فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اورپاکستان بینکس ایسوسی ایشن(پی بی اے) کے مابین انکم ٹیکس آرڈیننس2001کی سیکشن165اور 165Aکے طریقہ کار پر عملدرآمد کے حوالے سے بالآخر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔1/5
دونوں ادارے اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ بینک ایف بی آر کی جانب سے ترتیب دیئے گئے آئی ٹی سالوشن کے ذریعے رقم نکلوانے ،جمع کرانے، کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی اورقرض پر منافع کے حوالے سے سیکشن 165اور سیکشن 165Aکے تحت ایف بی آر کو معلومات فراہم کریں گے۔2/5
یہ تکنیکی سالوشن بینکوں کو باہم منسلک کرے گا جس کے ذریعے بینک فوری طور پر متعلقہ معلومات ایف بی آر کے ساتھ شیئر کریں گے۔3/5
بینک اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ وہ ایف بی آر کی آئی ٹی ٹیم کی جانب سے تیار کئے جانے والے اس عبوری آئی ٹی سالوشن کو استعمال کرتے ہوئے 18ستمبر2020سے ایف بی آر کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے۔4/5
یاد ر ہے وزیر اعظم کے ایڈوائزر برائے سادگی و ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے ایف بی آر اور بینکوں کے مابین اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔5/5
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.
