ساجد محمودجدون Profile picture
🌷🌷لا إله إلا الله محمد رسول الله 🌷🌷🌷🌷 🌹🌹🌹🌹Proud to be a Muslim....Proud to be a Pakistani...🌳🌳🌳🌳

Oct 4, 2020, 5 tweets

تمام احوال کی اصلاح

يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ، أَصْلِحْ لِيْ شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلىٰ نَفْسِيْ طَرَفَةَ عَيْنٍ

ترجمہ: اے وہ ذات جو سدا زندہ ہے اور ساری کائنات سنبھالے ہوئے ہے!میں تیری رحمت ہی سے فریاد طلب کرتا ہوں ،
#سرمایہ_زیست

میرے تمام اَحوال کی اِصلاح فرما اور ایک پلک جھپکنے کے برابر بھی مجھے میرےنفس کے حوالہ نہ فرما۔

فائدہ: نبی کریم ﷺ نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ (رض) کویہ کلمات سکھائے تھے اور اُنہیں اِن کلمات کو صبح شام پڑھنے کی وصیت کی تھی۔(مستدرکِ حاکم:2000)
حضرت انس (رض) فرماتے
#سرمایہ_زیست

ہیں کہ ہم (فجر کی نماز کے بعد) نبی کریم ﷺ کے ساتھ مسجد میں تھے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا ، ہم آپ ﷺ کے ساتھ نکلے،آپ ﷺ نے حضرت فاطمہ (رض)کے پاس تشریف لے گئے تو دیکھاوہ سورہی ہیں ،آپ ﷺ نے اِرشاد فرمایا:”مَا يُنِيْمُكِ فِيْ هٰذِهِ السَّاعَةِ؟“اِس وقت کیوں سورہی ہو؟
#سرمایہ_زیست

اُنہوں نے فرمایا: یا رسول اللہ! مجھے کل رات سے بخار ہے،آپ ﷺ نےارشاد فرمایا: وہ دُعا ء کیوں نہیں پڑھی جو میں نے سکھائی تھی ؟حضرت فاطمہ (رض) نے فرمایا : میں بھول گئی ہوں، آپ ﷺ نے اُنہیں اِن کلمات کی تلقین فرمائی ۔(طبرانی اوسط:3565)
ایک روایت میں ہے کہ )
#سرمایہ_زیست

نبی کریم ﷺ کو جب کوئی تکلیف پیش آتی تو آپ یہ کلمہ پڑھا کرتے تھے:”يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ“
اے وہ ذات جو سدا زندہ ہے اور ساری کائنات سنبھالے ہوئے ہے!تیری رحمت ہی سے فریاد طلب کرتا ہوں ۔(ترمذی:3524

#سرمایہ_زیست

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling