Nadeem Zaidi Profile picture
مجھےیقین ہےکہ #عمران_خان کی 3 عشروں کی یہ سخت ترین محنت ضرور رنگ لائےگی اور 🇵🇰 میں انشاءاللہ کوئی 1بھی طبقاتی نظام نہیں بچےگا Retweets ≠endorsements #قلمکار

Sep 23, 2020, 17 tweets

نوازشریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔ @MaryamNSharif

مریم کی طرف سے @CMShehbaz, @betterpakistan اور @KhawajaMAsif کو نوازشریف کا نمائندہ نہ ماننے پر @ShkhRasheed, @fawadchaudhry, @ARYSabirShakir اور @SHABAZGIL کا تبصرہ

ایک نہیں دو ملاقاتیں ہوئیں۔ شیخ رشید
1/17

۔ @ShkhRasheed نے کہا کہ میں نے 30 دسمبر کا ٹائم دیا ہوا ہے اور میں اس پر قائم ہوں کہ ن لیگ مین سے ش لیگ نکلے گی

اگر @CMShehbaz نے اس ملاقات کا @NawazSharifMNS کو نہیں بتایا تو اس کا مطلب یہی ہے کہ ن میں سے ش نکلنی شروع ہو گئی ہے

2/17

۔ @Matiullahjan919 نے @MaryamNSharif سے پوچھا کہ

کیا @CMShehbaz, @KhawajaMAsif اور @betterpakistan نوازشریف کی اجازت سے آرمی چیف کے ڈنر میں گئے تھے؟

اس سوال پر مریم جو کہا وہ خود سنیں 👇

3/17

۔@ARYSabirShakir نے کہا کہ نوازشریف نے @CMShehbaz, @KhawajaAasghar اور @betterpakistan وغیرہ کو بارگیننگ کرنے کیلیے رکھا ہوا ہے اور یہ ملاقات بالکل ان کے علم میں تھی

صابر شاکر نے نوازشریف کا ماضی کا ایک واقعہ بھی یاد دلا دیا کہ ڈیل اور ڈھیل کیلیے نوازشریف کچھ بھی کرتا ہے

4/17

۔@ARYSabirShakir نےشیخ رشید کی دی ہوئی اطلاع میں مزید اضافہ کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف سےتمام اپوزیشن ارکان کی اجتماعی ملاقاتوں سے پہلے @CMShehbaz اور @KhawajaMAsif وغیرہ نے انفرادی ملاقاتیں بھی کی ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ شہبازشریف ہی نوازشریف کے نمائندے اور گارنٹر ہیں

5/17

مریم کی صرف ایک کوشش ہے اور وہ یہ کہ اسے کسی بھی طرح لندن بھیج دیا جائے اور اس کے علاوہ اس کا کوئی دوسرا حدف نہیں ہے۔ ن لیگی پارلیمنٹیریئن میں بہت گڑبڑ ہو چکی ہے ان میں دو تین گروپس بن چکے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کو اپنے معاملات حل کرنے کی فکر ہے۔ صابر شاکر

6/17

مریم صفدر اعوان بطور نائب صدر مسلم لیگ ن @CMShehbaz کے ماتحت ہیں اس لیے بطور پارٹی صدر شہبازشریف کو ان سے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ صابر شاکر

مریم کے بیان کا مطلب یہی ہے کہ شہبازشریف نوازشریف کے نمائندے نہیں ہیں، اور دونوں کی مسلم لیگ الگ الگ ہے۔ فواد چوہدری

7/17

فوادچوہدری نےبتایا کہ پارلیمان میں فیصلےکرنے کی باتیں کرنےوالی @MaryamNSharif کی ن لیگ نےاس پارلیمانی میٹنگ میں شرکت کرنےسے ہی انکار کردیا تھا جس میٹنگ میں @AsadQaiserPTI نے @BBhuttoZardari کی درخواست پر گلگت بلتستان کےوزیراعلیٰ اور گورنر کو راتوں رات اسلام آباد طلب کیاتھا

8/17

اپوزیشن کی سیاست نہ جمنےکی بڑی وجہ یہ ہےکہ یہ لوگ بند کمروں میں جو باتیں کرتے ہیں، باہر آ کے اس سے بالکل مختلف بیان دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی سیاست اندھے کنویں کی طرف جا رہی ہے

ن لیگ کے علاوہ دیگر اپوزیشن پارٹیوں میں بھی عنقریب دراڑیں ابھر کے سامنے آئیں گی۔ فواد چوہدری

9/17

اگرپولیس میں سیاسی عمل دخل نہ ہو تو الیکشن میں فوج کی ضرورت ہی نہ رہے

اپوزیشن پارٹیوں کے پاس کوئی متبادل حل نہیں ہے، نہ انہوں نے پولیٹکل ہسٹری پڑھی ہوئی ہے اور نہ ہی انہیں آئین کا کوئی علم ہے، یہ صرف ایک گھر میں پیدا ہونے کی وجہ سے سیاست کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔ فواد چوہدری

10/17

اپوزیشن پارٹیوں کے پاس حکومت مخالف تحریک چلانے کا اخلاقی جواز ہی نہیں ہے۔ نوازشریف چاہتا ہے کہ وہ خود تو اپنے بیٹوں کے ساتھ لندن کے پرتعیش فلیٹس میں بیٹھا رہے اور پاکستان میں لوگ اس کیلیے سڑکوں پر نکل کے حکومت کو بدل دیں

یہ تحریک چلنے سے پہلے ہی ختم ہو گئی ہے۔ فواد چوہدری

11/17

چونکہ شریف خاندان کی مزید چوریاں سامنے آ رہی ہیں، آئےروز ان کےملازمین کےنت نئے اکاونٹ سامنے آ رہےہیں جن میں سےہر ایک کےاکاونٹ میں اربوں روپے پڑےہیں اس ہی لیےیہ عدلیہ اور اداروں پر بارگیننگ کرنےکیلیے دباو ڈال رہے ہیں، NRO لینے کیلیے دھمکیاں دینے پر اترے ہوئے ہیں۔ صابر شاکر

12/17

شہبازشریف پنجاب میں بنائےہوئے اپنے جعلی قد کاٹھ کو وفاق میں برقرار رکھنے میں مکمل طریقے سے ناکام ہوا اس کے علاوہ مریم اپنی خود غرضی کے طابع رہتے ہوئے پوری پارٹی شہبازشریف سے چھیننے پر گامزن ہے اوپر سے نوازشریف نے بھی پارٹی کا پورا کنٹرول مریم کے ہاتھ میں دے دیا۔ شہباز گل

13/17

مریم کےذریعے نوازشریف نے شہبازشریف کو باضابطہ طور پر پارٹی سےباہر کردیا جس کےبعد شہبازشریف کےپاس 3 راستےہیں

1۔ شہبازشریف اپناگروپ بنائے
2۔ شہبازشریف اپنےعہدے سےسبکدوش ہوجائے
3۔ شہبازشریف بے عزتی برداشت کر کے اس ہی تنخواہ پر کام کرتا رہے

وہ تیسرا راستہ چنے گا۔ شہباز گل 😂
14/17

ہماری خوش قسمتی ہےکہ ہماری سیاسی اور عسکری قیادت چھوٹےلیول کی سیاست یا باتیں نہیں کرتی اور ذاتی بدلےلینے پر یقین نہیں رکھتی یہی وجہ ہےکہ یہ لوگ Good Cop اور Bad Cop کےکھیل سےکسی کو Trap نہیں کرسکے

ہماری قیادت کا صرف یہی ایک حدف ہے کہ ہم نے پاکستان کو آگے کیسے لےکر جانا ہے

15/17

عسکری قیادت پر PTI کا ساتھ دینےکا الزام لگانےوالوں کو شرم آنی چاہیےکیونکہ قومی اسمبلی کی تقریباً 30سے35 سیٹیں ایسی تھیں جہاں پر PTI صرف 50سے400 ووٹوں کی کمی سے ہاری، اگر عسکری قیادت کی مدد شامل ہوتی تو سو دو سو ووٹوں پر ڈبل مہریں لگا کے نتیجے بدلنے کون سے مشکل تھے؟ شہبازگل

16/17

مریم نےمیڈیکل کےامتحان میں فیل ہونےپر اپنےکالج کی پرنسپل کو بھی عہدےسے ہٹوا کےدم لیا تھا، اسےہر اس پاکستانی ادارےسے نفرت ہےجو اس کاکہا نہ مانے

نفرتوں میں ڈوبے ہوئے مریم جیسے لوگ عموماً اپنے قد اور اپنی حیثیت سے بڑی باتیں کرتے ہیں، لیکن اس کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔ شہبازگل

17/17

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling