وزیراعظم کے کرونا وبا کے تناظر میں صنعت و تجارت کو فروغ ' کاروباری کمیونیٹی کو بہترین سہولیات دینے کے ویثرن اور مشیر خزانہ عبدل حفیظ شیخ کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایف بی آر میں دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اوراس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 1/12
تشکیل کردہ تکنیکی اور شکایات ازالہ کمیٹیاں ایف بی آر کے سئینیر افسران اور کاروباری کمیو نیٹی کے نمائیندگان پر مشتمل ہیں۔یہ کمیٹیاں تاجروں کو درپیش ٹیکس نظام سے متعلقہ تکنیکی مسائل اور شکایات کی نشاندہی اور ان کے تدارک کے لئے تجاویز دیں گی۔ 2/12
تکنیکی کمیٹی گیارہ ارکان پر مشتمل ہو گی جس کے چیئر مین عابد شعبان ہوں گے۔ ایف بی آر کے ممبر کسٹمزپالیسی و کسٹمز آپریشنز شامل ہیں جبکہ کیمٹی کے رکن ایف بی آر کے ممبر آئی آر پالیسی سیکریٹری کمیٹی کے فرائض بھی ادا کریں گے۔3/12
تکنیکی کمیٹی ٹیکس نظام میں پائی جانے والی بے ضابطگی، عدم مساوات اور بگاڑ کی نشاندہی کرے گی جس کے باعث ٹیکس گزاروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سرمایہ کاری اور صنعت کاری کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور معیشت کو دستاویزی بنانے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔4/12
تکنیکی کمیٹی ان تمام مسائل کے تدارک کے لئے حل تجویز کرے گی۔ تکنیکی کمیٹی ودہولڈنگ ٹیکسز' کم از کم ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس پر انحصار میں کمی کی تجاویز دے گی۔5/12
ٹیکس نظام کو آسان بنانے کے لئے ایسی تجاویز پیش کرے گی جس پر عمل درآمد سے ریوینیو کے حصول اور معیشت کو دستاویزی بنانے میں بھی کوئی برا اثر نہ پڑے۔6/12
تکنیکی کمیٹی مینوفیکچرنگ بانڈ سکیم میں مزید بہتری لانے کی تجاویز دے گی تا کہ ڈائریکٹ اور ان ڈائیریکٹ برآمد کے لئے سہولتی اقدامات اٹھائے جائیں۔7/12
فاسٹر نظام کے تحت ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی میں حائل مشکلات کی نشاندہی کی جائے گی۔ کمیٹی ایکسپورٹرز کے ذیلی سیکٹرز کے لئے سیلز ٹیکس ریفنڈز سے متعلق طریقہ کار پر ترامیم تجویز کرے گی۔ 8/12
کمیٹی صوبوں کی طرف سے عائد کردہ سیلز ٹیکس کے بعد خدمات پر اداشدہ ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی اور تدارک کے لئے حل تجویز کرے گی۔9/12
اسی طرح شکایات ازالہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کے ذمہ ایف بی آر میں شکایات ازالہ کے نظام کی نگرانی کرنا ہے۔ 10/12
کمیٹی سات ارکان پر مشتمل ہو گی ۔ کمیٹی کے چئیرمین مصدق ذوالقرنین ہوں گے۔ کمیٹی کے رکن ایف بی آر کے چیف انٹیگریٹی و پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کمیٹی کے سیکریٹری کے فرائض بھی ادا کریں گے۔ 11/12
کمیٹی شکایات ازالہ کے رائج طریقہ کار کی نگرانی کرے گی۔ شکایات کا مختلف مراحل سے گزرنے کا معائنہ کرے گی اور یہ دیکھے گی کہ مختلف نوعیت کی شکایات کو کیسے منطقی انجام تک پہنچایا جاتا ہے ۔ کمیٹی ان تمام معاملات کی نگرانی کرے گی اور تجاویز دے گی۔12/12
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.
