شیخ رشید جو نون شین والی سائنس سناتے پھر رہے ۔ اس میں ان کا شین شاھد خاقان عباسی ہے ۔ ان کے خیال میں عباسی مسلم لیگ نون کا دھڑا بنائیں گے ۔
اٹھاسی میں جب پی پی کے خلاف عدم اعتماد کے لیے لوٹے مری میں جمع کیے گئے تھے ۔ تب ان کا مانیٹر شاھد خاقان عباسی کو بنایا گیا تھا ۔
1
تعلق انکا جس علاقے سے ہے وہاں نہ زراعت ہوتی ہے نہ صنعت ہے نہ معدنیات ۔ اٹ چکو نیچے سے اک بڑا افسر نکل آتا ابا ائر فورس کے افسر تایا برگیڈیر ۔ سسر ڈی جی آبپارہ ۔ سالا صاحب حاضر سروس
خود گوالمنڈی سے ایم این اے شریفوں کی آبائی سیٹ سے وزیر اعظم رہ چکے دوبارہ بننے کا پورا امکان
2
طیارہ سازش کیس میں جیل کاٹی ۔ ایل این جی ڈیل کو آگے ہو کر مکمل کیا ۔ قطر والے ان کے لیے سٹینڈ لے گئے ۔
اسمبلی میں سب سے زیادہ ٹیکس دیا ۔ آج بھی صحافیوں کو کارکنوں کو دستیاب رہتے ۔ پارٹی توڑیں ، بات کوئی سمجھ نہیں آتی ۔
3
ایاز صادق جب دوڑے دوڑے لندن گئے تو پھولی سانس کے ساتھ بتایا کہ مجھے وزیر اعظم بنا رہے ۔ پورا سٹورا سنا چکے تو نوازشریف نے کہا کہ ایسی آفریں عباسی کو دن میں چار ہوتی ہیں وہ تو ذکر تک نہیں کرتا اس قابل بھی نہیں سمجھتا آفر کو کہ بتائے ۔ تم لندن پہنچ گئے ۔
4
شیخ رشید آج کل بیان دینے سے ٹل نہیں رہے ۔ یہ دفاعی بیان دیتے ہیں ۔ اپوزیشن سے جو اٹھتا ہے سیدھا سر جی کے نام کی تسبیح کرنا شروع کر دیتا ہے ۔ کتنی بار شیخ صاحب کو منع کیا گیا لیکن یہ رکے نہیں ۔ کہتے ہیں کہ دفاع لازمی کرونگا بلکہ حملے بھی کرونگا
بندہ پوچھے توں فوجی ایں ؟
5
شیخ صاحب کے محلے دار ماہر نفسیات آج کل سویڈن میں گوریوں کو بریک اپ کی نفسیات سمجھا رہا ہے اپنا یار ہے اس نے شیخ صاحب کے بارے اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ ڈرا ہوا ہے
اسکو عادت ہے ہر حکمران کو اپنا سیاسی ابا بنانے کی جب وہ جاتا ہے تو یہ نیا ابا ڈھونڈتا ہے
6
اب اس کو پھر کوئی شک ہو گیا ہے ۔
جب مشرف کے بعد یہ الیکشن ہارا تو حلقے سے بھاگ گیا تھا ۔ سیاسی ذہن ہے تو جنازوں پر آتا تھا ۔ جنازے اکثر دن چڑھے ہوتے ہیں ۔ تو لوگ قبر تیار ہوتے وقت دیوار یا کوئی سایہ ڈھونڈ کر وہاں بیٹھ جاتے ہیں
7
تب شیخ صاحب اگر کہیں سایہ دیکھ کر وہاں جا کر بیٹھا کرتے تو لوگ سایہ چھوڑ کر دھوپ میں جا کر کھڑے ہو جایا کرتے تھے
8
شیخ لوگوں کا مزاج شناس بحرحال ہے ۔ اسے وہ وقت نہیں بھولا جب اپنے علاقے میں اس کی سیاسی پوزیشن زیرو ہو گئی تھی ۔ اس وجہ سے اب بہت جارحانہ انداز میں اپوزیشن پر جھپٹنے لگ گئے ہیں ۔ انہیں کوئی تسلی دے آئے جا کر کہ شیخ
اجے قیامت نہیں آئی
9 Pk پتلی گر
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.
