Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں
2 subscribers
Jan 29, 2023 15 tweets 4 min read
آپ اگر موٹر وے ایم ٹو پر اسلام آباد کی طرف سے لاھور آئیں تو ٹول پلازہ پہ ایک درجن سے زیادہ بوتھ ہیں ، ہر بوتھ میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک منٹ میں چھ گاڑیاں گذرتی ہیں ،اور یہی ایک بوتھ ایک گھنٹے میں 360 گاڑیوں کی گذر گاہ ھے ،، اسی طرح بارہ عدد بوتھ سے 4320گاڑیاں ایک گھنٹے میں گذرتی ہیں،اور چوبیس گھنٹوں میں 103680 گاڑیاں گذرتی ہیں۔اسلام آباد سے لاھور تک ایک کار کا ٹیکس 1000ہزار روپے ہے اور اسی طرح بڑی گاڑیوں کا چار پانچ ہزار تک یہ ٹیکس چلا جاتا ھے، ھم اگر ایوریج ایک گاڑی کا ٹیکس صرف1000 ہزار بھی لگائیں
Jan 17, 2023 13 tweets 6 min read
نامیاتی مادہ Organic Matter کیا چیز ہے ؟‼️

نامیاتی مادہ کاربن کے مرکبات کے ذخیرے کو کہتے ہیں جو قدرتی ، آبی اور زمینی ماحول میں زندہ جانداروں کے ذریعہ بنائے جاتے ہیں
نامیاتی مادے کو انگریزی میں
Organic Matter
کہتے ہیں ۔ نامیاتی مادے کو عام طور ڈیٹریٹس ( کسی ایسی چیز کی باقیاتِ جو تباہ یا ٹوٹ چکی ہو ) یا نباتاتی کھاد بھی کہا جاتا ہے۔

نامیاتی مادے میں کونسے اجزاء پائے جاتے ہیں ؟
نامیاتی مادہ میں وزن کے لحاظ سے
45-55٪ کاربن.
35-45٪ آکسیجن.
3-5٪ ہائیڈروجن.
1-4٪ نائٹروجن
پائی جاتی ہے
Jan 11, 2023 17 tweets 9 min read
ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کا باغبانی میں حیرت انگیز استعمال‼️
کیا آپ جانتے ہیں کہ پانی اور آکسیجن کے تعامل سے بننے والا ہائیڈروجن پرآکسائیڈ H2O2 اینٹی سیپٹک اور بلیچنگ کے علاوہ بھی فوائد رکھتا ہے؟زیادہ ترلوگ نہیں جانتے کہ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ ایک خوبصورت باغیچہ اگانے میں مدد دےسکتا ہے۔ اس کے جراثیم کش اور آکسیجن پیدا کرنے والی خصوصیات کی وجہ سے پودوں میں بڑھنے کے ہر مرحلے کے لیے مختلف فوائد اور استعمال ہوتے ہیں۔ آپ اپنے باغ میں ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کو جراثیم کشی، پودوں کی نشوونما کو بڑھانے اور نقصان دہ کیڑوں کو دور کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
Jan 9, 2023 25 tweets 13 min read
#Shallots
"شِیلَٹس"اور پیاز دونوں سبزیاں ہیں جو جنس ایلیم کےخاندان Amaryllidaceae سےہیں ،شِیلَٹس کا لاطینی نباتاتی نام باضابطہ طور پر2010 میں تبدیل کرکےAllium cepa gr۔aggregatumرکھا گیا ہے
شِیلَٹس کا ذائقہ میٹھا اور پیاز سے ملتا جلتا ہےاوربطور پیاز ہی کھانے میں استعمال ہوتا ہے شِیلَٹس کا آبائی وطن ایشیاء اور مشرق وسطیٰ ہے۔ شِیلَٹس کی سفید، سرخ، سنہری، گلابی اور جامنی اقسام ہیں۔
موسم خزاں میں لگائے گئے سیٹ 36 ہفتوں کے بعد تیار ہوتے ہیں۔ موسم بہار میں لگائے گئے سیٹ 20 ہفتوں بعد تیار ہوتے ہیں
آپ گروسری سٹور سے خریدے ہوئے تازہ شِیلَٹس کو بھی اگاسکتے ہیں
Dec 26, 2022 5 tweets 3 min read
#Septoria_tritici_balatch
سپٹوریا ٹریٹی بلاچ کا جب گندم پہ حملہ ہوتا ہے تو پتے جھلسے ہوئے نظر آتے ہیں پتے اوپر سے نیچے کی طرف جھلسنا شروع ہوتے ہیں جب پتوں پر ہاتھ لگاتے ہیں تو ہاتھوں پر پیلا کلر کا زنگ یا پاوڈر بھی ہاتھ پر نہیں لگتا
یہی اسکی خاص نشانی ہے جب آپ کے ہاتھ پر زنگ نہ پاوڈر لگے تو سمجھو کہ یہ کنگی ،رسٹ کی بیماری ہےاور اگر ہاتھ پر کچھ بھی نہ لگےتو یہ گنگی نہیں ہے بلکہ یہ سپٹوریا ٹریٹی بلاچ ہے عموماً اس وقت گندم ٹلر کی حالت میں ہے اور بعض علاقوں میں گوبھ پر بھی آ چکی ہے اور سٹے کی طرف جا رہی ہے
Dec 26, 2022 18 tweets 4 min read
Yellowing of wheat Crop leaves
گندم کے پتے پیلے کیوں ہوتے ہیں۔؟؟.

گندم کے پتے پیلے کیوں ہوتے ہیں ؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لیۓ ہمیں 9 سوالوں کے جواب ڈھونڈنا ہوں گے۔
آئیے جانتے ہیں کہ وہ 9 سوال کونسے ہیں اور انکے جوابات کیا ہیں سوال نمبر۔1۔
پودے کے کونسے حصے متاثر ہیں ؟ کیا صرف پرانے نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں۔؟کیا صرف نئے پتے پیلے ہو رہے ہیں؟کیا پتوں کی نوک پیلی ہو رہی ہے؟ یا پورا پودا پیلا ہو رہا ہے ؟؟
جواب۔۔
اگر صرف نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں تو یہ نائٹروجن کی کمی کی علامت ہے۔
Dec 24, 2022 7 tweets 4 min read
پھول گوبھی ‼️
گوبھی White , Orange , Purple , Green رنگوں میں دستیاب ہوتی ہے اس کا لائف سائیکل 50 سے 65 دنوں پہ محیط ہوتا ہے ۔ اس کا بیج آدھا انچ گہرائ میں لگتا ہے ، پنیری ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں تیار ہو جاتی ہے ۔
Image یہ Full Sun کا پودا ہے اس کے لیئے مٹی Organic Matter سے بھری ہو اور مکمل نکاسی والی ہو ۔ پھول گوبھی کا پودا 1" سے 2" تک ہر ہفتہ پانی مانگتا ہے ، کچن گارڈنر کبھی گوبھی کے بیج سارے اکھٹے مت لگائیں وگرنہ سارے پھول ایک ہی وقت میں تیار ہو جائیں گے ۔

Dec 24, 2022 5 tweets 3 min read
ٹنل کاشت طریقہ کاشتکاری میں شاپر کہ اندر سبزیات کی پانی کی ضرورت‼️

ٹنل کاشت میں شاپر میں کھیرا، خربوزہ، کریلہ،مرچ، تربوز، ٹماٹر ،ٹینڈی،بھنڈی وغیرہ کاشت کرنے والے کسان ٹنل کاشت کاری کرنے سے پہلے درج زیل تین نکات زہن میں رکھیں ImageImageImage 1_ علاقائی آب و ہوا
اپکا علاقہ کونسا ہے مطلب شدید سردی والا ہے کہ اوسط سردی پڑتی ہے یا کم سردی پڑتی ہے کیونکہ ہر علاقے کا اپنا ایک موسم کا رویہ ہوتا ہے کاشتکاری سے پہلے جسکو سمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔کیونکہ آب وہوا فصلوں سبزیوں پہ اچھا اور برا اثر دونوں ڈالتی ہے ۔ Image
Dec 22, 2022 10 tweets 9 min read
#Trifolium_pratense
برسیم سخت سردی میں اپنی نشوونما برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھنے والا چارہ دس سالہ تاریخ کیساتھ مصر سے تعلق رکھتا ہے اس کا سائنسی نام Trifolium pratense ہے برٹش
اسے Egyption clover fodder کہتے ہیں اردو میں برسیم یا برسین اور پنجابی میں چھٹالہ،شٹالہ کہتے ہیں۔ برسیم کی 2 قسمیں ہیں
1_سرخ پھول والابرسیم trifolium red clover
2_سفید پھول والابرسیمtrifolium White clover
برسیم میں پاۓ جانے والے اجزا
1_ فاسفیٹ Phosphate p1_p2
2_ سلفر sulpher s1_s2
3_ پوٹاش Potash k1
4_ لاٸیم Lime ca1
سرخ برسیم میں نیوٹریشن کی مقدارسفید کی نسبت زیادہ ہے
Dec 22, 2022 5 tweets 3 min read
گندم کی فصل کیلئے آبپاشی کی اہمیت اور مناسب وقت‼️
گندم کی فصل کو تین سے پانچ مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کا انحصار زمین کی ساخت ، درجہ حرارت، زمین میں نمی اور بارشوں پر کیا جاتا ہے۔ گندم کے پودے کو بڑھوتری کے نازک مراحل میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔1/4 اور ان مراحل میں پانی کی کمی پیداوار پر بہت بُرا اثر ڈالتی ہے ۔لٰہذا ان مراحل میں فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں۔
1۔ پہلا پانی بجائی کی بعد 18 سے 25 دن کے اندر دینا ضروری ہے۔ کاشت کی ابتداء میں اڈونٹیشیس جڑوں بننے سے ٹیلرنگ بننے تک پانی دینا بہت اہم ہوتا ہے۔
2/4
Dec 22, 2022 25 tweets 10 min read
گندم کی بڑھوتری کے مراحل‼️
گندم کے پودے کو سمجھنے کے لئے گندم کی گروتھ سٹیجز کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔کیونکہ ہر سٹیج پر پودے کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں۔مثلا صحیح وقت پر کھاد ،پانی بیماریوں اور جڑی بوٹیوں کا کنٹرول کر کے اچھی پیداوار کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ گندم کی گروتھ سٹیجز کو 4 بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
A-Pre-Establishment Stages.
1۔اگاؤ سے پہلے کا مرحلہ‼️
(Pre Emergance-0-7 DAS)یہ وہ وقت ہے جب بیج زیر زمین ہوتا ہے۔بیج زمین سے نمی جزب کر کے اگاؤ کا آغاز کرتا ہے۔
اس مرحلے میں بیج سب سے پہلے جڑ بناتا ہے
Oct 2, 2022 7 tweets 2 min read
لائیو اسٹاک خاص طور پر ڈیری کے لیے یہ اصول بہت اہم سمجھا جاتا ہے کہ جتنی زیادہ جانور کی پیداوار اتنا زیادہ منافع، مثلا دس لٹر والی گائے کے مقابلہ میں تیس لٹر والی گائے بہتر، یہ درست بھی ہے، لیکن سب کے لیے نہیں، کیونکہ تیس لٹر والی گائے سادہ خوراک، سادہ مینیجمنٹ اور کم اخراجات میں نہیں رکھی جا سکتی

کئی افراد اور ادارے شوق شوق میں لگ بھگ پینتیس سو ( $3500) ڈالرز کے حساب سے جانور امپورٹ کروا لیتے ہیں، یعنی آٹھ نو لاکھ روپیہ کی گائے، فزیبیلیٹی بنانے والا کہتا ہے کہ
Oct 2, 2022 4 tweets 2 min read
اگر آپ کے لان یعنی گھر کے باغیچے یا پھر گھر میں اگائی سبزیوں میں کیڑے مکوڑوں ، سنڈیوں اور گھونگوں کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے لیکن آپ مہنگے اور مصر صحت پیسٹیسائیڈز خریدنے سے گریزاں ہیں تو کوکا کولا یا پیسپی کی کچھ مقدار کو سپرے بوتل میں ڈال کر انہیں باغیچے، سبزیوں پر سپرے کردیں ۔ اس سے کیڑے مکوڑے، سنڈیاں اور گھونگے مر جائیں گے اور ایک بوتل میں سارا باغیچہ بھی نبٹ سکتا ہے ۔ نہ مہنگی حشرہ شکن ادویات اور ان کی سپرے بوٹلز و نوزلز خریدنے کا صرفہ، نہ سانس کی بیماریوں یا بچوں ، پالتو جانوروں وغیرہ کے ان سے متاثر ہونے کا خدشہ، آپ آج ہی ٹرائی کرکے دیکھ سکتے ہیں !!
Sep 30, 2022 12 tweets 7 min read
اسلام آباد میں بیٹھے کسان دو مافیاز کے درمیان سینڈوچ بنے ھوئے ہیں۔ ایک زرعی ادویات، بیج اور کھاد بیچنے والی کمپنیوں پہ مشتمل کارپوریٹ سیکٹر ھے اور دوسرا حکومتی حلقوں میں زراعت بارے پالیسی بنانے والے۔یہ دونوں گاؤں کی معیشت کوجان بوجھ کرتباہ کرنے پہ تلے ہیں۔
#کسان_بھائی
#کسان_مارچ ہمارا ہر گاؤں اپنے اندر ایک micro-economy ھے۔ شہروں میں بےگھر اورفاقہ کرنے والے آپ کو نظر آئیں گے،لیکن گاؤں کی زرعی معیشت ایک کوآپریٹو ماڈل پہ کھڑی ھے، وہاں خالی پڑے گھروں میں پورے پورے خاندان کولوگ مفت رہائش دےدیتے ہیں۔ وہاں فصل ھوتی ھے توسب سے پہلے غریب تک پہنچتی ھے،
#کسان_مارچ
Sep 16, 2022 10 tweets 6 min read
سبزیاں اُگانے سے پہلے مٹی کی تیاری کیسے کریں ؟
1۔ سبزیاں اگانے کے لیے مٹی بہت نرم اور بُھربُھری ہونی چاہیے۔
2۔ سخت اور چکنی مٹی میں بیج اچھی طرح نہیں اگ سکتے، اگر جرمینیٹ ہو بھی جائیں تو ان کی جڑیں آسانی سے نہیں پھیلتیں۔
1/10👇
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
#kitchengardening 3۔ اگر کمپوسٹ، پیٹ ماس، یا ناریل کے چھلکے کا چُورا (کوکوپیٹ) آپ کے پاس نہیں ہے تو مٹی، بھل مٹی، ریت اور خشک گوبر کا مکسچر سب سے بہترین اور سستا رہتا ہے۔ اس کا تناسب اس طرح رکھیں۔
مٹی۔۔۔ 50 فیصد
ریت۔۔۔ 30 فیصد
خشک گوبر۔۔ 20 فیصد
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
#kitchengardening
2/10👇
Sep 15, 2022 6 tweets 3 min read
#آم_کی_جدید_ٹنل_نرسری_کے_ٹریننگ_سیشنز

آم کی جدید نرسری کے ٹریننگ سیشنز ان 11 اضلاع میں شیڈول کئے گئے ہیں۔ ان ٹریننگ سیشنز میں آم کی جدید نرسری تیار کرنے کے لیے اِن تمام موضوعات کو ڈسکس کیا جائے گا۔ (انشاء اللہ)
👇1/6 ImageImage 1۔ آم کی جدید نرسری کا سیٹ اپ کیوں اپنایا جائے۔ روایتی نرسری پر اس نرسری کو کیوں فوقیت دینی چاہیے۔
2۔ ٹنل کیسے تیار کیا جائے؟ ٹنل کی لمبائی، چوڑائی، ہائیٹ، ڈائریکشن، میٹیریل میں کن چیزوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے؟
2/6👇
Sep 5, 2022 14 tweets 7 min read
#coriander
دھنیا اُگانے کے لئے سب سے ضروری کیا چیز ہے؟
بیج
کریانہ اسٹور ،سپر اسٹور ، بیج اسٹور منڈی یا بھروسہ کے دکاندار سے بیج طلب کریں پھر اسے ہتھیلی پہ رکھ کر مسل لیں تاکہ دو دو پیس نظر آئیں ۔
اسکےبعد
سیڈز کو 48 گھنٹے بھگوئیں تاکہ اس کی Hard Coating نرم ہو جائے۔ دھنیا کا اُگاؤ یعنی Germination کتنے دنوں میں ہوتا ہے :

دھنیا 10 سے 14 دنوں میں جرمنیٹ کر جاتا ہے ، جرمنیشن کے دوران نمی رکھیں اور پانی ہمیشہ دن میں دیں ۔ رات میں پانی کھڑا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے ننھے پودوں کی جڑیں گلنا لگتی ہیں ۔

Jul 12, 2022 8 tweets 4 min read
#Cockroach
لال بیگ کا خاتمہ کیسے کریں ؟‼️

کاکروچ کو پھلنے پھولنے کے لیئے نمی اور پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ وہ نم جگہوں پر رہنا پسند کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آپ انہیں اکثر مرطوب ماحول میں پائیں گے۔اور یہ الماریوں میں، باتھ روم میں، کچن سینک کے نیچے بکثرت پائے جاتے ہیں۔
1/8 Image کیا چیز انہیں اپنی طرف متوجہ کرتی ہے؟‼️

ٹپکنے والا پانی ، رات کا بچا ہوا کھانا ، چکنائی ، بدبو دار چیزیں
کاکروچ میں سونگھنے کا ایک ناقابل یقین احساس ہوتا ہے جسے وہ کھانا تلاش کرنے کے لیئے استعمال کرتے ہیں ۔
2/8 Image
Jul 12, 2022 19 tweets 9 min read
#Termite ‼️دیمک
ایک چھوٹا،ہلکا جسم رکھنے والا کیڑا جو بڑی کالونیوں میں مختلف قبیلوں کےساتھ رہتا ہے،عام طور پر سیمنٹ زمین کے اندرٹیلوں اور لکڑی کھانے پرگذارہ کرتاہےجودرختوں اور لکڑیوں کے لیئے انتہائی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔بہار کے آخر اور گرمیوں کے آخر میں دیمک اپنے عروج پہ ہوتی دیمک لگنے کی وجہ کیا ہے ؟‼️
دیمک کے پاس زیر زمین مٹی نم ہو ، گرم مرطوب موسم ، لیکی پائپ ، ڈرینج سسٹم کا مناسب نا ہونا ، ہوا کی Circulation نا ہونا یہ وہ عوامل ہیں جو دیمک کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں ۔ اگرچہ یہ ایک اوسط سا کیڑا ہے جو گھر میں لال بیگ ، چیونٹیوں ، مکھیوں ، ٹڈیوں ،
Jul 12, 2022 12 tweets 6 min read
سویا بین ‼️
سویا بین مٹر کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے یہ پھلی دار پودے کی ایک قسم ہے،نباتات دانوں کے مطابق 7000 قبل مسیح کے اوائل میں چین نے اسے گھریلو بنایا۔ سویا بین کو 1804 میں امریکہ میں متعارف کرایا گیا اور 20 ویں صدی کے وسط میں جنوبی اور مڈویسٹ میں خاص طور پر اہم ہو گیا۔ برازیل اور ارجنٹائن اسکے بڑے پروڈیوسر ہیں۔سویا بین کی فصل 1960 کی دہائی میں پاکستان میں متعارف کروائی گئی تھی جبکہ تجارتی کاشت کا آغاز 1970-71 میں ہوا پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل(پی اے آر سی)اور صوبائی تحقیقاتی اداروں نے 1977-78 میں تحقیق کی اور9 سویا بین اقسام تیار کی ۔
Jul 11, 2022 4 tweets 3 min read
دنیا کا خطرناک ترین ،خودکشی پہ مجبور کرنے والا پودا ‼️
حیاتیاتی نام :-ڈینڈرو سنائیڈ موریو ڈیس
#Dendrocnide_moroides
خاندان:- ارٹیکاسی
Urticaceae
عام نام:-
چبھنے والا درخت
stinging tree
، چبھتی ہوئی جھاڑی
stinging bush
یا
#gympie_gympie
جمپی جمپی کے نام سے جانا جاتا ہے،

1/4 آبائی وطن:- ملیشیا کے برساتی علاقے اور آسٹریلیا، کا علاقہ ویلز ۔
پہچان :- اس کے پتے دل کی شکل کے اور پھل خوبصورت بنفشی رنگ کے ہوتے ہیں۔ بظاہر بے ضرر لگنے والے اس پودے کے پتوں پر بہت باریک بال نما ابھار ہوتے ہیں جو سوئیوں کی طرح سخت ہوتے ہیں۔
2/4