Roy Mukhtar Ahmad Profile picture
Cambridge teacher, blogger, journalist, Motivational speaker #Team_pak_Army, Content writer, respect for all mankind،💐علی امام منستو منم غلام علی

Sep 17, 2020, 8 tweets

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جس نے میرے ولی سے عداوت رکھی،میں اس سے اعلان جنگ کرتا ہوں"
(بخاری رقم 6502)
اسی حدیث کو مسند احمد میں ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ 🔻

رضی اللہ عنہا سے بھی مروی ہے۔
(مسند احمد صفحہ 225)
امام ابن ماجہ روایت کرتے ہیں :
"حضرت عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ ایک دن سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ مسجد نبوی میں تشریف لے گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر کے پاس حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو روتے ہوئے 🔻

پایا۔ پوچھا تمہیں کیا چیز رلاتی ہے؟ انہوں نے بتایا مجھے وہ چیز رلا رہی ہے جسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا تھا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ قلیل ریاکاری بھی شرک ہے،اور جس نے اللہ کے ولی کے ساتھ عداوت کی تو اس نے اللہ کو جنگ🔻

کا چیلنج کیا، اللہ تعالیٰ ان اولیا کرام کو محبوب رکھتا ہےجو متقین ہیں اور پوشیدہ ہیں،وہ غائب ہو جائیں تو انہیں تلاش نہیں کیا جاتا اور اگر موجود ہوں تو انہیں بلایا نہیں جاتا،وہ پہچانے نہیں جاتے ہیں،وہ ایسے چراغ ہدایت ہیں جو گمنامی کے ہر غبار اور پردہ تاریکی سے نمودار ہوتے ہیں🔻

(السنن ابن ماجہ 3989, المستدرک حاکم 338)
امام نسائی نے خدائی انتقام کی چند صورتیں کچھ یوں بیان کی ہیں:
کسی موذی مرض میں مبتلا کر دینا
کسی عام شخص کو مسلط کر دینا
دنیا میں بے وقار کر دینا
اپنی نظروں میں گرا دینا
بے اولاد رہ جانا یا نسل مٹ جانا
ہدایت سے محروم ہو جانا اور اس 🔻

محرومی سے بے خبر رہنا، اور سب سے زیادہ خطرناک انتقام یہی ہے

ولایت کے امام مولا علی علیہ السلام ہیں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
"علی میرے بعد ہر مومن کا ولی ہے"
(السنن الکبری 330, مسند احمد 438, ترمذی 845,ابن حبان 41)
اللہ کے کسی ایک ولی سے عداوت کا مطلب اللہ🔻

سے کھلی جنگ ہے
مثلاً کوئی شخص داتا صاحب،بابا فرید، خواجہ غریب نواز، نظام الدین اولیاء رحم اللہ اجمعین سے عداوت رکھتا ہے تو اس نے اللہ سے کھلی جنگ مول لے لی۔
مولا علی علیہ السلام جو کہ امام الاولیاء ہیں، شہنشاہ ولایت ہیں ان سے بغض رکھنے والا کہاں جائے گا؟
کہاں پناہ ملے گی اسے؟🔻

جب اللہ سے جنگ کرے گا تو انجام جہنم کے سوا کیا ہوگا ؟
اسی لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ "اے علی جس نے تجھ سے لڑائی کی اس نے مجھ سے لڑائی کی اور جس نے مجھ سے کی اس نے اللہ سے لڑائی کی"
"اے علی جس نے تجھ سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا"
(صحیحین بخاری،مسلم)🔻

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling