Discover and read the best of Twitter Threads about #غلامی_نامنظور

Most recents (4)

,, بائیس کروڑ انسانو ! ،،

صبح سے سن رہے ہیں کہ لوگ جذبات میں آ کر بہک گئے ہیں ، محافظوں کے خلاف زبان کھول بیٹھے ہیں
جناب !سارا کھیل ہی تو جذبات کا تھا ، کبھی بہہ گئے تو کبھی بہک گئے۔
یہاں کون بد طینت افوا ج پاکستان کے خلاف ہے ؟ لیکن کیا آپ کو محافظوں اور و یگو والوں میں
👇
فرق کرنا نہیں آتا؟
یہاں کونسا ایسا گھرانہ ہے جس کا جوان فوج میں بھرتی نہیں ہوا؟
اس سال بھی کیڈٹ کالج میں اپلائی کرنے والے بچوں کی تعداد سوا لاکھ تھی ، آج بھی گھروں میں خاکی وردی پہنے جگر گوشوں کی تصویریں دیواروں اور دروازوں پر آویزاں ہیں آج بھی بارڈر پہ کھڑے لانس نائیک کے
👇
مٹی سے اٹے بوٹوں کی توقیر کلف لگی پگوں سے زیادہ سمجھی جاتی ہے ۔ آج بھی جس ماں کے دو بیٹے ہوں ، ایک کو وہ فوجی ٹریننگ پر بھیج دیتی ہے ، آج بھی
,, اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے ،،
حلق تر کرتا ہے
آج بھی برفیلے سیاچن میں کھڑے فوجی جوان کے فروزن بائٹ پر سینکڑوں جوانوں کے گرم لہو قربان
👇
Read 9 tweets
نثار میں تری گلیوں کے اے وطن کہ جہاں
چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے
جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے
نظر چرا کے چلے جسم و جاں بچا کے چلے
ہے اہل دل کے لیے اب یہ نظم بست و کشاد
کہ سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد

1/4
#غلامی_نامنظور
بہت ہے ظلم کے دست بہانہ جو کے لیے
جو چند اہل جنوں تیرے نام لیوا ہیں
بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی منصف بھی
کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں

2/4
#غلامی_نامنظور
یوں ہی ہمیشہ الجھتی رہی ہے ظلم سے خلق
نہ ان کی رسم نئی ہے نہ اپنی ریت نئی
یوں ہی ہمیشہ کھلائے ہیں ہم نے آگ میں پھول
نہ ان کی ہار نئی ہے نہ اپنی جیت نئی
اسی سبب سے فلک کا گلہ نہیں کرتے
ترے فراق میں ہم دل برا نہیں کرتے

3/4
#غلامی_نامنظور
Read 4 tweets
داستان نیوٹرل کی
مونا سکندر کے قلم سے

بہت زمانے گزرےمصر پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا فرعون نامی،
بڑا ظالم
اس نے اس خوف سےکہ قومِ بنی اسرائیل میں سے کوئی بچہ اس کی سلطنت اجاڑ دے گا، بنی اسرائیل کے ہر نر بچے کو قتل کرنا شروع کر دیا اس کی اپنی قوم کے کچھ لوگ
1/n
#غلامی_نامنظور
اس کو پسند نہیں کرتے تھے مگر بادشاہ کے خوف سے "نیوٹرل" ہو گئے
آج ان کا نام تک مٹ گیا
مگر اس کی بیوی نیوٹرل نہیں ہوئی، اس نے ہمت کی اور خدا کے حکم سے بنی اسرائیل کے اسی بچے کی پرورش کا بیڑا اٹھایا جس سے فرعون خوفزدہ تھا
نام تھا اس کا آسیہ
رہتی دنیا تک یہ نام زندہ رہے گا
2/n
ایک تدبیر تم کرتے ہو، ایک اللہ کرتا ہے اور اللہ بہتر تدبیر کرنے والا ہے

پھر وقت گزرا
موسیٰ علیہ السلام اپنی قوم کو لے کر چلے اپنے آبائی وطن بیت المقدس کی جانب
مگر وہاں تو قبضہ تھا "عمالقہ" نامی قوم کا
موسیٰ علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے اپنی قوم کو کہا کہ
3/n
#غلامی_نامنظور
Read 9 tweets
یہ ایک حقیقی واقعے کی تصویر ہے
اس لیے ہر انسان لازمی پڑھے

وہ خود ایک اعلیٰ عہدے پر فائز سرکاری ملازم تھا
اس کے تین بیٹے تھے ، تینوں سونے کا چمچ منہ میں لیے پیدا ہوئے اور شاہانہ زندگی گزرتی رہی

وقت تیزی سے گزرا
اور اس کے نام کے ساتھ (ریٹائرڈ ) لگ گیا
عہدے کی مدت ختم ہوئی
1/9 Image
ریٹائرڈ ہو گئے اور اب زندگی کا سفر انتہاء کی طرف چل پڑا

بیٹوں نے باپ کے عہدے سے خوب لطف اٹھایا

کہتے تھے ہمیں کیا فکر ہے
ہمارا باپ 22 گریڈ کا افسر ہے
ہمارے کام خود بخود بنیں گے
اور بنتے بھی رہے
ایک ٹیلی فون کال پر سب کچھ قدموں میں حاضر ہو جاتا تھا

پھر وہ دن آ گیا

2/9
جب بیٹے یہ بھول گئےکہ یہ وہی باپ ہے
جس کےنام و عہدے کی وجہ سے لوگ ہمیں سر سر کہتےتھے
باپ کسی بیماری کی وجہ سے چلنے پھرنے اور بولنے سے معذور ہو گیا
بیٹے کہنے لگے اب تو باپ کی کمزوری دیکھی نہیں جاتی
ایک بیٹے نے کہا کہ ابا کی جائیداد و مال کی تقسیم کرتے ہیں
نہ جانے کب مر جائے
3/9
Read 9 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!