Discover and read the best of Twitter Threads about #ٹروبلاگ

Most recents (10)

#ٹروبلاگ

سی پیک کے تحت انرجی منصوبوں کی تفصیل

سی پیک کے تحت توانائی کے کل 21 منصوبے پلان کئے گئے. 12 مکمل جبکہ 9 تکمیل کے مراحل میں ہیں.

مکمل ہونیوالے منصوبوں کی تفصیل کچھ یوں ہے:👇
1. 1320 میگاواٹ کول پاور پراجیکٹ ساہیوال

مقام قادرآباد ضلع ساہیوال
ذریعہ کوئلہ (امپورٹڈ)
لاگت 2.1 بلین ڈالر
فنانسر/ہولڈر ہانگ شینڈانگ گروپ چائینہ
روزگار/ملازمتیں پیدا ہوئیں 3770
شروع ہوا جولائی 15
مکمل ہوا اکتوبر 17👇
2. 1320 میگاواٹ کول پاور پراجیکٹ بن قاسم

مقام بن قاسم کراچی
ذریعہ کوئلہ (امپورٹڈ)
لاگت 2.1 بلین ڈالر
فنانسر/ہولڈر اینگرو کارپوریشن
روزگار/ملازمتیں پیدا ہوئیں 4200
شروع ہوا مئی 15
مکمل ہوا اپریل 18👇
Read 22 tweets
#ٹروبلاگ
ہم کیوں پیچھے رہ گئے؟

انڈیا نے اپنا آئین 1949 اور بنگلہ دیش نے 1972 میں بنالیا تھا. ہمیں 9 سال لگے اور 2 سال بعد ہی منسوخ کردیا گیا. 1962 کا آئین بنا لیکن نافذ نہ ہوسکا. 2 ٹکڑے ہونے کے بعد 1973 میں کہیں جاکر آئین پاکستان بنا. 1947 سے لیکر 1962 تک جواہر لال نہرو بھارت👇
کے وزیراعظم رہے. ان 15 سالوں میں ہر ادارے کی بنیادوں کو مضبوط کرلیا دوسری طرف پاکستان میں 1958 تک 7 وزرائےاعظم گھر جاچکے تھے. بنگلہ دیش میں 1971 سے 1990 تک 9 وزرائےاعظم آزمائے گئے لیکن پھر 2 عورتوں نے ملک کو استحکام دینے کی ٹھانی خالدہ ضیا نے پہلی بار 1991 سے 96 تک آئینی مدت 👇
مکمل کی. اسکے بعد حسینہ واجد نے 5 سال مکمل کئے اور خالدہ ضیاء دوسری مرتبہ آئیں جنہوں نے پھر 5 سال مکمل کئے. 2008 میں حسینہ واجد آئیں جو 2018 میں مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئیں. 2022 میں 15 سال ہوجائیں گے. اس سیاسی استحکام نے بنگلہ دیش کی برآمدات کو 52 ارب ڈالر 👇
Read 8 tweets
پاکستانی سیاست کے میدان کی حقیقت

پیپلزپارٹی کو ٹکر دینے کیلئے 1988 میں IJI بنائی گئی. جو بعد میں مسلم لیگ ن میں بدل گئی. دونوں جماعتوں کو 2-2 مرتبہ آزمایا گیا. لیکن دونوں کا کام ملکی ترقی کی بجاے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا تھا. 2002 میں تیسری قوت ق لیگ کے نام سے لائی گئی👇
جسے دونوں پارٹیوں نے 2008 میں میثاق جمہوریت کرکے ناکام بنادیا اور ق لیگ ایک اقلیتی پارٹی میں بدل گئی. دونوں پارٹیوں نے پھر فرینڈلی میچ شروع کردیا. 2013 میں تحریک انصاف کو حوصلہ دیا گیا جس نے باور کروایا کہ وہ فرینڈلی میچ کو ٹکر دینے کے لئے تیار ہے. 2018 میں اس تیاری کا صلہ 👇
دیا گیا. تحریک انصاف کی نئی طرز سیاست اور بیانیہ عوام میں مقبول ہوگیا. ہرکوئی روائتی سیاست سے نکلنا چاہتا تھا. پیپلزپارٹی اور ن لیگ 2 صوبوں تک محدود ہوگئیں. تو دونوں نے طے کیا کہ اکیلے اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتے لہذا 2008 والی پالیسی کو اپناتے ہوئے ق لیگ کی طرح تحریک انصاف کو 👇
Read 8 tweets
#ٹروبلاگ
1990 کی گندی سیاست کب رکے گی؟

