The Dancing Girls of Lahore- Heera Mandi
۹۰ کی دہائی میں ہماری طرح کسی بھی لاہوری لڑکے کی یہی کوشش رہی ہوگی کہ کچھ ہوجائے گھر کے بڑوں کے آگے ایک جگہ کا نام منہ سے نہ نکل جائے پایا جانا تو دور کی بات تھی اسکا نام "ہیرا منڈی " تھا۔
Image Courtesy:
Chughtai Museum, Iqbal Hussain
لاہور کا بدنامِ زمانہ طوائف خانہ جو آج اُن طوائفوں سے بے آباد ہوچکا مگرا ٓج بھی کسی بزرگ کے آگے نام لیتے زبان لڑکھڑا جاتی ہے۔
لاہور کی ہیرا منڈی ایک سکھ سردار، سردار ہیرا سنگھ سے منسوب ہے۔ 1700 صدی میں یہ ایک مشہور غلّہ منڈی ہوا کرتی تھی.
اگر یہ غلہ منڈی تھی تو یہاں طوائفیں کیسے آباد ہوئیں۔ آئیےتاریخ پر نظر ڈالتے ہیں اس کی کیا کہانی ہے۔
عہدِ سکھّی میں لاہور میں ایک اہم کردار کا نام ملتا ہے جس کا نام سلطان ٹھیکیدار تھا۔ دلی دروازے میں رہا کرتا تھا۔ سکھّی عہد جاتا رہا اور دولتِ سرکار انگریز کی آمد ہوئی
تو یہ انکا ٹھیکیدار بن گیا۔ لاہور کی چھاونئیوں سے لے کر لاہور کا ریلوے سٹیشن بھی اسی کے ہاتھ کا بنایا ہوا ہے۔ بد بخت آدمی تھا انگریز کو خوش کرنے کے لئے مغلیہ دور کی مساجد اور محلوں کوگرا کر انکی "نانک شاہی"(چھوٹی اینٹیں) اینٹوں سےانگریزوں کے لئے عمارتیں تعمیر کیں۔
سلطان نے ایک سرائے" سلطان کی سرائے" موجودہ لنڈا بازار میں تعمیر کی جس کے کچھ آثار آج بھی مل جاتے ہیں۔ عام مسافروں کے لئے کوٹھریاں اور انگریزوں اور شرفا٫ کے لئے مکلف مکان بنوائے۔ یہی پر سہولت کے لئے کسبیوں نے ڈیرے ڈالے۔ سلطان ٹھیکدار کی موت انتہائی عسرت میں ہوئی۔
بعد ازاں یہی طوائفیں وہاں سے کوچ کر کے اندرون لوہاری گیٹ میں جا کر آباد ہو گئیں۔ اسی مناسبت سے اس چوک کا نام"چوک چکلا " پڑا۔ آج اس کا ایک شرعی نام ہے مگر پرانے بابے اس کو چوک چکلا ہی کہتے ہیں۔ یہیں کہیں مائی نوراں بھی تھی، اور کیا تھی وہ اس کا ذکر پھر کبھی سہی۔
جب1849 انگریز نے لاہور پر قبضہ کر لیا تو شہر بھر سے طوائفوں کو اکھٹا کر کے ان کو ہیرا منڈی میں آباد کیا گیا اور اس پر باقاعدہ لائسنس فیس رکھ دی۔ بعد ازاں 90 ء کی دہائی میں مفتیانِ دین نے لاہور کو متشرع کرنے کے مقدس عمل کے تحت انکو وہاں سے بھی اٹھا دیا
تو وہ پورے شہر میں پھیل گئیں اور پھر انکے ہزاروں فرنچائز شہر بھر میں کھل گئے۔
@threadreaderapp
please compile it.
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.
