Discover and read the best of Twitter Threads about #نکلو_پاکستان_کی_خاطر

Most recents (8)

لمبوترا منہ، چھوٹا سا سر، احساس سے عاری آنکھیں، وحشت زدہ چہرہ، ڈھیلا ڈھالا پیوند زدہ لباس، گلے میں منکوں کی مالا، ہاتھ میں کشکول

بچپن میں ایسے افراد بازاروں، چوراہوں میں بھیک مانگتے نظر آتے تھے،ان سے خوفزدہ ہوتے تھے تو اماں کہا کرتی تھیں کہ یہ تو دولے شاہ کا چوہا ہے،
👇
اللہ لوک ہے

ہمیں کبھی سمجھ نہیں آئی کہ آخر ایک جیتے جاگتے انسان کو چوہا کیوں کہا جا رہا ہے؟ یہ چوہا بنا کیسے اور آخر یہ شاہ دولہ صاحب اتنے سارے چوہے بنانے پہ کیسے قادر تھے؟

زرا بڑے ہوئے تو پتہ چلا کہ یہ ایک بیماری ہے
چھوٹا سر یا مائیکرو کیفلی (Microcephaly) ایسی صورت حال
👇
ہے جس میں دماغ اپنے اصل حجم پہ نہیں پہنچ پاتا سو نتیجتا چھوٹے سر والا بچہ پیدا ہوتا ہے جس کی دماغی اہلیت بہت کم ہوتی ہے زندہ رہنے کے بنیادی حواس تو کام کرتے ہیں لیکن ذہن عقل و دانش کی منزلیں طے نہیں کر پاتا

چھوٹے سر یا مائیکرو کیفلی کی وجہ تو جان چکے تھے لیکن شاہ دولے کے مزار
👇
Read 8 tweets
بےغیرتی کی سو باتوں سے مرغے کی یہ ایک نصیحت بہتر ہے

ایک شخص نے ایک مرغا پالا تھا۔ ایک بار اس نے مرغا ذبح کرنا چاہا

مالک نے مرغے کو ذبح کرنے کا کوئی بہانا سوچا اور مرغے سے کہا کہ کل سے تم نے اذان نہیں دینی ورنہ ذبح کردوں گا
مرغے نے کہا ٹھیک ہے آقا جو آپ کی مرضی!

👇
صبح جونہی مرغے کی اذان کا وقت ہوا تو مالک نے دیکھا کہ مرغے نے اذان تو نہیں دی لیکن حسبِ عادت اپنے پروں کو زور زور سے پھڑپھڑایا
مالک نے اگلا فرمان جاری کیا کہ کل سے تم نے پر بھی نہیں مارنے ورنہ ذبح کردوں گا
اگلے دن صبح اذان کے وقت مرغے نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پر تو نہیں ہلائے
👇
لیکن عادت سے مجبوری کے تحت گردن کو لمبا کرکے اوپر اٹھایا
مالک نے اگلا حکم دیا کہ کل سے گردن بھی نہیں ہلنی چاہیے، اگلے دن اذان کے وقت مرغا بلکل مرغی بن کر خاموش بیٹھا رہا
مالک نے سوچا یہ تو بات نہیں بنی
اب کے بار مالک نے بھی ایک ایسی بات سوچی جو واقعی مرغے بے چارے کی بس کی بات
👇
Read 6 tweets
ائیر انڈیا بھارت کی 91سال پرانی ائیر لائین ہے، یہ کمپنی رتن ٹاٹا نے 1932ء میں بنائی تھی، تقسیم کے بعد حکومت نے اس پر قبضہ کر لیااور یہ اسے پی آئی اے کی طرح چلاتی رہی لیکن پھر 28 جنوری 2022ء کو ٹاٹا گروپ نے سوا دو بلین ڈالر میں ائیر انڈیا دوبارہ خرید لی اور صرف ایک سال میں یعنی
👇
14 فروری 2023ء کو سول ایوی ایشن کی تاریخ کا سب سے بڑا دھماکا کر دیا۔

ائیر انڈیا نے 470 نئے جہازوں کا آرڈر دے دیا، ان طیاروں میں 210 ائیر بس (اے 320 / 321 نیو) 190 بوئنگ 733 میکس، 40 ائیر بس (اے 350 ایس)20 بوئنگ (787 ایس) اور 10 بوئنگ (ایس 777-9) شامل ہیں، یہ ایوی ایشن انڈسٹری
👇
کی آج تک کی سب سے بڑی ڈیل ہے، اس کی مالیت 60 بلین ڈالرہے اور یہ اس ملک میں ہو رہا ہے جو 1990ء کی دہائی تک پاکستان کی ترقی کو حیرت سے دیکھتا تھا۔

آپ یہ خبر پڑھنے کے بعد ایک لمحے کے لیے رکیے اور سوچیے آج انڈیا کہاں چلا گیا اور ہم کہاں آ گئے ہیں؟ ہم ڈیڑھ بلین ڈالر کے لیے
👇
Read 8 tweets
اسرائیل کا پہلا وزیراعظم بن گوریان تھا
ایک روز کچھ جلدی میں گھر سے جارہا تھا کہ اسکی بیٹی نے یاد دہانی کروائی کہ آج دیوار گریہ (Wailing Wall) پر سالانہ دعا کا دن ہے۔ بن گوریان نے جواب دیا کہ ریاستی امور سے متعلق کچھ اہم کام نمٹانے ضروری ہیں
بیٹی نے کہا کہ سالانہ دعا سے اہم
👇
اور کیا کام ہو سکتا ہے؟
بن گوریان نے تاریخی جواب دیا کہ ”اگر صرف دعا سے کام ہوتے تو تمام عرب اور مسلمان حج کے اتنے بڑے اجتماع میں ہر سال اسرائیل کی تباہی اور بربادی کی دعا مانگتے ہیں لیکن عمل سے عاری ہیں جبکہ نتیجہ تمہارے سامنے ہے عرب اور مسلمان کس حال میں ہیں اور نو زائیدہ
👇
یہودی ریاست دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے
میں ریاستی امور طے کرکے شام کو دعا میں بھی شامل ہو جاؤنگا۔ ایک ارب چالیس کروڑ سے ذیادہ بے عمل مسلمان اس ساٹھ لاکھ کی آبادی والے ملک کے سامنے بے بس ہیں اور آہستہ آہستہ اسکی شرائط پر تعلقات استوار کرنے کی فکر میں ہیں!!!
👇
Read 4 tweets
ایک بحری جہاز پر ایک ڈریکولا انسانی روپ میں سوار تھا
رات ہوتے ہی وہ جہاز پر سوار کسی انسان کا خون پیتا اور یوں اپنی پیاس بجھاتا
ایک روز یہ بحری جہاز بیچ سمندر میں کسی چٹان سے ٹکراگیا
لوگ فوراً لائف بوٹس کی طرف بھاگے
یہ ڈریکولا بھی ایک آدمی کی مدد سے ایک لائف بوٹ پر سوار ہو گیا
👇
قسمت کی خرابی کہ اس کی لائف بوٹ پر صرف ایک ہی شخص تھا اور یہ ہی وہ شخص تھا جس نے اسے بچایا اور بوٹ یا کشتی میں آنے میں مدد کی
رات ہوئی توڈریکولا کو انسانی خون پینے کی پیاس ہوئی
ڈریکولا نے خود کو کہا کہ یہ بےشرمی ہو گی جو میں اپنے محسن کا خون پیوں
اس نیک بندے نے ہی تو مجھے
👇
ڈوبنے سے بچایا ہے، میں کس طرح احسان فراموشی کروں؟
ایک دن ۔۔دو دن ۔۔۔ تیں دن وہ اسی دلیل سے خود کو روکتا رہا
بلاخر ایک دن دلیل پر فطرت غالب آ گئی
اس کے نفس نے اسے دلیل دی کہ صرف دو گھونٹ ہی پیوں گا اور وہ بھی اس وقت جب محسن انسان نیند میں ہو گا تاکہ اس کی صحت پر کوئی واضع فرق
👇
Read 9 tweets
ایک عورت ہتھوڑا لےکر اپنے بیٹے کے اسکول میں پہنچیں اور چپراسی سے پوچھنے لگی

نقیب سر کی کلاس کونسی ہے؟

ہتھوڑے کو دیکھ کر چپراسی نے ڈرتے ہوئے پوچھا
لیکن آپ کو ان سے کیا کام ہے؟

ہتھوڑے کو ہوا میں لہراتے ہوئے بولی
ارے وہ میرے بیٹے کے کلاس ٹیچر ہیں، مجھے ان کی کلاس دکھاؤ

👇
چپراسی دوڑ کر نقیب سر کے پاس گیا اور اطلاع دی کہ ایک عورت ہاتھ میں ہتھوڑا لئے آپ کو تلاش کررہی ہے

نقیب سر کے چھکےّ چھوٹ گئے
وہ دوڑ کر پرنسپل کے پاس گئے

پرنسپل فوراً اس عورت کے پاس آکر نہایت عاجزانہ انداز میں بولے
آپ جلد بازی سے کام نہ لیں، اطمینان رکھیں آپ کی شکایت فوری طور
👇
پر دور کیجائے گی۔

اس عورت نے کہا
مجھے کوئی شکایت نہیں، بس آپ نقیب سر کی کلاس بتائیں، میں ان کی کلاس میں جانا چاہتی ہوں۔

پرنسپل نے کہا
لیکن! آپ ان کی کلاس میں کیوں جانا چاہتی ہیں۔

اس عورت نے کہا
👇
Read 4 tweets
عمران خان کا لانگ مارچ کا مجوزہ مکمل شیڈول مرتب،
آج مرکزی و صوبائی عہدیداران سمیت منتخب نمائندوں کو بھی شیڈول بارے آگاہ کردیا جائیگا، ذرائع
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اب جمعہ تک لاہور میں ہی قیام کریں گے،ذرائع
N/1
#LongMarch
#آرہا_ہے_پاکستان
#نکلو_پاکستان_کی_خاطر
جمعہ کو بعد از نماز جمعہ لانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک سے ہوگا
جمعہ کی رات لبرٹی چوک تا شاہدرہ انٹرچینج پر لانگ مارچ کی پہلی منزل ہوگی،ذرائع
عمران خان کے خطاب کے ساتھ ہی لانگ مارچ شاہدرہ پر رات گزارے گا،ذرائع
N/2
#LongMarch
#آرہا_ہے_پاکستان
#نکلو_پاکستان_کی_خاطر
لانگ مارچ شاہدرہ سے ہفتہ کے روز شروع ہوگا اور اگلا پڑاؤ گوجرانولہ میں ہوگا
اتوار کے روز لانگ مارچ کی اگلی منزل گجرات ہوگی
گجرات میں وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی لانگ مارچ کا استقبال کریں گے
N/3
#LongMarch
#آرہا_ہے_پاکستان
#نکلو_پاکستان_کی_خاطر
Read 9 tweets
غیبی مدد نہ اسپین کے وقت آئی,نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے کے لئے آئی,نہ اسرائیل کا قیام روکنے کے لئے آئی,نہ بابری مسجد کے وقت آئی, نہ عراق اور شام کے وقت آئی, نہ میانمار کے وقت آئی, نہ گجرات کے وقت آئی، نہ کشمیر کے لئے آئی۔

پھر بھی گھروں اور مسجدوں میں بیٹھ کر غیبی مدد کی صدا ؟؟
👇
غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔ جب 1000 کے مقابلے میں 313 میدانِ جنگ میں اُترے۔

غیبی مدد جنگ خندق میں آئی جب اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پّیٹ پر 2 پتھر باندھے اور خود خندق کھودی اور میدانِ جنگ میں اُترے۔

غیبی مدد افغانستان میں آئی۔ جب بھوکے پیاسے مسلمان بے سرو سامانی
👇
کے عالم میں میدانِ جنگ میں اُترے۔

دنیا کا قیمتی لباس پہن کر, مال و زر جمع کر کے, لگژری ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں بیٹھ کر, جُھک جُھک کر لوگوں کے ہاتھ چومنے کی خواہش لے کر, لوگوں کی واہ واہ کی ہنکار کی خواہشات لئے مسجدوں کے ممبروں پر بیٹھ کر بددعائیں کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟

👇
Read 9 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!