Discover and read the best of Twitter Threads about #عشق_محمد

Most recents (24)

میرا آج کا یہ تھریڈ تمام پولیٹکل ایکٹوسٹ اور لیڈرز کے لئے ہےاپ سب سے گزارش ہے اپنی رائے کا اظہار کریں سیاست اور اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ! کل اور آج میں نے کچھ ٹویٹ پڑھے کچھ لوگ کہے رہے تھے کہ پٹواریوں کی باجیوں کی شلواریں سٹیڈیم میں گم ہو گئی ہیں MRF کے فالورز👇🏻
نے کچھ PMLN والوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کر دی ہیں اسطرح کی باتیں آپ لوگوں کو نہیں لگتا کہ اختلافات اپنی جگہ پر ہمیں اس میں اخلاقیات اور تمیز کو نہیں چھوڑنا چاہئے بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اگر وہ مریم نواز کی ائیڈیالوجی سے خوش ہیں تو ہونے دیں خوش !👇🏻
یا اس پارٹی کے لوگ کوئ غیر اخلاقی بات کرتے ہیں تو خدارا اس لڑائ میں گھٹیا باتوں پر نہ آئیں
دوسری بات بلاول نے کہا کہ بشری بی بی جادوگر نی ہیں کاش آج اس کی ماں بے نظیر زندہ ہوتی تو ایک عدد تھپڑ ضرور رسید کرتی جس خاتون نے رانا ثناءاللہ کو مریم کے خلاف غیر اخلاقی بات کرنے پر👇🏻
Read 9 tweets
اب وقت آ گیا ہے امت مسلمہ متحد ہو کر جہاد کا اعلان کرے اور جہاد کرے اگر اب بھی جہاد نہ کیا کشمیر فلسطین پر جو ظلم ہو رہا ہے ہم کی باری بھی بہت جلد انے والی ہے کب تک آپ لوگ ہم لوگ اقوام متحدہ کے منتظر رہے گے اور جب ہم سب جانتے ہیں اقوام متحدہ کے فیصلے کرنے والے مسلمان نہیں ہے👇🏻
اور کیا کوئی غیر مسلم مسلمان کے لے اچھا سوچ سکتا ہے کیا؟؟شیعہ سنی کا جھگڑاچھوڑ دو مسلمانوں ناموس رسالت پے مر مٹنے کے لیے تیار ہو جاؤاور گستاخ رسول کے لیے آہنی دیوار بن جاؤ اب وقت آگیا ہے ہوش کرو اپنا دین بچا لو کفار کو بتا دو ہم اپنے نبی کا کلمہ پڑهنے والے ایک ہیں
Read 5 tweets
ہر مسلمان تک یہ پیغام پہنچا ئیں🙏😭🕋
فرانس نے رسول اللہ کے گستاخانہ خاکے بنانے کا اعلان ہوا۔ ناروے میں قرآن جلا دیا گیا۔ اور اس سے پہلے بھی کئ شرمناک واقعات ہوئے کیا کبھی کی مسلمان نے بائیبل گیتا پا کسی مذہب کو اس انداز نشانہ بنایا اسلامو فوبیا کا مرض صرف ھمیں نیچا دکھانے👇🏻 Image
اور تکلیف پہنچانے کے سوا کچھ نہیں یاد رکھیں کہ دشمن وطن اور اسلام دشمن صرف ھمکو مسلمان اور پاکستانی کی حیثیت سے . پہچان رکھتے ہیں کیا کہ "ہم سارا دن ایکٹو رہتے پارٹیز کو سپورٹ کرتے" جس نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امت کے لئے سجدوں میں بخشش کی دعا کی آنسو بہائے👇🏻😭
کیا اس پاک ذات کے لئے ہم سب اختلافات کو نہیں چھوڑ سکتےہم سیاسی مذہبی اختلافات کو چھوڑ کر" ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حرمت ان کے ناموس کی دفاع" کے لئے ایک پلیٹ فارم پر نہیں آسکتے ؟اللہ کا واسطہ چھوڑ دیں آپسی لڑائ جھگڑے تنقیدیں اور آواز اُٹھائیں 👇🏻
Read 7 tweets
فوج کو مت سکھاؤ۔
فوج کو لیکچر دینے والے دانشگردو کے نام

27 دسمبر 1979: افغان فوجی وردیوں میں ملبوس روسی خفیہ ادارے کے جی بی اور جی آر یو کے کمانڈوز اپنے ٹھکانوں سے نکلے اور انہوں نے صدارتی محل سمیت کابل کی اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرکے افغان صدر حفیظ اللہ امین کو قتل کر دیا۔👇🏻
چند منٹوں کے اندر اندر افغان حکومت بغیر کسی بڑی مزاحمت کے دھڑام سے گر گئی۔

کچھ ہی دیر بعد ریڈیو کابل سے ایک اعلان نشر ہوا جس میں کہا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ببرک کارمل نئی افغان حکومت کے سربراہ ہوں گے اور روس نے انہی کی ایما پر یہ فوجی آپریشن کیا ہے۔👇🏻
سویت یونین برف پوش پہاڑوں سے اٹھا افغانستان آگیا صرف اسکا حدف پاکستان تھا

اس وقت کے صدر پاکستان نے امریکی صدر کو فون کیا کہ اگر سویت یونین سے اپنے بدلے لینے ہیں تو بتائیے ۔امریکی صدر نے حامی بھری ۔جنرل ضیاء الحق شہید نے کہا ہماری تین شرطیں ہیں👇🏻
Read 22 tweets
نوجوان عبدالستار کراچی میں کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔ ایک دن وہ کپڑا خریدنے مارکیٹ گیا وہاں کسی نے ایک شخص کو چاقو مار دیا زخمی زمین پر گر کر تڑپنے لگا لوگ زخمی کے گرد گھیرا ڈال کر تماشا دیکھتے رہے وہ شخص تڑپ تڑپ کر مر گیا.
نوجوان عبدالستار کے دل پر داغ پڑ گیا ,👇🏻
سوچا معاشرے میں تین قسم کے لوگ ہیں دوسروں کو مارنے والے مرنے والوں کا تماشا دیکھنے والے اور زخمیوں کی مدد کرنے والے .. نوجوان عبدالستار نے فیصلہ کیا وہ مدد کرنے والوں میں شامل ہو گا اور پھر کپڑے کا کاروبار چھوڑکر ایک ایمبولینس خریدی اس پر اپنا نام لکھا، نیچے ٹیلی فون نمبر لکھا👇🏻
اور کراچی شہر میں زخمیوں اور بیماروں کی مدد شروع کر دی.
وہ اپنے ادارے کے ڈرائیور بھی تھے، آفس بوائے بھی ٹیلی فون آپریٹر بھی سویپر بھی اور مالک بھی ،وہ ٹیلی فون سرہانے رکھ کر سوتے فون کی گھنٹی بجتی یہ ایڈریس لکھتے اور ایمبولینس لے کر چل پڑتے زخمیوں اور مریضوں کو ہسپتال👇🏻
Read 12 tweets
بہت شور برپا سوشل میڈیا پر بلوچستان میں چن چن کر کامیاب آپریشن کی سربراہی کرنے والے اور عسکری میدان جنگ کو خوب سمجھنے والے اس شیر دل آرمی آفیسر کی جو دوران عسکری آپریشن اگلی صفوں میں رہنا اور کمانڈ کرنا اپنی عادت سمجھتا تھا جسے جونیئرز مجبو راً اصرار کرکے پیچھے کمانڈ سنبھا لنے👇🏻 ImageImageImage
کا کہتے کہ سر ہم سنبھال لینگے آپ بس کمانڈ کریں اس مرد مجاہد کی کمانڈ میں BLA کے حواریوں نے کلبھوشن جیسے نیٹ ورک کے ہوتے ہوئے بھی وہ کامیابیاں اور عزائم پورے نا ہونے دیئے جو دشمن وطن چاہتے تھے اور بلوچستان زندگی اور قانون کی طرف لوٹا سرداری خوف ختم ہوا سوئی میں چھاؤنی کا👇🏻
قیام مزید سودمند رہا پھر آپ DGispr مقرر ہوئے اور آپ نے بین لقوامی سطح اور میڈیامیں موجود اور اندرونی دشمنوں کے عزائم کا خوب جواب دیا اور ہر پل ایک خوف بنائے رکھا جس یقیناً آپ سمجھ گئے بات کر رہی سر عاصم سلیم باجوہ صاحب کی دشمن کے عزائم کوکاری ضربیں لگانے والے جب ریٹائرمنٹ👇🏻
Read 11 tweets
#عشق_محمد ﷺ ♥️

متوجہ ہوں

میں نے کچھ دن پہلے اپنے تمام ایکٹو فالورزسے اور سب دوستوں, ایکٹوسٹز سے التماس کی تھی کہ ہم سپیشل لوگوں کی آواز بننے جارہے ہیں تاکہ ان کی آواز اوپر بالا حکام تک پہنچ جائے
اور گورنمنٹ ان کے لیے الگ سے کوٹہ بنائے ان کی مدد کرے ان کے لیے روزگار 👇🏻
کے مواقع پیداکرے تاکہ یہ کسی کے محتاج نا ہوں
میرے فالورز اور سب سے درخواست ہے پارٹیز کی لڑائ ایک سائیڈ پر رکھ کر انکے لیے آواز اٹھائیں تو ان سپیشل اور بے سہارا لوگوں کی مدد ہو جائے گی
۰اور دوسری بات میری تمام ٹرینڈز گروپس والوں سے گُزارش,التماس کہ پلیز اپنی آپس کی انا گلے👇🏻
شکوےایک طرف رکھیں اور مل کر اس معاشرتی مسئلہ پر 1 ہو جائیں اور پلیز ان سپیشل لوگوں کا سوچیں جن کی مدد کرنے ولا کوئی نہیں جو بے سہارا ہیں بے یارو مددگار ہیں .جو زندگی کے ہر میدان میں مشکل سے دو چار ہوتے ہیں میرا ماننا ہے انسانیت کی ٹیم نہیں ہوتی کسی کا درد ختم تو نہیں کرسکتے 👇🏻
Read 7 tweets
ارطغرل غازی خلافت عثمانیہ کے بانی ہیں, آپکی پیدائش 1188 عیسوی میں ہوئی اور وفات 1280 عیسوی میں کچھ کتابیں 1281 بتاتی ہیں, آپ کے تین بیٹے تھے گوھر, شھریار اور عثمان اور آپکے اسی بیٹے عثمان نے 1291 یعنی ارطغرل اپنے والد کی وفات کے 10 سال بعد خلافت بنائی اور ارطغرل کے اسی👇🏻 Image
بیٹے کے نام سے ہی خلافت کا نام خلافت عثمانیہ رکھا گیا لیکن خلافت کی بنیاد ارطغرل غازی ؒ رکھ کے گئے تھے
اسکے بعد اسی خلافت نے 1299 عیسوی سے لیکے 1924 تک , 600 سال تک ان ترکوں کی تلواروں نے امت مسلمہ کا دفاع کیا…

اللہ پاک ارطغرل غازی کا رتبہ بلند فرمائے اور ہزاروں رحمت ہو ان پے…
آمین

#عشق_محمد ﷺ ♥️
Read 3 tweets
مولانا رومؒ فرماتے ہیں۔۔۔
جب روح کے اندر یہ احساس ہوگا کہ مَیں لُٹ گئ میرا نقصان ہوگیا تب ہی وہ روئے گی اور یہ احساس تب ہوگا جب بندہ غفلت سے بیدار ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب روح کو بیداری مِل جائے اُسکو احساس ہوتا کہ میرا نقصان ہوگیا اور پھر وہ روتی چلاتی ہے۔قلب بصیر ہو جائے نفس عبرت👇🏻 Image
گیر ہو جائے تو تب یہ مقامِ بیداری حاصل ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔عابدوں کی روح عالمِ ملکوت کےلیے تڑپتی ہے عارفوں کی روح عالمِ جبروت کےلیے تڑپتی ہے عاشوقوں کی روح عالمِ لاہوت کےلیے تڑپتی ہے۔۔۔۔۔۔سفر اِلی اللَّہ کا آغاز بیداری سے ہوتا ہے۔اور بیداری "بشنو" سے ہوتی ہے۔یعنی "سُنو"👇🏻
اور اپنے اندر لُٹ جانے اور روحانی نقصان کے ہو جانے کا احساس پیدا کرو۔

#عشق_محمد ﷺ ♥️
Read 3 tweets
- سورۃالاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھنا:
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ : (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی رات کے وقت بستر پر آتے تو اپنی ہتھیلیوں کو ملا کر ان میں پھونکتے اور (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) ، (قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ) اور (وَ قُلْ👇🏻
أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ) پڑھتے، پھر اپنی دونوں ہتھیلیوں کو جہاں تک ہو سکتا اپنے جسم پر ملتے ، اس کیلیے سر ، چہرہ اور جسم کے اگلے حصے سے ابتدا فرماتے، اور یہ عمل تین مرتبہ کرتے) بخاری: (5017)

شب بخیر

#عشق_محمد ﷺ ♥️
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا
Read 4 tweets
اللہ کے دوستوں کو کوئی خوف و ملال نہیں ۔
محمد علی باکسر کا نام تو سب نے سنا ہو گا ۔
کیا آپ کو علم ہے اس کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ کیا تھی ؟
سنیے ! ايک قوی خیال اس کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ اس نے اس قدر محنت کی تھی رب توکل بے خوف ہو گیا تھا ۔ جب وہ میچ کے👇🏻 ImageImage
تیسرے چوتھے رائونڈ میں جاتا تھا تو اکثر چہرے سے گارڈ ہینڈ ہٹا لیتا تھا اور اس کی یہ بات مخالف کو دفاع لینے تذبذب پہ مجبور کر دیتی تھی اور کئی میچزمیں تو محمد علی کا مخالف ناک آؤٹ ہو جاتا تھا ۔
قرآن میں اللہ پاک نے فرمایا ہے کہ اس کے دوستوں کو نا تو کوئی خوف ہے👇🏻
اور نا ہی کوئی غم ۔ اور جو انسان اتنی محنت کے بعد اس حالت کو پہنچ جاتا ہے تو کائنات بالکل ایسے ہی ناک آؤٹ ہو کے اس کے سامنے سرنگوں ہو جاتی ہے جیسے محمد علی کے سامنے اس کے مخالفین ۔
یہ بات جو میں کر رہی ہوں ، قانونِ فطرت ہے ۔ آپ شعور کی راہ کے مسافر ہوں ، راہنما کامل ہو جو👇🏻
Read 4 tweets
نکاح کرلو
یونیسف کی1 رپورٹ کی مطابق اس وقت پاکستان میں 1کروڑ سے زاید لڑکیاں ہیں ،جنکی عمر 20 سے 35 سال تک کی ہے،شادیوں کے انتظار میں ہے۔
ان میں سے 10 لاکھ لڑکیوں کی شادی کی عمر گزر چکی ہے۔👇🏻 Image
تنہا رہ جانے والی، بیوائیں جن کی عمریں 30 سے 45 سال کی ہیں۔وہ بھی تقریباً 60 لاکھ کے تعداد میں موجود ہے ہیں😪
مطلب یہ کہ یہ وہ بیوائیں ہیں جن کی دوسری شادی ناممکن ہے
خدارا اپنے ارد گرد ایسے لوگوں سے رشتہ کیجئے،کسی کا سہارا بنئے،کسی کو سہارا دیجیئے 🙏 پلیز اس پوست کو شیئر کیجئے👇🏻
کیا پتہ آپکی شیئر کرنے سے کسی بہن کا گھر آباد ہوجائےنقطہ یہ ہے کہ ، اگر ہم غیر شادی شدہ کے طور پر اس طرح شادی میں داخل ہو جاتے ہیں تو قطع نظر اس سے کہ وہ شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں یا نہیں۔ انھیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ کبھی کبھی پانی میں پیر رکھنا ڈوبنے اور👇🏻
Read 4 tweets
بلاشبہ ڈاکٹر اسرار رح محض ایک شخص کا نہیں بلکہ نصف صدی کی جدوجہد کا نام ہے. درسِ قرآن ہو یا منتخب نصاب، درسِ حدیث ہو یا تاریخ کا علمی جائزہ، نظمِ قرآن ہو یا عظمتِ قرآن، خلافت کی حقیقیت ہو یا اس کی ضرورت، الغرض ہر موضوع پر ایک بہتا دریا تھا♥️👇🏻 ImageImage
جس کی روانی، آہنگ، دلیل اور اتار چڑھاؤ دل کی تاروں کو چھولیتا تھا. آپ انھیں سن کر متاثر ہوئے بغیر رہ ہی نہیں سکتے ہیں.
اور یہ بھی سچ ہے کہ ان کے تمام تر علمی رعب اور دبدبہ کی حقیقت صرف ایک لفظ میں پنہاں تھی، اور وہ ہے "دلیل". ان سے لاکھ اختلاف کے باوجود آپ👇🏻
ان سے محبت کرنے پر مجبور ہوجاتے تھے.

میرے ذاتی خیال میں تدبر اور تذکرِ قرآن کے علاوہ ان کی سب سے بڑی خدمت پاکستان کے پڑھے لکھے طبقے کو خلافت علی منہاج النبوۃ کے تصور کی طرف متوجہ کرنا ہے.
میں خود خلافت، اس کی ضرورت اور آج اس کے نفاز جیسے تصورات سے انھیں کے توسط سے آگاہ ہوا.👇🏻
Read 7 tweets
16لاکھ افغانی روس نے مارے
لیکن پاکستان افغانوں کا دشمن ہے
4 لاکھ افغانی امریکہ نے مارے
لیکن پاکستان افغانوں کا دشمن ہے
افغانوں نے پاکستان کو 30 لاکھ مہاجرین دئیے
لیکن پاکستان افغانوں کا دشمن ہے
افغانیوں نے پاکستان کو کلاشنکوف کلچر دیا
لیکن پاکستان افغانوں کا دشمن ہے 👇🏻
80 ہزار پاکستانیوں کو مارنے والے افغانستان میں رہتے ہیں
لیکن پاکستان افغانوں کا دشمن ہے
ملا فضل اللہ افغانستان میں بیٹھ کر حملے کرواتا ہے
لیکن پاکستان افغانوں کا دشمن ہے
19 سال سے امریکہ افغانوں کا خون بہا رہا ہے
لیکن پاکستان افغانوں کا دشمن ہے 👇🏻
افغانستان میں 27 بھارتی قونسلیٹ پاکستان میں دہشتگرد بھیجتے ہیں
لیکن پاکستان افغانوں کا دشمن ہے
جناب لسٹ بہت لمبی ہے اور
حقیقت بہت کڑوی ہوتی ہے

#عشق_محمد ﷺ ♥️
#قلمکار
Read 3 tweets
سرزمین شام کی تباہی بربادی کے ساتھ ہی عالم اسلام کا برا وقت شروع ہو چکا تھا
دنیا تیسری عالمی جنگ کی ہولناک تباہی کے اوپر آن کھڑی ہونے قریب بڑھتی جارہی ہے
عرب و عجم میں شاید حالات بڑی سرعت کے ساتھ خوفناک ہوتے چلے جائیں.. اب یہ سلسلہ رکنے والا نہیں 👇🏻 Image
جتنا بھی کر سکوں خود کو اپنے بچوں کو عزیزو اقارب کو ایمان کے زیور سے آراستہ کیجئے..
*کسی دوسرے مسلک پر تنقید نا کریں کہ اسکی دل آزادی ہو
*اخوت و بھائی چارہ قائم کریں تاکہ دشمن Divide & Rule کا فارمولا نا استمال کرسکے
*دجال کے فتنے کے بارے میں اپنی اولاد کو تفصیل سے آگاہ کریں ۔👇🏻
* نماز وقت پر ادا کریں ۔ روزانہ قرآن مجید کی تلاوت بمہ ترجمہ پڑھے ۔
*جتنی جلدی ہو عمرہ، حج ادا کریں ۔
*دورد شریف کا کثرت سے ورد کریں ۔
*سوتے وقت پانچواں کلمہ اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھے اور گناہوں سے معافی مانگے۔ آیات قرآنی کا بھی وظیفہ کریں ۔👇🏻
Read 6 tweets
اسرائیل/یو اے ای کے مابین معائدہ:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل نے تعلقات استوار کر لیے ھیں۔ اور یو اے ای اور اسرائیل کے مابین معائدہ ھو گیا ھے۔۔۔
معائدے کے بعد اسرائیل مقبوضہ اب غرب اردن کے مزید فلسطینی علاقے اسرائیل میں ضم کرنے کے👇🏻 Image
منصوبے کو معطل کر دے گا۔ معاہدہ ٹرمپ کے تعاون سے ہوا۔۔۔
عنقریب آپ ایسا ہی کوئی معائدہ سعودی عرب اور اسرائیل یا باقی کسی خلیجی/ عرب ملک کے مابین دیکھیں گے۔ یہودی اپنے عزائم کے آگے عرب ممالک کے ساتھ کسی بھی معائدے کو اھمیت نہیں دیتے۔۔👇🏻
دراصل عرب ممالک کو مختلف معائدوں اور دوطرفہ تعاون کے پس پردہ ان ممالک میں اپنے پاؤں جما کر پھر ان ممالک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہی ہوگی)
دیکھ لیجیے گا میرے منہ میں خاک خدا ناخواستہ اب اگلا نمبر یو اے ای یا ملحقہ ریاستوں کا ہوگا۔👇🏻
Read 8 tweets
فرینک شمیڈٹ ایک جرمن الیکٹریکل انجنئیر تھا جو جنرل مشرف دور میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کا چیئرمین بنایا گیا تھا. بجلی چوری روکنے کے لئے اسکو ٹاسک دیا گیا کہ دیکھا جائے کہ کون کون بجلی چوری میں ملوث ھیں. چھ مہینے تک پوری کراچی اور اسکے مضافات کا سروے کر کے ایک رپورٹ👇🏻
وفاقی حکومت کے پاس بھجوائی گئی کہ پچاس فیصد حکومتی ادارے خود بجلی چوری میں ملوث ھیں اور چالیس فیصد صنعت کار یعنی انڈسٹریل والے چوری کر رھے ھیں اور دس فیصد کچی ابادیاں اور غریب طبقہ بجلی چوری میں ملوث ھیں.لیکن حکومت چاہتی ھے کہ ابتداء غریب اور کچی آبادیوں سے شروع کی جائے.👇🏻
تو فرینک شمیڈٹ نے کہا کہ یہ تو ظلم ھے کہ نوے فیصد بڑے چوروں کو چھوڑ کر دس فیصد غریب اور بنیادی سہولتوں سے محروم عوام کے خلاف کاروائی کی جائے. کم از کم میں یہ آپریشن نہیں کر سکتا ھوں. فرینک نے کہا کہ اگر نوے فیصد بجلی چوروں سے ریکوری کی جائے تو دس فیصد غریب لوگوں کو چھوڑ👇🏻
Read 4 tweets
*کیا بھارت 15 اگست کو آزاد ھوا؟؟*

پاکستان میں ایک ملحد ملک بیزار طبقہ زور پکڑتا جا رہا ھے جس کا مقصد بغیر کسی دلیل یا حوالے کے پاکستان کی ہر بات کو متنازع بنانا اور شکوک و شبہات پیدا کرنا ھے۔ کبھی پاکستان کے قومی ترانے پہ لایعنی قسم کے اعتراضات اٹھائے جاتے ھیں تو کبھی یوم👇🏻
آزادی کے دن کے حوالے سے غیر ضروری بحث کی جاتی ھے اور کبھی یوم دفاع پہ اس ملک بیزار طبقے کو شکست نظر آنے لگ پڑتی ھے۔ پاکستان کے بارے میں کوئی بھی اچھی خبر یا خوشی ان پہ گراں گزرتی ھے جبکہ بھارت ھمیشہ سے انکی امیدوں اور خوابوں کا مرکز رہا ھے۔👇🏻
حسین حقانی، طارق فتح، الطاف حسین، ماروی سرمد، (بے)ھود بھائی، نجم سیٹھی وغیرہ اسی ایک قبیل سے تعلق رکھتے ھیں۔ انکے زہریلے پروپیگنڈا کو تازہ خون تیزی سے پھیلتے مغرب نواز تعلیمی اداروں سے فراہم کیا جا رہا ھے جس میں پاکستان کی بدمست اشرافیہ کی اولادیں پڑھتی ھیں👇🏻
Read 11 tweets
عصری جبر سماجی گھٹن ،سیاسی حبس،معاشی تفاوت،طبقاتی تضاد کی دلدل میں دھنسا سماج جہاں خونُ جگر برفاب بنے رات کے سخت سیہ سینے میں پیوست سالہال سے بے آسرا جکڑے ہوئے ہاتھ جہاں آنکھیں آہن پوش ہو جائیں ،مسکن جن کا کنج قفس جیب و گریباں طوق رسن ہوں
لہو کا آتشیں لواں جہاں رگوں میں👇
دوڑنے پھرنے کے قابل نا رہا ہو ،جن کی آنکھوں میں تو دم لیکن ہاتھوں میں کوئی جنبش نا ہو
جہاں عدل و انصاف کے مقابلے میں ظالم و استحصال اپنے پر پھیلائے دم توڑتے انسان کی ہیچکیاں نگل رہا ہو ،راستے مقتل بن گئے ہوں
جُرمُ غارت گری سماج کو رواج ہو
آفتاب کب کے گہنا چکے ہوں
مہتاب👇
بادلوں میں منہ چُھپا چکے ہوں

جنگوں کو مٹھیوں میں دبانے کی ریت زور پکڑ چکی ہو اور ٹمٹماتے چرا غوں کا بوجھل سانسوں سے بجھانے کا رواج عام ہو چلا ہو ابھی غلامی کی مسموم فضاوں میں شب و روز بسر کرنے والے محب وطن اور آزادی کی قیمت کو قریب سے جانتے ہیں
حب الوطنی ایک ایسا جذبہ ہے👇
Read 8 tweets
14 AUGUST
اس دن ایک نسل بے نام و نشاں ہوئی تو ملی آزادی، ایک نسل صفحہِ ہستی سے مٹی تو ملی یہ آزادی، اس دن خوشیاں منائیے مگر یار رکھیے کہ ملک موٹر سائیکلز کے سائلنسر نکال کر اور سڑکوں پہ ناچ گا کر نہیں تھا بنا، خوشیاں منائیے مگر ان لاکھوں قربانیوں کا احترام دل میں رکھ کر👇🏻 Image
اور اللہ پاک کے حضور سجدہ ریز ہوکر.

یہ وطن قربانیوں کی لازوال داستان رکھتا ہے قربانیاں دی گئیں تو بنا تھا یہ وطن، قربانیاں دی جا رہی ہیں تو بچا ہے یہ وطن. کوشش کیجیے گا ہمیشہ اس وطن سے وفادار رہیے، جو فیصلے اس وطنِ عزیز کے مقدر میں لکھے جاچکے ہیں وہ انمٹ ہیں👇🏻
ان فیصلوں کا حصہ بننے کی کوشش کیجیے ان مخالف سمت میں چلنا سوائے بربادی اور مایوسی کے کچھ نہیں اس لیے شکر کیجیے پاکستان کے لیے اور قدر کیجیے پاکستان کی کیونکہ 14 اگست ایک تاریخ نہیں پوری تاریخ ہے

#عشق_محمد ﷺ ♥️
#قلمکار
Read 3 tweets
14 August Special:
An interesting history is attached to this picture taken on 21 February 1948.
The convoy of the Quaid passing through Malir Cant' link road was stopped by an Army sentry. This road was not regularly used by Quaid.👇🏻
The sentry knew that Quaid is sitting in the car but out of his sheer love for Quaid, he stopped the convoy.

The sentry saluted Quaid and asked, if the founder had the permission to go inside Malir Cant? Quaid was surprised on the question but with a fatherly smile he said, "👇🏻
No Son, I don't have the Permission". After receiving the answer in negative from the Quaid, the sentry gladly offered him a deal for allowing him to pass through this road.

The Founder accepted that deal; which was to visit sentry's unit.👇🏻
Read 7 tweets
ہمارا قومی ترانہ تیار ہونے میں سات سال لگے، یہ پہلی بار 13 اگست 1954 کو ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا.
14جنوری 1948 کو ریڈیو پاکستان والے زیڈ ۔ اے ۔ بخاری نے یہ تجویز بھی پیش کی تھی کہ سورۃ فاتحہ کو قومی ترانہ قرار دے دیا جائے۔
انہی دنوں جنوبی افریقہ میں مقیم ایک مسلمان تاجر👇🏻
اے آر غنی نے پیشکش کی کہ وہ پاکستان کا قومی ترانہ لکھنے اور اس کی دھن بنانے والے کو پانچ پانچ ہزار روپے انعام دیں گے ۔
2جون 1948 کو حکومت پاکستان نے اس پیشکش کو قبول کر لیا۔ 14 جولائی 1949 کو وزیر مواصلات سردار عبدالرب نشتر کی زیرِ صدارت اجلاس میں قومی ترانے کیلئے پیش کی گئی👇🏻
دھنوں اور نظموں کا جائزہ لینے کیلئے دو کمیٹیاں بنائی گئیں۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ نغمہ، زبان، بحر، دھن اور موسیقیت میں مسلم قوم کی روایات کا خیال رکھا جائے۔
21 اگست 1949 کو ترانے کیلئے ممتاز موسیقار احمد علی غلام علی چھاگلہ کی تیار کردہ دھن منظور کرلی گئی۔👇🏻
Read 17 tweets
کچرے کا شہر - سونے کی کان
کراچی 6 اگست 2020
پہلے زمانے میں کےایم سی کی گاڑیاں گھروں سے کچرا اٹھا کر شہر سے باھر تلف کرتی تھیں تھیں جمعدار گلی محلوں اور سڑکوں کی جھاڑو لگاتے تھے کافی عرصے سے ایک نیا سسٹم آ گیا صبح صبح افغانی کچرے والا فی گھر دو سو روپے لے کر👇🏻
گھروں سے کچرا اٹھاتا ھے اس میں سے لوھا پلاسٹک شیشہ لکڑی نکال کر کچرا کسی روڈ کے کنارے یا کسی نالے میں پھینک اپنی دھاڑی سیدھی کر کے دوپہر ایک بجے تک فارغ ھو جاتایہ ھی وہ وقت جو کے ایم سی کے افسران اور گریجویٹ خاکروب سمیت ھزاروں ملازمین کے نیند سے اٹھنے کا ھوتا ھے وہ لنچ👇🏻
کے بعد آفس پہنچ کر کچرا گاڑیوں کے ڈیزل کی پرچیاں مرمت اور دیگر اخراجات کے کے بل بناتے ہیں اس طرح ان کی بھی دھاڑی پکی ھو جاتی ھے اور دن بھی کٹ جاتا ھے افغانی کی دھاڑی پکی
افسران کی دھاڑی پکی
نچلے اسٹاف کی تنخواہیں پکی
گھروں کا کچرا بھی اٹھ گیا👇🏻
Read 10 tweets
*کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ*
*اللہ کریم نے پانی کو بغیر رنگ بغیر ذائقہ اور بغیر خوشبو کے کیوں پیدا کیا؟*
*اگر پروردگارِ عالم پانی کو ایک مخصوص رنگ عطا فرما دیتا تو وہ ساری اشیاء جن کی بقاء میں پانی کا عظیم کردار ہے ایک رنگ کی ہوتیں*
👇🏻 Image
اگر اللہ کریم پانی کو ذائقہ عطاء کر دیتے تو کھائی جانے والی تمام سبزیاں ایک ذائقہ رکھتیں کیونکہ پودوں کی بقاء بھی پانی سے ہے*
*اگر رب عز وجل پانی کو خوشبو دے دیتے تو وہ اشیاء جن کی بقاء پانی سے ہے اور خوشبودار ہیں ایک ہی خوشبو کی حامل ہوتیں۔ گلاب اور چھنبیلی کے👇🏻
پھول کی خوشبو ایک جیسی ہوتی*
*اسی طرح انسان کے جسم کے بعض حصوں میں موجود پانی کو دیکھیئے*
*منہ کا پانی میٹھا*
*کان کا پانی کڑوا*
*اور آنکھ کا پانی نمکین*
*اس میں بہی اللہ کی بڑی حکمت ہے*
*منہ کا پانی میٹھا اس وجہ سے بنایا تاکہ ذائقہ کا احساس ہو*👇🏻
Read 4 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!