Discover and read the best of Twitter Threads about #nightvibes

Most recents (6)

اگر کائنات نئے سرے سے تشکیل دی جائے تو میں یہ تاثر ختم کرنا چاہوں گا کہ مرد عورت سے زیادہ مضبوط ہے
یہ جتنے مخبوط الحواس قیس کم مجنوں مرد پھرتے ہیں ان کا یہی مسئلہ ہے کہ یہ خود کو مضبوط سمجھ کر ہنستے ہیں اور خوب ہنستے ہیں
یہ اس عاجزی و کمزوری کی لذت سے نا آشنا ہوتے ہیں
#Adults
++ Image
++
جو عورت کی گود میں سر رکھ کر رونے سے حاصل ہوتی ہے
بدنصیب ہے وہ انا خیز عورت جس کی گود مرد کے اشکوں کو میسر نہ ہو
کیونکہ وہ کائنات کی اک ایسی شے سے محروم ہے جو اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہے

#Adults
#NightVibes
Read 3 tweets
تم اگر مجھ کو نہ چاہو گی تو کوئی بات نہیں
تم کسی اور کو چاہو گی تو مشکل ہوگی
اب اگر میل نہیں ہے تو جدائی بھی نہیں
بات توڑی بھی نہیں تم نے، نبھائی بھی نہیں
یہ سہارا ہی بہت ہے مرے جینے کے لئے
تم اگر میری نہیں ہو تو پرائی بھی نہیں
میرے دل کو نہ سراہو تو کوئی بات نہیں
ساحر لدھیانوی
+ Image
++
غیر کے دل کو سراہو گی تو مشکل ہوگی

تم حسیں ہو، تمہیں سب پیار ہی کرتے ہوں گے
میں جو مرتا ہوں تو کیا اور بھی مرتے ہوں گے
سب کی آنکھوں میں اسی شوق کا طوفاں ہوگا
سب کے سینے میں یہی درد ابھرتے ہوں گے
میرے غم میں نہ کراہو تو کوئی بات نہیں
اور کے غم میں کراہو گی تو مشکل ہوگی

++
++

پھول کی طرح ہنسو، سب کی نگاہوں میں رہو
اپنی معصوم جوانی کی پناہوں میں رہو
مجھ کو وہ دن نہ دکھانا تمہیں اپنی ہی قسم
میں ترستا رہوں، تم غیر کی بانہوں میں رہو
تم جو مجھ سے نہ نباہو تو کوئی بات نہیں
کسی دشمن سے نباہو گی تو مشکل ہوگی

ساحر لدھیانوی

#اردو_کلاسک
#NightVibes
Read 4 tweets
میرا دل کرتاہے میں قدیم وقتوں میں جاؤں
اور کچھ کہانیوں کے انجام بدل دوں

مرزا کو آگاہ کردوں
کہ صاحبہ نے ترکش کے تیر توڑدیئے ہیں

ہیر کو بتادوں کہ پیالے میں زہر ہے
سوھنی کوسمجھاؤں
یہ گھڑا تمہیں لے ڈوبے گا

فرہاد سے کہوں کہ جو تمہارے لئے نہیں
وہ پہاڑ کھودکے بھی تمہیں نہیں ملے گا
+
++

اور اپنے آباؤاجداد سے معزرت کروں
کے یہ وراثتی اداسیاں
آنے والی نسلوں کے کندھوں پر بہت بھاری ہیں!!

#NightVibes
Read 3 tweets
اب کے برس دستور ستم میں کیا کیا باب ایزاد ہوئے
جو قاتل تھے مقتول ہوئے جو صید تھے اب صیاد ہوئے

پہلے بھی خزاں میں باغ اجڑے پر یوں نہیں جیسے اب کے برس
سارے بوٹے پتہ پتہ روش روش برباد ہوئے

پہلے بھی طواف شمع وفا تھی رسم محبت والوں کی
ہم تم سے پہلے بھی یہاں منصورؔ ہوئے فرہادؔ ہوئے
+
++

اک گل کے مرجھانے پر کیا گلشن میں کہرام مچا
اک چہرہ کمھلا جانے سے کتنے دل ناشاد ہوئے

فیضؔ نہ ہم یوسفؔ نہ کوئی یعقوبؔ جو ہم کو یاد کرے
اپنی کیا کنعاں میں رہے یا مصر میں جا آباد ہوئے

فیض احمد فیض

#NightVibes
Read 3 tweets
مریضِ محبت انھی کا فسانہ سناتا رہا دم نکلتے نکلتے
مگر ذکر شامِ الم جب بھی آیا چراغِ سحَر بجھ گیا جلتے جلتے

انھیں خط میں لکھا تھا دل مضطرب ہے جواب ان کا آیا محبت نہ کرتے
تمھیں دل لگانے کو کس نے کہا تھا؟ بہل جائے گا دل بہلتے بہلتے

قمر جلالوی

#NightVibes
بھلا کوئی وعدہ خلافی کی حد ہے، حساب اپنے دل میں لگا کر تو سوچو
قیامت کا دن آ گیا رفتہ رفتہ، ملاقات کا دن بدلتے بدلتے

ارادہ تھا ترکِ محبت کا لیکن فریبِ تبسّم میں پھر آ گئے ہم
ابھی کھا کے ٹھوکر سنبھلنے نہ پائے کہ پھر کھائی ٹھوکر سنبھلتے سنبھلتے

قمر جلالوی

#NightVibes
بس اب صبر کر رہروِ راہِ الفت کہ تیرے مقدر میں منزل نہیں ہے
اِدھر سامنے سر پہ شام آ رہی ہے اُدھر تھک گئے پاؤں بھی چلتے چلتے

وہ مہمان میرے ہوئے بھی تو کب تک، ہوئی شمع گُل اور نہ ڈوبے ستارے
قمرؔ اس قدر ان کو جلدی تھی گھر کی کہ گھر چل دیے چاندنی ڈھلتے ڈھلتے

قمر جلالوی

#NightVibes
Read 4 tweets
چُھپی ہے تجھ میں کوئی شے اُسے نہ غارت کر
جو ہو سکے تو کہیں دل لگا، محبّت کر

ادا یہ کس کٹے پتّے سے تُو نے سیکھی ہے؟
ستم ہوا کا ہو اور شاخ سے شکایت کر

کچھ اور چیزیں ہیں دنیا کو جو بدلتی ہیں
تُو اپنے درد کو اپنے لئے حکایت کر

راجندر منچندا بانیؔ

#NightVibes
کہاں سے آ گیا تُو بزمِ کم یقیناں میں؟
یہاں نہ ہوگا کوئی خوش، ہزار خدمت کر

نہیں عجب اِسی پل کا ہو منتظر وہ بھی
تُو چھو لے اُس کے بدن کو، ذرا سی ہمّت کر

خلوص تیرا بھی اب زد پہ آ گیا بانیؔ
یہاں یہ روز کے قصّے ہیں، جی بُرا مت کر

راجندر منچندا بانیؔ

#NightVibes
Read 3 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!