ہمارے جدید تعلیم یافتہ دانشوروں کی ایک مجبوری یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات و احکام اور اسلامی تاریخ تک ان کی رسائی براہ راست نہیں بلکہ انگلش لٹریچر کے ذریعہ ہے۔ اور انگلش لٹریچر بھی وہ جو مسیحی اور یہودی مستشرقین کے گروہ نے اپنے مخصوص ذہنی ماحول اور تاریخی پس منظر میں پیش کیا ہے۔ 👇
مستشرقین کی تحقیقی کاوشوں اور جانگسل محنت سے انکار نہیں مگر اس کے اعتراف کے باوجود ان کے پیش کردہ لٹریچر کو ان کے ذہنی رجحانات اور فکری پس منظر سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ اور نہ ہی ان کے ذریعہ اسلامی تعلیمات اور اسلامی تاریخ تک رسائی حاصل کرنے کے عمل کو ان خرابیوں اور 👇
نقصانات سے مبرا قرار دیا جا سکتا ہے جو کسی بھی واقعہ یا مسئلہ میں معلومات تک بالواسطہ رسائی کی صورت میں لازماً پیدا ہو جاتے ہیں۔
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.
