醫生啊 Profile picture
لاکھوں ہم جیسے ملتے ہیں نایاب نہیں ہیں ہم احمدؔ ہاں اُن کے لئے جو دل سے ملے وہ جانتے ہیں کم یاب ہیں ہم

Sep 30, 2020, 6 tweets

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار سلویسٹر سٹالون نے صرف 25 ڈالر میں اپنا عزیز کتا ایک شرابی کو بیچ دیا تھا یہ سٹالون کی زندگی کا مشکل ترین دور تھا وہ بے گھر تھا اس کی جیب خالی تھی اُس کے پاس کام نہ تھا وہ اپنے کتے کو کیا خود کو بھی نہیں کھلا پا رہا تھا
بات سلویسٹر سٹالون کے دکھ بیان کرنے

کی نہیں بلکہ زندگی کیلئے طے کئے ہوئے آپ کے سکرپٹ کی ہے کیونکہ سٹالون نے تب لیجنڈ باکسر محمد علی اور چک ویپنر کا میچ دیکھا اور اس نے راکی کا سکرپٹ لکھ لیا یہ سکرپٹ لے کر وہ فلم پروڈیوسرز کے پاس بس ایک ڈیمانڈ کے ساتھ گیا اس سکرپٹ میں مجھے ہیرو کاسٹ کر لو سکرپٹ بہت اچھا تھا اسے

سوا لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ ڈالرز تک کی آفر ہوئی لیکن کوئی اسے ہیرو لینے کو تیار نہیں تھا سٹالون نے ہر آفر کا خالی جیب انکار کیا ڈیمانڈ ایک ہی تھی ہیرو تو میں ہی ہوں گا آخر ایک فلم ساز نے اسے 35 ہزار ڈالر اور ہیرو کا کردار آفر کیا اور یہ بلاک بسٹر فلم بن گئی اس شرابی سے سٹالون نے

بہت منت سماجت اور پندرہ ہزار ڈالر دے کر اپنا کتا تب واپس حاصل کیا تھا اپنی زندگی اور اس زندگی سے ملے تجربات کے Rocky آپ ہی ہوتے ہیں آپ سے بہتر اس کردار کو کوئی نہیں سمجھ سکتا اس لئے وقت کی سختی سے گھبرا کر نہ اپنے خواب بیچیں نہ اس کی پہچان بیچیں سخت دور کے رشتے بہت قیمتی ہوتے

ہیں کل آپ کامیاب ہو کر کہیں تنہا نہ رہ جائیں اس لئے اپنے رشتوں کو بچا کر رکھیں

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling