Muddassar Rashid Profile picture
I am only a muslim Pakistan my ❤ Belive پولیٹیکل وابستگی کوی مسئلہ نہی میرے تھریڈ کیلے لنک https://t.co/lRhvx8rDES
18 subscribers
Feb 10 5 tweets 1 min read
قتل بالسبب (Qatl-bis-sabab) قتل کی وہ چوتھی قسم ہے جس میں کسی شخص کا ارادہ نہ تو کسی کو مارنے کا ہوتا ہے اور نہ ہی زخمی کرنے کا، لیکن وہ کوئی ایسا غیر قانونی کام کرتا ہے جو بالواسطہ طور پر کسی کی موت کا باعث بن جاتا ہے۔
اس کی اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:
👇 تعریف: تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 321 کے مطابق، جب کوئی شخص کسی کو نقصان پہنچانے کی نیت کے بغیر کوئی ایسا غیر قانونی فعل کرے جو کسی دوسرے شخص کی موت کا سبب بن جائے، تو اسے قتل بالسبب کہا جاتا ہے۔
مثالیں:
کسی عوامی راستے یا دوسرے کی ملکیت میں بغیر اجازت گہرا گڑھا یا کنواں کھودنا 👇
Feb 10 4 tweets 1 min read
قتلِ شبہ عمد قتل کی وہ قسم ہے جس میں کسی شخص کو نقصان یا چوٹ پہنچانے کی نیت تو ہو، لیکن اسے جان سے مارنے کا ارادہ نہ ہو، مگر وہ فعل یا ضرب کسی کی موت کا سبب بن جائے۔
اس کی قانونی اور شرعی تفصیلات یہ ہیں:
تعریف: جب کوئی شخص کسی کو جان بوجھ کر ایسی چیز (مثلاً ڈنڈا یا تھپڑ) سے 👇 مارے جس سے عام طور پر موت واقع نہیں ہوتی، لیکن اس کے نتیجے میں اس شخص کا انتقال ہو جائے، تو اسے قتلِ شبہ عمد کہتے ہیں۔
پاکستان پینل کوڈ (PPC): تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 315 میں اس کی تعریف بیان کی گئی ہے۔
سزا
دیت: مجرم پر لازم ہے کہ وہ مقتول کے ورثاء کو دیت (مالی معاوضہ) ادا کرے👇
Feb 10 5 tweets 1 min read
قتل عمد کسے کہتے ہیں؟

قتلِ عمد سے مراد وہ قتل ہے جو مکمل ارادے اور نیت کے ساتھ کیا گیا ہو، یعنی قاتل کا مقصد جان بوجھ کر کسی شخص کی جان لینا ہو۔
اس کی اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:
تعریف: تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 300 کے مطابق، اگر کوئی شخص اس نیت سے کوئی ایسا فعل کرے 👇 جس سے کسی کی موت واقع ہو جائے یا ایسی جسمانی چوٹ پہنچائے جو عام حالات میں موت کا سبب بن سکتی ہو، تو اسے قتلِ عمد کہا جاتا ہے۔
پاکستان پینل کوڈ (PPC): اس جرم کی سزا دفعہ 302 کے تحت دی جاتی ہے۔
سزائیں:
قصاص: اس کا مطلب ہے "جان کے بدلے جان"۔ یہ اسلامی سزا ہے جہاں عدالت 👇
Feb 10 5 tweets 1 min read
قتلِ خطا سے مراد وہ قتل ہے جو کسی شخص کے ارادے یا نیت کے بغیر محض غلطی (Mistake of fact or act) کی وجہ سے ہو جائے۔
اس کی اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:
تعریف: جب کوئی شخص کسی کو مارنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو، لیکن کسی غلطی یا غفلت کے نتیجے میں کسی کی جان چلی جائے، تو اسے قتلِ خطا کہا 👇 جاتا ہے۔
مثالیں:
نشانہ بازی یا شکار کے دوران گولی غلطی سے کسی انسان کو لگ جانا۔
ٹریفک حادثات، جہاں ڈرائیور کا ارادہ قتل کرنا نہ ہو مگر غفلت یا حادثے کی وجہ سے کسی کی موت واقع ہو جائے۔
تعزیراتِ پاکستان (PPC): پاکستان کے قانون کی دفعہ 318 (Section 318) میں اس کی تعریف بیان کی گئی👇
Feb 10 4 tweets 1 min read
قتل خطا پر دیت کی مقدار

دیت اگر سونے کی صورت میں ادا کی جائے تو اس کی مقدار ایک ہزار (1000) دینار یعنی 375 تولہ سونا جس کا اندازا جدید پیمانے سے 4 کلو 374 گرام سونا یا اس کی قیمت بنتی ہے، اور اگر دراہم (چاندی) کے اعتبار سے ادا کرنا ہو تو دس ہزار (10000) درہم یعنی 👇 2625 تولہ چاندی جس کا اندازا جدید پیمانے سے 30 کلو 618 گرام چاندی یا اس کی قیمت بنتی ہے
Aug 6, 2025 10 tweets 2 min read
علماء ﺩﯾﻮﺑﻨﺪ ﮐﺎ ﺷﺠﺮﮦ نسب
ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻗﺎﺳﻢ ﻧﺎﻧﻮﺗﻮﯼؒ ﻧﮯ ﺩﺍﺭﺍﻟﻌﻠﻮﻡ ﺩﯾﻮﺑﻨﺪ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﺭﮐﮭﯽ
ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻗﺎﺳﻢ ﻧﺎﻧﻮﺗﻮﯼؒ ﻧﮯ ﻋﻠﻢ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯿﺎ
ﺷﺎﮦ ﺍﺳﺤﺎﻕؒ ﺳﮯ
ﺷﺎﮦ ﺍﺳﺤﺎﻕؒ ﻧﮯ
👇 Image ﺷﺎﮦ ﻋﺒﺪﺍﻟﻐﻨﯽؒ ﺳﮯ
ﺷﺎﮦ ﻋﺒﺪﺍﻟﻐﻨﯽؒ ﻧﮯ
ﺷﺎﮦ ﻋﺒﺪﺍﻟﻌﺰﯾﺰؒ ﺳﮯ
ﺷﺎﮦ ﻋﺒﺪﺍﻟﻌﺰﯾﺰؒ ﻧﮯ
ﺷﺎﮦ ﻭﻟﯽ ﺍﻟﻠﮧؒ ﺳﮯ
ﺷﺎﮦ ﻭﻟﯽ ﺍﻟﻠﮧؒ ﻧﮯ
ﺷﯿﺦ ﺍﺑﻮ ﻃﺎﮬﺮ ﻣﺪﻧﯽؒ ﺳﮯ
ﺷﯿﺦ ﺍﺑﻮ ﻃﺎﮬﺮ ﻣﺪﻧﯽؒ ﻧﮯ
👇
Jul 2, 2025 9 tweets 2 min read
*آزمائش*
!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
بغیر آزمائش کے کوئی بندہ بشر اس دنیا سے رخصت نہیں ہوگا قرآن کے اس بنیادی اصول کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آزمائش کیا ہے یہ کیسا ہی امتحان کیوں نہ ہو کسی کو اس سے فرار نہیں اس لئے کہ بندہ اپنے علم و یقین کی جب خود گواہی دیتا ہے تو 👇 اس کی آزمائش اس کے اپنے علم و یقین کی اس کے بقدر ہوتی ہے۔
یقیناً آزمائش ایک مخصوص دورانیہ کی ہوتی ہے یعنی یہ ہمیشہ کے لئے نہیں ہوتی۔ آزمائش سے نبردآزما ہونے کے لئے سب سے اہم آزمائش کو سمجھنا اور یہ یقین رکھنا کہ یہ لامحدود نہیں اور یہ یقین رکھنا کہ یہ دورانیہ اپنے مخصوص وقت تک 👇
Feb 7, 2025 8 tweets 5 min read
فلسطین 1940 تک کیسا تھا اور اب اسے کیا سے کیا بنا دیا گیا ہے۔
آئیے فلسطین کو جانتے ہیں پکچر کی زبانی

کیونکہ پکچر بھی بولتی ہیں
👇 Image 👇 Image
Feb 1, 2025 22 tweets 5 min read
غزہ یا ہم، قرون اولیٰ کے وارث کون!
۔۔
آج جس دور میں ہم جی رہے ہیں ہر چیز کو اپنی محدود عقل و علم پر پرکھتے ہوئے فیصلے صادر کرتے ہیں، لیکن دعوہ ہمارا مسلمانی ہے، کبھی اپنے آپ کو ایمان کی روشنی میں نہیں پرکھا ۔۔۔۔ غزہ برپا ہوا تو ۔۔ 👇 اہل دانش غلطی گردانے لگے کہ کمزور ہو کر طاقتور دشمن کو کیوں للکارا اپنے وطن و لوگوں کو تباہی کے راستے پر کیوں ڈالا، وہ جی فلاں کے مہرے تھے۔۔۔ ؟؟؟ ۔۔ لیکن پرکھو گر انکو سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و قرآن حکیم کی روشنی میں تو گونگے بہرے ہو جائیں گے ۔۔۔ 👇
Feb 4, 2024 10 tweets 2 min read
بھاری قرضے سے خلاصی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بھاری قرضے سے خلاصی
اللہ تعالی نے ”کلمہ طیبہ“ ”حمد“ اور تسبیح میں بڑی برکت رکھی ہے...بڑی تأثیر رکھی ہے...حضرت علامہ عبدالرحمن الجوزی رحمہ اللہ تعالی لکھتے ہیں:-
حضرت شیخ ابوبکر بن حماد المقری رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں...میں نے 👇 حضرت امام معروف الکرخی رحمہ اللہ تعالی سے عرض کیا......حضرت! مجھ پر بہت بڑا بھاری قرضہ چڑھ گیا ہے...حضرت نے فرمایا: میں آپ کو ایسی دعاء بتا دیتا ہوں جس سے اللہ تعالی آپ کا قرضہ اتار دیں گے...آپ 👇
Jan 17, 2024 8 tweets 2 min read
جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طرزِ عمل منافقین کے بارے میں یہ تھا کہ چند معروف منافقین کے علاوہ صحابہ کرامؓ کی صفوں میں موجود ان منافقین کی نشاندہی تک نہیں کی گئی۔ انہیں الگ کرنے اور معاشرتی طور پر انہیں علیحدہ قرار دینا تو بعد کی بات ہے، اس سے قبل ان کی جو نشاندہی 👇 ضروری قرار پاتی ہے اس کا مرحلہ بھی نہیں آیا۔ جناب نبی اکرمؐ نے صرف چودہ منافقین کے نام بتائے اور وہ بھی صرف حضرت حذیفہ بن الیمانؓ کو، اس شرط کے ساتھ کہ وہ ان میں سے کسی کا نام اور کسی کو نہیں بتائیں گے۔ حتٰی کہ حضرت عمر بن الخطابؓ نے انہیں کئی بار کرید کر پوچھنا چاہا مگر 👇
Sep 7, 2023 9 tweets 2 min read
عام لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مرتد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی مسلمان یہودی ہوجائے، عیسائی ہوجائے، یا مندر میں جائے، بھجن گائے، پوجا پاٹ کرے، گھنٹی بجائے اور بتوں کو سجدہ کرے؛ حالاں کہ ایسی بات نہیں ، آدمی روزہ نماز کے ساتھ بھی مرتد ہوسکتا ہے، 👇 قرآن کی تلاوت کے ساتھ بھی مرتد ہوسکتا ہے، حدیث شریف کے پڑھنے پڑھانے کے ساتھ بھی مرتد ہوسکتا ہے؛ جب کہ وہ اللہ کو ایک نہ مان رہا ہو، اللہ کے حکم کو نہ مان رہا ہو، قرآن کا مذاق اڑا رہا ہو، سنت نبوی کو حقارت سے دیکھ رہا ہو، متواتر احکام کا انکار کررہا ہو، مثلاً 👇
Aug 17, 2023 6 tweets 2 min read
قرآنِ مجید کی بے حرمتی کرنے والے کو سزا دینا کس کی ذمہ داری ہے؟
سوال
کوئی شخص نعوذ باللہ قرآنِ کریم کی بے حرمتی کرتا ہے، جلاتا ہے عوام کے سامنے اپنے ہوش و حواس میں ، تو کیا اس شخص کو روکنے کے علاوہ مارنا درست ہے ؟ مثلاً ہمارے ہاں ایک خواجہ سرا نے معاذ الله قرآنِ کریم کو جلایا 👇 تو لوگوں نے اس کو بہت مارا پیٹا ، لوگ کہتے ہیں کہ قانون انصاف نہیں کرتا، گستاخ کو خود عوام کا مارنا درست ہے؟ اسلام کیا کہتا ہے اس کے متعلق ؟
جواب ❤️👇
Jun 15, 2023 26 tweets 6 min read
شوری ممبران / اراکین اسمبلی کے انتخاب کا بہتر طریقہ

استفادہ تحریر: اسلام اور سیاسی نظریات از مفتی تقی عثمانی

آج کل کے ماحول میں انتخابات کا طریقہ کیا ہوگا؟ اس سوال کا جواب دینے سے پہلے یہ سمجھتا چاہئے کہ جب کوئی طریقہ عالمگیر طور پر اختیار کرلیا جاتا ہے تو 👇 عام طور پر اس کے خلاف کسی اور طریقے پر غور کرنے کے لئے لوگ تیار نہیں ہوتے اور اس کے خلاف ہر طریقے کو ناقابل عمل قرار دے لیتے ہیں حالانکہ اگر اپنے ماحول کے دباؤ سے آزاد ہو کر سوچا جائے تو وہ ناقابل عمل نہیں ہوتا۔ خود موجود دور کے انتخابات کیلئے مختلف ملکوں میں 👇
Jun 14, 2023 33 tweets 6 min read
ایک مسلم حکمران کیلئے جناب رسالتمآب ﷺ کی ہدایات

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات سے صرف چند ماہ قبل ان کو نجران (یمن) میں گورنر مقرر کرتے ہوئے جو تحریری ہدایات دی تھیں ان کو امام ابو جعفر دیبلی سندھی متوفی ۳۲۲ھ نے ’’مکاتیب النبی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے نام سے اپنے 👇 ایک مجموعہ میں شائع کیا ہے۔ یہ ہدایت نامہ حضرت عمرو ابن حزم کے خاندان میں محفوظ چلا آتا تھا،
👇
Jun 14, 2023 9 tweets 2 min read
1857 سے پہلے لوگ جسم نفوس و جبلت میں ایسے ہی تھے جیسے آج ہیں لیکن برصغیر میں مقتدر کی شخصیت و کردار کے فرق کی وجہ سے برصغیر بلا عصبیت نفرت مزہبی تفریق کا حامل ملک تھا اس کے سونے کی چڑیا ہونے کی ضرب المثال اس کی شاندار عظمت ہے۔ لیکن 1857 کے بعد انگریز نے ڈیوائڈ اینڈ رول کے تحت 👇 از خود سیاسی جماعت کانگریس بنائی اور معاشرتی طور پر آر ایس ایس بنائی یہ سفید جھوٹ ہے کہ آر ایس ایس ہندوؤں نے مسلمانوں کی نفرت میں بنائی ہاں جب آر ایس ایس بن گئی تو اس کا نصاب بنایا گیا جس میں بنیادی سوچ مسلمانوں سے نفرت تھی اس میں ہندوؤں کو بھرتی کیا گیا 👇
Jun 14, 2023 4 tweets 1 min read
حقیقی بادشاہت

حکمراں وہ لوگ نہیں جو جبراً عوا م پر مسلط ہوجائیں اور اپنا حکم نافذ کرنے لگیں؛ بلکہ حکمراں حقیقی معنی میں وہ ہے جنہیں قوم حقیقی معنیٰ میں دل وجان سے چاہنے لگے ، ان کی ہر ہر اداپر مر مٹنے لگے ، ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب ہو ، 👇 ان کی اتباع کو اپنے لیے کامیابی کا زینہ سمجھے ، بادشاہوں کے مقابلے بزرگوں کی جو حکومت ہو تی ہے، وہ اس طرح کہ عوام کے دلوں پر وہ راج کرتے ہیں؛ چنانچہ ایک دفعہ ابنِ مبارک رقہ آئے ، لوگ جوتے چپل چھوڑ کر ان کے پیچھے جانے لگے اور غباربہت زیادہ اڑنے لگا ، خلیفہ ہارون رشید کی باندی 👇
Jun 14, 2023 9 tweets 2 min read
سخاوت

جیسے حاتم طائی کی سخاوت مشہور ہوگئی تھی ، اسی طرح طبقہٴ علماء میں ابن مبارک کی سخاوت لوگوں کے مابین نہایت مشہور ہے، ابن مبارک کی سخاوت کے بے شمار قصے ہیں ، ورنہ بے شمار سخاوت کی ایسی مثالیں ہیں کہ جن کی خبرعام نہ ہوئی ، کئی مقروضین ایسے ہیں کہ 👇 جن کے قرضوں کوابن مبارک نے ادا کردیا،اورمقروضین کو اس بات کا بھی پابند بنادیاکہ و ہ کسی سے اس راز کو فاش نہ کرے۔
(صفة الصفوة۲/۳۲۸)

بلکہ ابن مبارک خود اپنے سلسلہ میں کہتے ہیں: میری تجارت کی غرض ہی علماء وصوفیاء اورمشائخین کی امداد کرناہے ، ایک دفعہ فضیل بن عیاض رح 👇
Jun 7, 2023 4 tweets 1 min read
دن رات کی سنتوں کی تاکید

المعجم الأوسط للطبراني: ٤/ ٤١ (٣٥٦١)
وقال: لم يرو هذا الحديث عن أبي سفيان السعدي، إلا يوسف بن خالد، تفرد به ابنه عنه.
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ وصیت فرمائی کہ 👇 میں دس رکعت (سنت) کبھی نہ چھوڑوں، دو رکعتیں فجر سے پہلے دو رکعتیں ظہر سے پہلے اور دو رکعتیں ظہر کے بعد اور دو رکعتیں مغرب کے بعد اور دو رکعت عشاء کے بعد ۔👇
Jun 7, 2023 5 tweets 1 min read
عصر کی نماز سے پہلے کی سنتوں کی فضیلت
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، قَالَ: نَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، قَالَ: نَا اليَمَانُ بْنُ المُغِيرَةِ العَبْدِيُّ، عَنْ عَبْدِ الكَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ، أَنَّ مُجَاهِدًا أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ العَاصِ، 👇 قَالَ: جِئْتُ وَرَسُولُ اللهِ ﷺ قَاعِدٌ فِي أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الخَطَّابِ ، فَأَدْرَكْتُ آخِرَ الحَدِيثِ، ورَسُولُ اللهِ ﷺ يَقُولُ: «مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ العَصْرِ لَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ»، فَقُلْتُ بِيَدِي هَكَذَا - 👇
Jun 7, 2023 4 tweets 1 min read
آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا فجر کی سنتوں کا اہتمام
حَدَّثَنَا بَيَانُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَائِشَةَ رضی اللہ عنہا، قَالَتْ: لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ ﷺ عَلَى 👇 شَيْءٍ مِنَ النَّوَافِلِ أَشَدَّ مِنْهُ تَعَاهُدًا عَلَى رَكْعَتَيِ الفَجْرِ.
(صحیح البخاري: ٢/ ٥٧ (١١٦٩) كتاب التهجد/ باب تعاهد ركعتي الفجر ومن سمّاهما تطوعا)
ترجمہ:
حضرت عائشۃ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نفلوں میں سے کسی بھی نماز کا اتنا اہتمام نہیں 👇