Discover and read the best of Twitter Threads about #قاسم_ملک

Most recents (14)

ایک بوڑھا آدمی کانچ کے برتنوں کا بڑا سا ٹوکرا سر پر اٹھائے شہر بیچنے کےلئے جارہا تھا
چلتے ہوئے اسے ہلکی سی ٹھوکر لگی تو ایک کانچ کا گلاس ٹوکرے سے گر کر ٹوٹ گیا
بوڑھا آدمی اپنی اسی رفتار سے چلتا رہا جیسے کچھ ہوا ہی نا ہو
پیچھے چلتے ہوئے ایک اور راہگیر نے دیکھا تو بھاگ کر بوڑھے👇👇
کے پاس پہنچا اور کہا
بابا جی اپکو شاید پتا نہیں چلا
پیچھے آپکا ایک برتن ٹوکرے سے گر کر ٹوٹ گیا ہے
بوڑھا اپنی رفتار کم کئے بغیر بولا
بیٹا مجھے معلوم ہے
راہگیر حیران ہوکر بولا
بابا جی اپکو معلوم ہے تو آپ رکے کیوں نہیں
بوڑھا بولا بیٹا جو چیز گر کر ٹوٹ گئی اسکے لئے اب رکنا بیکار 👇👇
ہے بالغرض اگر میں رک جاتا ٹوکرا زمین پر رکھتااس روٹی چیز کو جو اب جڑ نہیں سکتی اٹھا کر دیکھتا افسوس کرتا
پھر ٹوکرا اٹھا کر سر پر رکھتا تو میں اپنا ٹائم بھی خراب کرتا ٹوکرا رکھنے اور اٹھانے میں کوئی اور نقصان بھی کرلیتا اور شہر میں جو کاروبار کرنا تھا افسوس کے باعث وہ بھی 👇👇
Read 6 tweets
ایک آدمی گدھا لیکر بازار آیا بیچنے کےلئے آواز لگا رہا تھا گدھا لے لو 500 دینار کا
وہ آواز لگا رہا تھا بادشاہ کا بازار سے گزر ہورہا تھا تو وہ گدھا بیچنے والے کے پاس گیا اور پوچھا کتنے کا گدھا ہے
آدمی نے نے کہا بادشاہ سلامت 500دینار کا
بادشاہ نے کہا اتنا مہنگا گدھا کیوں بیچ 👇1/6
رہے ہو
آدمی بولا بادشاہ سلامت یہ کوئی عام گدھا نہیں ہے
یہ کراماتی گدھا ہے آپ اسکے اوپر بیٹھیں گے تو اپکو مکہ اور مدینہ نظر آئے گا
بادشاہ نے کہا اگر تمہاری بات درست ہوئی تو یہ گدھا میں ایک لاکھ کا خریدوں گا لیکن اگر بات غلط ہوئی تو تمہارا سر قلم کردیا جائے گا
بادشاہ نے
👇1/5
اپنے وزیر کو بولا جاؤ بیٹھو اور دیکھو کہ کیا یہ آدمی سچ کہہ رہا ہے
وزیر گدھے پر بیٹھنے لگا تو آدمی بولا کہ جناب اس پر بیٹھ کر مکہ اور مدینے گنہگار آدمی کو نہیں دکھتا
وزیر گدھے پر بیٹھا نظر تو اسکو کچھ بھی نہیں آیا لیکن اس نے سوچا عزت ہے بھرم ہے اگر میں بولا کچھ نظر نہیں ایا👇1/4
Read 6 tweets
*مائیں دوائیوں سے کہاں ٹھیک ہوتی ہیں.

ﻣﻮﭨﺮ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ كا ﭘﻨﮑﭽﺮ ﻟﮕﻮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮨﻔﺘﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺟﺎؤﮞ ﺗﻮ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ ﺩﯾﺮ ﺗﻮ ﻭﯾﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ 👇
ﺟﮩﺎﮞ ﭘﭽﮭﻠﮯ3ﮨﻔﺘﮯ ﮔﺰﺭ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﮔﺰﺍﺭ ﮨﯽ ﻟﻮﮞ ﺗﻮ ﮔﺮﻣﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﭼﮭﭩﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺑﺎﺭ ﭼﻼ ﺟﺎﺅﮞ ﮔﺎ ﺍﺳﯽ ﺳﻮﭺ ﺑﭽﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﮈ ﭘﺮ ﮐﮭﮍﮮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ 15-16 ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﻮﺟﻮﺍن ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ👇
ﻃﺮﻑ ﻣﺘﻮﺟﮧ ﭘﺎﯾﺎ ﻭﮦ ﻋﺠﯿﺐ ﺳﻮﺍﻟﯿﮧ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺟﺎﻧﺐ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﯿﺴﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮦ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ ﻟﯿﮑﻦ ﺭﺵ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﭘﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ
ﺟﺐ ﭘﻨﮑﭽﺮ ﻟﮓ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ 👇
Read 19 tweets
ایک نیک شخص تھا جو ہر روز بادشاہ کے پاس بیٹھتا تھا اور بادشاہ کو ایک ہی نصیحت کرتا تھا
کہ اچھے لوگوں کے ساتھ اچھا کرو
برے لوگوں کے لئے انکی برائی ہی کافی ہے
دربار میں ایک اور آدمی تھا جسکو بادشاہ کے پاس اس نیک آدمی کا بیٹھنا پسند نہیں تھا
اس آدمی نے نیک آدمی کے قتل کی سازش
👇👇
بنائی
اس نے بادشاہ کو بتایا کہ بادشاہ سلامت یہ آدمی آپکے پاس بیٹھتا ہے اور اپکو نصیحت کرتا ہے لیکن درحقیقت یہ اپکو ایک بدبودار انسان سمجھتا ہے
اپکو یقین نہیں تو کل۔اسکو۔اپنے پاس بلائیں اور اسکو اپنے نزدیک بیٹھنے کا بولیں وہ جیسے ہی آپکے نزدیک آئے گا اپنی ناک اپنے ہاتھ سے
👇👇
ڈھانپ لے گا
بادشاہ نے اس آدمی کی بات سنی اور سوچ لیا کہ کل دیکھتے ہیں
اس آدمی نے اگلے دن بادشاہ کے پاس جانے سے پہلے نیک آدمی کی دعوت کی اور اسکو کھانے سے بہت زیادہ لہسن کھلا دیا
اب بادشاہ سلامت کے حضور پیش ہونا تھا
جب نیک آدمی بادشاہ کے پاس گیا وہی نصیحت دہرائی
اچھے لوگوں کے 👇👇
Read 9 tweets
پارٹ 2
پیسہ انسان کے پاس جتنا بھی ہو لیکن بھوک ختم۔نہیں ہوتی اور اسی بھوک کی وجہ سے پیپر منی ایک اور موڑ لینے والی تھی جسکے بعد اسکو روکنا ناممکن تھا👇
ملک میں پیسہ زیادہ ہو تو اتی ہے Inflation
لیکن اگر پیسہ کم ہو تو ہوتی ہے Deflation
1930ء USA میں بحران چل۔رہا تھا
لوگوں کے👇
کے پاس نوکری نہیں تھی اور کمپنیز کے پاس ورکروں کو دینے کے لیے پیسہ نہیں تھا
تو امریکہ نے ڈالر کے ساتھ گولڈ کا کنکشن ختم۔کردیا بس جو تھی اب وہ تھی منی یعنی پیسہ
اور اب بینکوں کے پاس وہ طاقت واپس آگئی تھی جس کا فایدہ اٹھانا انہیں اچھی طرح آتا تھا
اب آنی تھی Inflation جس پر کنٹرول👇
کرنے کےلئے سنٹرل بینک FED کو بنایا جو یہ کنٹرول کرتا ہے کہ ملک میں نا پیسہ زیادہ ہو اور نا ہی کم ہو
پر وہ ڈالر جو آپ سونے میں کنورٹ کر سکتے تھے I.O.U وہ اب ختم۔ہوگیا اور رہ گیا ایک کاغذ کا ٹکڑا جسکی کوئی ویلیو نہیں
اور وہ بن گئی Fiat Money
صرف ڈالر ہی FIAT MONEY نہیں ہے بلکہ 👇
Read 8 tweets
ایک بادشاہ دور سفر پر جانے کی تیاری کر رہا تھا
سفر کی تیاری مکمل ہوئی سلطنت کے کچھ لوگ بادشاہ کو اپنے وزیروں کے ہمراہ بیٹے کے نزدیک الوداعی سلام کےلئے آئے
ان میں سے ایک آدمی نے بادشاہ کے قریب آکر کان میں کہا
بادشاہ سلامت اپکو جنگل میں ایک دو فٹ کا آدمی ملے گا وہ اپکو مقابلے کے👇
لئے للکارے گا اسکے ساتھ مقابلے میں جب آپ جیت جاؤ تو اسے اسی وقت قتل کردینا
بادشاہ نے سر ہلا کر ہاں بولا اور اپنے سفر کی طرف رواں ہوگیا
جنگل میں جب پڑاؤ کے لئے خیمہ لگائے تو 2فٹ کا آدمی بادشاہ کے سامنے آگیا اور مقابلے کےلئے للکارا بادشاہ نے اسکے مقابلے کو قبول کیا اور میدان میں 👇
دونوں آمنے سامنے بادشاہ نے اس ص فٹ کے آدمی کو ہرا دیا اور اسکو زندہ چھوڑ دیا یہ سوچ کر کے 2فٹ کا آدمی کے اسکو مار کر کیا ملے گا
آگے چلے اگلے پڑاؤ میں وہی 2فٹ کا آدمی بادشاہ کے سامنے بادشاہ کو مقابلے کےلئے للکارا رہا ہے لیکن اس بار وہ 2 فٹ کا نہیں ہے بلکہ وہ 4فٹ کا ہوگیا
بادشاہ👇
Read 6 tweets
کسی شہر میں ایک پینٹر رہتا تھا جو بڑی اچھی پینٹنگ کرتا تھا لوگ اس سے دور دور سے تصویریں بنوانے آیا کرتے تھے
وہ بڑی لگن اور شوق سے اپنا کام کرتا تھا
ایک دن اس نے ایک پینٹنگ بنائی جو بہت ہی زبردست بنی کمال کی تھی
اسے اس پینٹنگ میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی تھی
اس نے سوچا کہ کیوں نا 👇
یہ پینٹنگ لوگوں کو دکھائی جائے
صبح سویرے اس نے وہ تصویر شہر کے درمیان میں لٹکا دی
ساتھ ہی اس نے لکھ دیا کہ اگر اس تصویر میں کوئی کمی ہے تو اس پر نشان لگا دیا جائے
اسے پورا یقین تھا کہ کوئی شخص بھی اس تصویر میں کمی تلاش نہیں کر سکے گا
اب وہ سائڈ پر چھپ کر دیکھنے لگا کئی لوگ اس 👇
تصویر کو رک کر دیکھ رہے تھے
اسکی حیرت کی انتہا نا رہی جب اس نے دیکھا کہ لوگوں نے اس پینٹنگ پر نشان لگانا شروع کر دئے ہیں دیکھتے ہی دیکھتے وہ پینٹنگ نشانوں سے بھر گئی وہ آرٹسٹ بڑا حیران تھا کہ یہ گزرتے ہوئے لوگ کوئی بڑے آرٹسٹ بھی نہیں پھر بھی وہ اتنی اچھی پینٹنگ میں کیسے کمی 👇
Read 7 tweets
یہ آرٹیکل موڈ کنٹرول پر ہے
کس طرح آپ اپنا موڈ کنٹرول کر کے اپنے کاروباری منافعے میں اضافہ کرسکتے ہیں
کیا آپ اپنا موڈ کنٹرول کر سکتے ہیں

میں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں
آپ کا کوئی ایک ایسا پسندیدہ دکاندار یا کاروباری شخصیت جس سے آپ ہمیشہ آپ خریداری کرتے ہیں
کیا وجہ ہے کہ👇
آپ اسے پسند کرتے ہیں
اس کے جواب میں اکثریت ان کے اچھے اخلاق کے بارے میں بات کریں گے اور ایک سروے سے یہ بات ثابت شدہ ہے
موڈ کنٹرول کیا ہے
عام حالات میں ہم انسان ایک دوسرے کے موڈ کی نقل کرتے ہیں اگر آپ کو کوئی بہت اچھے طریقے سے ملے تو آپ بھی یہی کوشش کریں گے کہ اس سے اچھے طریقے 👇
سے بات چیت کریں
لیکن جب کوئی برا رویہ اختیار کرے گا تو آپ بھی بالکل ویسا ہی اس کو جواب دیں گے
لیکن کاروبار میں آپ نے یہ نقل نہیں اتارنی
آپ کا زویہ ہمیشہ مستحکم ہونا چاہیے آپ کا موڈ آپ کے کنٹرول میں ہونا چاہیے سامنے والا چاہے جتنا مرضی شور مچائے اودھم مچائے آپ نے وہ 👇👇
Read 5 tweets
ایک ستر برس کا بوڑھا آدمی تلاب کے پاس مچھلی کا شکار کررہا تھا
کہ آواز آئی مجھے باہر نکالو
بوڑھے آدمی کے ادھر ادھر دیکھا تو کوئی نہیں تھا اس نے سمجھا کہ شاید میرے کان بج رہے ہیں
بوڑھے مچھلی نکالنے میں لگ گیا
پھر سے آواز آئی مجھے باہر نکالو
بوڑھا آدمی اٹھا اچھے سے دیکھا تو ایک👇
مینڈک سر نکالے ہوئے تھا
بوڑھے آدمی نے پوچھا کہ کیا تم انسانی آواز میں بول رہے ہو
مینڈک نے کہا ہاں میں ہی ہوں
مجھے باہر نکالو اور میرا بوسہ لو تو میں ایک خوبصورت اور نوجوان ہوں میں تمہاری بیوی بن جاؤں گی
بوڑھے آدمی نے اسے باہر نکالا اور اسکو رسی سے باندھا اور جیب میں ڈال لیا 👇
مینڈک بولا کیا تم نے سنا نہیں کہ مجھے بوسہ دو میں ایک نوجوان اور خوبصورت لڑکی ہوں میں تمہاری بیوی بن جاؤں گی تو لوگ تم پر رشک کریں گے کہ تم کتنے خوش نصیب ہو
بوڑھے نے اس وقت ایک تاریخی جملہ بولا
کیوں نا بہتر ہو کہ میرے پاس ایک دماغ کو چاٹنے والی بیوی ہو اس سے بہتر ہ
Read 4 tweets
سکول کا پرنسپل ایک گوشت کی دکان پہ گوشت لینے کےلئے گیا
اس نے گوشت والے سے کہا کہ بیٹا دوکلو گوشت دینا
گوشت والے نے پرنسپل سے بولا آپ بیٹھیں اور چائے پئیں
پرنسپل کےلئے چائے آگئی
اور لڑکوں کو بولا کہ اچھا سا دوکلو گوشت بنا کر پرنسپل صاحب کو دو
گوشت بنا کر پرنسپل صاحب کی گاڈی میں👇 Image
رکھ دیا
پرنسپل صاحب نے پیسے نکالے تو دوکاندار نے پیسے لینے سے انکار کردیا
تو پرنسپل صاحب بولے کہ کیا آپ مجھے جانتے ہو گوشت بھی اچھا دیا پیسے بھی نہیں لئے اور خاطر بھی کی میری
تو دکاندار بولا کہ آپ میرے ٹیچر ہیں
اپکو یاد ہوگا کہ جب میں نے کلاس میں غلطی کی تھی تو اس غلطی پر آپ نے👇
مجھے کلاس سے نکال دیا تھا اور بولا تھا کہ اپنے کسی بڑے کو لےکر انا وگرنہ کلاس میں مت انا
تو میں وہاں سے بھاگ کر ایک قصائی کی دکان میں آگیا اور گوشت کا کام سیکھ لیا
اس کے بعد میں نے اپنی دکان ڈال لی اور اس وقت میرے پاس 4 گوشت کی دکانیں ہیں
دو پلاٹ ہیں انا گھر ہے
ایک گاڈی👇
Read 5 tweets
ایک دکھ بھری سچی کہانی

ایک بہن کہتی ہیں ایک دن میں اپنے گھر کی صفائی کر رہی تھی اتنے میں میرا بیٹا آیا اور شیشے سے ایک شاہکار تحفہ گرا دیااور وہ ٹوٹ گیا

میں اس سے بہت ناراض تھی کیونکہ یہ بہت مہنگاتھااور میری ماں نے مجھے دیاتھااور میں اسے پسند کرتی تھی اور اسے رکھنا چاہتی
تھی
میں نے غصے سے اسے بلایا اور کہا
میرا رب ایسی دیوار گرائے جو تمہاری ہڈیاں توڑ دے

بہن کہتی ہیں
سال گزر گئے اور میں اس پکار اس بدعا کو بھول گئی اور مجھے اس کی پرواہ نہیں تھی، اور نہ ہی مجھے معلوم تھا کہ وہ آسمان پر چڑھ گئی ہے
میرا بیٹا اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پلا
بڑھا اور وہ میرے دل میں میرے بیٹوں میں سب سے زیادہ پیارا تھا
میں اس کوہوا لگنے سے بھی ڈرتی تھی وہ میرے لیے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے زیادہ نیک تھا
اس نے تعلیم حاصل کی گریجویشن کیا، ملازمت حاصل کی اور میں اس کے لیے بیوی تلاش کر رہی تھی
اس کے والد کی ایک پرانی عمارت تھی اور وہ
Read 12 tweets
بھولنا بیماری نہیں اچھی ذہانت کی علامت
نئی تحقیق کا انکشاف
ہمارا دماغ ہزاروں لاکھوں خلیوں پر مشتمل ہے جس میں ان گنت واقعات کی یادوں کا خزانہ موجود ہے
کبھی انسان ان یادوں میں سے کچھ کو بھول بھی جاتا ہے جو پریشان کن نہیں
ہماری ایک نسل پرائمری کی اردو کتاب میں شان الحق حقی کی ایک 👇
دلچسپ نظم "بھائی بھلکڑ " پڑھ کر بڑی ہوئی ہے
ہمارے معاشرے میں بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو کئی باتیں بھول جاتے ہیں
جنہیں لوگ مذاقا بھائی بھلکڑ یا کمزور دماغ پکارتے ہیں
لیکن نئی تحقیق نے اس بات کی نفی کردی ہے کہ بھولنا کوئی بیماری ہے
آئرلینڈ میں ہونے والی اس نئی تحقیق سے یہ 👇
دعوہ سامنے آیا ہے کہ بھولنا کوئی بیماری نہیں بلکہ یہ ممکنہ طور پر سیکھنے کی ایک قسم ہو سکتی ہے
ٹرینیٹی کالج میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مخصوص یادوں تک رسائی کے حوالے سے ہماری صلاحیت میں ماحولیاتی تبدیلیاں موحولیاتی فیڈ بیک اور قابل پیشگوئی جیسے عناصر کے باعث آتی ہے👇
Read 8 tweets
دھوبی کا کتا گھر کا نہ گھاٹ کا اس میں کتا سے مراد "کُتا" "dog" ہی لیا، سمجھا، اور پڑھا بھی جاتا ہے، لیکن آج نئی بات علم میں آئی تو ہماری علمیت کا جنازہ نکل گیا
یہ لفظ کُتا نہیں بلکہ کَتا ہے جس سے مراد کپڑے دھونے کا وہ ڈنڈا ہے جسے دھوبی ساتھ لیے پھرتا ہے۔
"وضاحت"
👇
اصل لفظ کتکہ ہے جو بگڑ کر کتا بن گیا۔
پرانے وقتوں میں کپڑے گھاٹ پر دھوئے جاتے تھے اور کپڑوں کو صاف کرنے کیلئے دھوبی اک بھاری بھرکم ڈنڈے کا استعمال کیا کرتا تھا، جس کو کتکہ کہا جاتا تھا۔ وہ کتکہ گھاٹ پر نہیں رکھا جاتا تھا کیوں کہ کوئی اور اٹھا لے گا اور گھر لانے میں بے جا مشقت👇
کرنی پڑتی ۔ اسلئے دھوبی وہ کتکہ راستے میں مناسب جگہ چھپا دیتا اور اگلے دن نکال کر پھر استعمال کر لیتا۔ اس طرح کتکہ نہ گھر جا پاتا اور نہ گھاٹ پر رات گزارتا۔
دھوبی کا کتکہ ۔ نہ گھر کا نہ گھاٹ کا۔
جو نئے دور میں بگڑ کر کتا بن گیا۔۔
🤣🤣🤣
منقول..
#قلمدان
#قلمکار
#قاسم_ملک
Read 3 tweets
تاریخ کی سب سے طاقتور ترین معذرت

جب حضرتِ ابوذرؓ نے بلالؓ کو کہا
"اے کالی کلوٹی ماں کے بیٹے اب تو بھی میری غلطیاں نکالے گا
بلال یہ سن کر غصے اور افسوس سے بے قرار ہو کر یہ کہتے ہوے اٹھے خدا کی قسم میں اسے ضرور بالضرور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے سامنے اٹھاؤں گا
یہ سن👇
کر اللہ کے رسول کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور آپ نے ارشاد فرمایا
ابوذر! کیا تم نے اسے ماں کی عار دلائی
تمھارے اندر کی جہالت اب تک نہ گئی

اتنا سننا تھا کہ ابوذر یہ کہتے ہوے رونے لگے: یا رسول اللہ! میرے لیے دعائے مغفرت کر دیجئے، اور پھر روتے ہوے مسجد سے نکلے
باہر آکر اپنا رخسار مٹی👇
پر رکھ دیا اور بلال سے مخاطب ہو کر کہنے لگے
"بلال! جب تک تم میرے رخسار کو اپنے پاؤں سے نہ روند دو گے میں اسے مٹی سے نہ اٹھاؤں گا یقیناً تم معزز و محترم ہو اور میں ذلیل و خوار
یہ دیکھ کر بلال روتے ہوے آئے اور ابوذر سے قریب ہو کر ان کے رخسار کو چوم لیا اور بے ساختہ گویا ہوے
خدائے👇
Read 5 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!