Discover and read the best of Twitter Threads about #محقق_بریلوی

Most recents (2)

تصوف جو حدیثی اصطلاح "احسان" کا ہی دوسرا نام ہے ہمیشہ سے علمائے اسلام کا موضوعِ بحث رہا ہے، اس کی تائید میں دلائل، معترضین کے اعتراضات کا شافی جواب دینے کے علاوہ بطورِ خود ہی اس پر تنقید کا عمل بھی جاری رکھا، تصوف کے پردے میں اپنی خواہشات نفسانی کو پھیلانے اوکے جعلی صوفیا کو سب
سے پہلے خود اہلِ تصوف ہی مردود و نامقبول ٹھہراتے ہیں.
چودھویں صدی کی عظیم روحانی و علمی شخصیت مولانا احمد رضا خان بریلوی نے بھی اپنی تصانیف میں جا بجا بناوٹی صوفیوں کے نظریات کی خبر کی ہے، ایک رسالہ خاص اسی موضوع پر بنام "مقال عرفاء باعزاز شرع و علماء" لکھا.
اپنی تصنیف "اعتقاد الأحباب" میں شریعت و طریقت کی وضاحت اور ان کے مابین تعلق کو واضح کرنے کے علاوہ جعلی صوفیوں کی خبر لیتے ہوئے فرماتے ہیں:
"شریعت غذا ہے اور طریقت قوت، جب غذا ترک کی جائے گی قوت آپ زوال پائے گی. شریعت آنکھ ہے اور طریقت نظر، آنکھ پھوٹ کر نظر غیرمتصور."
Read 10 tweets
صفاتِ ذاتی جن کی ﷲ تبارک و تعالیٰ کی ذات مقدسہ سے جدائی محال و ناممکن ہے، ان میں سے علم، قدرت، بصارت جبکہ صفات فعلیہ میں سے تخلیق کی طرف قرآن مجید میں کل شیء (ہر شے) کی نسبت کی گئی ہے. بظاہر ہر صفت کو ہر ہر شے سے متعلِّق بتایا جا رہا ہے لیکن درحقیقت ان میں سے ہر صفت کا دائرہ کار
الگ ہے، ہر ہر شے ان میں سے ہر صفت کی متعلَّق نہیں ہے، متکلم اسلام احمد رضا خان بریلوی اپنی تصنیف "سبحان السبوح عن عیب کذب مقبوح" میں لکھتے ہیں:
"1: خلاق کبیر جل و علا فرماتا ہے: خالق کل شیء فاعبدوہ وہ ہر چیز کا بنانے والا ہے تو اسے پوجو. یہاں صرف حوادث مراد ہیں کہ قدیم
یعنی ذات و صفاتِ باری عزمجدہ مخلوقیت سے پاک (ہیں).
2: سمیع و بصیر جل مجدہ فرماتا ہے انہ بکل شیء بصیر وہ ہر چیز کو دیکھتا ہے. یہ تمام موجودات قدیمہ و حادثہ سب کو شامل مگر معدومات خارج یعنی مطلقاً یا جس چیز نے ازل سے اب تک کسوتِ وجود نہ پہنی نہ ابد تک پہنے.
Read 6 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!