صدر غلام اسحاق نے نوازشریف کو چلتا کیا. تو بینظیر نے صدر کی مدد سے IJI کی پنجاب حکومت کا تختہ الٹنے کا پلان بنایا. پنجاب میں IJI کی 209 سیٹیں تھیں جو 2 تھرڈ سے بھی زیادہ تھیں. وزیراعلی غلام حیدر وائیں اور اسپیکر منظور وٹو تھے. وٹو نے👇
17 حکومتی اراکین کو ملا کر فارورڈ بلاک بنالیا. آہستہ آہستہ صوبائی وزیر مستعفی ہونے لگ پڑے. حکومتی اتحاد میں صرف 20 لوگ رہ گئے. وائیں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی. نواز شریف کے حامیوں نے اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی تو انہیں مال روڈ پر روک لیا گیا. 25 اپریل 93 کو 👇
عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن اسمبلی کے اندر مسلم لیگ کے 20 اراکین نے باغی گروپ پر دھاوا بول دیا. 1 گھنٹے تک دونوں اطراف کے لوگ آپس میں گتھم گتھا رہے. اسمبلی کی نہ کوئی کرسی بچی نہ مائیک. تاہم مچھلی بازار میں تحریک کامیاب ہوگئی اور منظور وٹو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے.👇
Read 6 tweets
#ٹروبلاگ
بلوچستان کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ

بلوچستان پاکستان کے کل رقبےکا 43 فیصد ہے آبادی 4۔1 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ زمین قابل کاشت ہے لیکن پانی نہ ہونیکی وجہ سے ہر2سال بعد خشک سالی کا سامناکرناپڑتاہے۔ قدرت کی بے شمار نعمتوں کےباوجود لوگ انتہائی پسماندگی کی زندگی گزار رہے ہیں۔👇
سالانہ 1کروڑ 30 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کے برابربارش ہوتی ہے یہ مقدار دو تربیلا ڈیمز کے برابر ہے۔لیکن اس میں سے صرف37 فیصد پانی محفوظ کرنیکی گنجائش ہے۔ 63 فیصد پانی ضائع ہوجاتا ہے۔ جنرل مشرف کے دور میں 200 ڈیمز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا۔ تاہم منصوبے کو جلد حقیقت کا روپ دینےکے لئے👇
تعداد100 تک محدودکردی گئی۔ کمزور سیاسی اور خراب سیکورٹی حالات کیوجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس منصوبے پر عملی کام آغاز کیا۔ ڈیمز کی تعمیر کو 5 فیز میں تقسیم کیا گیا۔
پہلا فیز 20 ڈیمز پر مشتمل تھا جس پرکام کا آغاز2009 ہوا جو 2015 میں 2.4 ارب روپے کی👇
Read 7 tweets
#ٹروبلاگ

کوئلے کے ذخائر اور ہماری نالائقی

جیوجیکل سروے آف پاکستان نے 1991 میں بتایا کہ تھرپارکر میں 9 ہزار مربع کلومیٹر پر کوئلے کے ذخائر ہیں. حجم 175 ارب ٹن لگایا گیا. جو سعودی عرب اور ایران کے تیل کے مجموعی ذخائر کے برابر ہیں. یہ اتنی بڑی مقدار ہے کہ اس سے 👇
300سال تک 1 لاکھ میگاواٹ بجلی پیداکی جاسکتی ہے. یہ دنیا کے 29 ویں بڑے ذخائر ہیں. لیکن حکمرانوں کی نااہلی دیکھئےکہ ہم3000سے زائد MW کے حامل کوئلے کے پلانٹس اور سیمنٹ کی ضرورت پوری کرنیکےلئےسالانہ2 ارب ڈالرکا کوئلہ امپورٹ کرتےہیں. دنیاکی باتوں پر اعتبارکیاکہ ہمارا کوئلہ ناقص ہے👇
بی بی شہید کی بڑی خواہش تھی کہ تھر کے کوئلے کو ٹیسٹ کیا جائے جوحقیقت نہ بن سکی. 2008 میں سندھ کی صوبائی حکومت نے ذخائر کو 12 بلاکس میں تقسیم کیا اور ابتدائی طور پر 4 کی نیلامی کا عمل شروع کیا. 2012 میں جب بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار MW تک پہنچ گیا توسندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے👇
Read 11 tweets
#ٹروبلاگ
ایک عام پاکستانی معیشت کوکیسےسمجھے؟
یوں تو معیشت اعدادوشمار کا ایساگورکھ دھندہ ہےجسے بغیر پڑھے سمجھناناممکن ہے۔تاہم کوشش کی ہے کہ اسےآسان الفاط میں بیان کرسکوں کیونکہ بہت سارئےعزیز/دوست اکثرمختلف سوالات کرتےہیں۔ معیشت معاش سےماخوزہےجسکامطلب ہےروزگارجبکہ جدید اصطلاح میں👇
اس سے مراد انسانوں/ملکوں کےمابین لین دین/دولت کی منتقلی پرنظر رکھنےکاعمل نظام معیشت کہلاتاہے۔ کون کتنی حیثیت کامالک ہے؟ اسکی ظاہری وضع قطع بتاتی ہےجسکا انحصاراسکی آمدنی پرہوتاہے۔ اس وقت پوری دنیا کی دولت کاحجم93ٹریلین ڈالرزکے لگ بھگ ہے۔جسے ہم دنیا کی کل 7 بلین آبادی پر برابر👇
تقسیم کریں تو اوسط فی کس آمدنی11818ڈالرزبنتی ہے۔جو24لاکھ 32ہزارسے زائد پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔مجموعی طور پر تو یہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ دنیا کا ہر انسان خط غربت سے اوپر زندگی گزار رہا ہے کیونکہ عالمی بینک کہتا ہے کہ ایک آدمی کی اگر یومیہ آمدنی 3ڈالرزہےتو وہ غریب نہیں ہے۔👇
Read 25 tweets
#ٹروبلاگ
فرمان نبوی پر سائنسی تحقیق

1993میں امریکی جیوجکل سیٹلائٹ نے ایسی تصاویر جاری کیں جن میں واضح ہوا تھا. کہ خطہ عرب جو صحرا ہی صحرا ہےکبھی سربز و شاداب ہوا کرتا تھا. ہر نوع اقسام کے جانور تھے جبکہ دریا اور جھیلیں بھی موجود تھیں. تصاویر سے ماہرین نے واضح کیا کہ یہ سب👇
اب بھی عرب جزیرے میں دبا ہوا ہے. اس تحقیق نے مسلمانوں کے ایمان کو روشنیوں سے منور کردیا کیونکہ 1400 سال پہلےاللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ و سلم نے فرمایا تھا کہ ’قیامت سے پہلے سرزمینِ عرب دوبارہ سرسبز ہو جائیگی۔ اس حدیث مبارکہ کے 2 مطلب ہیں کہ عرب خطہ کبھی سرسبز و شاداب تھا.👇
جو 1993 میں سچ ثابت ہوا اور اسے ثابت کیا ناسا کے سائنسدانوں نے جبکہ دوسرا مطلب یہ ہے کہ جب تک یہ خطہ دوبارہ سرسبز نہیں ہوگا قیامت نہیں آے گی. اب تاریخ شاہد ہے کہ 1930 تک پورا عرب ریت ہی ریت تھا. یہاں سے تیل دریافت ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ خطہ عالمی دلچسپی کا مرکز بن گیا 👇
Read 10 tweets
انٹرنیٹ پر کل کتنا ڈیٹا ہے؟
میرئے ایک دوست کی 2006میں شادی ہوئی۔ اسکے پاس کسی عزیز کا دیا ہوا ڈیجیٹل کیمرہ تھا۔ انوکھی چیز تھی اس لئے میں بھی سیکھنے والوں میں شامل تھا۔400کےلگ بھگ تصاویربنائی گئیں۔ منتخب تصاویرفوٹو اسٹوڈیو والےکےپاس جمع ہوگئیں۔تاکہ فوٹوالبم تشکیل دےکر گھر کے 👇
کسی بریف کیس میں ہمیشہ کےلئےمحفوظ کرلیا جائے۔تاہم تمام تصاویر کو کسی سٹوریج ڈیوائس میں بھی محفوظ کرنے کا خیال آیا۔شہر کا رخ کیا گیا۔صرف128MB سٹوریج کی حامل ڈیوائس میسرتھی جبکہ کمپیوٹرتصاویرکا حجم 1 گیگا بائٹ کےلگ بھگ بتارہاتھا۔ ڈیوائس کی قیمت کودیکھتےہوئےارادہ ملتوی کردیاگیااور👇
دہی بھلے کی پلیٹ کھا کر گھر کی راہ لی۔2020میں ایک عزیز کی شادی ہوئی ہے۔13گیگابائٹ تصاویری ڈیٹاایک کلک میں آن لائن محفوظ کرلیا گیا۔15سالہ نوجوان کو یہ عمل کرتے دیکھا تو سوال پوچھا بیٹا یہ تصاویر دوبارہ کیسے واپس لائی جاسکتی ہیں تو جواب ملا انکل دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جاو 👇
Read 20 tweets
حکومت کے3 سال اور ٹروجرنلزم

جس دن 22سال تک جدوجہد کرنیوالا پاکستان کا بائیسواں وزیراعظم حلف اٹھارہا تھا میں ملکہ کوہسار مری کے مال روڈ پر بیٹھا ٹھنڈے موسم میں گرم کافی کے مزئے لے رہا تھا۔جرنلزم میں ماسٹر ز پروگرام کا پہلا سمسٹر چل رہاتھا۔ہمراہ دوستوں میں سے 1 نےسوال پوچھا تھا👇
کہ مستقبل کے جرنلسٹ صاحب بتایے تبدیلی کا نعرہ کامیاب ہوگا کہ ناکام؟ میں نے عرض کی تھی کہ نعرہ تو کامیاب ہوچکا۔ عوام روائتی سیاست سے تنگ آچکی تھی اس لئے سیٹ خالی تھی۔عمران خان صاحب نے کچھ خامیوں کی فہرست مرتب کی اور عوام کو باور کروا لیا کہ وہ ہی اب ملک کے نجات دہندہ ہیں۔👇
لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا کیونکہ وہ بے لوث سوچ کے حامل آدمی ہیں لیکن مفاد پرست ٹولے کے حصار میں ہیں۔اور یہ ٹولہ انکو کہیں کا نہیں چھوڑئے گا۔ بہتر ہوتا وہ اپنی پارٹی میں شمولیت کی کم از کم قابلیت ماسٹر ڈگر ی رکھتے۔امیدواروں میں سے قابل ترین لوگوں کو ٹکٹ دیتے۔ جو جیت کرانقلابی👇
Read 16 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!