Dunya News Profile picture
Khabar Ki Dunya

Oct 1, 2020, 22 tweets

لاہور: مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، نواز شریف کا خطاب
براہ راست دیکھیں: dunyanews.tv/live/

شہباز شریف ناکردہ گناہوں کے باعث جیل میں ہیں، ہمارے دور میں روزگار ملا، غربت میں کمی ہورہی تھی، 3 سے 4 سال میں اتنے منصوبے لگائے کہ بجلی آگئی، دہشتگردی ختم ہوگئی، نواز شریف

#DunyaUpdates #DunyaNews #NawazSharif

معیشت آسمان کی طرف جانا شروع ہوگئی تھی، بی آر ٹی منصوبہ 6 سال میں پروان نہ چڑھ سکا، پاکستان جی 20 میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا، پاکستان دنیا کے طاقتورممالک میں شامل ہونےجارہاتھا، ہم نے بجلی کے کارخانےڈیڑھ ڈیڑھ سال میں مکمل کیے، نوازشریف

#DunyaNews #NawazSharif

سلیکٹڈ کو لانے والے بتائیں عوام کا مینڈیٹ کیوں چوری کیا،پاکستان کے حالات دیکھ کرچپ نہیں رہ سکتا،پاکستان کے عوام میری طرف دیکھ رہے ہیں، عوام سوچتے ہیں ہم نے ان کا ساتھ دینے میں تاخیرکردی،نوازشریف

#DunyaNews #DunyaUpdates

عمران خان سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں اس کو اہمیت نہیں دیتے،یہ سلیکٹڈ ہے جس کو ہم پرمسلط کردیا گیا، مجھے کوئی خاموش کرانے کی کوشش نہ کرے،میں علم بلند کررہا ہوں میرا ساتھ دو گے؟نوازشریف کا کارکنوں سے مکالمہ

#DunyaNews #DunyaUpdates

کارکن دل سے ساتھ دیں گے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں،ملک بچانے کے لیے میدان میں نکلاہوں،نوازشریف

#DunyaNews #DunyaUpdates

پاکستان کے عوام میری طرف دیکھ رہے ہیں،عوام سوچتے ہیں ہم نے ان کا ساتھ دینے میں تاخیرکردی،غریب روٹی کھاتا ہے تو سالن کیلئے پیسے نہیں ہوتے،ہمارے دورمیں تو ایسے حالات نہیں تھے،سالن نہ ہوتوغریب پانی کے ساتھ روٹی کھاتا ہے، ن لیگ جیتی ہوئی تھی اس کوہرایا گیا،نوازشریف

#DunyaNews

الیکشن چوری کرکے لوگوں کو جعلی مینڈیٹ دلوایا جاتا ہے،ہم بہت ساری نشستوں پرجیتے ہوئے تھے ہمیں ہرایا گیا، آرٹی ایس سسٹم بند کرکے شکست دلوائی گئی،آرٹی ایس سسٹم بند کرکے دھاندلی کی گئی،نوازشریف کاالزام

#DunyaNews #DunyaUpdates

انتخابی نشان ٹریکٹروالوں کو لایا گیا تھا،جتنے ووٹ مسترد ہوئے ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،نوازشریف

#DunyaNews #DunyaUpdates

کل عدالت کے میرے خلاف ارشادت سے کیسے انصاف ملے گا؟ارشد ملک گھرچلے گئے فیصلہ ابھی تک موجود ہے،شہبازشریف کو سننا بھی گوارا نہ کیا یہ ہے انصاف؟ شہبازشریف کو دفاع کا موقع نہیں دیا گیا،نوازشریف

#DunyaNews #DunyaUpdates

اصل ذمہ دارعمران خان کو لانے والے ہیں انہیں حساب دینا ہوگا،اگرکسی کی موٹروے پرعزت لٹتی ہے تو لانے والے بتائیں،الیکشن جیتنے والوں کو ہرانے والے آپ ہیں،آٹا،چینی،بجلی مہنگی ہوئی عمران خان کو لانے والے ذمہ دار ہیں،معیشت تباہ ہوئی عمران خان کو لانے والےذمہ دار ہیں،نوازشریف

#DunyaNews

جنوبی ایشیا کا سب سے پسماندہ ملک پاکستان ہے،نوازشریف

#DunyaNews #DunyaUpdates

کوئی ملک آج ہمارے ساتھ کھڑا ہونے کو تیارنہیں، او آئی سی کو چھوڑکرنیا بلاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرمجھے فارغ کرایا گیا، وزارت عظمیٰ سے نکالنے کے بعد سزائیں دلوائی گئیں،نوازشریف

#DunyaNews #DunyaUpdates

عدالت کو کہا گیا بینچ میں شوکت صدیقی کو شامل نہ کیا جائے،پھر کہتے ہیں ہم مداخلت نہیں کرتے، عبدالغفورحیدری کوکہا گیا آپ لوگ مداخلت نہ کریں، لکھے ہوئے اسکرپٹ کے مطابق سب کچھ ہوا،نوازشریف کاالزام

#DunyaNews #DunyaUpdates

ان کو کچھ نہ ملاتو ایک اقامے پرمجھے نکال دیا گیا،بلوچستان میں ہماری حکومت کو گرا دیا گیا،بلوچستان میں ہماری حکومت گرا کر نئے گھوڑے لائے گئے،نوازشریف

#DunyaNews #DunyaUpdates

یہ سب سینیٹ الیکشن سبوتاژکرنے کے لیے کیا گیا،کسی کو ہرانا بہت بڑا جرم ہے،ہمیں حساب لینا پڑے گا ان کو دینا پڑے گا،نوازشریف

#DunyaNews #DunyaUpdates

بے نام آدمی کو چیئرمین سینیٹ بنا دیا گیا جس کو کوئی نہیں جانتا تھا، کیا ہم بھیڑبکریاں ہیں جیسے چلاؤ گے ویسے چلتے رہیں گے،طاہرالقادری اورعمران خان کو کہا گیا آؤ نوازشریف کیخلاف دھرنا دو،یہ خمیازہ آج 22 کروڑعوام بھگت رہے ہیں،نوازشریف

#DunyaNews #DunyaUpdates

نیب کو کچھ لوگوں کے اثاثے نظرنہیں آتے،نیب کو مالم جبہ اوربی آرٹی نظرنہیں آتا، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس اتنے سال سے کیوں دبایا ہوا ہے؟نوازشریف

#DunyaNews #DunyaUpdates

علیمہ خان نے کہاں سے جائیدادیں بنائیں؟ عمران خان نے زندگی میں کوئی کاروبارنہیں کیا پیسہ کہاں سے آیا؟زمان پارک میں گھرکی تعمیرکیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟لاکھوں روپے ٹیکس دینے والے نے کروڑوں کے گھر کیسے بنالیے؟ آپ صادق اورامین،ہم بڑے چورکوئی تسلیم نہیں کرے گا،نوازشریف

#DunyaNews

چند روزپہلے موٹروے پرخاتون سے کیا سلوک کیا گیا،ہماری حکومت میں مجال تھی مجرم دندناتے پھرتے،ہم نے دفاعی سیکٹر میں بھی ملک کو ناقابل تسخیر بنایا،حکومت نے پاکستان اورکشمیر کا بیڑا غرق کردیا،نوازشریف

#DunyaNews #DunyaUpdates

خود کو کشمیرکا سفیرکہتے ہیں،پاکستان کو تباہ کردیا،ہرسیکٹر اورہرفیلڈ میں پاکستان کا بیڑا غرق کردیا،کیا ریاست مدینہ ایسی ہوتی ہے؟ ہماری حکومت نے عوام کی خدمت کی تھی،نوازشریف

#DunyaNews #DunyaUpdates

ہماری حکومت نے بڑے بڑے مسائل حل کیے،آج ہمسایہ ملک بھی پاکستان کی حمایت کو تیارنہیں، ڈیڑھ کروڑلوگ بےروزگارہوچکے ہیں،نوازشریف

#DunyaNews #DunyaUpdates

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling