#آؤ_شجرکاری_کریں
آم کی نرسری اور گٹھلی کا حصول
آم کی نرسری لگانے کیلئے گٹھلی کے حصول کے رائج تین ذرائع ہیں ۔ کھٹائی تیار کرنے والے کچے دیسی آم کا چھلکا اتار کر گودا خشک کرکے بیچ دیتے ہیں باقی گٹھلی آم کی نرسری لگانے والے احباب لے جاتے ہیں ۔
#محبت_مافیا
#آؤ_شجرکاری_کریں
یہ کھٹائی والی گٹھلی محدود مقدار میں دستیاب ہوتی ہے۔ جلالپور پیروالا میں سے کم و بیش پانچ ہزار بوری گٹھلی باہر کاشت کیلئے جاتی ہے۔
دوسرا معروف ذریعہ فقیروں سے گلی محلوں اور کوڑے کے ڈھیروں سے چنائی کی ہوئی گٹھلی خرید کر لگائی جاتی ہے۔
#محبت_مافیا
#آؤ_شجرکاری_کریں
تقریبا ہر شہر میں رہنے والے فقیر گٹھلی چنائی کا کام کرتے ہیں ۔ اس ذریعے سے بھی ہزاروں بوریاں گٹھلی اکٹھی ہو کر نرسریوں میں کاشت کی جاتی ہے۔
#محبت_مافیا
#آؤ_شجرکاری_کریں
جبکہ تیسرا اور سب سے بڑا سورس جوس فیکٹری سے نکلنے والی گٹھلی ہے جو کہ روزانہ ٹرکوں اور ٹرالیوں پر لوڈ کرکے نرسریوں میں لگائی جاتی ہے۔ ملتان فیکٹری ایریا میں چار جوس فیکٹریاں ہیں جن کے باہر ٹرالیوں کی لائن لگی ہوتی ہے ۔
#محبت_مافیا
#آؤ_شجرکاری_کریں
ان فیکٹریوں سے عام آدمی کا گٹھلی حاصل کرنا خواب و خیال ہی ہے۔ کیونکہ یہ فیکٹریاں گٹھلی کی ٹوٹل پروڈکشن کا ٹھیکہ دے دیتی ہیں پھر ٹھیکے دار آرڈرز کے مطابق ڈلیور کرتا ہے ۔ نرسریوں سے اضافی گٹھلی بھٹوں پر بھیج دی جاتی ہے ۔
#محبت_مافیا
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.