醫生啊 Profile picture
Health professional
Jul 9, 2023 25 tweets 6 min read
نعش جوتوں اور کپڑوں سے پہچانی گئی سیاہ رنگ کے بوٹ کی آب و تاب ابھی تک باقی تھی تلوے کے ایک کونے میں مگرمچھ کی تصویر بھی موجود تھی اور بکل کی سنہری نکل بھی قائم تھی کمپنی کا دعویٰ سچ نکلا کہ جوتوں کی شان و شوکت تیس برس بعد بھی قائم رہے گی سوئٹزرلینڈ کی کمپنی دنیا کے صرف ایک ہزار خاندانوں کیلئے جوتے بناتی تھی‘جوتوں کے تلوے نیوزی لینڈ کی گائے کے چمڑے سے بنائے جاتے تھے یہ سنہری چمڑے اور نیلے سینگوں والی گائے ہے جو باقی دنیا کے کسی دوسرے خطے میں نہیں پائی جاتی جوتے کی ٹو برازیل کے مگرمچھوں کی جلد سے بنائی جاتی ہے جوتے کا کوّا افریقہ کے سیاہ ہاتھیوں کے کانوں
May 4, 2022 6 tweets 2 min read
تم کون ہو تمہارا نام کیا ہے
کچھ ہم سے تم کو کام کیا ہے
کیوں ا س مجمع میں آئی ہو
کچھ مانگتی ہو کچھ لاتی ہو
یہ کاروبار کی باتیں ہیں
یہ نقد ادھار کی باتیں ہیں
ہم بیٹھے ہیں کشکول لیے
سب عمر کی نقدی ختم کیے
گر شعر کے رشتے آئی ہو
تب سمجھو جلد جدائی ہو ا ب گیت گیا سنگیت گیا
ہا ں شعر کا موسم بیت گیا
ا ب پت جھڑ آئی پات گریں
کچھ صبح گریں کچھ را ت گریں
یہ ا پنے یار پرانے ہیں
اک عمر سے ہم کو جانے ہیں
ا ن سب کے پاس ہے مال بہت
ہا ں عمر کے ماہ و سال بہت
ا ن سب کو ہم نے بلایا ہے
ا ور جھولی کو پھیلایا ہے
May 2, 2022 6 tweets 2 min read
❤️🌹😍
Sep 28, 2021 13 tweets 3 min read
جب سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كو ابولؤلؤ فيروز ایرانی مجوسى نے نيزہ مارا تو آپ رض كو دودھ پلايا گيا جو پسليوں كى طرف سے نكل گيا طبيب نے كہا اے امير المؤمنين وصيت كر ديجيے اسليے كہ آپ مزيد زندہ نہيں رہ سكتے سيدنا عمر رضى اللہ عنہ نے اپنے بيٹے عبداللہ كو بلايا اور كہا ميرے پاس حذيفہ بن يمان كو لاؤ حذيفہ بن يمان وہ صحابى تھے جن كو رسول اللہ نے منافقين كے ناموں كى لسٹ بتائى تھى جس كو اللہ اللہ كے رسول اور حذيفہ كے علاوہ كوئى نہ جانتا تھا حذيفہ رضى اللہ عنہ حاضر ہوئے تو امير المؤمنين سيدنا عمر رضى اللہ عنہ گويا ہوئے جبكہ خون آپ كى پسليوں سے رس رہا تھا
Aug 29, 2021 15 tweets 4 min read
آندھی ہے تلاطم ہے مصیبت ہے بلا ہے
شعلے ہیں شرارے ہیں جہنم کی ہوا ہے
نفرت کا یہ موسم ہے تعصب کی فضا ہے محشر سے بہت پہلے یہاں حشر بپا ہے

سجدے بھی کیےخاک پہ مانگی ہے دعا بھی ناراض ہے اس قوم سے شاید کہ خدا بھی

سمت یہاں نالہ و فریاد و فغاں ہے
بستی کہاں بستی ہے قیامت کا سماں ہے دنیا کی ہے یہ شکل کہ دوزخ کا گماں ہے
اے مالکِ کونین ترا رحم کہاں ہے

برہم ہوئے انسان غم و رنج و الم سے
مایوس نہ کر اِن کو عنایت سے کرم سے

افسوس کہ آپس میں ہیں ہم بر سرِ پیکار روتے ہیں یہاں لوگ تو خوش ہوتے ہیں اغیار اِس قوم کو کیا جانئے کیا لگ گیا آزار
Aug 27, 2021 9 tweets 2 min read
باجوہ ڈاکٹرائن
ہندوستان اپنی 75 سالہ تاریخ کے شدید ترین سفارتی بحران کا شکار ہے گودی میڈیا کچھ بھی کہے نریندرہ مودی بری طرح سے مواخذے کی زد میں ہے نریندرا مودی اپنی شکست کو RAW کی ناکامی جبکہ RAW اس ذلت آمیز شکست کی ذمہ داری ہندوستانی سیاسی قیادت اور اسکی ناعاقبت اندیشیوں پر ڈال رہی ہے اور یوں یہ ہنڈیا عنقریب بیچ چوراہے پھوٹنے والی ہے. مارخور نے اپنے 75 سالہ حساب مع سود چکا لیے ہندوستان میں کل تک سرجیکل اسٹرائیک کا راگ الاپتے بنیے اور پاکستان میں نام نہاد گولی ذدہ صحافیوں کو ISI نے بتا دیا کہ سرجیکل سٹرائیک کسے کہتے ہیں اور گولی کس کو
May 17, 2021 12 tweets 3 min read
امریکہ نے تصوف کی مشین ایجاد کر لی ہے اور اب تصوف نقشبندی چشتی سہروردی قادری کی بجائےامریکی برطانوی جرمن اور فرانسیسی ہو گا مشین کا قصہ آپ تب تک نہ سمجھیں گے جب تک آپ تصوف کی حقیقت کو نہ جان لیں اللہ نے کائنات میں سب سے زیادہ طاقتور اور خطرناک چیز انسانی ذہن یا دماغ بنایا ہے ہم دنیا میں جو کچھ بھی دیکھ رہے ہیں یہ انسانی ذہن کو سمجھنے اور کاپی کرنے کی کوششیں ہیں ابھی 2٪ سمجھا ہے تو ایجادات کا یہ حال ہے سب سمجھا تو قیامت آ جائے گی انسان کا لاشعور یا تحت الشعور نیند کی حالت میں متحرک ہوتا ہے اور روشنی سے زیادہ رفتار سے پروسس کرتا ہے طویل ترین خواب 6 سیکنڈ
May 17, 2021 17 tweets 4 min read
مستقل قریب میں انسانی دماغوں کے اندر کمپیوٹر چِپس نصب کی جائیں گی بندروں اور چوہوں میں کی جاچکی ہیں اور ہرتجربہ کامیاب رہاہے دنیا کے دو مختلف کناروں پر موجود دو چوہوں کے درمیان انٹرنیٹ کے ذریعے یاداشت منتقل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا جاچکاہے خوابوں کو مدھم مدھم سی بلیک اینڈ وائیٹ تصویروں کی شکل میں ریکارڈ کیا جانے لگا ہے تین چار سال میں رنگین خوابوں کو ریکارڈ کرنا آرام سے ممکن ہوجائےگا انسانی دماغ کے ذریعے ماؤس پوائنٹر کو حرکت دینا اب عام ہے۔بازوؤں سے معذور لوگ بھی اب کمپیوٹر چلاسکتے ہیں، صرف دماغ کے ذریعے سب سے زیادہ تیزی کےساتھ
May 14, 2021 5 tweets 2 min read
رات جی کھول کے پھر میں نے دعا مانگی ہے
اور اک چیز بڑی بیش بہا مانگی ہے

اور وہ چیز نہ دولت نہ مکاں ہے نہ محل
تاج مانگا ہے نہ د ستا ر و قبا مانگی ہے

نہ تو قدموں تلے فرش گہر مانگا ہے
اور نہ سر پر کلہ بال ھما مانگی ہے

نہ شریک سفر و زاد سفر مانگا ہے
نہ صداے جرس و بانگ درا مانگی ہے نہ سکندر كی طرح فتح کا پرچم مانگا
اور نہ مانند خضر عمر بقا مانگی ہے

نہ کوئ عہدہ نہ کرسی نہ لقب مانگاہے
نہ کسی خدمت قومی کی جزا مانگی ہے

نہ تو مہمان خصوصی کا شرف مانگا ہے
اور نہ محفل میں کہیں صدر کی جا مانگی ہے
May 4, 2021 9 tweets 2 min read
ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻗﺪﺭﺕ ﮐﯽ ﻋﺠﺐ ﻧﺸﺎﻧﯽ ﮔﻮﻟﮉﻥ ﭘﻠﻮﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﮨﺠﺮﺕ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﮯ ﯾﮧ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﺍﻻﺳﮑﺎ ﺳﮯ ﮨﻮﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺟﺰﯾﺮﮮ ﺗﮏ 4000 ﮐﻠﻮﻣﯿﭩﺮ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮨﺠﺮﺕ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﯾﮧ ﭘﺮﻭﺍﺯ 88 ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺤﯿﻂ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﮐﮩﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﭨﮭﮩﺮﺗﺎ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﺰﯾﺮﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﺗﯿﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ
May 4, 2021 5 tweets 1 min read
ایک پہاڑی سلسلے کے اوپر رن وے بنا ہوا تھا ایک طیارہ مسافروں سے بھر چکا تھا ابھی تک پائلٹ نہیں آیا تھا کہ اچانک مسافروں نے دیکھا کہ دو افراد ہاتھوں میں سفید چھڑی لئے آنکھوں پر سیاہ چشمے پہنے آئے اور کاک پٹ میں چلے گئے مسافروں میں چہ می گوئیاں شروع ہوئیں کہ پائلٹ تو دونوں نابینا ہیں سپیکر پر آواز آئی کہ میں پائلٹ فلاں صاحب جہاز کا کیپٹن بول رہا ہوں اور میرے ساتھ فلاں صاحب میرے معاون پائلٹ ہیں یہ درست ہے کہ ہم دونوں نابینا ہیں لیکن جہاز کے جدید آلات اور ہمارے وسیع تجربے کو دیکھتے ہوئے فکر کی کوئی ضرورت نہیں ہم باآسانی جہاز چلا لیتے ہیں بے شمار پروازیں کر
Apr 30, 2021 7 tweets 3 min read
Great Pyramids of Giza
مصر کے شہر قاہرہ کے قریب ہی دریائے نیل کے مغرب میں یہ تین مثلث نما اونچی پتھر کی عمارتیں ہزاروں سال سے کھڑی ہیں انہیں دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک عجوبہ مانا جاتا ہے یہ تقریباً بیس لاکھ پتھروں سے مل کر بنائی گئی ہیں اور 146 میٹر اونچی ہیں
آج تک یہی مانا جاتا رہا کہ ان بڑے بڑے ٹنوں کے حساب سے وزنی پتھروں کو کئی سال غلام مزدوروں کے ذریعے اٹھوایا جاتا رہا لیکن 2002 میں فرانس کے ایک ماہر
Apr 28, 2021 4 tweets 1 min read
سر جیمز جینز کہتے ہیں
فلکیات میں 40 برس غور کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں خ جیسے ایک مصنف کو سمجھنے کے لے اسکی کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے ایسے الله کو سمجھنے کے لئے اسکی کتب یعنی صحیفہ فطرت میں غور لازمی ہے ہم الله کی محیر العقول صناعیوں میں جوں جوں غور کرتے ہیں اسکی عظمت و حکمت سے پردے اٹھتے جاتے ہیں وہ افق نگاہ کے قریب آتا معلوم ہوتا ہے " ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ " اور جب زیادہ قریب آجاتا ہے تو قلب و نظر اسکی بے کران عظمتوں کے سامنے سربسجود ہوجاتے ہیں ہمالیہ دور سے ایک ٹیلہ معلوم ہوتا ہے لیکن وہ قریب سے شیروں کے کلیجے دھڑکا دیتا ہے
Apr 2, 2021 17 tweets 4 min read
سمادھی سر گنگا رام
سر گنگارام نے 10 جولائ 1927 کو لندن میں وفات پائی. بی پی ایل بیدی گنگارام کی آخری رسومات کے متعلق لکھتے ہیں ان کے انتقال کی خبر لاہور بذریعہ تار پہنچی 12جولائی 1927 کو بروز جمعہ گنگانواس لاہور میں ان کی کریا کی رسم ادا کی گئی. اس روز غرباء میں کپڑے اور نقدی تقسیم کی گئی لالہ سیوک رام نے والد کی راکھ کو گنگا میں بہانے کی رسومات ادا کئیں جس میں دس ہزار افراد نے شرکت کی تقریب میں یوں نعرے لگائے گے دھان ویر کی جے,غریبوں کے ولی کی جے,ودھواؤں کے سہارے کی جے اور پنجابی حاتم طائی کی جے
15 اگست کو گنگارام کی وصیت کے مطابق ان کی بچی راکھ
Apr 2, 2021 6 tweets 2 min read
طائف سے واپسی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک وضعدار مشرک مطعم ابنِ عدی اور اس کے بیٹوں کی حفاظت میں مکے میں داخل ہوئے مطعم تو مسلمان نہ ہوا مگر بعد میں اس کے بیٹے مسلمان ہو گئے مشرک ہونے کے باوجودِ رسول اللہ صلوات سلام کے دل میں مطعم ابنِ عدی کے اس احسان کا بہت احترام تھا جب غزوہِ بدر میں مشرکینِ مکہ کے ستر سرخیل قیدی بنے جن میں حضرتِ عباس بن عبد المطلب اور عقیل بن ابوطالب اور رسول اللہ صلوات و سلام کے داماد ابو العاص بھی تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آج اگر مطعم ابنِ عدی زندہ ہوتا تو میں اس کی سفارش پر ان تمام بدبودار لوگوں کو رہا
Apr 2, 2021 34 tweets 8 min read
شب برات کے متوالوں سوشل میڈیا پر معافیاں مانگنے والوں کے نام معروف ڈراما نگار نورالہدی شاہ کی پر اثر تحریر
پچھلی رات معافیوں کی رات کے طور پر منائی گئی سب نے سب سے کھڑے کھڑے معافی مانگی اور صبح صبح ہوتے ہلکے پھلکے ہو کر سو گئے سوشل میڈیا نے اسے اور بھی آسان کر دیا ہے خدا کرے روز ِ محشر بھی وائی فائی کام کرتا ہو اور ہم سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے یوں ہی رابطے میں ہوں اتنی آسانی سے حقوق العباد کی اگر معافیاں روزِ محشر بھی ہو گئیں تو یقیناً حساب مختصر ہو جائے گا اور جلد از جلد ہم بہشت کے ائرکنڈیشنڈ ہال میں پہنچ چکے ہوں گے
معافیوں کی اُس گزر چکی رات میں
Apr 2, 2021 6 tweets 2 min read
دعائے کورونا
اگر آپ نے کسی کو کورونا وائرس سے بچنے کی دعا بتائی ہے اور اس کو پڑھنے کے باوجود اس کو کورونا ہو گیا ہے تو اس کو بتا دیجئے کہ ترمذی کے راوی نے جھوٹ بولا ہے رسول اللہ صلوات و سلام نے نہیں
الحمد للہ الذی عافانی مما ابتلاک بہ، و فضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا اس قسم کی فوری اثر دکھانے کے دعوے کے ساتھ پیش کی گئ دعاؤں کے بےاثر نکلنے کے نتیجے میں رسول اللہ صلوات و سلام کی رسالت پر سوال کھڑے ہو جاتے ہیں جس طرح ہم مرزے کی پیشگوئیوں کے جھوٹ ثابت ہونے پر اسکے ماننے والوں کے منہ میں انگلیاں دیتے ہیں
Apr 2, 2021 4 tweets 1 min read
بدلے بدلے مرے غَم خوار نظر آتے ہیں
مرحلے عشق کے دُشوار نظر آتے ہیں

کشتی غَیرت‌ِ احساس سلامت یا رب
آج طُوفان کے آثار نظر آتے ہیں

انقلاب آیا نہ جانے یہ چمن میں کیسا
غُنچہ و گُل مجھے تلوار نظر آتے ہیں

جِن کی آنکھوں سے چھلکتا تھا کبھی رنگ خلوص
اِن دنوں مائلِ تکرار نظر آتے ہیں جو سُنا کَرتے تھے ہنس ہنس کے کبھی نامۂ شَوق
اَب مری شَکل سے بیزار نَظَر آتے ہیں

اُن کے آگے جو جُھکی رہتی ہیں نظریں اپنی
اس لیے ہم ہی خطا وار نظر آتے ہیں

دُشمن خُوئے وفا رسمِ محبَّت کے حرِیف
وہی کیا اور بھی دو چار نَظَر آتے ہیں
Mar 26, 2021 12 tweets 3 min read
اداکار محمد علی نے مصیبت زدہ شخص کو پچاس ہزار روپے قرض تو دے دیا
لیکن پہلے اس سے تین روپے مانگ لئے
کوٹھی کے خوبصورت لان میں سردی کی ایک دوپہر میں اور علی بھائی بیٹھے گفتگو کر رہے تھےملازم نے علی بھائی سے آ کر کہا کہ باہر کوئی آدمی آپ سے ملنے آیا ہے یہ اس کا چوتھا چکر ہے علی بھائی نے اسے بلوا لیا کاروباری سا آدمی تھا لباس صاف ستھرا مگر چہرے پر پریشانی سے جھلک رہی تھی شیو بڑھی ہوئی سرخ آنکھیں اور بال قدرے سفید لیکن پریشان وہ سلام کرکے کرسی پر بیٹھہ گیا تو علی بھائی نے کہا جی فرمایئے فرمانے کے قابل کہاں ہوں صاحب جی کچھہ عرض کرنا چاہتا ہوں اس آدمی
Mar 21, 2021 4 tweets 1 min read
قیامت کے فیصلے دنیا میں مت کریں
اللہ تعالیٰ سے ڈرا ڈرا کر اس کے ساتھ تعلق کو نفرت کی حد تک لے جانا عذاب قبر کی جھوٹی کہانیاں سنا سنا کر مسلمانوں کی نیندیں حرام کر دینا اور ذرا ذرا سی خطا پر کروڑوں سال کی سزائیں سنانے والوں کا علاج یہ بابا ہی ہے جس نے مرنے پر ایسے خوشی کا اظہار کیا ہے جیسے لوگ بچے کی پیدائش پر کرتے ہیں ہم اللہ کی طرف سے آتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں پھر جب اس کی طرف جاتے ہیں تو خوشی منانے میں کیا حرج ہےانا للہ وانا الیہ کا پیغام کیا ہے اللہ نے کیوں فرمایا ہے کہ میں اپنے بندے کے ساتھ اس کے گمان کے مطابق معاملہ کرتا ہوں یہ مت کہیں کہ یہ
Mar 15, 2021 29 tweets 7 min read
@JainVihar
ھدایت کے ضابطے
وہ دارالعلوم دیوبند کے قریب میں ایک محلے میں ایک امیر ھندو گھرانے میں پیدا ھوا تھا اور ھندوؤں کے اس مکتبہ فکر سے تعلق رکھتا تھا جو سورج کی پوجا کرتے ھیں بچپن گزرا تو جوانی شروع ھوئی بچپن کی طرح اس کی جوانی بھی نرالی تھی وہ ایک ھمدرد اور دیالو نوجوان تھا ھر دم ھر وقت کسی کی مدد کو تیار مذھبی تعصب سے بالاتر محلے کی سب خواتین کو ماسی کہتا ان کے کام کرتا جوانی سے اس کا معمول تھا کہ وہ صبح دارالعلوم کے کنوئیں پر سورج طلوع ھونے سے تھوڑا پہلے آتا پانی نکال کر اشنان کرتا اور پھر پشت سورج کی طرف کر کے اپنے سائے کی گردن پر نظر جما کر