Discover and read the best of Twitter Threads about #اردو_زبان

Most recents (24)

بس ایک معافی ، ہماری توبہ کبھی جو ایسے ستائیں تم کو
لو ہاتھ جوڑے ، لو کان پکڑے ، اب اور کیسے منائیں تم کو

تمہارے آتے ہی اس نگر سے، ہمیں رقابت سی ہو گئی ہے
میں یہ شرارت بھی کیسے سہہ لوں کہ چھو رہی ہیں ہوائیں تم کو
#اردو_زبان
👇 Image
تم آئینہ ہو اور سنگباری یہاں کے لوگوں کا مشغلہ ہے
ہر ایک پتھر سے ڈھال بن کر،بھلا کہاں تک بچائیں تم کو

جو سچ کہیں تو ، تمھیں تو غصے نے اور دلکش بنا دیا ہے
ہمارے من کو تو سوجھتا ہے ، اب اورغصہ دلائیں تم کو
#اردو_زبان
👇 Image
تو کیا تم اب تک ، ہماری نظروں کے سب تقاضوں سے بے خبر ہو؟
ہمیں محبت ہے تم سے پاگل، اب اور کیسے بتائیں تم کو

بتائیں تم کو بچھڑتے لمحے ، لبوں کی لغزش کا کیا سبب تھا؟
سنا تھا وقتِ قبولیت ہے ، سو دے رہے تھے دعائیں تم کو
#اردو_زبان Image
Read 4 tweets
1/2

میرے پھیپھڑوں اور پسلیوں کے درمیان
کچھ مسلز سے بنا ایک دو سو ستر ( 270 ) گرام کا آرگن
اپنی عموماً رفتار سے زیادہ جلدی دھڑک رہا ہے
کیونکہ تم میرے سامنے ہو !

یہ میرے جسم کی سب سے بہترین مشین ہے
جس کا نظام تم نے بدل کر رکھ دیا ہے ؛

#اردو_زبان
2/2

اب کچھ بولو ۔
اپنے لفظوں کی آنچ سے میری سماعت کو معطر کردو
تاکہ نظام سے ہٹ کر کوئی راستہ بنے
میرے کانوں سے ہوتی ہوئی تمہاری آواز میرے دل تک پہنچ جائے
اور یہ ترتیب میں آئے

#اردو_زبان
Read 3 tweets
ناقابلِ فراموش واقعہ
کہا جاتا ہے کہ منگول کمانڈر نویان جب ایک شہر فتح کرنے کے بعد گلیوں بازاروں سے گزر رہا تھا ۔ وہاں موجود کچھ لوگوں کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیتا اور کچھ کو معاف کردیتا ۔
منگول فوجی لوگوں کی گردنیں دبوچ کر نویان کے سامنے لاتے ۔ وہ اپنے مشہور انداز میں ان کے جسموں👇 Image
میں خنجر گھونپتا اور آگے بڑھ جاتا
اچانک وہاں 1 آدمی نویان کے قدموں میں گر کر چیخنے لگا۔سپاہیوں کے اٹھانے پر وہ شخص نویان سے بولا ۔
حضور میرے جرم اتنے زیادہ ہیں کہ آپ چاہتے ہوئے بھی معاف نہیں کرسکتے
میں نے لوگوں کو لوٹا ، ستایا ، برباد کیا ہے ۔ آپ تلوار سے میری گردن کاٹ دیں۔👇
نویان ایک منٹ کے لیے رکا۔ باچھو کے ڈھول بجانے پر اس نے آنکھیں بند کی اور کچھ سوچنے لگا ۔ پھر اچانک اس نے تلوار آدمی کی گردن پر رکھتے ہوئے کہا۔
سپاہیوں کیا دنیا میں ایسا کوئی ہے جو اس مجرم کو بچا سکے؟
Read 4 tweets
1956 میں ایک پاکستانی فلم بنی جس کا نام سرفروش تھا اس فلم کے مرکزی کردار سنتوش کمار اور صبیحہ خانم تھے۔فلم میں سنتوش کمار صبیحہ خانم کے گھر چوری کرنے جاتے ہیں۔ چوری کے دوران فجر کی اذان ہوجاتی ہے وہ نماز پڑھنے کھڑے ہوجاتے ہیں صبیحہ خانم اُٹھ جاتی ہیں اور حیرت سے یہ منظر دیکھ👇 Image
رہی ہوتی ہیں بس اس ادا پر ان کو سنتوش سے پیارہوجاتا ہے،بھائی پہلے زمانے کی فلموں میں ایسا ہی ہوتا تھا بہرحال صبیحہ خانم نے سنتوش سے پوچھا کہ یہ کیا؟ تو سنتوش نے وہ تاریخی ڈائیلاگ ادا کئے جس کو ہماری قوم نے پلّو میں باندھ لیا اور اسے اپنے نظام میں شامل کرلیا وہ ڈائیلاگ تھے👇
”چوری میرا پیشہ ہے اور نماز میرا فرض“ اس ڈائیلاگ کو اتنی پزیرائی ملی کہ چور، رشوت خور، ذخیرہ اندوز ، بھتے خور ، ڈاکو سب اس پر پوری طرح عمل پیرا ہیں۔ ریسٹورانٹ والے ہوں یا کسی بھی کاروبار کے لوگ ہوں ہاتھ میں تسبیح ماتھے پر نماز کا گٹّھاریسٹورانٹ سے قریبی مسجد میں ہر نماز 👇
Read 6 tweets
امیر کبیر بننے کا شرطیہ طریقہ:

بمبئی کے ایک بڑے بینک کا سی ای او CEO اپنے جوتے ہر روز گلی کے کونے پر جوتے پالش والے آدمی سے پالش کرواتا تھا۔ جوتے پالش کرواتے ہوئے وہ کرسی پر بیٹھ کر عام طور پر "اکنامک ٹائمز" پڑھتا تھا۔
ایک صبح، پالش والے نے سی ای او سے پوچھا:
👇
“اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟"
۔CEO نے طنز سے پوچھا: "آپ کو اس موضوع میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟"
پالش والے نے جواب دیا: آپ کے بینک میں میرے 200 کروڑ روپے جمع ہیں اور میں اس رقم کا کچھ حصہ اسٹاک مارکیٹ میں لگانےکا سوچ رہا ہوں۔
۔CEO نے طنزاً مسکراتے ہوئے👇
کہا: "ہاں ٹھیک ہے! تمہارا نام کیا ہے؟"
پالش والا جواب دیتا ہے: "آصف پالش والا"
اپنے بینک واپس آنے پر، CEO نے اکاؤنٹ مینیجر سے پوچھا:
" کیا ہمارے پاس آصف پالش والا نام کا کوئی صارف ہے؟"
مینیجر نے جواب دیا: "بالکل، وہ ایک معزز صارف ہے! اس کے اکاؤنٹ میں 200 کروڑ روپے ہیں۔” CEO 👇
Read 9 tweets
میں نے ایک خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ کو مردوں کے برابر حقوق ملنے چاہیں
تو اس نے ایک حیران کن جواب دیا
اس نے کہا کہ
مجھے برابر کے حقوق نہیں چاہئیں
میں نے تفصیل چاہی تو اس نے کچھ یوں بیان کیا
میرا جائیداد میں
باپ کی طرف سے حصہ ہے
بھائی کی طرف سے حصہ ہے
👇👇👇
بیٹے کی طرف سے حصہ ہے
خاوند کی طرف سے حصہ ہے
جب میں مردوں کے برابر آجاوں گی تو میں ان حقوق سے محروم ہو جاوں گی
میں کسی جگہ جاب کرتی ہوں تو مجھے جاب میں سہولت دی جاتی ہے
برابر کے حقوق میں میرا نقصان زیادہ ہے
👇👇👇
بنک ہسپتال مارکیٹ ہر جگہ لیڈیز فرسٹ کہ اصول پر مجھے رلیف مل جاتا ہے
میں ابو سے ملنے جاؤں تو وہ کھڑے ہو کر ملتے ہیں اور بھائی کو بیٹھے بیٹھے سلام کر لیتے ہیں
ہم شہر سے باہر کہیں جائیں تو مین نے اور بیٹی نے اپنا اپنا ہینڈ بیگ پکڑنا ہوتا ہے، اور بس،
👇👇👇
Read 7 tweets
ایک نوجوان نے شرط رکھی کہ وہ اس لڑکی سے شادی کرے گا جو اچھا کھانا پکانا جانتی ھو گی ،،،
آخر اس کے چچا نے ھمت کی اور اس کو اپنی بیٹی سے شادی کی پیش کش کر دی ،،
نوجوان نے اپنی شرط چچا کو یاد دلائی جس پر چچا نے اس کو اگلے دن اپنے گھر مدعو کیا ،،،
جوان جب چچا کے گھر پہنچا تو چچا👇👇
گھر کے باھر اس کا انتظار کر رھا تھا ،، وہ اسے سیدھا مویشیوں کے باڑے میں لے گیا اور خوب موٹا تازہ پلا ھوا مینڈھا اس کو دکھا کر کہا کہ بیٹا جی ذرا اس کو ذبح کر کے گوشت بنا لے لاؤ تا کہ تیرے مستقبل کی دلہن اس کو تیرے سامنے ھی پکا کر ھمیں کھلائے- اور کہا کہ بیٹا میں نے بھی👇👇
مینڈھا ذبح کر کے اپنے چچا کی بیٹی کو دیا تھا جس نے اسے بہترین طریقے سے پکا کر مجھے کھلایا تھا اور ھماری شادی ھو گئ تھی -
نوجوان کا رنگ پیلا پڑ گیا وہ خجالت کے ساتھ بولا کہ چچا جان زمانہ تبدیل ھو گیا ھے ، آج کے جوان مینڈھے ذبح کرنا بھول گئے ھیں -
آئستہ بولو بیٹا ، اللہ کا ڈالا 👇
Read 5 tweets
ﻣﺪﺭﺳﮯ ﮐﮯ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺖ ﮨﻮﺍ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﻬﮯ ﻋﺒﺪ ﺍﻟﻮﺩﻭﺩ ﻣﻮﺻﻮﻑ ﮐﻮ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﮐﺎ ﺷﻐﻒ ﺗﻬﺎ ﺍﺏ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺗﻮ ﺍﻇﮩﺮ ﻣﻦ ﺍﻟﺸﻤﺲ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺷﺎﻋﺮ ﺍﻭﺭ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﺎ ﺟﻮﮌ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯽ ﮨﮯ 👇
ﺟﯿﺴﮯ ﺷﮑﺎﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﮨﺮﻥ ﮐﺎ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﺴﻮﺍﻧﯽ ﺟﻤﺎﻝ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﺩﻟﺪﺍﺩﮦ ﺗﻬﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﮨﻢ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﮯ ﺗﻬﮯ ﮐﮧ ﻋﺒﺪ ﺍﻟﻮﺩﻭﺩ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﺍﯾﮏ ﺣﺴﯿﻦ ﺩﻭﺷﯿﺰﮦ ﭘﮧ ﭘﮍﯼ ﮐﭽﻪ ﺍﺷﺎﺭﻭﮞ 👇
ﺗﻠﻤﯿﺤﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﺎﻡ ﭼﻼﻧﮯ ﮐﯽ ﺳﻌﯽ ﻻﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻧﻈﺮ ﻧﮧ ﺁﺋﯽ ﺗﻮ ﮐﭽﻪ ﺑﻨﺒﻨﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﮨﻢ ﻧﮯ ﮐﺎﻥ ﻗﺮﯾﺐ ﮐﯿﮯ ﺗﻮ ﺳﻨﺎ ﻣﻮﺻﻮﻑ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﮯ ﺗﻬﮯ ﺍﮮ ﺑﯽ ﺑﯽ ﺧﺪﺍ ﺗﺠﻬﮯ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﮕﮧ 👇
Read 4 tweets
فہیم الرحمن آذر

بات سن میرے یار، سمجھا کر
جا رہی ہے بہار، سمجھا کر

بکھرے بالوں سے بدگماں ہیں لوگ
زلف اپنی سنوار، سمجھا کر

قتل ِ مسلم حرام ہے پیارے
کم کر اپنا خُمار، سمجھا کر

ہجر کے داغ، وصل کی شب میں
چھوڑ، مت کر شمار، سمجھا کر

#اردو_زبان

+
دوسرے کام کی نہیں فرصت
عشق سر پر سوار، سمجھا کر

کاٹ کے میرا سر کہا اُس نے
اے مرے جاں نثار، سمجھا کر

آج کی شام روک لے اس کو
دل ہے کچھ بے قرار سمجھا کر

++
Read 3 tweets
#اردو_زبان
*رومن اردو ہماری آنے والی نسلوں کو تباہ کرنےکی ایک بہت بڑی سازش:رومن اُردو سے مراد
اُردو الفاظ کو انگریزی حروف تہجی کی مدد سے لکھنا ہے.
مثلاً کتاب کو Kitaab اور دوست کو Dost لکھنا۔
اس طرزِ تحریر کو دشمنِ اردو کہا جائے تو بجا نہ ہو گا۔
اگر قارئین اس بات کو نہیں سمجھے(1)
رومن اردو سے اردو رسم الخط کو کیا خطرہ لاحق ہے تو اس کو سمجھنے کے لیے ترکوں کی مثال دی جاسکتی۔
سلطنت عثمانیہ کے زوال کے بعد ١٩٢٨ء میں سیکولر ذہنیت کے حامل کمال اتاترک نے کئی طریقوں سے اسلام سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ جیسے کہ اذان پر پابندی، حج و عمرہ کرنے کو ممنوع قرار دیا گیا(2)
آیا صوفیہ جیسی عظیم الشان مسجد کو میوزیم میں تبدیل کیاگیا اور یہاں تک کہ ہجری کیلنڈر کی جگہ عیسوی کلینڈر کو نافذ کیاگیا۔
کمال اتاترک نےاسلام دشمنی کا ایک اور ثبوت دیا اور ترکی زبان جو عربی رسم الخط میں لکھی جاتی تھی اسے بدل کر رومن حروف میں لکھنےکا حکم دے دیاجواز یہ پیش کیاگیا(3)
Read 16 tweets
"فہمیدہ ریاض"

زبانوں کا بوسہ

زبانوں کے رس میں یہ کیسی مہک ہے!

یہ بوسہ کہ جس سے محبت کی صہبا کی اڑتی ہے خوشبو

یہ بد مست خوشبو جو گہرا غنودہ نشہ لا رہی ہے

یہ کیسا نشہ ہے

مرے ذہن کے ریزے ریزے میں ایک آنکھ سی کھل گئی ہے

#اردو_زبان

1/3
تم اپنی زباں میرے منہ میں رکھے جیسے پاتال سے میری جاں کھینچتے ہو

یہ بھیگا ہوا گرم و تاریک بوسہ

اماوس کی کالی برستی ہوئی رات جیسے امڈتی چلی آ رہی ہے

2/3
کہیں کوئی ساعت ازل سے رمیدہ

مری روح کے دشت میں اڑ رہی تھی

وہ ساعت قریں تر چلی آ رہی ہے

مجھے ایسا لگتا ہے

تاریکیوں کے

لرزتے ہوئے پل کو

میں پار کرتی چلی جا رہی ہوں

یہ پل ختم ہونے کو ہے

اور اب

اس کے آگے

کہیں روشنی ہے

3/3
Read 4 tweets
اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی
انشاء اللہ انشاء

#اردو_زبان #قومى_زبان

جرأت نابینا تھے۔ ایک روز بیٹھے فکر سخن کررہے تھے کہ انشاءؔ آگئے۔ انہیں محو پایا تو پوچھا، ’’حضرت کس سوچ میں ہیں؟‘‘

جرأت نے کہا، ’’کچھ نہیں، بس ایک مصرعہ ہوا ہے۔ شعر مکمل کرنے کی فکر میں ہوں۔‘‘
1/3
انشاءؔ نے عرض کیا، ’’کچھ ہمیں بھی پتہ چلے۔‘‘

جرأت نے کہا، ’’نہیں! تم گرہ لگاکر مصرعہ مجھ سے چھین لوگے‘‘ آخر بڑے اصرار کے بعد جرأت نے بتایا مصرعہ تھا۔

’’اس زلف پہ پھبتی شب دیجور کی سوجھی‘‘

2/3
انشاءؔ نے فوراً گرہ لگائی، ’’اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی‘‘

جرأت لاٹھی اٹھاکر انشاءؔ کی طرف لپکے۔ دیر تک انشاءؔ آگے اور جرأت پیچھے پیچھے انہیں ٹٹولتے ہوئے بھاگتے رہے

3/3
Read 4 tweets
گلزار

مجھ کو اتنے کام پہ رکھ لو.!!

جب بھی سینے پہ جُھولتا لاکٹ
اُلٹا ہو جائے تو میں ہاتھوں سے
سیدھا کرتا رہوں اس کو !!

جب بھی آویزا اُلجھے بالوں میں
مُسکرا کے بس اتنا سا کہہ دو
آہ ..... چُبھتا ہے یہ، الگ کردو !!

#اردو_زبان #قومی_زبان

1/2
جب غرارے میں پاؤں پھنس جاۓ
یا دُوپٹہ کسی کِواڑ سے اٹکے !!
اک نظر دیکھ لو تو کافی ہے

"پلیز" کہہ دو تو اچھا ہے !!
مُسکراہٹ کی شرط پکی ہے
مُسکراہٹ معاوضہ ہے مِرا

مجھ کو اتنے سے کام پہ رکھ لو !!!!

2/2
Read 3 tweets
تمہیں خبر نہیں ہمہیں علم ہے

اصلی میدانوں میں جب میدان سجے تھے تمہارے یہ سب حرام خور سیاہ سیاستدان و تم جیسے سپورک دشمنوں کی گود میں بیٹھے ہوٸے تھے تب تم کیا جانو دشمن کو زمین پر لیٹا کے پھر اُس کی گردن مارنے کا کتنا مزہ آتا تھا آنے والوں کو تم کیا جانو پاکستان و
#اردو_زبان
👇
اسلام دشمنوں کی لاشوں کو دیکھ کے جو روحانی دلی سکون ملتا تھا ملنے والوں کو تم نے اتحادی پاکستان دشمنوں کی چیخ و پکار نہیں سنی میں ہر وقت وہ سنتا ہوں 71 کے دو عالمی مجرموں عبرت کا نشان بنا چکے ہیں اب تیسرا جو پڑوس میں ہے اُس کی باری ہے جلد وہ چیخیں تم کو بھی سناٸیں
#اردو_زبان
👇
گے۔ ان شاء اللہ

یہ گیمیں تمہارے اِن جمہوری گٹر کے گندے سیاہ سیاستدانوں کے بس کی بات نہیں میں نے امریکن رسواٸی کے نظارے اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں میرے ٹویٹوں پر آ کر امریکن غلامی یہ اپنے سیاہ سیاسی غلامی کا اظہار مت کیا کرو کیونکہ امریکن و پاکستانی سیاسی لگڑ بگڑوں
#اردو_زبان
👇
Read 11 tweets
ٹویٹر سے وابستہ سچا واقعہ ٹویٹر احباب کی نظر

میری سب بہنیں میرے سب بھاٸی جنہوں نے مجھے فالو کیا میں اُن کو کچھ بتانا چاہتا ہوں میں سوچ رہا تھا کچھ تو ذہن میں آیا کیوں نا بہنوں بھاٸیوں سے آپیوں سے چھوٹوں بڑوں سے یہ باتیں بانٹیں یہ قصہ یہ کہانی یہ داستان ماضی کی ہے
#اردو_زبان
👇 Image
اِس کے سب کردار سچے ہیں یہ بات کوٸی ایک سال سات آٹھ ماہ پرانی رہی ہو گی کرونا کا شور چار سو تھا میں فیسبک استعمال کر رہا تھا کہ بیٹھے بیٹھے ایک بات نے دماغ کے اندر گھومنا شروع کر دیا کوٸی دو ماہ لگ گے یہ فیصلہ لیتے ہوٸے کہ یہ کام کیا جاٸے یا نہیں آخر دل نے دماغ کی
#اردو_زبان
👇
نا سنی اور یہ کام کرنے کا پکا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا دماغ کے خانہ میں۔

مختصر کہ میں نے ٹویٹر اکاؤنٹ بنا لیا مستیاں شرارتیں شروع کر دیں میں نے کچھ کو فالو کیا کچھ نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوٸے آگے سے مجھے بھی فالو بیک دیا ایک گرام سے جو سفر کا سلسلہ شروع ہوا
#اردو_زبان
👇
Read 10 tweets
" آدھی روٹی اور پوری گالیاں " ( ماخوذ)

عبد الکریم!
تمہیں نیند کیوں نہیں آ رہی
تمہیں بھوک لگی ہے شاید
تمہیں روز کیوں بھوک لگ جاتی ہے
تم گندم اگاتے ہو
پالتے ہو اسے اپنے خون سے
بیوی کا زیور بیچ کر
اور بچوں کی بھوک سے
کاٹتے ہو تپتی دوپہروں میں
اور کھاتے ہو نوالے گن گن کر
#اردو_زبان
#اردو_زبان

کھاتے ہو ادھوری بھوک اور گالیاں
کپاس اگاتے ہو
اور پہنتے ہو پیوند لگے کپڑے
تمہیں کیا ملتا ہے عبد الکریم؟
تمہاری محنت چھین لے جاتے ہیں
سرکاری اہلکار
سیٹھ سلطان لانڈھا
اور کوئی عاشق گوپانگ
عبد الکریم!
تم یوں ہی بیل کی طرح محنت کرتے رہو
#اردو_زبان
تو تمہارے بچوں کو بھی یہی میراث ملے گی
آدھی روٹی اور پوری گالیاں
تمہیں اس چکر ویو سے نکلنا ہے
اپنے بچوں اور ان بچوں کی خاطر
اپنے کھاتے سنبھال کر رکھنا عبد الکریم!
ایک دن
تمہیں حساب لینا ہے
تڑخے ہوئے ہاتھوں
کمر سے لگے پیٹ
اور بھوک سے بلکتے بچوں کا۔
Read 3 tweets
وقت کی بوڑھی جِپسی یہ کہتی ہے مجھ سے
لوگ جو اتنی چلدی بؤرھے ہو جاتے ہیں
تو کیسے لگنے لگتے ہیں!
رخساروں پر زردی۔۔۔آنکھوں کے نیچے بد رنگ گڑھے سے
اورآنکھوں کے دائیں بائیں
کسی پرندے کے پہنجے کے نقش سے جیسے گڑھے ہوئے ہوں
بال سفید تو تھے ہی ، لیکن
1
#اردو_زبان
#اردو_زبان
2
زردی مائل ہو کر جیسے
گاڑھی مٹی کی رنگت میں رنگے گئے ہوں
اور خمیدہ کمر نے اونچی اُٹھی ہوئی اکڑی گردن کو
جیسے جھک کر
نیچے دیکھ کے چلنے پر مجبور کیا ہو!”
ہنستے ہنستے وقت کی بوڑھی جِپسی یہ کہتی ہے مجھ سے
" شائستہ جی ، آپ بتائیں
کیا یہ حالت آپ کی بھی ہونے والی ہے؟”
#اردو_زبان
3
میں اپنے جیون کی ساری تصویریں ۔۔۔اپنی نظمیں
لفظوں میں مربوط وہ خاکے
جن میں نصف صدی سے میں نے
قوس ِ قزح کے رنگ بھرے ہیں
الٹ پلت کر اطمینان سے رکھ دیتی ہوں
اور کہتی ہوں وقت کی اس بوڑھی جپسی سے
" دیکھو بجیا !
میرا اصلی " میں " تو یہ تصویریں ہی ہیں
Read 4 tweets
#اردو_زبان
کتا۔۔
کمدار دبے پاؤں چلتا ہوا آیا جھک کر میرے کان میں سرگوشی کی کہ سائیں تھانیدار آیا ہے. میرے منہ کا مزہ کڑوا ہو گیا.
اس وقت؟
تھانیدار ہاتھ باندھے اوطاق میں داخل ہوا اور میرے گھٹنوں کو عقیدت سے چھو کر ہاتھ باندھے باندھے کھڑا ہو گیا.
#اردو_زبان
میں نے ابرؤ کے اشارے سے معاملہ پوچھا.
سائیں بات تو چھوٹی سی ہے پر آپ کے علم میں رہے کہ آپ کے کمی کمین سر پر آ رہے ہیں.
آپ کا کمی باسو باگڑی آج تھانے نالش لے کر آیا تھا کہ چھوٹے سائیں نے بازار میں اس کی بیٹی کی اوڑھنی پکڑی تھی.
اور تُو یہاں مجھے یہاں یہ خبر دینے آیا
#اردو_زبان
ھے حرامخور ؟؟
میں حقے کو پاؤں سے ٹھوکر مارتے ہوئے دھاڑا.

نہ سائیں نہ ! میری بھلا یہ اوقات!!
اسے تو میں نے نیلا جامنی کر کے لاک آپ میں بند کر دیا. آپ کے کان میں بھی بات ڈالنی ضروری تھی سائیں
کمدار۔۔میں گرجا
حاضر سائیں ، وہ ہاتھ جوڑے جھکا جھکا آگے آیا.
Read 7 tweets
اربیلو فقیر غازی جس کو آج پاکستانی اکثریت نہیں جانتی

"کمانڈر صاحب بت نہیں لڑتے، غیرت لڑتی ہے، میں جو کاروائیاں کروں گا انکی خبریں آپ کو ہندوستانی ریڈیو سے ملیں گی حُر مجاہد کیپٹن اربیلو فقیر غازی 1965 کی جنگ میں رضاکارانہ بھرتی کے لئے جب آیا تو کمانڈنٹ نے بھرتی سے
#اردو_زبان
👇
انکار کردیا کہا کہ یہ لڑکا عمر میں چھوٹا اور دُبلا پتلا ہے اس سے رائفل بھی مشکل سے سنبھالی جائے گی، اربيلو فقیر اپنی برادری کے سردار کا بیٹا تھا اسکے ساتھ 500 سو غازیوں کا لشکر تھا جسنے اسکی شمولیت کے لیے احتجاج کیا تو اربیلو فقیر نے کہا "کمانڈر صاحب بت نہیں لڑتے،
#اردو_زبان
👇
غیرت لڑتی ہے، میں جو کاروائیاں کروں گا انکی خبریں آپ کو انڈین ریڈیو سے ملیں گی"کمانڈر نے مجبوری میں اسے سلیکٹ کرلیا اور بھر ہوا بھی وہی جو غازی نے کمانڈر سے کہا تھا انڈین ریڈیو آکاشوانی سے یہ خبریں نشر ہونے لگیں کہ پاکستانی سول کمیونیٹی حر مجاہدین کے جوانوں نے
#اردو_زبان
👇
Read 12 tweets
23 جولائی 2016
یوم شہادت اسامہ لاشاری شہید🇵🇰

ہم کوئی شہادت نہیں بُھولے
ہر شہید ہمارے سر کا تاج ہے

حنیف عباسی کے قائد حقیقی سے جا ملنے کے بعد 21 جولائی 2018 کو ساڑھے تئیس یا پونے چوبیس ن لیگی پنڈی کی سڑکوں پر آئی ایس آئی مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔
ایک پٹواری نے
#اردو_زبان
👇
فیسبک پر پوسٹ لگائی تھی کہ آئی ایس آئی اور پاکستان فوج پر خود کش حملے کرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں ان پر حملے کریں۔ان سے ہمارا اعلان جنگ ہے

تو میں آج اس پٹواری کو بتانا چاہتا ہوں تمہارے سامنے کوئی پستول کا سیفٹی لاک بھی کھینچے تو تمہاری سفید پینٹ ایک منٹ میں
#اردو_زبان
👇
آگے سے گیلی اور پیچھے سے پیلی ہو جاتی ہے اور یہ ہی بات تحریک انصاف کے اندر جو شرپسند عناصر ہیں اُن کے لیے ہے اور دوسری جانب تم ان سے اعلان جنگ کر رہے ہو جو منہ اور سینے پر ستائیس گولیاں کھا کر مرتے نہیں امر ہو جاتے ہیں؟

یہ ستائیس سالہ زندگی سے بھرپور نوجوان
"اسامہ
#اردو_زبان
👇
Read 8 tweets
تم کیا جانو ہم نے کیسے کیسے ہیرے وطن کی محبت میں قربان کٸے ہیں

یہ کوٸی فلمی ہیرو نہیں ہے بلکہ دنیا کی نمبر ون انٹلیجنس ایجنسی اٸی ایس اٸی کا ایجنٹ ہے
اسٹینٹ ڈاٸریکٹر اٸی ایس اٸی اسامہ لاشاری شہید
ایسے سینکڑوں گمنام مجاہد ہمارے کل لیے اپنے اج کو قربان کرچکے ہیں
#اردو_زبان
👇
ان کی ذہانت بہادری پر لکھنا شروع کیا تو ایک تحریر میں نہیں لکھ سکوں گا
لیکن بہت کم وقت میں اپنی بہادری اور ذہانت سے اٸی ایس اٸی میں اس عہدے تک پہنچ گیا
دوسرے ایجنیسیوں کے اس عہدے کے افسران دفترو میں بیٹھ کر صرف پلاننگ بناتے ہیں میدان جنگ میں نہیں جاتے ہیں
مگر آٸی
#اردو_زبان
👇
ایس اٸی دنیا کی وہ واحد ایجنسی ہے جنکے بڑے سے بڑے افسران بھی خود مشن پر نکل کر میدان جنگ میں کود جاتے ہیں و شہید ہوجاتے جن کے برگیڈیر رینک کے افسران بھی مشن کے دوران شہید ہوچکے ہیں
افواج پاکستان اور اٸی ایس اٸی زندہ باد
جب خطرے میں ہوتے ہو مدد کو ان کے علاوہ کوٸی
#اردو_زبان
👇
Read 5 tweets
اسلامی صدارتی نظام پاکستان کی اہم ضرورت
حصہ دوم

لوگوں کے اندر خالص اسلامی شعور پیدا کریں خالص سیاسی شعور سے تبدیلی نہیں بس تباہی ہی مقدر میں آٸے گٸی یہ کفریا نظامِ سیاست ہی پاکستان کی اصل تباہی کی وجہ ہے موجودہ تمام کی تمام سیاسی پارٹیاں اِس اسلامی نظام کے خلاف
#اردو_زبان
👇
ہیں کیا آپ پاکستانیوں کو اتنی سی بات سمجھ نہیں آتی اگر یہ سب چور ڈاکو اچھے ہوتے تو اِس نظام کی مخالف پر بیان بازی نہ کرتے اِس کے حق میں صدا دیتے ہوٸے ملتے لیکن یہ یورپی غلام ہرگز اِس طرف نہیں آٸیں گے کیونکہ سب سے پہلے اِس نظام کے تحت ان کو ہی سزا ملے گٸی ان شاء اللہ
#اردو_زبان
👇
یہ کام پاک افواج اکیلے نہیں کر سکتی لیکن وہ کوشش تو کر رہے ہیں پردوں کے پیچھے سے اِس نظام کے لیے اور ایک یہ ہی ادارہ پاکستان کو سیدھے راستے پر گامزن کر سکتا ہے اللّہ کے حکم و اُس کی مدد سے۔ ان شاء اللہ
کیوں کے طاقت کا مہور یہ ادارہ ہی پاکستان کے ساتھ مکمل مخلص ہے
#اردو_زبان
👇
Read 9 tweets
اسلامی صدارتی نظام پاکستان کی اہم ضرورت
حصہ اول

اسلامی صدارتی نظام موجودہ وقت میں پاکستان کی اہم ضرورت ہے جہاں میں دیکھتا ہوں پاکستان کے سب شریف سیاستدان اِس نظام کے خلاف نظر آتے ہیں وہاں ہی سیاسی پارٹیوں کے سپورک پرسنز بھی اِس نظام کے خلاف تحویلیں پیشہ کرتے ہوٸے
#اردو_زبان
👇
ملتے ہیں اپنی اپنی پارٹی کے حق میں کبھی رہنما کی پریشانی کبھی کیا کبھی کیا ایک طویل بہانوں کی عجیب و عجب منطق سناتے ملتے ہیں لیکن تنہا اِس کے لیے صدا لگانے سے بھی ڈرتے ہیں چلو میں ماضی کی مثال دیتا ہوں جب ایک انسان نے اندھیروں سے روشنی کی طرف بنی آدم کو گامزن کیا
#اردو_زبان
👇
یہ مثال ایسی ہے جس مثال کی مثال نہ پہلے تھی نہ ہی قیامت تک ملے گٸی اور یہ ایک ہی کافی ہے سمجهنے والوں کے لیے۔

امام الاانبیا۶ ختم رسول مُحَمَّد ﷺ

اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ (1)
اپنے رب کے نام سے پڑھ جس نے پیدا کیا۔
سورۃ العلق آیت نمبر 1

#اردو_زبان
👇
Read 13 tweets
روایت ہے کہ ارسطو، سکندراعظم کو عورتوں کی صحبت سے بچنے کی تعلیم و نصیحت کیا کرتا تھا جس کی وجہ سے حرم کی خواتین بہت تنگ تھیں۔ انہوں نے مل کر ایک منصوبہ بنایا اور ایک خوبصورت، شریر و الہڑ کنیز کو ارسطو کی خدمت میں دے دیا۔ کنیز نے اسے اپنی عشوہ طرازی کے جال میں پھانس کر ایک دن 1/3
منع کرتے ہیں اور خود یہ ۔۔۔۔ "
ارسطو جو نہایت کائیاں تھا، کھڑا ہوا اور بولا، "عزیز شاگرد، اس عمل کا مقصود بھی تمھاری تربیت ہے، خود سوچو جو عورت تمھارے استاد کو گھوڑا بنا سکتی ہے، تمھیں تو وہ گدھا بنا کر رکھ دے گی"۔
😂😂😂
#ارسطو
#اردو_زبان
@Manaal77007 check it
Read 3 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!