بہترين لوگ کون ہيں؟
نبى صلى الله عليه وسلم كا فرمان..."
"تم ميں بہترين لوگ وہ ہيں جو قرآن كو سيكهتے سكهاتے ہيں"
"تم ميں بہترين لوگ وہ ہيں جن کا اخلاق اچها ہو"
"تم ميں بہترين لوگ وہ ہيں جو قرض كى ادائيگی ميں اچهے ہوں""
" تم ميں بہترين وه ہے کہ جس سے لوگ خير كى اميد ركهيں.
اورجس سے شر كا خوف نہ ہو"
"تم ميں بہترين وه ہے جو اپنے اہل وعيال كے لئے اچها ہو"
"تم ميں سے بہترين وہ ہے جو لوگوں کو کهانا کهلاتا ہے اور سلام پهيلاتا ہے"
"تم ميں سے بہترين وه ہےجو لوگوں کے لئےنرمی اختيار كرتا ہے نماز کی صف ميں شامل ہونے کے خواہش مند كے لئے
اور اس کے لئے صف ميں وسعت پيدا كرتا ہے اور کندهے ملانے ميں نرمی اختيار كرتاہے"
"تم ميں بہترين وه ہے جس كو لمبى عمر ملى اور اس نے نيك اعما ل کيئے"
"تم ميں بہترين وہ ہے جو لوگوں کو( اچهائ كے کاموں) ميں زيادہ نفع پہنچانے والا ہو"
الله كے نزديک بہترين ساتهی اور دوست وه ہے جو اپنے ساتهی اور دوست کے لئے اچها ہو.اور اللہ کے نزديک بہترين پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے لئے اچها ہو"
"تم ميں بہترين لوگ وہ ہيں جن کے دل گناہوں،حسد،كينہ،نفرتوں، بغض سے پاک ہوں.اور زبان كے سچے ہوں"
"الله تعالى ميرا اور آپ کا شمار بہترين لوگوں ميں کردے.
آمین، ثم آمین .
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.
