Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Aug 8, 2021, 8 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
بچوں اور بزرگوں کو باغبانی میں مشغول کریں
عموماً بچے پڑھائی میں مشغول رہتے ہیں اور جو ٹائم بچ جاتا ہے اسے ٹی وی یا موبائل پر گزار دیتے ہیں جو ایک غیر صحت مندانہ سرگرمی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اسی طرح ہمارے والدین یا عزیز جو ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں زیادہ تر بیٹھ کر اخبار پڑھنے یا باتوں میں وقت گزار دیتے ہیں ۔کچھ ہم بھی اپنے پیار کے اظہار کے طور پر ان کو کسی کام کو ہاتھ نہیں لگانے دیتے کہ اب ہمیں اپنی خدمت کرنے کا موقع دیں۔۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
جو سراسر غلط اور ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ بچوں اور بزرگوں کو باغبانی میں مشغول کریں
بظاہر یہ معمولی سا کام ہے پر ۔۔۔اپنے اندر بے تحاشہ ثمرات لئے ہوئے ہیں اس سرگرمی سے بچوں کی بہترین تربیت کی جا سکتی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
بزرگوں کے لیے وقت گزارنے کا بہترین ذریعہ ہےجو ان کو ڈپریشن، ٹینشن سے آزادرکھتی ہے اور ان کے لیے ہلکی پھلکی exercise کا باعث بھی بنتی ہے پلس پوائنٹ یہ کہ ہم کام کی مصروفیت کی وجہ سے گھرنہیں ہوتے تو وہ بہترین نگران ثابت ہوتے ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
اور جو تازہ سبزیاں اور پھلکھانے کو ملتے ہیں وہ الگ
یہ بہترین مشغلہ ہے جو بچوں اور بزرگوں کو فطرت سے قریب کرتا ہے۔کمزور اور نرم و نازک پودوںکا خیال رکھنے سے ان کی شخصیت میں بھی نرمی اور ہر ایک کا خیال رکھنے کا عنصر پروان چڑھنے لگتا ہےشخصیت میں عاجزی پیدا ہوتی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
بچوں اور بڑوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پہ بہترین اثر پڑتا ہے۔یہ ایک ایسامثبت مشغلہ جو کم لاگت ہےاورجس سے جلدی دل نہیں بھرتابہترین فیملی ٹائم کا ضامن ہے
اس مشغلہ سے بچوں کو یہ شعور اور احساس دلایا جاسکتاہےکہ پودے لگاناہمارے ماحول اور آب و ہوا کے لئے کتنے مفید ہیں۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
ایسے پھل دار پودے لگائیں جائیں جو کم پانی استعمال کریں اور جلد پھل لائیں۔اس میں سے بچوں کو دینے کی ڈالیں
غرض یہ کہ باغبانی تربیت اور صحت کے لحاظ سے بہترین مشغلہ ثابت ہو سکتا ہے۔۔۔ سارے کام اکیلے ہی خود نا کریں بلکہ اپنی فیملی کو بھی ساتھ شامل کریں۔

@pdfmakerapp
Grab this

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling