داعی الی الخیر و خادم ختم نبوت Profile picture
ﺭﺍﺕ ﺟﯽ بھر ﮐﮯ ﭘﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﻋﺎ ﻣﺎﻧﮕﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮎ ﭼﯿﺰ ﺑﮍﯼ ﺑﯿﺶ ﺑﮩﺎ ﻣﺎﻧﮕﯽ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺳﺮﺍﭘﺎﺋﮯ ﺭﺣﻢ ﮔﻨﺒﺪ ﺧﻀﺮﯼ ﮐﮯ ﻣﮑﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻏﻼﻣﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﻣﺎﻧﮕﯽ ﮨﮯ۔ صلی اللہ علیہ

Sep 14, 2020, 5 tweets

حضرت مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ ہندوستان میں رام پور جیل میں تھے، جیل میں اناج دیا گیا کہ ان کا آٹا پسواو ،
کہا گیا عطاء اللہ تم باغی ہو اس لئے تمہاری یہی سزا ہے کہ تم آج چکی پیسو۔
عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے مزہ آیا، میں نے رومال اتار کر رکھ

دیا، وضو کرکے بسم اللہ پڑھ کر میں نے چکی بھی پیسنی شروع کر دی، اور ساتھ میں سورہ یاسین کی تلاوت بھی شروع کر دی۔
عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب میں نے قرآن کو آواز کے ساتھ پڑھنا شروع کیا

تو اس وقت جیل کا سپریٹینڈینٹ قریب تھا وہ نکل کر آیا اور قریب آکر روتا ہوا کھڑا ہو گیا اور جیل کا دروازہ کھلوا دیا،
کہنے لگا،
عطاء اللہ تجھے تیرے نبی کی قسم، بس کر

اگر تو نے دو آیتیں اور پڑھ لی تو میرا جگر پھٹ جائے گا۔
" یہ تھا انگریز پر قرآن سننے کا اثر ۔“
اللہ حضرت مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی قبر کو نور سے منور فرما آمین۔

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling