Lutf Profile picture
Fez aficionado. Test Cricket, Breakfasts etc

Sep 22, 2020, 34 tweets

ابوالاعلیٰ مودودی  نے برصغیر پاک وہند کے مڈل کلاس مسلمان طبقہ پر دوررس اثرات چھوڑے ہیں۔ آپ چاھے لبرل ہوں یا قدامت پسند، فوج کے افسر ہوں یا افسر شاہی کے رکن، پرائیویٹ کمپنی میں ماھوار کے ملازم ہوں یا پھر مقامی ادارہ جات کے سرکاری و نیم سرکاری افسر

#سیدمودودی_امام_انقلاب

اگر آپ مرد ہیں، سنی ا لعقیدہ مسلمان ہیں اور کالج یونیورسٹی کے دور سے بوجہ اپنی مڈل کلاسیت گزرے ہوں تو مودودی صاحب کی جماعت اسلامی یا ان کے اثرزدہ لٹریچرنے آپ کی دینی اور سیاسی سوچ پر ضرور اثر ڈالا ہے۔

#سید_ابوالاعلی_مودودی

آپ نے اس کو کتنا قبول کیا، یہ تو آپ کوہی معلوم ہوگا۔ ان اثرات سے صرف وہی بچتے ہیں جو بوجہ دینی عقیدہ (شیعہ احمدی وغیرہ)، لادینی عقیدہ ، سیاسی وابستگی یا نسلی و لسانی وجوہات کی وجہ سے مودودی پراپیگینڈہ اور اسکے ہمخیالوں سے دور دور رہتے ہیں۔

مودودی صاحب کی جماعت اسلامی۔

اس متشدد تنظیم کی جڑ  اس شجر زقوم کی جڑ ہے جسے مودودی نے بیجا، اس کی مٹی تہذیبی نرگسیت کے کچرے کا ڈھیر ہے جس پر بغاوت اور نمک حرامی کے متعفن پانی کی آبیاری کی گئی ۔

اس کے پھل ہم نے پاکستان بننے کے بعد ہی ٹوکروں کے ٹوکرے اتارے۔ پہلے کشمیر کے معاملہ میں مودودی صاحب کا فتویٰ کہ وہاں جہاد حرام ہے ۔ پھر قادیانی مسئلہ لکھ کر ملک بھر میں قتل وخون کا بازار گرم کردیا

یہاں سے فرصت ہوئی تو اپنے ساتھ کے بازاری ملاوں سے قطع تعلق فرمایا ۔ جب ان پر تکفیر کی گئی تو معصوم ہو کر بولے کہ جو خود کو مسلمان کہے اسے مسلمان جانو۔ (قادیانیوں کو چھوڑ کر)۔

مودودی صاحب نےباقاعدہ دینی تعلیم حاصل نہیں فرمائی. آپکی علمی اور دینی تعلیم میں کانگریسی سیاست کا بڑا ہاتھ تھا۔ آپ کانگرس کے حامی مسلمان علما کے ساتھ اسلامی جرائد کی ایڈیٹری کرتے رہے۔ نیازفتحپوری صاحب سے بھی بہت سیکھا

اردودان اور زودنویس تو تھے ہی، مسلم اشرافیہ میں ایک مقام حاصل کر لیا۔ جماعت احمدیہ کے تنظیمی ارتقا سے بھی متاثر نظرآتے ہیں۔ رسالہ طلوع اسلام نے تو یہاں تک کہ دیا تھا کہ مودودی صاحب دراصل مرزا غلام احمد صاحب کی پیروی میں ایک جماعت کا قیام چاھتے ہیں۔

مرزا صاحب نے تو کہا تھا کہ اگر اصل دین دیکھنا ہے تو ان کی بیعت کی جائے ۔ مودودی صاحب بھی اسی کے متمنی تھے۔ لیکن طلوع اسلام اور مودودی صاحب دونوں جانتے ہوںگے کہ مرزا صاحب کا دعویٰ نبوت کا تھا۔ مودودی صاحب لگتا ہے بلا دعویٰ نبوت کے متلاشی تھے۔

جنگ عظیم اول اور خلافت عثمانیہ کے اختتام کے بعد ہندوستان سے کئی مسلمان یورپ گئے اور وہاں کے نیشنلسٹ سوشلزم سے متاثر واپس لوٹے۔ ان میں خیری برادران بھی تھے جن سے مودودی صاحب کی خوب علیک سلیک تھی۔ خیری برادران کوبدنام زمانہ ڈاکٹرگوئبلز کے خاندان سے بھی تعارف حاصل ہوا

انڈیا واپسی پر ان اصحاب نے ایک تحریک کی بنیاد رکھی جس کو نازی ازم سے بہت مماثلت حاصل تھی۔ مودودی صاحب اس میں باقاعدہ شریک تو نہ ہوئے لیکن جب انہوں نے اپنی تحریک کی بنیاد رکھی تو اس کا نام وہی خیری برادران والی تنظیم کا رکھا۔ جماعت اسلامی۔

جماعت اسلامی نے ابتدائی اثر رسوخ انڈین پنجاب میں حاصل کیا اور خوب ڈٹ کر پاکستان کی مخالفت کی۔ قیام پاکستان کے بعد مودودی بھی پاکستان چلے آئے اور متوسط طبقہ میں اسلام کے نام پر اپنی سیاست شروع کی۔

اگرچہ کہ ملک کے ارباب اختیار سے مودودی صاحب کو انتہائی بغض تھا لیکن درپردہ دوستیاں بھی تھیں۔ ایسے ہی ایک دوست کی فرمائش پر رسالہ قادیانی مسئلہ تحریر کیا جس کے بل پر مجلس احرار نے کشت خون کا بازار گرم کر دیا۔ ان کونمائشی طور پر سزائے موت سنائی گئی جوشاہ فیصل کی سفارش پر معاف ہوئی۔

مودودیت کا بنیادی طریقہ واردات پراپیگینڈا ہے ۔ اسلام کی اساس سے اس کا دور کا بھی لینا دینا نہیں ہے۔ روحانیت، تصوف، طریقت سے کوسوں دور، خارجی اور انارکی فکر اور عقائید کا ملغوبہ ہے۔ دین کے معاملہ میں متشدد اور ملک کے لئے نقصان کا باعث ہے۔

مودودی صاحب اپنے فہم قرآن کی سند خود ہی کو بتاتے ہیں ۔ تنقیحات میں لکھا کہ قرآن کی تفسیرکے لئے اپنی رائے ہی کافی ہے۔ یعنی تقویٰ، زھد، تاریخی تفاسیر اور احادیث کا علم بے معنی ۔ دین کی فہم سے خوف خدا علیحدہ ہو تو سراسر شیطنت اور بوالہوسی رہ جاتی ہے ۔

مودودی صاحب کی سیاست انارکزم اور فاشزم کی سیاست ہے۔ اور اس فکر کی ترویج کے لئے اسلامی جمیعت طلبہ کو ہٹلر یوتھ کا درجہ حاصل ہے۔ اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی، اداروں کے قواعدو ضوابط کے خلاف ایجیٹیشن، اور اپنے مخالف گروہوں اور ان کے حامیوں پر دھونس دھمکی، گھونسہ طمانچہ والا سلوک۔

اس نرسری سے نکلے ہوئے کچھ نظریاتی لوگ معاشرے میں ضم ہو نہیں پاتے۔ ان کے لئے عوام جاہل، اسلام سے بے بہرہ کفار کا ایک انبوہ عظیم ہے جسے مسلمان کہنا شرمندگی کا باعث ہے۔ یہ افراد القاعدہ، داعش کے حوالے ہو جاتے ہیں، جن کے کئی ثبوت ہم نے حالیہ برسوں میں بدرجہ حق الیقین دیکھ لئے ہیں

بن لادن کا جہادی نظریہ مودودیت اور قطبیت کا عملی مظاہرہ تھا۔ القاعدہ کے سرکردہ افراد کی پاکستان سے بازیابی ہوتی ہے تو ان کے میزبان جماعت اسلامی سے منسلک ثابت ہوتے ہیں۔ جب القاعدہ کے آڈیو پیغامات میں ہم نے کسی عربی، سلفی یا وہابی کا حوالہ نہیں، مودودی کا حوالہ سنا۔

دوسرے درجے کے وہ بےوقوف ہیں جو مودودی سیاست پر ایمان لے آئے ہیں۔ یہ ہمارے سیاستدان،وکلاء اور تاجر اور دیگر مڈل کلاسی مودودیئے ہیں۔ جماعت اسلامی ناکام ٹھہری، لیکن مودودیت س
اس جماعت سے کہیں زیادہ اثر رکھتی ہے۔ ان کی تفسیر مڈل کلاس سنی طبقہ میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی تفسیر ہے

بقول مودودی، جماعت اسلامی سے پھرنا ارتداد سے کم نہیں اور جہنم ایسوں کا ٹھکانہ ہے۔ اور جماعت کا اول و آخر مقصد ہی اقتدار کا حصول ہے۔ اب اس نامراد تنظیم سے وابستہ رہ کر ملک پر سیاسی حکومت تو ناممکن رہی لیکن فکری حکومت ضیا دور سے جاری ہے۔

مودودی صاحب کا مقصد زندگی مذھبی لیڈرشپ حاصل کرنا تھا۔ جوانی میں داڑھی مونچھ صاف، سوٹ بوٹ پہنے شہری بابو ہوتے تھے۔ صحافت سے شغف تھا۔ دین کا شوق بھی انڈین مسلم مڈل کلاس میں ندرجہ اتم پایا جاتا تھا۔ ہر کوئی کالج پڑھا لکھا مستشرقین کے لٹریچر کی ہوا کھا لیتا ۔

یورپی سیاست میں نازی اور انارکی سوچ کی شروعات تھی اور انڈیا میں خلافت کی تحریک جوبن پر تھی۔ یہاں مودودی صاحب کو گاندھی جی سے عشق ہو گیا۔ گاندھی کی سوانح بھی لکھی اور ان کے اس نظریہ سے بھر پور اتفاق بھی کیا کہ اسلام کا کلچر قتال اور جہاد کا کلچر ہے۔

مودودی فتنہ کی اصل رسالہ الجہاد فی الاسلام کی اس عبارت میں عیاں ہوتی ہے

'جب وعظ وتلقین کی ناکامی کے بعد داعئ اسلام نے تلوار ہاتھ میں لی تو دلوں سے رفتہ رفتہ بدی اور شرارت کا رنگ چھوٹنے لگا۔'

اس رسالہ میں عیاں شیطنت کے باوجود ندوۃالعلماء نے مودودی صاحب کی تحاریر کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ ندوہ کے رسالہ معارف میں آپکے مضامین بڑی باقاعدگی سے چھپائے جاتے۔

ایک طرف تو یہ قدرے ترقی پسند دیوبندی ادارہ جہاد کی غلط تشریحات کو زائل کرنے میں مصروف تھا اور دوسری طرف مودودی صاحب اس رسالہ کی بدولت معروفیت حاصل کرتے جاتے تھے۔ پھر وہ دور آیا کہ مودودی صاحب کو اپنی الگ جماعت بنانی پڑی جس نے مسئلہ جہاد کو مسئلہ فساد بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

مودودی صاحب رسالہ اسلامی ریاست میں فرماتے ہیں کہ اگر ریاست کے اسلامی ہونے پر عوام کو شبہ ہو، تو منظم ہو کر بغاوت بپا کی جائے اور بزورشمشیر حکومت چھین کی جائے۔

یہ باغیانہ روش مودودیت کی گھٹی میں پڑی ہے۔ کوئی ایسا تاریخی موقع نہیں گزرا جہاں اس تحریک نے فاش غلطی نہ کھائی ہو۔

جب تقسیم ہند کےموقع پر جمہوری سیاست میں شمولیت کا وقت تھا، وہاں خاموشی اختیار کیٴ لیکن جونہی طاقت حاصل ہونے کا وہم ہوا، فورا پنجاب بھر میں پاکستان بننے کے معا بعد امیدوار کھڑے کیے اور منہ کی کھائی۔ اور سن اکہتر کے انتخابات میں امریکی مدد کے باوجود ایک بار پھر خوب درگت بنوائی۔

سن اکہتر میں اسی نظریہ نے بنگالی علحدگی پسندوں کے قتل عام میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ یہ بھی اس کی سیاسی ناکامی کا ایک پہلو ہے ۔ اس نامراد تحریک کی کوئی کل بھی سیدھی نہیں۔ اندر باہر، ظاہر باطن سب فتنہ ہی فتنہ۔

مودودی فکر نے ضیاالحق کے بدنام زمانہ آرڈینینسوں کو جنم دیا، بھٹو کی پارلیمینٹ میں احمدیوں کی تکفیر کرنے والوں میں بھی جماعتیے پیش پیش تھے۔ روس کے خلاف جنگ میں بھی کتنے جوان انہوں نے جھونک دئیے اور کشمیر کا جہاد حلال کر کے ہزاروں خٓاندانوں کے چشم و چراغ گل کر دیئے۔

امریکی استعمار کے خلاف جماعت اسلامی کا پراپیگینڈا لگاتار سننے کو ملتا ہے ۔ لیکن مودودی صاحب نے مرنا بھی امریکہ میں پسند فرمایا۔ اپنی زندگی میں بھی امریکی ڈالر وصول کر کے الیکشن لڑے۔ ان کے جانشین میاں طفیل بھی امریکی سفارتخانے کے خوب واقف تھے۔

پاکستانی فوج میں مودودی کی کتب کی خاص تشہیر بھی ضیاء دور میں ہوئی۔ اس کے نتیجہ میں ہمیں افغان پالیسی کی وہ گھناونی شکل دیکھنی پڑی جس نے دونوں ملکوں کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔

اس شجر زقوم کی شاخیں پاکستانی مہاجرین کے طفیل اب مغربی دنیا میں بھی قائم ہو چکی ہیں۔ برطانیہ، امریکہ ، آسٹریلیا اور یورپ کے اکثر ممالک میں مودودی کا لٹریچر عام دستیاب ہے۔ اس لٹریچر کا عربی قائم مقام سید قطب کی تحریرات ہیں جو مصر کے مودودی ہیں، (یا مودودی بر صغیر کے سید قطب ہیں)۔

ان دونوں حضرات کے مابین، مسلمان جوان نسل در نسل بغاوت، بغض اور غیض کے مذہب کو اختیار کر اپنی دنیا اور عاقبت برباد کرتے جاتے ہیں۔ ایسے علماء کی کامیابی کے پیچھے دراصل ایک درپردہ دھریت ہے جو اللہ سے انسان کے تعلق کی ہر کوشش اور امید کو کار عبث سمجھتی ہے۔

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling