Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Aug 6, 2021, 7 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
کپاس ۔۔ گلابی سنڈی اور سفید مکھی کا تدارک۔
موجودہ موسمی صورتحال میں میں کپاس پر گلابی سنڈی اور سفید مکھی کاحملہ شدت اختیارکرچکا ہے۔
کاشتکار بھائیوں سے درخواست ہے کہ ہفتے میں دو بارفصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور نقصان دہ کیڑوں سے بچاؤ کے لیے مربوط لائحہ عمل طے کریں۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
ذیل میں گلابی سنڈی اور سفید مکھی کے کیمیائی کنٹرول کے لیے کچھ سفارشات مرتب کی گئی ہیں۔
گلابی سنڈی ۔
گلابی سنڈی یا کاٹن پنک بال ورم کی وجہ سے ڈوڈیوں کا گرنا۔ کلیاں کھلنے میں ناکامی۔اور بیج کا ضیاع ہوتا ہے۔
پہلی نسل پھول کی پتیوں کو ریشمی دھاگوں سے جکڑ دیتی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
جبکہ دوسری نسل ڈوڈےکےاندربیج کوبطور غذااستعمال کرلیتی ہے۔جس کی وجہ سےحد درجہ معاشی نقصان کاسامناکرناپڑتا ہے۔
گلابی سنڈی اوراسکے پروانےکےلیےذیل زہریں سفارش کی جاتی ہیں۔
1۔ایسفینویلریٹ
2. انڈاکسا کارب
3.گیما سائیلو تھرین
4.لیمڈا سائیلو تھرین
5.بائی فینتھرین۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
سفید مکھی۔
سفید مکھی کے مؤثر کنٹرول کے لیے درج ذیل زہروں کا ستعمال کریں:۔
بالغ مکھی کے لیے:۔ اسیٹامپرڈ 125تا150گرام ملی لیٹر فی ایکڑ
تھائیو میتھاکسم+ایبا میکٹن 400ملی لیٹر فی ایکڑ

#آؤ_شجرکاری_کریں
کلوٹھیا نیڈن 150تا200ملی لیٹر فی ایکڑ
تھائیو سائیکلیم ہائیدڈروجن آگزی لیٹ+اسیٹامپرڈ 200گرام فی ایکڑ۔
میٹرین 500ملی لیٹر فی ایکڑ
سفید مکھی کے بچوں کے لیے:۔
بپروفیزن 600گرام فی ایکڑ
پائری پراکسی فن 400ملی لیٹر فی ایکڑ
سپائروٹیٹرامیٹ 125ملی لیٹر فی ایکڑ

#آؤ_شجرکاری_کریں
فلونیکا مڈ 80گرام فی ایکڑ
ڈی نوٹی فیوران +سپائروٹیٹرامیٹ 250ملی لیٹر فی ایکڑ
ڈایا فیتھیوران 200ملی لیٹر فی ایکڑ۔ سفید مکھی کے بچوں اور نالغ دونوں کیلئے پائیریفلوکوئنازون(متوئی) 200 گرام فی ایکڑ۔

جبکہ سفید مکھی کے ساتھ پھپھوندی کش زہر بھی ضرور سپرے کریں۔

@threader_app
"Compile please

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling