FBR Profile picture
FBR
This account is primarily for information dissemination. For any specific query, please write to us at: helpline@fbr.gov.pk or call FBR Helpline at 051111772772

Sep 15, 2020, 8 tweets

برآمدات اور تجارت کے فروغ کے لئے وزیراعظم پاکستان کے وژن اور ہدایات کی روشنی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (کسٹمز ونگ) نے پنکھوں کی صنعت کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ایس آر او نوٹیفکیشن 859(I)/2020 جاری کر دیا ہے۔1/8

نئے ایس آر او کے تحت ڈیوٹی ڈرا بیک کی شرح 1.72 فیصد سے بڑھا کر 4.396 فیصد کر دی گئی ہے۔2/8

پنکھوں کی صنعت کے لئے ٹیکس نظام پر 2009 سے کوئی نظرثانی نہیں کی گئی تھی جس کے باعث پنکھوں کی برآمدی صنعت جمود کا شکار ہو رہی تھی۔3/8

پاکستان کسٹمز (ایف بی آر) نے وزیراعظم کے وژن "میک اِن پاکستان" کو عملی شکل دینے کا تہیہ کر رکھا ہے.4/8

اس سلسلے میں برآمدات کے فروغ اور تجارت میں سہولت کے لئے متعدد تاریخی اقدامات کئے جا رہے ہیں جن کی بدولت برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گا اور کارخانہ داروں کو مالی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔5/8

ایف بی آر کے ان اقدامات کی بدولت نہ صرف صنعتی اداروں کی کاروباری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ خطے کے دیگر برآمد کنندگان کے مقابلے میں ان کی مسابقتی حیثیت مضبوط ہو گی۔6/8

دیگر کئی برآمدی شعبوں کے لئے بھی اس طرح کے متعدد اقدامات پر کام جاری ہے جن کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔7/8

ایف بی آر کے ان اقدامات کی بدولت ادویہ سازی، لیدر گارمنٹس، آلات جراحی، پولٹری، فٹ ویئر سمیت کئی دیگر اہم شعبوں میں برآمدات کو بھرپور فروغ ملے گا۔8/8

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling