Roy Mukhtar Ahmad Profile picture
Cambridge teacher, blogger, journalist, Motivational speaker #Team_pak_Army, Content writer, respect for all mankind،💐علی امام منستو منم غلام علی

Sep 28, 2020, 14 tweets

Smart phone is very smart: !!!
وہ پیشے کے لحاظ سے انجنئیر تھا
گورنمنٹ جاب تھی، ڈیوٹی کے سلسلے میں دوسرے شہروں میں آنا جانا معمول تھا
آمدنی معقول ہوئی تو والدین کے اصرار پر ان کی ہی پسند سے شادی کر لی
بیوی بہت خوبصورت اور محبت کرنے والی ملی
شادی کے بعد چند ہی ہفتوں میں دونوں 🔻

میاں ،بیوی یک جان دو قالب ہو گئے
میاں کام پہ ہوتے تو دس بار فون کرتے
بیوی کا سارا دن بھی انتظار اور بے چینی میں گزرتا
شامیں خوشگوار اور راتیں رنگین گزر رہی تھیں
ابھی ہنی مون پیریڈ ہی چل رہا تھا کہ میاں کا اچانک تبادلہ دوسرے شہر ہو گیا
جو ان کے گھر سے کوئی چار سو کلومیٹر دور تھا🔻

اب روز گھر آنا ممکن نہیں رہا تھا
دن تو جیسے تیسے دونوں کا مصروفیت میں کٹ جاتا رات مگر انگاروں پہ لوٹتے ہوئے گزرتی
میاں محبت میں بیوی سے روزانہ فریش تصویروں کی ڈیمانڈ کرتے اور بیوی سج سنور کر نئے نئے پوز بنا کر وٹس ایپ کرتی رہتی
میاں دیکھ کر خوش ہوتا اور دل بہلاتا رہتا
جدائی کے🔻

دن زیادہ ہوئے تو بے قراری مزید بڑھنے لگی
اب میاں جی بیوی کو مجبور کرتے کہ وہ انہیں اپنے حسن کے مزید جلوؤں سے محظوظ کرے
ایک مشرقی بیوی کیلئے یہ بہت مشکل تھا مگر شوہر کو ناراض کرنا بھی نہیں چاہتی تھی
اس لئے مجبوری کے عالم میں ہی روز ایک آدھی تصویر میاں کی فرمائش کے مطابق بھیج 🔻

دیتیں،
میاں جی روز تسلی کرواتے کہ یہ تصویریں ان کے پاس محفوظ ہیں اور انہیں کوئی اور کیسے دیکھ سکتا ہے
یہ سلسلہ کئی دن چلتا رہا
ایک دن دو مختلف واقعات پیش آئے
میاں کا فون کہیں گم ہو گیا
اور بیوی کا فون خراب ہو گیا
وہ مارکیٹ میں کسی کو بننے کیلئے دے آئی
دو دن کوئی رابطہ نہیں رہا🔻

فون ٹھیک ہونے کے بعد واپس ملا تو میاں سے بات ہوئی جو فون کے گم ہونے سے بے حد پریشان تھا
اور پریشانی کی وجہ اس میں بیگم کی نامناسب تصاویر کا ہونا ہی تھا
اپنی طرف سے دل کو تسلیاں دے رہا تھا کہ پاسورڈ لگے ہیں
مگر یہ بھی جانتا تھا کہ آج کے زمانے میں پاسورڈ ان لاک کرنا مشکل نہیں ہے🔻

کچھ دنوں بعد چھٹی ملی تو گھر واپس آ گیا
دن گزرتے گئے اور دونوں ان باتوں کو بھول گئے
ایک دن بازار میں خریداری کیلئے گئے
میاں کسی کام سے ایک آفس میں گیا
بیوی کو باہر ہی کھڑا کر گیا
چند اوباش لڑکے اس کے پاس آ کر کھڑے ہو گئے اور گھٹیا اشارے کرنے لگے
وہ بہت پریشان ہوئی
لڑکے مگر باز🔻

نہیں آ رہے تھے
میاں واپس آیا تو اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی کے گرد آوارہ لڑکوں کا جھمگٹا لگا ہے
اس نے ان لڑکوں کو للکارا اور وہیں پہ لڑائی ہو گئی
بازار والوں نے بیچ بچاؤ کروایا
ایک لڑکے نے غصے سے کہا کہ اس کی انٹرنیٹ پہ بے ہودہ تصویریں ہیں اور تم غیرت مند بنے پھرتے ہو
یہ سن کر 🔻

دونوں کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھسک گئی
پل بھر میں انہیں سارا معاملہ سمجھ آ گیا
اب ڈیٹا بیوی کے فون سے نکالا گیا تھا یا میاں کے، قصور وار دونوں ہی تھے
واپس گھر آ کر نیٹ پہ تلاش کی تو درجنوں تصویریں مل گئیں
اب دونوں میاں بیوی ایک دوسرے سے آنکھیں نہیں ملا پا رہے تھے
جذبات میں کی🔻

گئی چھوٹی سی غلطی نے ان کی ازدواجی اور سماجی زندگی تباہ کر دی تھی
بیوی کو اب کبھی باہر جانا پڑتا تو وہ برقع پہن کر جاتی اور میاں نے گھر سے نکلنا ہی چھوڑ دیا تھا
نوکری ختم ہو گئی
وہ خود کو بیوی کا مجرم سمجھتا اور ہر وقت اس سے رو رو کر معافیاں مانگتا رہتا
پتا نہیں کسی طرح سے 🔻

معاملہ لڑکے کے والد کے علم میں آیا جو کینیڈا میں جاب کرتے تھے
انہوں نے بہو اور بیٹے کو وہیں بلا لیا
اب ان کے پاس ایک بیٹا بھی ہے
آہستہ آہستہ ان کی زندگی نارمل ہو گئی
ایک مشہور عالم دین نے بھی ان کی مدد اور رہنمائی کی
لیکن ضروری نہیں کہ سب کے ساتھ ایسا ہی ہو ،میں نے ایک بار 🔻

بتایا تھا کہ میری ایک سٹوڈنٹ نے اپنے ایک دوست کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر خود کشی کر لی تھی
سمارٹ فون میں کچھ بھی آپ کا نہیں ہوتا
وٹس ایپ ہو یا فیس بک، ٹویٹر ہو یا ٹک ٹاک
فوٹوز ایپ ہو یا گوگل
آپ کی ایک ایک چیز جو فون میں ایک بار آگئی وہ ان کمپنیوں کے پاس پہنچ گئی
اب اسے کبھی واپس🔻

نہیں لے سکتے
فحش ویب سائٹس ایسی ویڈیوز سے بھری پڑی ہیں جو محبت کے کمزور لمحوں میں اس وعدے پر بنائی گئیں کہ بعد میں ڈیلیٹ کر دوں گا
مگر وہ ڈیلیٹ ہو کر ڈیلیٹ نہیں ہوتی ہیں
وہ باقی رہتی ہیں
اور باقاعدہ فحش سائٹس کو مہنگے داموں بیچ دی جاتی ہیں
آپ کا فنگر پرنٹ تک اب ان کمپنیوں کے 🔻

پاس سیو ہے
یہ جب چاہیں ،جو چاہیں آپ کے اکاؤنٹ سے نکال سکتے ہیں
اور سب سے بڑا خطرہ ہیکرز ہیں جو سمارٹ فون سے بھی زیادہ سمارٹ ہیں
وہ کہیں بھی گھس جاتے ہیں
لہذا سمارٹ فون کا استعمال سمارٹ بن کر انتہائی احتیاط سے کریں
اس سے باتیں کریں
رابطے رکھیں
بھروسہ لیکن کبھی نہ کریں !!

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling