قول محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:
"من کنت مولاہ فہذا علی مولاہ"
"جس کا میں مولی ہوں تو علی اس کے مولی ہیں"
قول حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ:
"اے فرزند ابو طالب علیہ السلام آپ ہمیشہ کیلئے میرے اور ہر مومن اور مومنہ کے آقا ہو گئے"
قول امام شافعی:
"اے آل مصطفیٰ صلی اللہ 🌹
علیہ وآلہ وسلم تمہاری محبت اللہ جل جلالہ کے نازل کردہ قرآن کے مطابق فرض ہے،تمہاری عظمت کیلئے یہی بات کافی ہے کہ جو شخص تم پر درود نہ بھیجے اس کی نماز نہیں"
"آل نبی میرا ذریعہ ہیں اور وہی میرا وسیلہ ہیں،میں امید کرتا ہوں کہ ان کی بدولت مجھے میرا 🌹
نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا"
(دیوان شافعی)
ارشادات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:
"علی میری جان کی مانند ہے"
"اے علی آپ میرے صفی اور امین ہو"
(السنن الکبری صفحہ 434)"
"ستارے اہل آسمان کیلئے امان ہیں اور میرے اہل بیت میری امت کیلئے امان ہیں"
(المعجم الکبیر للطبرانی)🌹
" علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں میری زمہ داری ادا نہیں کرے گا مگر میں یا علی المرتضی"
(السنن الکبری جلد 8صفحہ 434)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک موقع پر مولا علی، سیدہ العلمین اور حسنین کریمین سلام اللہ علیہم اجمعین کو ارشاد فرمایا:
"جو شخص تمہارے ساتھ جنگ کرے 🌹
میں اس کے خلاف سراپا جنگ ہوں اور جو تمہارے ساتھ صلح کرے میں اس کے ساتھ سراپا صلح ہوں"
(جامع ترمذی3870)
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
"علی میرے بعد ہر مومن کا ولی ہے"
(مسند احمد٫ترمذی)
"جس نے علی کو برا کہا اس نے مجھے برا کہا"
مسلم اول شہ مرداں علی
عشق را سرمایہ ایماں علی
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.
