#Succesfull_RaadulFssad
راولپنڈی خبر تازہ ترین۔
13 ستمبر2020ء -
پاک فوج کا شمالی و جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے گڑیوم میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر احسان سنڑے اور 3 ساتھی ہلاک کردیے گئے،
دہشتگرد سکیورٹی فورسز پرحملوں اور متعدددہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسزنے شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گڑیوم میں سرچ آپریشن کیا۔آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر احسان سنڑے اوراسکے3ساتھیوں
#Succesfull_RaadulFssad
کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔بتایا گیاہےکہ احسان سنڑےدہشتگردی کی کئی وارداتوں کاماسٹرمائنڈ تھا۔دہشتگردکمانڈراحسان سنڑے ٹارگٹ کلنگ اوراغواء برائےتاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔احسان سنڑے سی ٹی ڈی پولیس کوبھی مطلوب تھا۔ دہشتگرد احسان سنڑے حال ہی میں شنکتو
#Succesfull_RaadulFssad
میں ہونےوالےدہشتگردحملوں میں بھی ملوث تھا۔ان دہشتگردحملوں میں کیپٹن صبیح اورلیفتیننٹ ناصرسمیت پاک فوج کے کئی جوان شہیدہوئےتھے۔اس سے قبل شمالی وزیرستان میں بویا میران شاہ روڈپر سیکورٹی چیک پوسٹ کےقریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا،دھماکےسے33سالہ سپاہی ساجدشہیدہوگیا
#Succesfull_RaadulFssad
جس کے بعد سیکیورٹی فورسزز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شمالی وزیرستان میں ہی بم دھماکے میں پاک فوج کے اعلیٰ افسر سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ فورسز کی گاڑی
#Succesfull_RaadulFssad
بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث ہوا، 4 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کیا۔ بتایا گیا کہ پاک فوج کے جوان گھر یوم کے علاقے میں میں سڑک تعمیر کرنے والوں کی حفاظت کر رہے تھے جب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ۔
#Succesfull_RaadulFssad
واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان لیفٹیننٹ ناصر آسٹریلیائی دفاعی فورس اکیڈمی کے گریجویٹ تھے۔ لیفٹیننٹ ناصر کے والد محترم بھی شہادت کے رتبے پر فائض ہو چکے۔ لیفٹیننٹ ناصر اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے،ان کی کوئی بہن یا بھائی نہیں ہے۔
#Succesfull_RaadulFssad
ان کی شہادت کے بعد والدہ محترمہ دنیا میں تنہاء رہ گئی ہیں۔
#Succesfull_RaadulFssad
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.
