Anwar Ahmad Khan Profile picture
.🌹If ALLAH supports you, then no one can defeat you. Always smile no matter what life throws at you💗.😊 https://t.co/X7S5KUD0TG

Aug 15, 2020, 13 tweets

ہم 15 اگست بھارت کیلئے بلیک ڈے کیوں کہتے ہیں اسکی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔
برصغیر میں اس وقت کے حالات کےمطابق دو قومی نظریہ بہت حد تک واضح نظر آرہا تھا اسی تناظر میں 1940 لاہور میں قراداد پاکستان اور اسکے ٹھیک 7 سال کے بعد پاکستان کا قیام، اللہ کا پہلا🇵🇰
#15AugustBlackDay

کرشمہ قدرت تھا، اس پس منظر میں تقسیم برصغیر کے وقت انگریز اور کانگریسی قیادت نے سرکاری اور مالیات کی تقسیم کے پورے انتظام کو درہم برہم کردیا تھا اور پاکستان کو دیگرمسلم علاقوں کے حقوق سے محروم رکھا ریڈکلف نے ایوارڈ میں تبدیلیاں کر کے پاکستان کو کشمیر اور🇵🇰
#15AugustBlackDay

دوسرے اہم علاقوں سے محروم کردیا۔ پورے ملک میں فسادات کی آگ بھڑکا دی گئی۔ یہ سب ایک منظم منصوبے کے مطابق ہوا جس میں برطانوی حکومت، اسکا مقرر کردہ گورنر جنرل ماؤنٹ بیٹن اور کانگریس کی حکومت اور ہندو عوام سبھی برابر کے شریک تھے۔ پنڈت جواہرلال نہرو نے ایک طرف🇵🇰
#15AugustBlackDay

تقسیم ہند کی اسکیم پر دستخط کئے تو دوسری طرف اپنی قوم سے کہا: "ہماری اسکیم یہ ہے کہ ہم اس وقت جناح کو پاکستان بنالینے دیں اور اسکے بعد معاشی طور پر یا دیگر انداز سے ایسے حالات پیدا کردئے جائیں، جن سے محبور ہو کر مسلمان گھٹنوں کے بل جھک کر ہم سے درخواست کریں🇵🇰

#15AugustBlackDay

کہ ہمیں پھر سے ہندوستان میں مدغم کرلیجیئے"۔
(اور دیکھ لیجیئے آج تک انکی پاکستان کے خلاف اکھنڈ بھارت کے خواب کی تعبیر کے لئے ریشہ دوانیاں اور دہشت گردیاں جاری ہیں۔)
اور مزید یہ کہ قیام پاکستان کے وقت جب برطانوی وزیر اعظم کلمنٹ ایٹلی نے ایک طرف آزادی ہند کے🇵🇰

#15AugustBlackDay

منصوبے کی منظوری دی اور برطانوی پارلیمنٹ سے بل منظور کروایا تو دوسری طرف یہ بھی کہہ دیا کہ: "ہندوستان تقسیم ہورہا ہے لیکن مجھے امید واثق ہے کہ یہ تقسیم زیادہ عرصے تک قائم نہیں رہ سکے گی، اور یہ مملکتیں جنہیں ہم اس وقت الگ کررہے ہیں، ایک دن پھر آپس میں مل🇵🇰

#15AugustBlackDay

کر رہیں گی"۔ (تو گویا اکھنڈ بھارت کے سازشی منصوبے میں ہندوؤں کے ساتھ یہود و نصاریٰ بھی شروع سے شامل حال تھے۔)
ایسے حالات میں پاکستان کا باقی رہ جانا اور جلد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوجانا، اسی طرح کا ایک دوسرا تاریخی کرشمہ قدرت تھا۔ پاکستان کے لئے ایٹمی صلاحیت🇵🇰

#15AugustBlackDay

کا حصول بھی اسی طرح کا ایک ناقابل تصور کرشمہ ہے بلاشبہ اس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی پوری ٹیم کی مہارت، کوشش، سیاسی اور عسکری قیادت کی یکجہتی اور قوم کی تائید و دعائیں سب کا کردار ہے۔ دنیا کی مخالفت، امریکہ اور مغربی اقوام کی جان لیوا پابندیاں اور🇵🇰

#15AugustBlackDay

وسائل کی قلت کے باوجود جب محنت،صلاحیت، تنظیم، کوشش، عوامی تائید اور دعائیں مل جاتی ہیں، تو بڑی سے بڑی مشکل آسان ہوجاتی ہے۔ پاکستان نے ساری پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود ایک ترقی پذیر ملک ہوتے ہوئے بھی یورینیم کی افزودگی اور اسلحہ سازی کے اس مشکل عمل کو، 🇵🇰

#15AugustBlackDay

جو امریکہ نے 18 سال میں مکمل کیا تھا،وہ پاکستان نے صرف 7 سال میں مکمل کر لیا۔ صدر محمد ضیاء الحق نے راجیو گاندھی کو 1987 میں یہ پیغام دیا کہ کسی غلط فہمی میں نہ رہنا، ہمارے پاس وہ چیز ہے جو تمہیں منٹوں میں تباہ کرسکتی ہے۔ مئی 1998 میں ہندوستانی ایٹمی دھماکے🇵🇰

#15AugustBlackDay

کے نتیجے میں امتحان کا لمحہ آیا تو الحمد للہ 15 دن کے اندر پاکستان نے 6 ٹیسٹ کرکے ہندوستانی جنگجو قیادت کے ہوش اڑا دیئے اور دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، اور دنیا کے چپے چپے میں مسلمانوں کا سر جزبہ ایمانی سے بلند کردیا۔ 2005 میں ہولناک زلزلے نے ایک بار پھر🇵🇰

#15AugustBlackDay

قوم کی خوابیدہ صلاحیتوں کے خزانے کو بے نقاب کیا۔آزمائش کی اس گھڑی کے موقع پر خیبر سے کراچی تک عوام جس طرح اس قومی تباہی کا مقابلہ کرنے کے لئے سینہ سپر ہوئی، وہ ایمان افروز اور امید افزا تھا۔ اس موقع پر اپنی مدد آپ کی، ایک روشن مثال قائم ہوئی اور ایک بار پھر🇵🇰

#15AugustBlackDay

یہ یقین تازہ ہوگیا کہ
ذرا نم ہو تو یہ مٹی ، بہت زرخیز ہے ساقی
میری دعا ہے کہ اللہ رب کائنات، اسلام کے قلعہ میرے پاکستان کو اور میری قوم کو اس دنیا میں ہمیشہ زندہ باد رکھنا۔
آمین یا رب العالمین
تحقیقی مرسلہ انور احمد خان🇵🇰🔄

#15AugustBlackDay

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling