MوHسIن RاFیQ Profile picture
غلاموں کی کوئی بائیو نہیں ہوتی وہ صرف غلام ہوتے ہیں https://t.co/dRwnGINfKi

Aug 8, 2021, 9 tweets

#آؤبچوسیرکرائیں_تم_کوپاکستان_کی
#محبت_مافیا
بابون ویلی (نیلم آزادکشمیر)
'' واہ بابون تیری کیا بات ہے''
تذکرہ حسن جہاں کا ہےتو روئے زمیں پر کشمیراور پھرکشمیر میں وادی نیلم کا کوئی ثانی نہیں ہے۔خوبصورت وادیوں کے ساتھ ساتھ بلندیوں پر اٹھتے پہاڑ اس کے حسن کو ایک انوکھا رنگ دیتے ہیں۔

#آؤبچوسیرکرائیں_تم_کوپاکستان_کی
#محبت_مافیا
شمال کے پہاڑ روز ازل سے ہی انسانوں کو اپنی طرف کھینچتے رہے ہیں. کسی نے انہیں وحشت ناک پایا تو ڈر کر ان کی پوچا شروع کر دی اور کسی نے ان کے اندر ممتاکاپیار تلاش کر دیا، یہ پہاڑ بیک وقت دلکش و دلنشین بھی ہیں اور وحشت زدہ کر دینےوالے بھی.

#آؤبچوسیرکرائیں_تم_کوپاکستان_کی
#محبت_مافیا
انہی میں ایک نام بابون ویلی کابھی ہے.اگر آپ نےقدرت کےحسین لمحوں کانظارہ کرناہے توایک باربابون ضروروزٹ کریں.
12731فٹ بلندی پر واقع بابون ویلی کواللہ پاک نے بے پناہ حسن سے نوازا ہےجسے دیکھتے ہی انسان کےمنہ سے بےساختہ سبحان اللہ نکلتا ہے.

#آؤبچوسیرکرائیں_تم_کوپاکستان_کی
#محبت_مافیا
نیلم ویلی میں داخل ہونے کے بعد دو راستے بابون کی طرف جاتے ہیں ایک جاگران ویلی کی جانب سے جو کہ قدرے حال بہتر ہے جبکہ دوسرا کیرن کی طرف سے جو زیادہ دشوار گزار ہے اور وقت بھی زیادہ لگتا ہے.
کنڈل شاہی سے جاگراں (شال) تک پکی روڈ ہے،

#آؤبچوسیرکرائیں_تم_کوپاکستان_کی
#محبت_مافیا
آپ کسی بھی گاڑی کے ساتھ شال تک جا سکتے ہیں. 45 منٹس میں آپ شال تک پہنچ سکتے ہیں. شال سے آگے 4*4 روڈ ہے جو کہ رتی گلی روڈ سے کافی حد تک بہتر ہے مگر 2 سے 3 جگہیں ہیں جہاں پر گاڑی سلپ کرتی ہے، وہ بھی اگر بارش ہوئی ہو تب.

#آؤبچوسیرکرائیں_تم_کوپاکستان_کی
#محبت_مافیا
اگر موسم اچھا ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا.
شال سے بابون ٹاپ تک 1.30 گھنٹہ لگتا ہے. بابون ٹاپ پہنچتے ہی آپ قدرت کے دلکش مناظر دیکھنے میں مگن ہو جاتے ہیں.
یاد رہے بابون ویلی کافی اونچائی پر ہونے کی وجہ سے بہت مختصر وقت کے لیے کھلی رہتی ہے

#آؤبچوسیرکرائیں_تم_کوپاکستان_کی
#محبت_مافیا
، پھر جوں ہی برف پڑتی ہے تو اس کے راستے بند ہو جاتے ہیں. جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینے بابون وزٹ کرنے کے لیے بہترین ٹائم ہوتا ہے.
سیزن میں بابون ٹاپ پر 2 سے 3 کیمپنگ سائیٹس موجود ہوتی ہیں

#آؤبچوسیرکرائیں_تم_کوپاکستان_کی
#محبت_مافیا
، مگر بہتر رائے یہ ہے کہ کٹن سے صبح 5 بجے بابون نکلیں، دن سارا بابون گزارنے کے بعد رات کو واپس کٹن آ کے سٹے کیا جائے. کیونکہ وہاں واش رومز وغیرہ کا کوئی پراپر سسٹم نہیں ہوتا ہے اور اچھی خاصی سردی بھی ہوتی ہے.

#آؤبچوسیرکرائیں_تم_کوپاکستان_کی
#محبت_مافیا
جاتے ہوئے راستے میں واٹرفالز اور بہت سارے گلیشئرز کا نظارہ دیکھنے کو بھی ملتا ہے.
#نوٹ:
ویلی میں کسی بھی 4*4 راستے پر سفر کرنے کے لیے لوکل اور ماہر ڈرائیور کا انتخاب انتہائی ضروری ہے.

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling