🇵🇰چوھان ویر 🇵🇰 Profile picture
‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏🌼البدر والوں کا شیوہ🌼 ‏‏‏‏سب سے پہلے پاکستان قادیانی دنیا کا بد ترین کافر ‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎#البدر ‎‎‎‎ https://t.co/5CvznrJLTp

Sep 20, 2020, 18 tweets

#MuhammadTheProphetOfPeace
آج میں جنگ بدر کے کچھ واقعات پر
کچھ مواد پوسٹ کرنا چاھوں گا
جسے معرکہ حق و باطل بھی کہا جاتا ہے
مواد جنگ میگزین میں بھی پہلے شائع ہو چکا ہے

اسی جنگ کے تواتر میں پھر ازلی امن کی راہ کھلی اور پورے عرب اس کے بعد دنیا میں مسلسل فتوحات کا سلسلہ جاری وساری ہے اور قیامت تک جاری وساری رہے گا انشاءاللہ تعال عزوجل
#MuhammadTheProphetOfPeace

#MuhammadTheProphetOfPeace
بالآخر ابو جہل نے جنگ کا طبل بجادیا ۔ حضرت عمر ؓبن خطاب کے آزاد کردہ غلام، حضرت مہجعؓ صفوں سے نکلے، لیکن اُنہیں عامر بن الحضری نے شہید کر دیا۔

#MuhammadTheProphetOfPeace
عتبہ بن ربیعہ قریش کا ایک بارُعب اور نام وَر سردار تھا، اپنے بھائی اور بیٹے کے ساتھ میدانِ جنگ میں اُترا اور مسلمانوں کو للکارا۔ وہ سُرخ اونٹ پر سوار تھا اور رواج کے مطابق سینے پر شُتر مرغ کے پَر لگا رکھے تھے۔

#MuhammadTheProphetOfPeace
مسلمانوں کی جانب سے انصار کے تین نوجوان میدان میں آئے۔ جب وہ قریب پہنچے، تو عتبہ نے کہا’’ تم کون ہو ؟‘‘ اُنہوں نےجواب دیا’’ ہم اہلِ مدینہ میں سے ہیں۔‘‘ اس پر عتبہ نے متکبّرانہ لہجے میں کہا’’ ہمیں تم سے غرض نہیں، تم واپس جاؤ۔‘‘

#MuhammadTheProphetOfPeace
پھر بلند آواز میں بولا’’ اے محمّد( صلی اللہ علیہ وسلم)!ہم سے مقابلے کے لیے ہماری قوم کے لوگ بھیجو، جو ہمارے شایانِ شان ہوں۔‘‘اس پر آپﷺ نے اپنے چچا، حضرت حمزہؓ، حضرت علیؓ اور حضرت عبیدہؓ کو میدان میں بھیجا۔‘‘

#MuhammadTheProphetOfPeace
اور پھر بدر کے آسمان پر روشن سورج نے چمکتی تلواروں کی جھنکار میں دیکھا کہ قریش کے سب سے بارُعب سردار عتبہ اور اُس کے جواں سال بیٹے، ولید کے لاشے سَروں کے بغیر زمین پر پڑے تھے۔

#MuhammadTheProphetOfPeace
حضرت حمزہؓ اور حضرت علیؓ کی نظر حضرت عبیدہؓ پر پڑی، جو زخمی ہو چُکے تھے، چناں چہ دونوں شبیہ پر ٹوٹ پڑے۔ اُسے واصلِ جہنّم کر کے حضرت عبیدہ ؓ کو اُٹھا کر رسول اللہﷺ کے پاس لے آئے۔

#MuhammadTheProphetOfPeace
حضرت عبیدہ ؓنے عرض کیا ’’یا رسول اللہﷺ! اگر اِس زخم سے میری موت واقع ہو گئی، تو کیا مجھے شہادت نصیب ہو گی؟‘‘ آنحضرتﷺ نے فرمایا’’ ہاں! تم شہادت پائو گے۔‘‘( جنگ کے بعد واپسی پر وادیٔ صفرا میں اُن کا انتقال ہو گیا

#MuhammadTheProphetOfPeace
کفّارِ مکّہ کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اُن کے تین انتہائی تجربے کار اور بہترین شہ سوار یوں لمحوں میں زمیں بوس ہو جائیں گے۔ وہ غصّے سے پاگل ہوگئے اور پوری قوّت سے مسلمانوں پر حملہ کردیا۔

#MuhammadTheProphetOfPeace
غزوہ بدر میں پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وآلہ وسلم کی دعا
رسولﷺ نے اپنے ربّ کے سامنے دستِ دُعا دراز فرما دیئے۔آنکھوں سے اشک رواں تھے، ریشِ مبارک آنسوئوں سے تَر ہو گئی

#MuhammadTheProphetOfPeace
درد بھرے لہجے میں خالقِ حقیقی کو پکارا’’ اے میرے ربّ! تُو اچھی طرح واقف ہے۔ اگر آج یہ مُٹھی بھر جماعت بھی ختم ہو گئی، تو قیامت تک دنیا میں کوئی تیرا نام لیوا نہ رہے گا۔‘‘دُعا مانگتے ہوئے کندھوں سے چادر گر پڑی
😑

#MuhammadTheProphetOfPeace
سیّدنا ابوبکرؓ نے چادر اُٹھا کر فرمایا ’’اے اللہ کے رسولﷺ!بس فرمایئے۔ اللہ، آپﷺ کی دُعا ضرور قبول فرمائے گا
رحمتِ الہٰی جوش میں آئی، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا :جائو، میرے نبیﷺ کو میرا پیغام پہنچا دو کہ ’’ مَیں تمہارے ساتھ ہوں،

💗اللہ اکبر 💗

#MuhammadTheProphetOfPeace
تم مسلمانوں کے دل ثابت رکھو، مَیں کافروں کے دِلوں میں دہشت ڈال دوں گا۔ سو، گردنوں پر مارو اور ان کے پور پور پر مارو‘‘( سورۃ الانفال 12)۔’’ (اے نبیؐ)مَیں تمہاری مدد کے لیے پے در پے ایک ہزار فرشتے بھیج رہا ہوں‘‘( سورۃ الانفال 9)۔

#MuhammadTheProphetOfPeace
حضرت ابنِ عبّاس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے بدر کے دن فرمایا’’ یہ جبرائیل ؑ ہیں، جو اپنے گھوڑے کا سَر تھامے ہوئے اور لڑائی کے ہتھیار لگائے ہوئے ہیں‘‘

#MuhammadTheProphetOfPeace
صحیح بخاری)۔فرشتوں کے بھیجنے میں کیا حکمت تھی؟ اللہ تعالیٰ نے سورۂ آلِ عمران میں فرمایا ہے کہ’’ ہم نے فرشتے اس لیے بھیجے کہ تمہارے دِلوں کو خوشی، اطمینان، تسکین و تسلّی ہو اور تمہارے قلوب کو تقویّت ملےصحابہؓ نے فرشتوں کو دیکھا اور بعض نے آواز بھی سُنی۔

#MuhammadTheProphetOfPeace
رسول اللہﷺ سائبان سے باہر تشریف لائے، تو زرہ زیب تن کیے ہوئے تھے اور زبانِ مبارک پر یہ آیت تھی، ترجمہ’’ عَن قریب یہ لشکر شکست کھا جائے گا اور پیٹھ پھیر کر بھاگے گا‘‘(سورۃ القمر 45)

#MuhammadTheProphetOfPeace
حضرت جبرائیل ؑنے عرض کیا’’ یارسولﷺ! ایک مُٹھی خاک دشمن کے لشکر کی طرف پھینک دیں۔‘‘ کفّار میں کوئی ایسا نہ تھا، جس کی آنکھوں، ناک، منہ اور چہرے پر مٹّی نہ پڑی ہو،جس سے لشکر میں بھگدڑ مچ گئی۔

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling