کسی خاتون کی آپ بیتی:
دو ماہ قبل مجھے والد کی بیماری کی وجہ سے رات گئے ہسپتال جانا پڑا راستے میں ایک ویران جگہ پر پٹرول ختم ہونے کی وجہ سے میری گاڑی رک گئی۔ میں نے بھائی کو فون کیا، اسے آنے میں کم از کم گھنٹہ لگنا تھا میں انتظار کرنے لگی, کچھ ہی دیر بعد وہاں سے سترہ اٹھارہ سال⬇️
کا ایک لڑکا بائیک پر تیزی سے گزرا مگر گاڑی سے کچھ آگے جانے کے بعد وہ رکا اور واپس آنے لگا مجھے خطرے کی گھنٹی بجتی محسوس ہوئی، میں نے گاڑی لاک کی اور آیۃ الکرسی پڑھنی شروع کر دی وہ کچھ ہی فاصلے پر رکا اور ہاتھ کے اشارے سے کہا : ”کیا ہوا؟“ میں نے کہا پٹرول ختم ہو گیا ہے⬇️
اس نے پوچھا : ”بوتل ہے آپ کے پاس؟“ اتفاق سے گاڑی میں ڈیڑھ لٹر والی خالی بوتل موجود تھی جو میں نے اسے دے دی وہ بائیک ٹینک سے اس میں پٹرول بھرنے لگا دو تین منٹ بعد اس نے مجھے بوتل تھمائی اور بولا : ”احتیاط کیا کریں، تھوڑا سا آگے پٹرول پمپ ہے، وہاں تک چلی جائیں۔“ اور وہ چلا گیا⬇️
مجھے نہیں معلوم وہ کون تھا، کہاں سے آیا تھا ہاں جب بوتل بھر رہا تھا تب اسے ایک فون آیا مکمل سناٹا تھا، سو مجھے کالر کی آواز سنائی دے رہی تھی غالباً اس کی امی تھیں ”وہاج بیٹے کہاں رہ گئے ہو؟“ اس نے کہا : ”راستے میں ہوں، بس آ رہا ہوں“ میں نے اسے پٹرول کی قیمت کی پیشکش کی⬇️
مگر وہ کہنے لگا : ”آپ مجھے اپنا بھائی سمجھیں۔“
میں ششدر رہ گئی ہر مرد ایک سا نہیں ہوتا ہمیں من حیث القوم ایسے ہی با کردار مردوں کی ضرورت ہے جو اپنی عورتوں کو تحفظ دینا جانتے ہیں موقع کی تلاش میں نہیں ہوتے اس ماں کو سلام جس کی تربیت نے ایسا نوجوان جنم دیا۔⬇️
یہ ایک روشن حقیقت ہے میرے سامنے یہ خود میرے اپنے ساتھ بیتے واقعات کی بہت سی مثالیں موجود ہیں کہ جہاں نہ جانے کہاں سے اچانک نیک لوگ آتے ہیں اور مدد کر کے چلے جاتے ہیں۔ یہ سر زمین نیک انسانوں سے بانجھ نہیں ہے۔ پاکستان خدا تعالیٰ کا ہمارے لئےایک انعام ہے۔⬇️
بےشک یہاں ایسے غلط لوگ بھی موجود ہیں جو مجرمانہ ارتکاب کرتے ہیں، مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ سب لوگ ایک جیسے ہوں۔
ان غلط قسم کے مجرموں کے خلاف ایک ہی حل ہے انکو تلاش کر کے انہیں بروقت سزائیں دے جائیں۔⬇️
ہمارے معاشرے سے اس قسم کے مجرموں کا خاتمہ صرف اور صرف سخت قسم کی سزائیں بلا تفریق قابل عمل لانے سے ہی ممکن ہو سکتی ہیں۔🔄
از کاپی:واٹس ایپ
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.
