Discover and read the best of Twitter Threads about #بزم_شاعری

Most recents (2)

وہ اشعارجن کا ایک مصرعہ ایسازبان زد وخاص ھواکہ ضرب المثل کی حد تک مشہور ھوگیاجبکہ دوسراوقت کی دھول میں کہیں کھو گیا۔
یہی ادب کاخاصہ ھوتاھےکہ وہ معاشرے میں رچ بس جاتاھے۔
برباد گلستاں کرنےکوبس ایک ہی الوکافی تھا
*ہرشاخ پہ الّوبیٹھا ھےانجام گلستاں کیاھو گا*
(شوق بہرائچی)
#اردو_شاعری
آخر گِل اپنی صرفِ میکدہ ھوئی
*پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا*
(مرزا جواں بخت جہاں دار)
ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کام
*بدنام جو ھوں گے تو کیا نام نہ ھوگا*
(مصطفیٰ خان شیفتہ)
لائے اس بت کو التجا کر کے
*کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے*
(پنڈت دیال شنکر نسیم لکھنوی)
جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریں
*بچے ہمارے عہد کے چالاک ھو گئے*
(پروین شاکر)
داورِ حشر میرا نامہء اعمال نہ دیکھ
*اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں*
(ایم ڈی تاثیر)
*میں کِس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں*
تمام شہر نے پہنے ھوئے ہیں دستانے
(مصطفیٰ زیدی)
Read 6 tweets
#بزم_شاعری

تتلیوں کے موسم میں نوچنا گُلابوں کا
ریت اِس نگر کی ہے
اور جانے کب سے ہے

دیکھ کر پرندوں کو باندھنا نشانوں کا
رِیت اس نگر کی ہے
اور جانے کب سے ہے
تم ابھی نئے ہو ناں اِس لیئے پریشاں ہر
آسماں کی جانِب اِس طرح سے مت دیکھو
آفتیں جب آنی ہوں
ٹوٹنا ستاروں کا
ریت اِس نگر کی ہے
اور جانے کب سے ہے

شہر کے باشندے نفرتوں کو بو کر بھی
اِنتظار کرتے ہیں فصل ہو مُحبت کی
چھوڑ کرحقیقت کو ڈھونڈنا سرابوں کا
ریت اِس نگر کی ہے
اور جانے کب سے ہے
اجنبی فضاؤں میں اجنبی مُسافر سے
اپنے ہر تعلق کو دائمی سمجھ لینا
اور جب بچھڑ جانا مانگنا دُعاؤں کا
ریت اِس نگر کی ہے
اور جانے کب سے ہے

خامشی میرا شیوہ گفتگو ہُنر اُن کا
میری بے گُناہی کو لوگ کیسے مانیں گے
بات بات پر جب کے
مانگنا حوالوں کا
ریت اِس نگر کی ہے
اور جانے کب سے
Read 3 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!