السلام علیکم!
ان لائٹ لیب نوجوانوں کا ایک ادارہ ہے جو جمہوریت اور سیاسی عمل میں نوجوانوں کی شمولیت کیلئے مصروف عمل ہے۔ آپ تک اس تحریر کے زریعے پہنچنے کا مقصد اس وقت کے سب سے بڑے اور اہم نقطہ کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے ۔
#StudentSolidarityMarch #StudentUnionNOW @ImranKhanPTI
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ چار دہائی پہلے ایک آمرنے جمہوریت پر شب خون مار کر غیر آئینی طریقے سے حکومت پر قبضہ جمالیا اور جمہوری تسلسل ، اقدار اور روایات کو روند ڈالا،اور ہر وہ قوت جس سے جمہوریت اور جمہوری روایات کو تقویت ملتی ہوں ، اس کے نشانے پر رہی۔
بالکل ایسے ہی1984 میں ملٹری آرڈر نمبر 1371 کے تحت طلباء یونینز پربھی پابندی لگائی تاکہ اس کے خلاف ہر اٹھنے والی آواز کودبایا جاسکے۔
پاکستان کو اس جابرانہ دور سے نجات تو ملی اور امریت کا وہ تاریک دورعبرتناک انجام پر اختتام پذیر ہوالیکن
اس کے بعد جمہوریت کو پوری طرح پنپنے کو موقع نہیں ملا اور یہی وجہ ہے کہ مسلسل دو جمہوری حکومتوں کا دورانیہ پورا ہونے کے بعدبھی طلباء یونینز پرتاحال پابندی برقرار ہے، جس سے نہ صرف تعلیمی اداروں بلکہ پورا معاشرہ بے شمار مسائل کی لپیٹ میں ہے ۔
تعلیمی اداروں کے اندر طلباء فیسوں میں بے تحاشا اضافے، ہاسٹلوں کے دگرگوں صورتحال، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فقدان، آوٹ ڈیٹڈ نصاب، لائبریریز میں ناکافی لٹریچر، اساتذہ کی تدریسی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی، مطالعاتی دوروں اورلازمی ورکشاپس کی عدم انعقاد سے پریشان حال ہیں۔
جبکہ دوسر ی جانب معاشرہ، خصوصا تعلیم یافتہ طبقہ اور نوجوانوں میں عدم برداشت کا عنصر دیکھنے کو ملتا ہے جو ٹیم ورک اور مکالمے کے کلچر سے عاری ہے ۔ اس کے علاوہ سیاسی کلچر سے نابلد ،برداشت ،رواراری، تحمل، اور حد جمہور سے نااشنا قیادت کو سہنا پڑ رہا ہے ۔
جس کی واضح مثال پارلیمنٹ میں چندحضرات جو ماضی کے طلباء سیاست میں سرگرم تھے، کے سوا جم غفیر پارلیمنٹ پر براجمان ہ..ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء تنظیموں کو بحال کرکے اس نرسری کی احیاء کیا جائے جسکی تروتازہ کونپلوں سے پارلیمنٹ اور معاشرے کو نیتجتاََ تجربہ کار، بردبار اور حقیقی
آب چونکہ آپ خود جمھوری طریقے سے وزیر اعظم ہوئے ہیں تو آپ سے اس ضمن میں اپنا کردارادا کرنے کی استدعا ہے کہ ترجیھی بنیادوں پر طلبا یونینز کو بحال کریں تاکہ حقیقی سیاسی کلچر فروغ پاکر معاشرے کو امن، محبت، بھائی چارے ،اقلیتوں ، خواتین کے حقوق اورعوام دوست رویوں کو تقویت ملے۔
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.
