💎 پـیــــــKamilــــــر™ Profile picture
‏‏‏‏اور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی - (سورةالذاريات:55) --- میرا بزنس اکاؤنٹ 👈 ‎‎‎@Pir_Kamil_ بھی فالو کریں (پیرکامل علی شاہ)

Oct 4, 2020, 11 tweets

1/ شہد کی مکھیوں کی زندگی بہت ہی منظم ہوتی ہے۔ ان کے ہاں بڑے سلیقے سے کام تقسیم ہوتا ہے، بہت دقیق نظام کے تحت ذمہ داریاں بانٹی ہوئی ہوتی ہیں۔

شہد کی مکھیوں کا شہر یعنی چھتہ بہت زیادہ پاک و صاف اور متحرک زندگی سے بھرپور ہوتا ہے۔

ان کا شہر، عام شہروں سے بہت مختلف ہوتا ہے۔ یہ
👇👇

2/ روشن اور درخشاں تمدن کا حامل ہوتا ہے ۔ اس شہر میں خلاف ورزی کرنے والے اور کاہل افراد بہت کم نظر آتے ہیں۔

اگر کبھی چھتے کے باہر مکھیاں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدبو دار اور نقصان دہ پھولوں کا رس چوس آئیں تو چھتے کے دروازے پر ہی اس سے باز پرس ہوتی ہے۔ پھر ایک
👇👇

3/ کھلی عدالت لگتی ہے اور اس مقدمے کے ضمن میں اس کے قتل کا حکم صادر ہوتا ہے۔

بلجیم کے ماہر حیاتیات مڑلینگ نے شہد کی مکھیوں کے بارے میں بہت زیادہ مطالعہ اورتحقیق کی ہے۔ وہ لکھتا ہے:
ملکہ(چھتہ کی ماں) مکھیوں کے شہر کی ایسے حکمران نہیں جیسا ہم تصور کرتے ہیں بلکہ وہ بھی اس شہر
👇👇

4/ کے دیگر باسیوں کی طرح یہاں کے نظام اور قوانین کی فرمانبردار ہوتی ہے۔ہمیں یہ علم نہیں کہ یہ نظام اور قوانین کہاں پر وضع ہوتے ہیں، ہمیں انتظار ہے کہ شاید کسی دن اس بات کا ہمیں سراغ مل جائے اور ان قوانین کے بنانے والے کو ہم پہچان لیں لیکن فی الحال ہم اس قانون ساز کو "چھتے کی
👇👇

5/ روح" کے نام سے پکارتے ہیں۔
ہمیں معلوم نہیں کہ "چھتے کی روح" کہاں ہے اور شہر میں رہنے والے کس فرد میں حلول کئے ہوئے ہیں، لیکن یہ ہم جانتے ہیں کہ چھتے کی روح پرندوں کے مزاج اور طبیعت سے مشابہ نہیں ہے نیز ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ چھتے کی روح شہد کی مکھی کا اندھا ارادہ اور عادت
👇👇

6/ نہیں ہے۔
"چھتے کی روح" شہر میں رہنے والے ہر فرد کو اس کی استعداد کے مطابق ذمہ داری سونپتی ہے اور ہر کسی کو کسی نہ کسی کام پر لگاتی ہے ۔ "چھتے کی روح" ماہر تعمیرات اور کاریگر مکھیوں کو حکم دیتی ہے کہ وہ گھر بنائیں.
"چھتے کی روح" معین دن اور معین لحظے میں شہر کے تمام باسیوں
👇👇

7/ کو حکم دیتی ہے کہ شہر سے ہجرت کر جائیں اور نیا مسکن تلاش کرنے کے لئے اپنے آپ کو ان دیکھے حوادث اور مشقتوں کے حوالے کردیں۔
ہمیں یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ شہد کے قوانین جو "چھتے کی روح" کے ذریعے وضع ہوئے ہیں کس پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے ہیں کہ جس نےانھیں جاری کرنے کا فیصلہ
👇👇

8/ کیا ہے اور کون ہے جو ایک معین دن چل پڑنے کا حکم صادر کرتا ہے ۔
جی ہاں! چھتے میں مہاجرت کے یہ مقدمات اطاعت خدا میں فراہم ہوتے ہیں۔
وہی خدا کہ جس کے ہاتھ میں شہد کی مکھی کی تقدیر ہے۔
(کتاب زنبور عسل ( شہد کی مکھی ) تالیف مٹرلینگ ص 35-36 )

مذکورہ دانش مند اپنی فکر و نظر میں
👇👇

9/ موجود مکتب مادیت کے پرانے خیالات کی وجہ سے اس مسئلے پر اگر ابہام کے ساتھ گفتگو کرتا ہے تو ہماری نظر تو قرآن کی راہنمائی پر ہے، ہم تو یہ بات اچھی طرح سے سمجھتے ہیں کہ
یہ آوازیں کہاں سے آتی ہیں؟
یہ نظام کہاں تربیت پاتا ہے؟
یہ پروگرام کہاں بنتا ہے؟
انھیں منظم کرنے والا کون
👇👇

10/ ہے؟
کون ان کے لئے حکم جاری کرتا ہے؟

قرآن کتنی خوبصورت تعبیر کہتا ہے
تیرے پر وردگار نے شہد کی مکھی کو وحی کی کہ درختوں، پہاڑوں اور لوگوں کے بنائے ہوئے عرشوں اور مچانوں میں گھر بنا
(سورہ النحل-68)

مندرجہ بالا مباحث میں، شہد کی مکھیوں اور شہد کے خواص کے بارے میں ان کتابوں
👇👇

11/ سے استفادہ کیاگیا ہے
1۔ اولین دانش گاہ و آخرین پیامبر
2۔ زنبور عسل۔ تالیف مٹرلینگ
3۔ شگفت ہائے ۔ عالم حیوانات۔

#پیرکامل
#قلمکار

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling