Discover and read the best of Twitter Threads about #latenightvibes

Most recents (24)

کچھ خیال کرو!
ڈھٹائی سے جھوٹ تو نہیں بولو
تمہیں خبر ہے ناں!
آگہی،احساس کی طاقت،
یہ سب اذیت کا باعث ہے
دل کی موت ہے،
پیار کاسچا ہونا بھی اک سزا سے کم نہیں
طبیعت آئینے کی طرح شفاف ، ذرا سی گرد بھی کہاں برداشت کرتی ہے خود پر

(اُن کے نام جو سفاکی سے جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں)
++
++
مگر!
جہاں نام تک چرا لئے جائیں، ڈال دئیے جائیں نئی محبت کی جھولی میں
پچھلی رفاقتوں کو پاوں کی جوتی کے نیچے مسل کر
اور ہاں
شہزادی تو دل کی مسند پر
اک وقت میں اک ہی بیٹھی سجتی ہے!
یہ پھول ،یہ صبح بخیر کے میسج بھیجنے میں
نئے عشق کے تقاضے نبھانے میں ،
تم حق بجانب ہو
مگر!

++
++
ڈھٹائی سےجھوٹ تو نہیں بولو،
دیکھو !
سچائی ہنس رہی ہے
قہقہوں کا شور ۔۔۔۔ میری آنکھوں میں آنسو لے آیا ہے
حد ہے !!
تمہارے جھوٹ کی

(اُن کے نام جو سفاکی سے جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں)

#LateNightVibes
Read 4 tweets
فلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیں
ڈور کو سلجھا رہا ہے اور سرا ملتا نہیں

کشتئ دل کی الٰہی بحر ہستی میں ہو خیر
ناخدا ملتے ہیں لیکن با خدا ملتا نہیں

زندگانی کا مزا ملتا تھا جن کی بزم میں
ان کی قبروں کا بھی اب مجھ کو پتا ملتا نہیں

اکبر الہ ابادی
یوم وفات 9 ستمبر 1921

++
++
جس پہ دل آیا ہے وہ شیریں ادا ملتا نہیں
زندگی ہے تلخ جینے کا مزا ملتا نہیں

لوگ کہتے ہیں کہ بد نامی سے بچنا چاہئے
کہہ دو بے اس کے جوانی کا مزا ملتا نہیں

اہل ظاہر جس قدر چاہیں کریں بحث و جدال
میں یہ سمجھا ہوں خودی میں تو خدا ملتا نہیں

اکبر الہ ابادی
یوم وفات 9 ستمبر 1921

++
++
چل بسے وہ دن کہ یاروں سے بھری تھی انجمن
ہائے افسوس آج صورت آشنا ملتا نہیں

چاندنی راتیں بہار اپنی دکھاتی ہیں تو کیا
بے ترے مجھ کو تو لطف اے مہ لقا ملتا نہیں

معنیٔ دل کا کرے اظہار اکبرؔ کس طرح
لفظ موزوں بہر کشف مدعا ملتا نہیں

اکبر الہ ابادی
یوم وفات 9ستمبر1921
#LateNightVibes
Read 4 tweets
صُبح کا جَھرنا ہمیشہ ہنسنے والی عورتیں
جھٹپٹے کی ندیاں خاموش گہری عورتیں

معتدل کر دیتی ہیں یہ سَرد موسم کا مزاج
برف کے ٹیلوں پہ چڑھتی دھوپ جیسی عورتیں

شہر میں اِک باغ ہے، اور باغ میں تالاب ہے
تیرتی ہیں اُس میں ساتوں رنگ والی عورتیں

ڈاکٹر بشیر بدر
#LateNightVibes
++
سیکڑوں ایسی دکانیں ہیں جہاں مِل جائیں گی
دھات کی، پتھر کی، شیشے کی، ربڑ کی عورتیں

منجمد ہیں برف میں، کچھ آگ کے پیکر ابھی
مقبروں کی چادریں ہیں، پُھول جیسی عورتیں

اُن کے اندر پک رہا ہے، وقت کا آتش فِشاں
جن پہاڑوں کو ڈَھکے ہیں برف جیسی عورتیں

ڈاکٹر بشیر بدر
#LateNightVibes
++
++
آنسوؤں کی طرح تارے گر رہے ہیں عرش سے
رو رہی ہیں آسمانوں کی اکیلی عورتیں

غور سے سُورج نکلتے وقت دیکھو آسماں
چُومتی ہیں کس کا ماتھا اُجلی لمبی عورتیں

واقعی دونوں، بہت مظلوم ہیں نقاد اور
ماں کہے جانے کی حسرت میں سُلگتی عورتیں

ڈاکٹر بشیر بدر

#LateNightVibes
Read 4 tweets
میں نے اک گھر بنایا تھا اس پر بہت محنت کی
بہت خوبصورت بنایا سب کچھ لیکن جس کے ساتھ بنایا تھا اس نے دوسرا بھی بنایا تھا مجھے نہیں معلوم تھا
اک دن یوں ہوا کہ وہ گھر جس کو میں نے بہت پیار سے بنایا وہ ٹوٹ گیا
میرے پاس کچھ نہیں بچا رہنے کیلئے
وہ شخص اپنے دوسرے گھر چلا گیا
#Lines
++
++
میں اکیلا رہ گیا
میرے پاس نہ دوسرا گھر تھا نہ کچھ اور جس سے میں اپنے لیے کچھ کرتا

#Lines
#LateNightVibes
Read 3 tweets
مائے نی تیرے مرن توں مگروں
دکھ دے کِکر تَھلے جیہڑی

مٹی تھلے دب کے تینوں
اپنے گھراں نوں مڑ گئے سارے

عمروں ودھ سیانے مائے
اسیں تے اوسے پل ہوگئے ساں

ہولی ہولی اک اک کر کے
سب نے اپنے روپ وکھائے

مائے تیرے وچھڑن باہجوں
جیہڑا ساتھ رہوے جی صدقے
#MotherDaughter
++
++
پھوہڑی وِچھی سی درداں دی
اوتھے جِنے بیٹھے سن ناں

لوڑ پین تےہر رشتے نوں
وارو واری موت وی آئی

ہر سنگت نون کفنی پا کے
اپنے ہتھاں نال دفنائی

سانوں رتی فرق نئیں پیندا
جیہڑا جانا چاہوے جائے

محشر دے وچ ہون گے میلے
ہائے نی میریئے سوہنیئے مائے

#MotherDaughter
#LateNightVibes
Read 3 tweets
تم جس دن چھوڑ کر گئی تھی
اس دن کے بعد
میں کسی بھی حادثے پر حیران نہیں ہوتا
مجھے زہر اور تمہارا ذائقہ اک جیسا لگتا ہے
پھر بھی میں گزشتہ بیس دن سے سانس لے رہا ہوں
اور لوگوں کو دانت دکھا کر
اپنی وحشت چھپا رہا ہوں
جو تم مجھ میں چھوڑ کر گئی تھی

#LateNightVibes
++
++
میں تم سے محبت اور نفرت کے مسئلے میں متضاد ہوتے ہوۓ بھی
آج بھی گاؤں سے چار بجے گزرنے والی بس کا انتظار کرتا ہوں
اس گھنے پیڑہ کی چھاؤں میں بیٹھ کر
سر سامونڈی بھی گاتا رہتا ہوں
جس کے لیے تم کہتی تھی ہوبہو تم جیسا ہے
میں اتنا احسان فراموش بھی نہیں ہوں
کے اس بڑھیا کی موت

++
++
اس بڑھیا کی موت پر دو آنسو بھی نہ بہاؤں
جو ہمارے گناہوں کو چھپانے کے لیے ہمیں پناہ دیتی تھی
اب تو میں شاعری بھی نہیں کرتا
آج نظم لکھنے کی وجہ فقط اپنا دکھ
تم تک پہچانا تھا
کے ہم نے پہلی دفعہ
جس گھر میں سنجوگ کیا تھا
وہ رات اب تیز بارش میں گر گیا ہے

#LateNightVibes
Read 4 tweets
مجهے کمال کی دهن ہے، کمال کر دوں گا
تری نظر کو ، کئی دل نکال کر دوں گا

مری پسند کا معیار کچھ بھی ہو، تاہم
جسے چنوں گا، اسے بے مثال کر دوں گا

حقیر ہوگی مری پیشکش ، ذلیل نہیں
جو چیز دوں گا تجھے دیکھ بھال کر دوں گا

عبدالحميد عدم

#LateNightVibes
++
++
وہ چشمِ مست ابھی اس سے بھی نہیں واقف
کہ میں بہک کے اچانک سوال کر دوں گا

ادهر سے گزریں اگر ، گردشیں زمانے کی
قسم خدا کی، طبیعت بحال کر دوں گا

مرے سپرد نہ کر ، اپنے راز اے ہمدم
مجهے یہ ڈر ہے، میں افشائے حال کر دوں گا

عبدالحميد عدم

#LateNightVibes
++
++

بہت سوال نہ کر ، مجھ پہ داورِ محشر
کہ میں بھی کوئی ادق سا سوال کر دوں گا

میں اس لیے نہیں ملتا کسی مربی سے
جسے ملوں گا، اسے پر ملال کر دوں گا

زہے نصیب ، کہ کہتا ہے خود عدم ساقی
تجھے میں اپنی محبت سے ڈال کر دوں گا

عبدالحميد عدم

#LateNightVibes
Read 4 tweets
نہ جاؤ گھر ابھی تو رات ہے، بادل بھی کالے ہیں
اذاں سمجھے ہو تم جس کو کسی بے کس کے نالے ہیں

ہجومِ حشر کو گھبرا کے مجھ سے پوچھتے کیا ہو
ستایا ہے جنہیں تم نے، یہ وہ فریاد والے ہیں

عیادت کو جو روز آتے ہو اس کا شکریہ لیکن
کبھی سوچا قضا کے وقت تم نے کتنے ٹالے ہیں

قمر جلالوی
++
++
نہ پوچھیں آپ دیوانوں سے شام و صبح کا عالم
یہ کیا جانیں کہ دنیا میں اندھیرے ہیں، اجالے ہیں

تیری نیچی نظر ظالم! مسیحا بھی ہے، ظالم بھی
ہزاروں کو جلایا ہے، ہزاروں مار ڈالے ہیں

ہُوا کچھ تم کو اپنے ظلم کا محشر میں اندازہ
خدا کے سامنے جتنے ہیں، سب فریاد والے ہیں

قمر جلالوی
++
++
ہمارا کارواں اب تک تو منزل پر پہنچ جاتا
مگر یہ راستے میں پیچ تو راہبر نے ڈالے ہیں

بمحبت میں نظر آتا نہیں اہلِ محبت کو
کہ دنیا میں اندھیرے چھا رہے ہیں یا اجالے ہیں

قمرؔ تسبیح پڑھتے جا رہے ہیں سُوئے بت خانہ
کوئی دیکھے تو یہ سمجھے بڑے اللہ والے ہیں

قمر جلالوی

#LateNightVibes
Read 4 tweets
انسان مر جاتے ہیں لیکن زندگی نہیں مرتی
بہار ختم ہو جاتی ہے لیکن پھر دوسری بہار آ جاتی ہے
چھوٹی چھوٹی محبتیں بھی ختم ہو جاتی ہیں لیکن زندگی کی بڑی عظیم سچی محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے
تم دونوں پچھلی بہار میں نہ تھے
یہ تم نے دیکھی
کرشن چندر

#UrduAdab
#LateNightVibes
+++
+++

تم دونوں پچھلی بہار میں نہ تھے
یہ تم نے دیکھی
اس سے اگلی بہار میں تم نہ ہوگے
لیکن زندگی بھی ہوگی اور محبت بھی ہوگی
اور خوبصورتی اور رعنائی اور معصومیت بھی

کرشن چندر
#UrduAdab
#LateNightVibes
Read 3 tweets
آغا شورش کاشمیری نے پچاس سال پہلے ہمارے سیاستدانوں کی کیا خوب منظر کشی کی ہے

کچھ ایرے ہیں کچھ غیرے ہیں
کچھ نتھو ہیں کچھ خیرے ہیں

کچھ جھوٹے ہیں کچھ سچے ہیں
کچھ بڈھے ہیں.کچھ بچے ہیں

کچھ ململ ہیں کچھ لٹھے ہیں
کچھ چیمے ہیں کچھ چٹھے ہیں

آغا شورش کاشمیری
#آمریکا_کے_جج_جیت_گئے
++
++
کچھ تلیر اور بٹیرے ہیں
کچھ ڈاکو اور لیٹرے ہیں

کچھ روٹی توڑ مچھندر ہیں
کچھ دارا، کچھ سکندر ہیں

کچھ اپنی بات کے پکے ہیں
کچھ جیب تراش اُچکے ہیں

کچھ ان میں ہر فن مولا ہیں
کچھ رولا ہیں، کچھ غولا ہیں

کچھ تاک دھنا دھن تاکے ہیں
کچھ الٹے سیدھے خاکے ہیں

آغا شورش کاشمیری

++
++

کچھ ان میں رنگ رنگیلے ہیں
کچھ خاصے چھیل چھبیلے ہیں

کچھ چورا چوری کرتے ہیں
کچھ سینہ زوری کرتے ہیں

ہر چند یہ بڑے ہشیار ہیں
شہ زور ہیں یہ، سردار ہیں

اب قوم کی خاطر مرتے ہیں
اسلام کا بھی دم بھرتے ہیں

آغا شورش کاشمیری مرحوم

#LateNightVibes
Read 4 tweets
محبت جاگ اٹھی رگ رگ میں ارمانوں کو نیند آئی
حقیقت نے نقاب الٹی تو افسانوں کو نیند آئی

چھلکتی ہی رہی مے ، دور چلتا ہی رہا لیکن
رکی گردش ان آنکھوں کی تو پیمانوں کو نیند آئی

بِچھے تھے پھول بھی ہر موڑ پر فصلِ بہاراں میں
مگر آئی تو کانٹوں پر ہی دیوانوں کو نیند آئی

عبدالقوی ضیاء
++
+++

سرِ محفل رہا اک رت جگے کا سا سماں شب بھر
پلک جھپکی نہ شمعوں کی نہ پروانوں کو نیند آئی

تجلی تھی نہ تابانی تصور تھا نہ پرتو تھا
ترے جاتے ہی سارے آئینہ خانوں کو نیند آئی

شبِ ہجراں کا سناٹا ہے طاری بند ہیں آنکھیں
یہ موت آئی کہ تیرے سوختہ جانوں کو نیند آئی

عبدالقوی ضیاء

++
++

مسلسل عشق میں عالم رہا شب زندہ داری کا
سرِ مقتل پہنچ کر تیرے دیوانوں کو نیند آئی

گھنی ہے کس قدر چھاؤں ضیاؔ کفرِ محبت کی
مگر اس چھاؤں میں کتنے ہی ایمانوں کو نیند آئی

عبدالقوی ضیاء

#LateNightVibes
Read 4 tweets
بُجھ گئی شمعِ حَرم ، باب ِ کلیسا نہ کُھلا
کُھل گئے زخم کے لب تیرا دریچہ نہ کُھلا

ہم پری زادوں میں کھیلے ، شب ِ افسوں میں پلے
ہم سے بھی تیرے طلسمات کا عُقدہ نہ کُھلا

ایک اک شکل کو دیکھا ہے بڑی حیرت سے
اجنبی کون ہے اَور کون شناسا نہ کُھلا

مصطفیٰ زیدی
#LateNightVibes
++
++

در ِ توبہ سے بگوُلوں کی طرح گُزرے لوگ
اُبر کی طرح اُمڈ آئے جو مَے خانہ کُھلا

شہر در شہر پھری میرے گُناہوں کی بیاض
بعض نظروں پہ مِرا سوز ِ حکِیمانہ کُھلا

نازنِینوں میں رسائی کا یہ عالم تھا کبھی
لاکھ پہروں میں بھی کاشانے پہ کاشانہ کُھلا

مصطفیٰ زیدی

+++
++
اَب جو بےباک ہُوئے بھی تو بہ صد اندیشہ
اَب جو اِک شخص کُھلا بھی تو حجابانہ کُھلا

مِل کے بھی تُجھ سے رہی اب کے طبعیت اَیسے
جیسے بادل سا گِھر آیا جو نہ برسا نہ کُھلا

ریت پر پھینک گئی عقل کی گُستاخ لبی
پھر کبھی کشف و کرامات کا دریا نہ کُھلا

مصطفیٰ زیدی

#LateNightVibes
Read 4 tweets
صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کو اپنی موت سے چند سال قبل اپنی والدہ کی موت کا صدمہ پہنچا
تو انہوں نے کہا اس دنیا میں اک ہی وجود ایسا تھا جو مجھے مصطفیٰ کہہ کر پکارتا تھا
ماں کے ساتھ یہ مصطفیٰ بھی وفات پاگیا
اس وقت میں ان کی یہ بات پوری طرح نہیں سمجھا تھا

#LateNightVibes
#FactCheck
++
++

مگر یکم مارچ کو پوری طرح سمجھ گیا جب میری ماں کے ساتھ منیر احمد بھی وفات پا گیا

منو بھائی ، مارچ 1983

#FactCheck
#LateNightVibes
Read 3 tweets
دہکتے دن میں عجب لطف اٹھایا کرتا تھا
میں اپنے ہاتھ کا تتلی پہ سایہ کرتا تھا

اگر میں پوچھتا بادل کدھر کو جاتے ہیں
جواب میں کوئی آنسو بہایا کرتا تھا

عجیب حسرت پرواز مجھ میں ہوتی تھی
میں کاپیوں میں پرندے بنایا کرتا تھا

عباس تابش

#LateNightVibes
++
++
یہ چاند ضعف ہے جس کی زباں نہیں کھلتی
کبھی یہ چاند کہانی سنایا کرتا تھا

ہمارے گھر کے قریب اک جھیل ہوتی تھی
اور اس میں شام کو سورج نہایا کرتا تھا

یہ زندگی تو مجھے ترے پاس لے آئی
یہ راستہ تو کہیں اور جایا کرتا تھا​

عباس تابش

#LateNightVibes
Read 3 tweets
میری بدخوئی کے بہانے ہیں​
رنگ کچھ اور اُن کو لانے ہیں​

رحم اے اضطراب رحم کہ آج​
اُن کو زخمِ جگر دکھانے ہیں​

میں کروں جستجو کہاں جا کر​
اُن کے تو سو جگہ ٹھکانے ہیں​

قافیے کو بدل کے اے مجروح
اور اشعار کچھ سُنانے ہیں​

میر مہدی مجروح
#LateNightVibes
++
++

کیسی نیند اور پاسباں کس کا​
یاں نہ آنے کے سب بہانے ہیں​

کر کے ایفائے عہد کا مذکور​
اپنے احساں اُنہیں جتانے ہیں​

اُس کی شوخی کی ہے کوئی حد بھی​
اک نہ آنے کے سَو بہانے ہیں​

سر اُٹھانا وبال ہے اور یاں​
ناز اُن کے ابھی اُٹھانے ہیں​

میر مہدی مجروح

#LateNightVibes
++
++
ظلم سے اُن کا پیٹ بھرنے تک​
ہم کو تیغ و تیر ہی کھانے ہیں​

ان بتوں ہی کو حُسن دینا تھا​
کیا خدائی کے کارخانے ہیں​

الم و درد و رنج و بیتابی​
یار اپنے یہی پُرانے ہیں​

کیا ہماری نماز، کیا روزہ​
بخش دینے کے سو بہانے ہیں​

میر مہدی مجروح

#LateNightVibes
Read 4 tweets
وصل کیا ہے؟؟
تُمہارا لَمس یا قُربت کی گھڑی ؟؟

وصل ہے قُوّتِ پروازِ تخُیّل کہ
جب میں تُمہیں یاد کروں تو تُمہیں سُنائی دے
میری پُکار سماعت سے یُوں ٹکراتی ہُوں
کہ جیسے کان کی لَو کوئی جھونکا چُھو جائے
اور وِہم گُزرے کِسی نے پُکارا ہے شاید نہیں

#LateNightVibes
++
++
یہ وِہم نہیں یہ حقیقی باتیں ہیں
مجازی عِشق حقیقی سے مُستعاری ہے
اِس کے سب ہی اُصول اک رمز رکھتے ہیں
اِس میں سب وجد میں قُربت کا مزہ چکھتے ہیں

سُنو قُربت کیا ہے؟؟
میں تُم کو چُھو کر آجاؤں؟؟
نہیں یہ ساتویں حِس ہے کہ جِس میں آواز کی لِہریں دکھائی دیتی ہے

#LateNightVibes
++
++

جِس میں نظروں کی بھی دھڑکن سُنائی دیتی ہے؟؟
کبھی تُم نے میری آنکھوں میں نہیں دیکھا ناں

میری آنکھوں میں مُسلسل جو دھڑکتا ہے
وُہ تُمہاری دِید کی خواھِش تُمہارا خوب ہے
عِشق ہے ساتویں حِس عِشق راز گِہرا ہے

#LateNightVibes
Read 4 tweets
نظر نظر بیقرار سی ہے نفس نفس میں شرار سا ہے
میں جانتا ہوں کہ تم نہ آؤ گے پھر بھی کچھ انتظار سا ہے​

مرے عزیزو! میرے رفیقو! چلو کوئی داستان چھیڑو
غم زمانہ کی بات چھوڑو یہ غم تو اب سازگار سا ہے​

ساغر صدیقی

#LateNightVibes
++
++
وہی فسر دہ سا رنگ محفل وہی ترا اک عام جلوہ
مری نگاہوں میں بار سا تھا مری نگا ہوں میں بار سا ہے​

کبھی تو آؤ ! کبھی تو بیٹھو! کبھی تو دیکھو! کبھی تو پوچھو​
تمہاری بستی میں ہم فقیروں کا حال کیوں سوگوار سا ہے​

ساغر صدیقی

#LateNightVibes
++
++

چلو کہ جشن بہار دیکھیں چلو کہ ظرف بہار جا نچیں​
چمن چمن روشنی ہوئی ہے کلی کلی پہ نکھار سا ہے​

یہ زلف بر دوش کون آیا یہ کس کی آہٹ سے گل کھلے ہیں​
مہک رہی ہے فضائے ہستی تمام عالم بہار سا ہے

ساغر صدیقی

#LateNightVibes
Read 4 tweets
اتنا قریب آؤ کہ جی بهر کے دیکھ لیں
شاید کہ پهر ملو تو یہ ذوق نظر نہ ہو

کرلو مجھ سے وعدہ میرے ہو بس میرے
جب ساتھ میرا دو تو زمانے کا ڈر نہ ہو

آئے ہو اب کہ جو تم تو اک شب قیام کر لو
شاید کہ پھر گزر ہو تو میرا گھر نہ ہو

فیض احمد فیض
#LateNightVibes
++
یوں اترو میرے دل میں آنکهوں کے راستے
مجھ میں سما جاؤ نظر کو خبر نہ ہو

مدت ہوئی ملے نہیں اک دوسرے سے ہم
آج سب گلے مٹا دو کوئی شکوہ پهر نہ ہو

ممکن ہے ترتیبِ وقت میں ایسا بھی لمحہ آئے
دستک کو تیرا ہاتھ اٹھے اور میرا در نہ ہو

فیض احمد فیض

#LateNightVibes
Read 3 tweets
پھر حریفِ بہار ہو بیٹھے
جانے کس کس کو آج رُو بیٹھے

تھی مگر اِتنی رائیگاں بھی نہ تھی
آج کچھ زندگی سے کھو بیٹھے

تیرے در تک پہنچ کے لوٹ آئے
عشق کی آبرو ڈُبو بیٹھے

ساری دُنیا سے دُور ہو جائے
جو ذرا تیرے پاس ہو بیٹھے

فیض احمد فیض

#LateNightVibes
++
++

فیضؔ ہوتا رہے جو ہونا ہے
شعر لکھتے رہا کرو بیٹھے

فیض احمد فیض

#LateNightVibes
Read 3 tweets
مَیں اسپتال کے بستر پہ تم سے اتنی دُور
یہ سوچتا ہُوں کہ ایسی عجیب دُنیا میں
نہ جانے آج کے دن کیا نہیں ہُوا ہوگا
کِسی نےبڑھ کے ستارے قفس کیے ہوں گے
کسی کے ہات میں مہتاب آگیا ہوگا
جلائی ہوںگی کِسی کے نفَس نے قِندیلیں
کِسی کی بزم میں خورشید ناچتا ہوگا

مصطفیٰ زیدی
#LateNightVibes
++
کِسی کو ذہن کا چھوٹا سا تازیانہ بہت
کسی کو دل کی کشاکش کا حوصلہ ہوگا
نہ جانے کِتنے ارادے اُبھر رہے ہوںگے
نہ جانے کِتنے خیالوں کا دل بڑھا ہوگا
تمھاری پُھول سی فطرت کی سِطح نرم سے دُور
پہاڑ ہوں گے ، سمندر کا راستہ ہوگا​
​یہ اک فرض کا ماحَول ، فرض کا سنگیت

مصطفیٰ زیدی
مگر مجھے یہی الجھن کہ زندگی کی یہ بھیک
جو مِل گئی بھی تو کِتنی ذرا سی بات مِلی
کِسی کے ہات مہتاب آگیا بھی تو کیا
کسی کے قدموں میں سُورج کا سرجُھکا بھی تو کیا
ہُتمھیں یہاں کے انّدھیرے کا عِلم کیا ہوگا
تمھیں تو صرف مقّدر سے چاند رات مِلی​

مصطفیٰ زیدی

#LateNightVibes
Read 4 tweets
زندگی میں اک مقام درد کا ہوتا ہے
جسں میں انسان کو کِسی نہ کِسی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے
اور محبتوں کے دعویدار اکثر ہمیں اسی مقام پہ تنہا کر جاتے ہیں
اور جب انسان گرتے پڑتے اس مقام کو پار کر جائے تب اسکی تنہائی کامل ہوجاتی ہے
اور اسے جذباتی طور پہ کسی انسانی سہارے
#DeepLearning
++
جذباتی طور پہ کسی انسانی سہارے کی ضرورت نہیں رہتی اور مقامِ درد پہ چھوڑ جانے والوں کی چاہتیں تب بہت بےمعنی سی لگنے لگتیں ہیں
اور ان چند سالوں نے زیادہ کچھ نہیں بدلا بس مجھے مقامِ درد سے نکال کر میری تنہائی کو کامل کر دیا ہے

#DeepLearning
#LateNightVibes
Read 3 tweets
نظر کا مل کے ٹکرانا نہ تم بھولے نہ ہم بھولے
محبت کا وہ افسانہ نہ تم بھولے نہ ہم بھولے

ستایا تھا ہمیں کتنا زمانے کے تغیر نے
زمانے کا بدل جانا نہ تم بھولے نہ ہم بھولے

فریب آرزو کھانا ہی فطرت ہے محبت کی
فریب آرزو کھانا نہ تم بھولے نہ ہم بھولے

کنول ڈبائیوی

#LateNightVibes
بہاریں گلستاں کی راس جب ہم کو نہ آئی تھیں
خزاں سے دل کا بہلانا نہ تم بھولے نہ ہم بھولے

گزاریں کتنی راتیں گن کے تارے درد فرقت میں
جدائی کا وہ افسانہ نہ تم بھولے نہ ہم بھولے

ہنسی میں کٹتی تھیں راتیں خوشی میں دن گزرتا تھا
کنولؔ ماضی کا افسانہ نہ تم بھولے نہ ہم بھولے

کنول ڈبائیوی
Read 3 tweets
دیوانے کی جنت
میرا یہ خواب کہ تم میرےقریب آئی ہو
اپنےسائے سے جھجھکتی ہوئی گھبراتی ہوئی
اپنے احساس کی تحریک پہ شرماتی ہوئی
اپنے قدموں کی بھی آواز سے کتراتی ہوئی

اپنی سانسوں کے مہکتے ہوئے انداز لئے
اپنی خاموشی میں گہنائے ہوئے راز لئے
اپنے ہونٹوں پہ اک انجام کا آغاز لئے
وسیم بریلوی
دل کی دھڑکن کو بہت روکتی سمجھاتی ہوئی
اپنی پائل کی غزل خوانی پہ جھلّاتی ہوئی

نرم شانوں پہ جوانی کا نیا بار لئے
شوخ آنکھوں میں حجابات سے انکار لئے
تیز نبضوں میں ملاقات کے آثار لئے

کالے بالوں سے بکھرتی ہوئی چمپا کی مہک
سرخ عارض پہ دمکتے ہوئے شالوں کی چمک

وسیم بریلوی
دورِ ماضی کی بد انجام روایات لئے
نیچی نظریں وہی احساسِ ملاقات لئے
وہی ماحول، وہی تاروں بھری رات لئے

آج تم آئی ہو دہراتی ہوئی ماضی کو
میرا یہ خواب کہ تم میرے قریب آئی ہو

کاش اک خواب رہے ، تلخ حقیقت نہ بنے
یہ ملاقات بھی دیوانے کی جنت نہ بنے

وسیم بریلوی

#LateNightVibes
Read 4 tweets
جانے کس رسم ،کس رواج کا ہوں
میں بہت مختلف مزاج کا ہوں

سوچتا ہوں تو شرم آتی ہے
کون ہوں اور کس سماج کا ہوں

خود پہ میں بےدریغ خرچ ہوا
قرض ہوں،قرض بھی بیاج کا ہوں

کچھ سمجھ آئی؟ میری بیماری
سچ بتا ، میں کسی علاج کا ہوں

انجم سلیمی

#LateNightVibes
ساکنان عدم بھی جا نتے ہیں
خاکداں پر میں کوئی آج کا ہوں

بے ہنر ہی بھلا تھا انجم ، میں
اب کسی کام کا ، نہ کاج کا ہوں

انجم سلیمی

#LateNightVibes
Read 3 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!