اونچی جگہ تھی جہاں رات کے وقت تیز ہوائیں اور انتہائی سردی ہوتی تھی۔
ملا کے دوستوں نے کہا:
ملا ، اگر آپ رات کو اُس پہاڑی پر آگ کے استعمال کے بغیر ٹھہر سکتے ہیں ،
⬇️
تو ہم آپ کو ایک سونے کا سکہ دیں گے ، بصورت دیگر آپ ہم سب کو ایک دن کا کھانا کھلانا پڑے گا۔ملا نصرالدین نےہامی بھر لی ،

رات وہاں گئے صبح تک اس پہاڑی پر رہے اور سردی برداشت کی

اور جب وہ صبح آئے تو انھوں نے دوستوں سے کہا :
#حقیقت_شناس
⬇️
میں جیت گیا ہوں اب مجھے سونے کا سکہ دیں۔

وہ بولے:
ملا ، کیا تم نے آگ استعمال نہیں کی؟
ملا نے کہا: " نہیں ، صرف دُور ایک گھر میں کھڑکی کے آس پاس روشنی تھی اور یہ واضح تھا کہ وہاں ایک شمع روشن تھی "⬇️
Read 8 tweets
. ایک لڑکا ٹماٹر 🍅 سے بھری ٹوکری سائیکل پر رکھ کر لے جا رہا تھا کہ اچانک پتھر سے ٹکرانے سے ٹوکری گر گئی اور بہت سارے ٹماٹر گرکر پھوٹ گئے.

بھیڑ اکٹھا ہوئی اور سب لوگ چِلّانے لگے، دیکھ کر چلو بھائی کتنی گندگی کر دی.

تبھی ایک وکیل نے بھیڑ سے نکل کر کہا،
#حقیقت_شناس
⬇️
ارے بھائی اتنا کیوں چلّا رہے ہو، گندگی پھر بھی صاف ہو جائے گی لیکن یہ سوچو کہ اس کا مالک اس کی کیا حالت کرے گا،
اس کی پگار میں سے پیسے کاٹ لے گا. اس بیچارے کی کچھ مدد کرو، اور وکیل نے اپنی طرف سے 10 روپئے دے دئیے، اور ساتھ ہی لوگوں نے بھی ہمدردی جتاتے ہوئے اپنے طور سے اس کی مدد کردی.

⬇️
Read 5 tweets
کچھ لوگوں سے اللہ انکی انا مانگتا ہے، کچھ سے اللہ انکا مال مانگتا ہے،
کچھ سے نفس، کچھ سے جان، کچھ سے جاہ، کچھ سے عزت، کچھ سے صحت،
کچھ سے دنیا، کچھ سے رغبت، اور کچھ سے اللہ انکا محبوب مانگتا ہے، کچھ سے انکا دل مانگ لیتا ہے۔۔۔۔
انکی محبت مانگ لیتا ہے۔ ⬇️
#حقیقت_شناس
اللہ کے بندوں کی سب آزمائشیں اللہ کے قریب کرنے کے لیئے ہوتیں ہیں، جو انا، مال، نفس، جاہ، جلال، عزت، رتبہ، رغبت، محبوب اللہ نے دیا اسی اللہ نے دل بھی دیا تو جو اللہ کا ہو اللہ اسے مانگنے کا حق رکھتا ہے،
⬇️
تو امانت مانگنے پر ہر گلے شکوے سے بے نیاز امانت صرف وہی لوٹاتے ہیں جو اللہ کے بندے ہوتے ہیں۔
اللہ کے معاملوں میں بدلے کی چاہ تو فقط تاجر رکھتے ہیں، محبت والے تو فقط اللہ کی چاہ پر الحمدللہ لبیک کہتے حاضر ہوتے ہیں ۔۔
⬇️
Read 5 tweets
ٹائیر پھٹنے سے ایکسیڈینٹ ہوجاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ڈرائیور کی غلطی نہیں تھی بس تقدیر کا معاملہ تھا!!
میں نے کل اپنے پڑوسی ڈرائیور سے پوچھا، "ٹائر فیکٹری سے تیار ہونے کے بعد کتنے سالوں تک محفوظ رہتا ہے"؟
اس نے مجھے مریخ سے آئے کسی اجنبی کی مانند حیرت سے دیکھا، ۔⬇️
#حقیقت_شناس
اور ایک اظہارِ خوف کی کیفیت میں پوچها، "ٹائر کبھی غیر محفوظ بهی ہوتا ہے"؟
ابھی تک وہ پیشہ ورانہ طور پر آٹھ سال سے گاڑی چلا رہا ہے۔ مگر یہ نہیں ‌جانتا تها کہ ہر ٹائر کی ایک ختم ہونے والی تاریخ ہے جس کے بعد اسے تبدیل کیا جانا ضروری ہے۔ ⬇️
کیونکہ اس کے بعد ٹائر کے پهٹنے کا شدید اندیشہ ہوتا ہے جو دورانِ سفر‌ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
*یاد رکهیں بناوٹ کی تاریخ سے کسی بهی ٹائر کی محفوظ زندگی چھ سال تک ہوتی ہے۔* ⬇️
Read 10 tweets
ایک عالم اپنے ایک شاگرد کو ساتھ لئے کھیتوں میں سے گزر رہے تھے۔
چلتے چلتے ایک پگڈنڈی پر ایک بوسیدہ جوتا دکھائی دیا۔ صاف پتہ چل رہا تھا کہ کسی بڑے میاں کا ہے۔ 👇 Image
قریب کے کسی کھیت کھلیان میں مزدوری سے فارغ ہو کر اسے پہن کر گھر کی راہ لیں گے۔ شاگرد نے جنابِ شیخ سے کہا؛ حضور! کیسا رہے گا کہ تھوڑی دل لگی کا سامان کرتے ہیــــں۔ 👇
جوتا ادھر ادھر کر کے خود بھی چھپ جاتے ہیــــں۔ وہ بزرگوار آن کر جوتا مفقود پائیں گے تو ان کا ردِ عمل دلچسپی کا باعث ہو گا۔
شیخ کامل نے کہا؛ 👇
Read 17 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!