Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Aug 9, 2021, 7 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
آم کی گٹھلیوں کابہترین اگاؤ کیسے حاصل کریں
آم کی گٹھلیاں جس طرح بھی حاصل کی جائیں ان کوجلد کاشت کرنا بے حد ضروری ہے تاکہ اِن میں اُگنے کی صلاحیت کم نہ ہو۔ گٹھلیوں کی کاشت مختلف طریقوں سے کی جاسکتی ہے۔
#محبت_مافیا

#آؤ_شجرکاری_کریں
لیکن گٹھلیوں کے نیچے پختہ جگہ کا انتخاب جہاں پانی کا نکاس بھی بہتر ہو زیادہ مناسب ہے۔ ان گٹھلیوں کو تقریباً 3سے 5 سینٹی میٹر کے فاصلے پرلائنوں میں کاشت کیا جاتا ہے اور اِس کیلئے جگہ کا سایہ دار ہونا نہایت ضروری ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
گٹھلیوں کو اِس فاصلے پر لائنوں میں رکھنے کے بعد اس کے اوپر بگاس یا گوبر کی 4انچ موٹی تہہ بچھا دی جاتی ہے۔ جس کے اندر یہ گٹھلیاں بالکل چھپ جاتی ہیں۔ جس میں گٹھلیوں کی گہرائی تقریباً 2سے 3انچ ہوتی ہے۔ اِس کے بعد ان کو فوارے سے پانی دیا جاتا ہے۔
#محبت_مافیا

#آؤ_شجرکاری_کریں
پہلی دفعہ اگر تیز بہاؤ کے ساتھ پانی دیا جائے تو بگاس اور گوبر ایک طرف اکٹھی ہوجاتی ہے اور یوں گٹھلیوں کا اُگاؤ کم ہوجاتا ہے۔ اِن گٹھلیوں کو ہر 3-4دن کے بعد پانی دینا ضروری ہے تاکہ گٹھلیاں اور اُن کے اِرد گرد کا ماحول نم دار ر ہے۔
#محبت_مافیا

#آؤ_شجرکاری_کریں
15-20دن کے بعد گٹھلیاں اُگنا شروع ہوجاتی ہیں۔ شروع میں پودے خم دار مگر ایک ہفتہ بعد یہ بالکل سیدھے ہوجاتے ہیں اور اِن کے پتوں کی جسامت بھی پوری ہوجاتی ہے۔ تاہم ان کی رنگت ابھی سبز نہیں ہوتی۔
#محبت_مافیا

#آؤ_شجرکاری_کریں
اگر گٹھلیوں کا فاصلہ آپس میں مناسب رکھا جائے تو یہ پودے کے پتے ایک دوسرے سے دورر ہتے ہیں اور یوں یہ پتے اور تنا صحت مند ہوتے ہیں۔ لیکن اگر گٹھلیوں کا فاصلہ کم رکھا جائے تو پودے ایک دوسرے میں پھنس جاتے ہیں اور پودوں کے پتے چھوٹے اور تنا باریک رہتا ہے
#محبت_مافیا

#آؤ_شجرکاری_کریں
اور یوں پودے قدرے کمزور ہوجاتے ہیں۔ گویا صحت مند پودے حاصل کرنے کیلئے کاشت کے وقت گٹھلیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنا بہت ضروری ہے
#محبت_مافیا

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling