Discover and read the best of Twitter Threads about #نمود_عشق

Most recents (24)

تھوڑا سا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں

“ آپ کو دفنا کر کے واپس آتے ہی آپ کے لواحقین کا دھیان رخصت ہوتے ہوئے مہمانوں کے کھانے کے بندوبست کی طرف جائے گا کہ انھیں کھانا کھلا کر رخصت کرتے ہیں۔

ایک ہفتہ گزرے گا آپ کے بچوں کے سکول واپسی کا سلسلہ شروع ہو جائے۔

دو ہفتے گزریں گے
👇
افسوس کرنے والوں کا آنا جانا بند ہو جائے گا۔

تین ہفتوں تک آپ کی قبر کی زیارت روزانہ سے دو یا تین دن بعد پر آ جائے گی۔

ایک ماہ گزرے گا گھر میں واپس ٹی وی چلنا شروع ہو جائے گا۔

تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد آپ کے بچے واپس فلموں ، گانوں کارٹونز کی جانب آ جائیں گے۔

آپ کی قبر کی زیارت
👇
جمعہ جمعہ یعنی ساتویں دن ہو جائے گی۔

دو ماہ تک آپ کی بیوی یا شوہر کسی بات پر ہنس لیا کریں گے۔ تھوڑا مسکرا لیا کریں گے۔

چار ماہ تک گھر میں واپس بالی وڈ ہالی وڈ موویز گانوں کا مکمل راج ہو چکا ہو گا۔

مزاحیہ باتوں پر قہقہے گونج رہے ہوں گے۔

چھے ماہ گزرے آپ کی قبر پر اب مہینے
👇
Read 6 tweets
تخم بالنگو
المعروف تخم ملنگا
تخمِ بالنگو جسے عام زبان میں تخم ملنگابھی کہا جاتا ہے۔جیسی قدرتی نعمت کو پاکستان میں بری طرح نظر انداز کیا جاتا ہے جو صحت کا ایک خزانہ ہونے کی بنا پر طبی فوائد سے بھرپور ہے

صرف شربت اور فالودہ بناتے وقت ہی تخمِ ملنگا کی یاد آتی ہے لیکن تاریخ میں
👇 Image
اس بیج کو بطور کرنسی بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ازطق سپاہی جنگ سے پہلے اسے کھاتے تھے کیونکہ یہ توانائی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسی بنا پر تخمِ ملنگا کو دوڑنے والے کی غذا بھی کہا جاتا ہے۔

تخمِ ملنگا کی 28 گرام مقدار میں 137 کیلوریز، 12 گرام کاربوہائیڈریٹس، ساڑھے چار گرام چکنائی،
👇 Image
ساڑھے دس گرام فائبر، صفر اعشاریہ چھ ملی گرام مینگنیز، 265 ملی گرام فاسفورس، 177 ملی گرام کیلشیئم کے علاوہ وٹامن، معدنیات، نیاسن، آیوڈین اور تھایامائن موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ تخمِ ملنگا میں کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

اب تخمِ ملنگا کے فوائد بھی جان لیجئے۔

👇 Image
Read 10 tweets
میں نے اس سے پوچھا
"عابد ! تم نے کیا دعا مانگی ہے"
اس کے جواب نے جھٹکا لگا دیا گویا دوسو بیس وولٹ کا کرنٹ میرے جسم سے گذرا ہو

میں اور عابد نےاس سال ملکر حج کا پروگرام بنایا تھا,اور آج ہم نے طواف کے بعد دو رکعات نوافل ادا کیئے دعا مانگی اور واپس ہوٹل آرہے تھے.ویسے ہی میں نے
👇
سوال پوچھ لیا تھا کہ عابد تم نے کیا دعا مانگی,
اس کا جواب تھا
"یا اللہ مجھے حقیقی مسلمان بنا دے وہ مسلمان جس میں یورپ کے غیر مسلموں والی انسانیت پیدا ہو جائے"

اس کے جواب کی تفصیل اس وڈیو میں تھی جو ہوٹل پہنچ کر اس نے مجھے دکھائی,اس نے یہ وڈیو یورپ کے ملک اٹلی میں شوٹ کی اور
👇
دوسرا حصہ پاکستان میں,

مختصر اور لب لباب یہ تھا کہ یورپ اور پاکستان میں اس نے ایک سٹنٹ کیا,

یورپ میں اس نے ایک دکان کے سامنے چھوٹا سا ٹیبل اور اس پر دودھ کے چند ڈبے رکھ کر دودھ فروخت کرنے لگا,دکاندار یہ دیکھ کر کہ اس کی دکان کے سامنے کوئ دودھ فروخت کر رہا ہے باہر آیا,
👇
Read 10 tweets
اس کا نام صوفی تھا،اس کا تعلق فرانس سے تھا وہ ایک فرانسیسی عیسائی رضاکار خاتون تھی،وہ پچھلے چار سال سے افریقی ملک مالی میں باغیوں کی قید میں تھی.

اس کی رہائی کیلئے فرانس نے 10 ملین یورو خرچ کئے تھے،اسکی رہائی کے بدلے فرانس نے 200 باغیوں کو بھی رہا کر دیا۔۔۔
10 اکتوبر 2020،
👇 Image
وہ اب آزاد فضاؤں میں تھی،اسے لینے کیلئے فرانس نے خصوصی جہاز بھیج دیا تھا۔
فرانسیسی صدر خود استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود تھا
میڈیا کا لاؤ لشکر بھی ائیرپورٹ پہنچا ہوا تھا،فرانسیسی صدر والہانہ اور فاتحانہ انداز میں آگے بڑھا
اور صوفی کو خوش آمدید کہتے ہوئے گلے لگانا چاہا،
👇 Image
لیکن صوفی نے گلے لگنے سے انکار کر دیا،صوفی کا پہلا جملہ تھا کہ مجھے نماز پڑھنی ہے، نماز کا وقت گزر رہا ہے،میں مسلمان ہوچکی ہوں،میرا نام اب مریم ہے۔۔۔فرانسیسی صدر کا تو بدن میں لہو نہیں،چونکہ چند دن پہلے ہی فرانسیسی صدر نے اسلام سے متعلق نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ
👇 Image
Read 5 tweets
دروازے پر زور زور سے دستک ہوئی، بوڑھے شخص نے دروازہ کھولا تو ہمسائے اور اہل محلہ سارے اکٹھے تھے، تیور تو غصے والے تھے جنہیں دیکھ کر گھر سے برآمد ہونے والے بزرگ تھورا سا پریشان ہوئے، اور پوچھا کیا بات ہے سب خیریت ہے نا؟
خیریت کہاں ہے بھائی تمھارا لڑکا آئے روز ہمارے گھر کی
👇 Image
دیواروں پر کوئلے سے پتا نہیں کیا نقش و نگار بناتا رہتا ہے، ساری دیواریں اس نے کالی کررکھی ہیں، تم اپنے لاڈلے کو منع کیوں نہیں کرتے؟اسے سمجھاؤ ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔"

بڑے میاں نے وقتی طور پر اہل محلہ کو سمجھا بجھا کر بھیج تو دیا، لیکن وہ اس شکایت سے قدرے نالاں بھی تھے، بیٹے کو
👇
سمجھایا " یار باز آجا کیوں تو لوگوں کو تنگ کرتا ہے، اپنی پڑھائی پر دھیان دے اور آئندہ شکایت کا موقع نہ دینا" بیٹے نے سر جھکا کر سن تو لیا، لیکن وہ باز رہنے والا کہاں تھا۔ یہ آڑھی ترچھی لکیریں تو اس کا شوق تھا اور شوق سے لاتعلقی کون اختیار کرسکتا ہے۔

پھر اس لڑکے نے باپ کا مان
👇
Read 31 tweets
ابولہب رسول اللہ ﷺ کا چچا تھا جو تا وقت وفات مشرک رہا۔ اس کا اصل نام عبد العزیٰ اور اس کی کنیت ابو عتبہ تھی۔ حسن اور چہرہ کی چمک کی وجہ سے عبد العزیٰ کی دوسری کنیت ابولہب ہو گئی تھی۔ آپ ﷺ کا حقیقی چچا تھا مگر حضور ﷺ کا سخت دشمن تھا
اس کی بیوی جمیل بنت حرب جو ابو سفیان
👇 Image
کی بہن تھی وہ شوہر سے بھی زیادہ حضور ﷺ کی دشمن تھی۔ رسول اللہ ﷺ کے نبی بنائے جانے کے بعد جب تک یہ دونوں میاں بیوی زندہ رہے انہوں نے آپ ﷺ کو تکلیف پہنچا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
آپ ﷺ کی دو بیٹیاں اس کے دو بیٹوں عتبہ اور عتیبہ کے نکاح میں تھیں۔ جب آپؐ ﷺ نے
👇
اپنی نبوت کا اعلان کیا اور دعوت دینی شروع کی تو اس نے اپنے دونوں بیٹوں کو حکم دیا کہ محمدؐ ﷺ کی بیٹیوں کو طلاق دے دو۔ انہوں نے ایسا ہی کیا۔ ان میں سے عتیبہ تو اتنا بدبخت تھا کہ اس نے حضورؐ ﷺ کی شان میں انتہائی گستاخی کی جس پر آپ کی زبان سے نکلا کہ اللہ اپنے کتوں میں سے
👇
Read 12 tweets
میری دلی دعا آپ سب کے لیے

ربي لي أحباب۔۔۔۔۔
اے میرے رب میرے کچھ احباب ہیں

منهم من ذي رحم۔۔۔۔
ان میں سے کچھ رحم کے رشتے ہیں ۔۔۔

ومنهم قريب ۔۔
اور ان میں سے قریبی تعلقات والے ہیں ۔۔۔۔

ومنهم صاحب ورفيق۔۔۔۔
اور ان میں سے کچھ ہم جلیس اور ساتھی ہیں ۔۔۔۔

👇
ومنهم جار ۔۔۔۔
ان میں سے کچھ پڑوسی ہیں۔۔۔۔

ومنهم ذي معرفه ۔۔۔۔۔
اور ان میں سے کچھ جان پہچان والے ہیں ۔۔۔۔

ومنهم زميل عزيز ۔۔۔۔
اور کچھ پیارے ساتھی ہیں ۔۔۔۔

ومنهم أحبة في الله ۔۔۔۔
ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جن کے ساتھ صرف اللہ تعالی کے لیے محبت ہے۔۔۔۔

👇
اللهم من كان منهم : مريضاً فاشفه .
اے اللہ !
ان میں سے جو بیمار ہے۔۔۔۔اسے شفا عطا فرما دیجئے۔۔۔

ومن كان مبتلاً فعافه ..
جو کسی آزمائش میں مبتلا ہے اسے عافیت نصیب فرما دیجئے۔۔۔

ومن كان محتاجاً فأقض حاجته۔۔۔۔
اور جس کی جو بھی حاجت ہے اس کی حاجت کو پورا کر دیجیے۔۔

👇
Read 5 tweets
والدین کا گھر!
خلیل جبران کی یہ تحریر انگریزی میں لکھی گئی تھی۔ کسی نے اردو ترجمہ کیا اور رلا دیا۔۔۔پوری تحریر ضرور پڑھیں ۔

والدین کا گھر
صرف یہی وہ گھر ہے
جہاں آپ جب جی چاہے
بغیر کسی دعوت کے جا سکتے ہیں
یہی وہ گھر ہے
جہاں آپ دروازے میں چابی لگا کر
براہِ راست گھر میں
👇
داخل ہو سکتے ہیں
یہ وہ گھر ہے
کہ جہاں محبت بھری نگاہیں
اس وقت تک دروازے پر لگی رہتی ہیں
جب تک آپ نظر نہ آ جائیں
یہ وہ گھر ہے
جو آپ کو آپ کی بچپن کی بےفکری
اور خوشیوں کے دن یاد دلاتاہے
یہ وہ گھر ہے
جہاں آپ کی موجودگی
اور ماں باپ کے چہرے پر محبت کی نظر ڈالنا باعثِ برکت ہے
👇
اور ان سے گفتگو کرنا اعزاز کی بات ہے۔
یہ وہ گھر ہے
جہاں آپ نا جائیں تو
اس گھر کے مکینوں ک دل مرجھا جاتے ہیں۔
یہ وہ گھر ہے
جہاں ماں باپ ک صورت میں
دو شمعیں جلی رہتی ہیں
تاکہ آپکی دنیا کو روشنی سے جگمائیں
اور آپ کی زندگی کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھر دیں
یہی ہے وہ گھر
👇
Read 5 tweets
اسکی شادی ہوئی اور تین ماہ میں طلاق ہو گئی۔ وہ فیملی اچھی نہیں تھی

والدین نے عدت کے بعد دوسری جگہ شادی کروا دی
وہ بندہ اپنے ماں باپ کی سنتا تھا۔ اس کی ماں اور بہن جو کہتی تھیں وہ سچ سمجھتا تھا، بیوی جو کہتی تھی وہ جھوٹ سمجھتا تھا
خود کی کوئی سوچ سمجھ ہی نہیں تھی

لڑکی اپنے
👇
والدین کے گھر آ گئی۔ کچھ عرصے بعد
چھ ماہ تک کوئی پوچھنے بھی نہیں آیا۔ پھر سسرال نے ڈائریکٹ طلاق کے کاغذات بھجوا دیے

لوگ طعنے مارتے ہیں اسے۔ بہت ڈپریس ہو گئی ہے وہ ، دوبارہ شادی نہیں کرنا چاہتی

اب وہ کیا کرے؟ والدین اسکی پھر سے شادی چاہتے ہیں۔ دو بار کی طلاق کے بعد اچھے رشتے
👇
کیسے ملیں گے؟ شادی کے بغیر اکیلی اس معاشرے میں کیا کریگی؟

خواتین! یہ ہے وہ سیناریو۔ ۔
یہ ہے وہ مسئلہ جو آپ کی زہریلی پوسٹوں اور کامنٹس سے بن رہا ہے
آپ کے بغیر سوچے سمجھے مشورے، جو آپ نے اپنے حالات، اپنے تعصبات اور میڈیا کے شور میں خیالات بنائے ہیں، انکا نتیجہ ہے

فیمنزم اور
👇
Read 7 tweets
ہلاکو خان کی بیٹی بغداد میں گشت کر رہی تھی
کہ ایک ہجوم پر اس کی نظر پڑی۔ پوچھا لوگ یہاں کیوں اکٹھے ہیں؟
جواب آیا: ایک عالم کے پاس کھڑے ہیں۔
اس نے عالم کو اپنے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔
عالم کو تاتاری شہزادی کے سامنے لا کر حاضر کیا گیا۔
شہزادی مسلمان عالم سے سوال کرنے لگی:+
کیا تم لوگ الله پر ایمان نہیں رکھتے؟
عالم: یقیناً ہم ایمان رکھتے ہیں
شہزادی: کیا تمہارا ایمان نہیں کہ الله جسے چاہے غالب کرتا ہے؟
عالم: یقیناً ہمارا اس پر ایمان ہے۔
شہزادی: تو کیا الله نے آج ہمیں تم لوگوں پر غالب نہیں کر دیا ہے؟
عالم: یقیناً کردیا ہے۔
++

#نمود_عشق
شہزادی: تو کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ خدا ہمیں تم سے زیادہ چاہتا ہے؟
عالم: نہیں
شہزادی: کیسے؟
عالم: تم نے کبھی چرواہے کو دیکھا ہے؟
شہزادی: ہاں دیکھا ہے
عالم: کیا اس نے ریوڑ کے ساتھ چرواہے نے کچھ کتے رکھے ہوتے ہیں؟
شہزادی: ہاں رکھے ہوتے ہیں۔
++

#نمود_عشق
Read 6 tweets
یہ انسانی فطرت میں شامل ہی نہیں کہ اسے حرام کا لقمہ راس آجائے. زندگی میں اونچ نیچ بہت ہوجاتی ہیں اور ہوئی ہیں لیکن ایک بات ہر بار پائی ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر ہم کچھ ایسا کریں جو ہماری طبیعت کے مخالف ہو تو ہمیں بےچینی سی شروع ہوجاتی ہے. اسی طرح اگر کسی کو دھوکا دیں یا کسی کے
👇
ساتھ زیادتی کریں تو بھی دماغ میں خیال دوڑتا رہتا ہے کہ کاش جو کچھ تھا،اسے سہہ جاتا اور یہ غلط کام نہ کرتا
لیکن میں نے دیکھا ہے چند ایسے لوگوں کو جنہیں جانے کیوں حرام راس آجاتا ہے اور کون ہے جو حرام سے حلال کے راستے پر ائے؟
وہ بھی اس دور میں جب حرام کی کمائی پر 1000 گنا ملے اور
👇
حلال کی کمائی پر 1 گنا
آخر یہ حرام راس آتا کیوں ہے؟
کافی کھوج کے بعد اتنا معلوم ہوا کہ انسان جب اپنی طبیعت سے ہٹتا ہے یعنی حرام کے لقمے کی طرف جاتا ہے تو شروع میں نقصان بھی اٹھاتا ہے اور بےچین بھی ہوتا ہے، لیکن چونکہ اس کے پاس اپنے آپ کو راضی کرنے کے لیے تاویلات موجود ہوتی ہیں
👇
Read 7 tweets
شیر ، بھیڑیا اور چیتا خوبصورت اسٹیج پر بیٹھے ہوئے تھے

لومڑی کے ہاتھ میں مائیک تھا اور وہ تقریر کر رہی تھی
اس کی آواز میں جوش تھا

"اے جانورو! تم کبھی بھی نہیں بدلو گے جب تک اپنے اندر کے ڈر کو ختم نہیں کرو گے
آگے بڑھنے کے لیے تمہیں اپنے اس ڈر کو ختم کرنا ہو گا
یہ میرے پیچھے
👇 Image
یہ میرے پیچھے بیٹھے شیر ، بھیڑیا اور چیتا بھی کبھی تمہاری طرح ہرن ، زیبرا اور خرگوش تھے ۔ مگر انہوں نے محنت کی
خود کو بدلا
اپنے اندر کے ڈر کو ختم کیا
رسک لیا
اور آج دیکھو یہ کس روپ میں ہیں
جنگل کے جس کونے میں چلے جائیں سب ان کو سلام کرتے ہیں
ان کے سامنے کوئی نہیں ٹھہرتا
👇 Image
مگر اس منزل تک پہنچنے کے لیے انہیں بہت کڑی محنت کرنی پڑی
تم لوگ بھی یہاں تک پہنچ سکتے ہو بس اپنے "کمفرٹ زون" سے باہر نکلو اور محنت کرو"

جانوروں کے سارے مجمعے پر سکوت طاری تھا
تبھی ایک کچھوا آگے بڑھا اور بولا
" کیا مطلب ہے تمہارا؟
یہ ہرن اگر محنت کرے ،کراٹے کی کلاسیں لے
👇 Image
Read 8 tweets
ماہر تعلیم اور ادیب محمد صہیب فاروق کی دِل کو موہ لینے والی تحریر

ایک بچے کے والدین ہرسال اسے ٹرین میں اس کی دادی کے پاس گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے لے جاتے
پھر وہ اسے چھوڑ کر اگلے دن واپس آجایا کرتے تھے

پھر ایک سال ایسا ہوا کہ بچے نے ان سے کہا "میں اب بڑا ہو گیا ہوں
👇
اگر اس سال میں دادی کے پاس اکیلا چلا گیا تو کیا ہوگا ؟"

والدین نے مختصر بحث کے بعد اتفاق کر لیا مقررہ دن اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پہنچ گٸے والد نے جونہی کچھ سفرکی ہدایات دینا شروع کیں
تو بیٹا اکتاہٹ بھرے لہجے میں کہنے لگا
: اباجان ! "میں ہزار مرتبہ یہ ہدایات سن چکا ہوں !"

👇
ٹرین کے روانہ ہونے سے ایک لمحہ پہلے، اس کے والد اس کے قریب آئے اور اس کے کان میں سرگوشی کی
"یہ لو، اگر تم خوفزدہ ہو یا بیمار ہو تو یہ تمہارے لیے ہے"
اور اپنے بچے کی جیب میں کچھ ڈال دیا

بچہ پہلی بار والدین کے بغیر ٹرین میں اکیلا بیٹھا تھا،
وہ کھڑکی سے زمین کی خوبصورتی کو
👇
Read 7 tweets
اٹھارویں صدی کے وسط میں یورپی ریاستوں نے براعظم افریقہ کو اپنے درمیان تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا،
اس تقسیم کے نتیجے میں افریقی ملک چاڈ فرانس کے حصے میں آیا۔
چنانچہ فرانس نے چاڈ میں اپنی نوآبادیات میں توسیع کیساتھ افریقہ کو مذہب اسلام سے الگ کرنے اور چاڈ کے لوگوں کا مذہب++

#نمود_عشق Image
عیسائیت میں بدلنے کی کوشش شروع کر دیں
تاکہ ان پر قابو پانے میں آسانی پیدا ہو۔
فرانس نے"چاڈ"میں مسلمانوں کے خلاف متعدد قسم کے غیر انسانی جرائم کیے،
جن میں اسلامی قوانین کو ختم کرنا، عربی زبان پر پابندی عائد کرنا،
اور اسلامی یادگاروں کو تباہ کرنا شامل ہیں۔++

#نمود_عشق
15 نومبر 1917ء کو چاڈ پر قابض فرانسیسی حکومت نے خطے کے بہترین اسلامی افریقی علماء اور اسکالرز کا اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا۔
اس اجلاس میں بظاہر پروگرام یہ طے پایا تھا کہ ملک کو فرانسیسی حکمرانوں کی نگرانی میں معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے بارے میں بات کی جائے گی،+
Read 5 tweets
The Alfred Hitchcock Hour - Final Escape 1964
ترجمہ: توقیر بُھملہ

کروڑ پتی مجرم کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔ اور اس سزا پر عملدرآمد کے لیے اسے شہر سے دور دراز ایک گمنام جزیرے کی جیل میں قید کر دیا گیا تاکہ وہ اپنی دولت یا اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے فیصلے پر
👇
اثر انداز نہ ہوسکے۔ کروڑ پتی مجرم نے اس جزیرے پر ہی قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ،اس کے لیے اس نے جیل کے سنتری کو رشوت دینے کا فیصلہ کیا تاکہ کسی بھی طریقے سے اور کسی بھی قیمت پر جیل کے جزیرے سے باہر وہ فرار ہو سکے۔
سنتری نے اسے بتایا کہ یہاں پر حفاظتی اقدامات بہت سخت ہیں اور
👇
کوئی بھی قیدی جزیرے سے باہر نہیں نکل سکتا سوائے ایک صورت کے، جو کہ... موت ہے!
لیکن لاکھوں کے لالچ نے سنتری کو قیدی کا ساتھ دینے پر آمادہ کر لیا۔ اس کے لیے سنتری نے ایک عجیب و غریب طریقہ نکالا اور اس کروڑ پتی مجرم کو بتا دیا، جو درج ذیل ہے
"سنو: جیل کے جزیرے سے صرف ایک چیز جو
👇
Read 24 tweets
مولانا صاحبان !

ہیمیں یہ تو بتاتے ہیں
کہ
حضرت یوسف بہت خوبصورت اور حسین و جمیل تھے ،
مگر
کوئی یہ نہیں بتاتا کہ اس یوسف نے اپنے ملک کو کیا "معاشی پروگرام" دیا تھا کہ 7 سال کے قحط میں کوئی انسان بھوک سے نہیں مرنے پایا
سب صرف یہ تو بتاتے ہیں کہ حضرت سلیمان کی بادشاہت اتنی
👇
دبدبے والی تھی کہ جنات بھی ان کے ماتحت تھے مگر کوئی نہیں بتاتا کہ وہ بے پناہ "سیاسی بصیرت" رکھنے والے بادشاہ تھے اپنے ملک فلسطین (انڈسٹریل/ صنعتی اکانومی ) اور ملکہ بلقیس کے ملک یمن ( ایگریکلچرل/ ذرعی اکانومی ) کے درمیان دو طرفہ معاہدات کے نتیجے میں خطے کو جس طرح خوشحالی دی
👇
آج کی جدید دنیا بھی اس کی مثال نہیں دیتی
مجھے سب واعظ صرف اتنا سا تو بتاتے ہیں کہ حضرت محمدﷺ کی زلفیں "والیل" اور روۓ مبارک "والضحی" کا تھا مگر اس سے آگے کبھی کوئی یہ نہیں بتاتا کہ جس معاشرے میں لوگ غربت سے تنگ آ کر ہمہ وقت لوٹ کھسوٹ اور قتل و غارت کرتے رہتے ہوں وہاں
👇
Read 7 tweets
Copied

آج بھی مدینہ کے شہری کسی اجنبی کو دیکھتے ہیں تو اُسے محمد کہہ کر پکارتے ہیں اور ساتھی کو یا صدیق - لہٰذا یہ دنیا کا واحد شہر ہے جس میں ہر مہمان، ہر اجنبی کا نام محمد اور ہر ساتھی صدیق ہے
انصار نے حضورﷺ کی تواضح کی اور ان کی نسلیں حضورﷺ کے مہمانوں کی خدمت کر رہی ہیں
👇
رمضان میں پورا مدینہ اشیائے خورونوش لے کر مسجد نبوی ﷺ حاضر ہو جاتا ہے - دستر خوان بچھا دیے جاتے ہیں، میزبانوں کے بچے مسجد نبوی ﷺ کے دالانوں، ستونوں اور دروازوں میں کھڑے ہو جاتے ہیں، حضور ﷺ کا جو بھی مہمان نظر آتا ہے وہ اس کی ٹانگوں سے لپٹ کر افطار کی دعوت دیتے ہیں ۔
👇
مہمان دعوت قبول کر لے تو میزبان کے چہرے پر روشنی پھیل جاتی ہے، نامنظور کر دے تو میزبان کی پلکیں گیلی ہو جاتی ہیں -

میں مسجد نبوی ﷺ میں داخل ہوا تو ایک سات آٹھ برس کا بچہ میری ٹانگ سے لپٹ گیا اور بڑی محبت سے کہنے لگا:
’’چچا، چچا آپ میرے ساتھ بیٹھیں گے‘‘

میرے منجمد وجود میں
👇
Read 9 tweets
حضرت امام حسنؓ کا غلام کو آزاد کرنا-

مومنوں کو چاہیے وہ عفو کریں، درگذر کی عادت ڈالیں اور اس کا فائدہ یہ بتایا کہ کیا تم نہیں چاہتے کہ خدا تعالیٰ تمہارے گناہ بخشے۔ جب تم چاہتے ہو کہ خدا تمہارے گناہوں کو بخشے تو اے مومنو تم بھی اپنے بھائیوں کے گناہوں کو بخشو! اگر تم اپنے
👇
بھائیوں کے گناہوں کو بخشو گے تو خدا تمہارے قصوروں کو معاف کرے گا

امن کو قائم کرنے کا ایک ذریعہ احسان ہے اس کے متعلق بھی قرآن کریم میں حکم موجود ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَالْکَاظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ
(اٰل عمران:۵۳۱)
👇
کہ مومن وہ ہیں جو غصے کو دباتے ہیں جو لوگوں کو معاف کرتے ہیں اور پھر ان پر احسان بھی کرتے ہیں۔ اسی طرح فرماتا ہے

اِنَّ اللّٰہ یَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ وَ اِیْتَائِ ذِیْ الْقُرْبٰی
(النحل:۱۹)
کہ اللہ تعالیٰ عدل، احسان، ایتاء ذی القربی کا حکم دیتا ہے
ان تینوں کی مثال
👇
Read 7 tweets
ظفر اور انجم

ظفر ایک اوسط ذہانت کا حامل نوجوان تھا۔ وہ ایک مڈل کلاس گھرانے میں پیدا ہوا۔ ماں باپ نے اوسط درجے کے تعلیمی اداروں سے تعلیم دلوائی۔ اس کے ماں باپ میں البتہ ایک خوبی کمال کی تھی۔ انھوں نے ظفر کی تربیت کو مسئلہ بنالیا تھا۔ خاص کر دو عادتوں کو انھوں نے ظفر میں بہت
👇
پختہ کر دیا تھا۔ ایک یہ کہ زندگی کے ہر واقعے کو مثبت انداز سے دیکھنا ہے۔ دوسرے یہ کہ زندگی میں ہر ترقی اور کامیابی محنت، مستقل مزاجی اور سخت جدوجہد کے بعد ملا کرتی ہے۔ ظفر ابھی زیر تعلیم تھا کہ اس کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا۔ اس کی ماں نے اس سے کہا
بیٹا یہ بظاہر ایک مسئلہ
👇
لگ رہا ہے مگر درحقیقت یہ ایک موقع ہے۔ قدرت نے تمھیں ایک موقع دیا ہے کہ تم وقت سے پہلے پختگی کو پہنچ جاؤ۔ تم اپنی پختگی کی بنیاد پر کم وقت میں زیادہ اور دیر تک رہنے والی ترقی حاصل کرو۔ ظفر نے ماں کی بات گرہ سے باندھ لی۔ تعلیم کے ساتھ ٹیوشن پڑھانا شروع کر دی۔ کچھ عرصے بعد
👇
Read 17 tweets
غربت کا ذائقہ

بھوک نے اس قدر نڈھال کردیا کہ میاں بیوی کے درمیان دوریاں پیدا ہونے لگیں بات طلاق تک پہنچ گئی
ایک دن بیوی گھر سے نکل کر قریب بنی امیہ کے مالدار شخص کا دروازہ جا کھٹکھٹایا
غلام باہر نکلا سامنے عورت دیکھ کہنے لگا
جی کسے ملناہے؟
کہنے لگی آپ کے آقا سے ملاقات کرنی تھی
👇 Image
غلام نے تعارف پوچھا کہاکہ
تمھارے آقا کی بڑی بہن ہوں
وہ تجسس میں پڑا کہنے لگا میرے آقا کی کوئی بہن نہیں
عورت نے کہا
اسے جاکربتاو تمھاری بہن ملنا چاہتی ہے
الغرض آقا نے دریافت کیا
تم کون ہو؟
کہنے لگی آدم بیٹی آپ کی بہن
دستک کیوں دی؟
کہا
فقیری نے ہم میاں بیوی کی محبت کے ذائقے
👇
کڑوے کرڈالےاب تو طلاق کے دروازے کو دستک دی جارہی ہے
میرے بھائی کیا تیرے پاس رب سے ملاقات والے دن کےلئے کچھ سامان ہے؟
حقیقت میں جو اب تمھارے پاس ہے یہ ختم ہوجائےگا باقی وہ رہے گا جو رب پاس رکھوگے
سخی نے باربار یہ کلمات دھرانے کی فرمائش کی بلاخر اپنے غلام کو حکم دیا
میری بہن کو
👇
Read 4 tweets
لیو پولڈویس ١٩٢٠ء کی دہائی میں جرمنی کے شہر " برلن" میں فلسفہ کا استاد تھا۔برلن یونیورسٹی تک پہنچنے کے لئے وہ روزانہ ریل پر سوار ہو کر منزلِ مقصود تک پہنچتا۔ریل کے سفر میں کوئی شخص اخبار پڑھ رہا ہوتا، کوئی کھڑکی سے باہر دیکھ رہا ہوتا اور کوئی ویسے ہی اونگھ رہا ہوتا ۔
👇 Image
لیکن پروفیسر لیو پولڈویس فلسفہ کا استاد تھا وہ کتاب یا اخبار کے بجائے لوگوں کے چہرے دیکھتا اور یہ جانچنے کی کوشش کرتا کہ. مسافروں کے دلوں پر کیا بیت رہی ہے ۔ایک روز اچانک اس پر انکشاف ہوا کہ ٹرین پر سوار ملازمت پر جانے والے افراد خوشی اور سکون کے جذبے سے خالی ہیں ۔اسے اس
👇
انکشاف پر حیرت بھی ہوئی، کیونکہ پہلی جنگ عظیم کے بعد جرمنی میں بے روزگاری زوروں پر تھی اور بہت کم لوگ ایسی ملازمتیں حاصل کر سکتے تھے جس کے لیے وہ ٹرین پر سوار ہو کر منزلِ مقصود تک پہنچتے۔
پھر لیوپڈ نے اپنی سوچ کو مزید پھیلایا تو اس نتیجہ پر پہنچا کہ لوگ ہنستے بھی ہیں، مذاق
👇
Read 8 tweets
بیٹیاں بھی کبھی کبھی نا بہت رلاتی ہیں :
ابوبکر قدوسی

لکھنا بھی بسا اوقات ایسا مشکل ہو جاتا ہے کہ دل و دماغ ، قلم و قرطاس کچھ بھی تو بس میں نہیں رہتا - اب بھلا بھیگی برسات آنکھوں سے بندہ کیا لکھے اور کیسے لکھے ؟
لیکن سوچئے جن کی اپنی بیٹی تھی ان کی کیا حالت ہوئی ہو گی -
👇
تنہائ میں کیا کیا نہ یاد کیا ہو گا ، اکھیاں کیسے کیسے نہ برس گئی ہوں گی ؟؟؟
بیٹی مکے بیٹھی تھی اور مکے والے جنگ کرنے چلے آئے - جنگ ہوئی ، کچھ قید ہوے کچھ مقتول
" محبت "ختم ہوئی ، اب زخم شمار کرنے کا وقت آیا
مکے والوں نے اپنے اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے فدیہ بھجوایا تھا
👇
قیدی رہا کیے جا رہے تھے ، رحمتیں بٹ رہیں تھیں - روشنی کی ایک کرن سی ابھری اور سب ماحول روشن ہو گیا
سامان میں ایک کونے میں اک ہار تھا
ہمارے رقیق القلب نبی کی نظر اس ہار پر پڑی تو آنکھیں ساون بھادوں ہو گئیں
یہ تو خدیجہ کا ہار ہے ، ہاں اس دکھ سکھ کی ساتھی کا کہ جو مشکلوں کے سفر
👇
Read 10 tweets
ہر بار رمضان میں مہنگائی کمر توڑ دیتی تھی سفید پوش طبقہ سحر و افطار میں کھجور پانی اور سادے کھانے تک ہی محدود تھا مگر اس بار حالات پہلے سے کہیں زیادہ مخدوش ہیں۔۔۔ گھر میں بیوی بچے حسرت بھری نگاہ سے میرے خالی ہاتھوں کو اپنے خشک ہونٹوں کو دیکھیں گے
سو روپے کی چیز ڈھائی سو روپے
👇
میں بیچی جائیں گی
میں انہیں رمضان کی فضیلتیں دینے کے بجائے عام دنوں میں میسر چیزیں بھی دینے سے قاصر ہوجاؤں گا

مگر اس بار بھی کراچی میں مخیر حضرات اپنے خزانوں کا منہ کھول دیں گے سڑکوں پر جگہ جگہ مفت سحر و افطار کا انتظام کیا جائے گا
خیراتی تنظیموں کی جانب سے شتر مرغ کی کڑاہی
👇
مفت کھلائے جائے گی
وہاں اندرون علاقوں سے موسمی فقیر زکواۃ خیرات جمع کرنے والے ڈھونگی اور روزہ خور لوگ روز بیٹھ کر مفت خوری کریں گے کوئی سفید پوش روزے دار سڑکوں پر پکوان کے انتظار میں نہیں کھڑا ہوگا
اب میرے پاس دو ہی راستے ہیں
یا میں مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنی اولاد کو
👇
Read 8 tweets
قرآنی گھرانا
تاریخ میں شاید ہی پہلے کبھی ایسا ہوا ہو کہ گھر کے سربراہ سے لے کر سب سے چھوٹی اولاد تک سب نے ایک ساتھ قرآن کریم سینوں میں محفوظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہو۔ ایسی انہونی کہاں ہو سکتی ہے سوائے غزہ کے!! یہ غزہ کے انجینئر طارق اسلیم کا گھرانا ہے۔ جس کے تمام افراد نے
👇
حفظِ کلام پاک کی سند حاصل کی ہے۔ الجزیرہ سے بات چیت کرتے ہوئے طارق اسلیم کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں سب سے زیادہ دلچسپی کا موضوع حفظ قرآن ہے۔ ہر ایک دوسرے سے اسی بارے میں بات کرتا ہے۔ ہم والدین سمیت سارے بیٹوں اور بیٹیوں نے یہ اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ہم نے صرف الفاظ کا رٹا نہیں
👇
لگایا، بلکہ کلام الٰہی کو اس کے معافی و مفاہیم کے ساتھ ازبر کر لیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ میں سے بعض کو تکمیل حفظ میں زیادہ عرصہ لگا اور بعض کو کم۔ تاہم بیشتر نے ریکارڈ کم وقت میں پورا کیا۔ انجینئر طارق کو اپنی اولاد پر بجا طور پر فخر ہے۔
👇
Read 8 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!