ظلم، زیادتیوں کے خلاف کھڑے ہونے کا قوم نے فیصلہ کرلیا تو تبدیلی سالوں میں نہیں چند مہینوں اور ہفتوں میں آئے گی
تبدیلی ضرور آئے گی سلیکٹڈ وزیراعظم کو لے آئے ہیں جو نااہل اور پاگل آدمی ہے
جسے لائے ہیں اس کا ذہن خالی ہے، پچھتا تو رہے ہوں گے، آپ لائے، آپ کو ہی جواب دینا ہوگا
1
یہ بندہ تو قصور وار ہے ہی لیکن لانے والے اصل قصور وار ہیں، اس کا جواب بھی انہیں ہی دینا ہوگا
پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ اس کا جواب دینا ہوگا،
الیکشن میں دھاندلی ہوئی، کیا ہم اسے مان لیں؟ میرا ضمیر نہیں مانتا
انگریزوں کی غلامی سے نکل کر ہم اپنوں کی غلامی میں آگئے ہیں
2
آج پارلیمان نمائندے نہیں بلکہ کوئی اور چلارہا ہے، کوئی اور بتاتا ہے کہ کون سا بل لانا ہے؟ کیا کرنا ہے؟
یہ سب باتیں سوچنے والی ہیں
صحافی کو شاباش ہے جس نے سوال پوچھا کہ جج سے ملنے کیوں آئے ہیں؟
سوال صحیح پوچھے جارہے تھے، دل میں چور تھا،اس لئے جواب نہیں دیا، کتاب سے منہ چھپایا
3
جج ارشد ملک نے تسلیم کرلیا کہ میں نے دباو میں فیصلہ سنایا
جج ارشد ملک برطرف ہوگیا لیکن فیصلہ برقرار ہے، الٹی گنگا بہہ رہی ہے
عوام کو مہنگائی سے کچل دیاگیا ہے
4
میرے نیب مقدمات کی سماعت کے دوران ایک کرنل منہ چھپاتاباہر نکل رہا تھا اگر اتنا اچھا کام کرکے نکلا تھا تو منہ چھپا کر کیوں جارہا تھا؟
آرٹی ایس کی دھاندلی کو تقدیر کا فیصلہ سمجھ کر قبول نہیں کرسکتے
کسی کا حق چھین کر کسی اور کی جھولی میں گرا دیاجائے، یہ ظلم ہے، قبول نہیں کرسکتے
5
ستر سال سے یہ سب چل رہا ہے، کیا ایسے ہی چلتے رہنے دیں، ہمارا فیصلہ کہ نہیں
اب ہمیں اس کا دوٹوک طورپر فیصلہ کرنا چاہئے
عدالتوں پر دباو ڈال کر مرضی کے فیصلے لئے جاتے ہیں؟ کیا ہم ایسے ہی یہ سب چلنے دیں؟
اس سے بڑی اور کیا بدقسمتی ہوگی کہ عدالتوں سے مرضی کے فیصلے لئے جائیں
6
پارلیمنٹ کو کٹھ پتلی اور ربڑ سٹیمپ بنادیاگیا ہے
اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مجھے ہمیشہ کامیابی ملی ہے
صرف دو بار پارلیمنٹ کا رکن نہیں رہا
مشرف کے دور میں جلاوطنی میں تھے تو پارلیمان کا رکن نہیں تھا
آج کے دور میں ایک بار پھر پارلیمان کا رکن نہیں ہوں
7
اپنی عزت کو ملحوظ خاطر رکھ کر سیاست کی جاتی ہے، عزت پر سمجھوتہ کرکے سیاست نہیں ہوسکتی
عزت نہ ہو تو پھر کون سی سیاست اور کیسی سیاست ؟
آج کا دن ان تمام سوالات پر سوچنے کا دن ہے
8
قوم کے تعاون اور دعاوں سے ایک مخلص شخص کو تین بار وزیراعظم بنایا
قوم نے جیسے تین بار وزیراعظم منتخب کیا، اس شخص کے ساتھ یہ سلوک کیاگیا ؟
نواز شریف
9
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.
