Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Aug 10, 2021, 20 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
جاپانی پھل 🍅

پرسیمنز (املوک) بھی کہا جاتا ہے۔۔ پنجاب میں بھی بہترین گروتھ کرتا ھے اور پانچ من تک پھل لے سکتا ھے
جس کے چھلکے میں قدرتی طور پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات سے بچانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس میں فاسفورس اور کیلشیم جیسے منرلز اور وٹامنز اے اور سی شامل ہوتے ہیں۔
یہ پھل وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے مفید ہوتا ہے، کیونکہ 128گرام کے اس جاپانی پھل میں 31گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتے ہیں ۔جبکہ اس میں فیٹس کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس کے چھلکے میں موجود فائٹو کیمیکل جلد پر ہونے والےبڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتا ہے۔ جبکہ اس میں موجود فائبر زہاضمہ بہتر بناتے ہیں ۔
قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے مسائل کا شکار ہیں ۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
دوسری جانب یہ پیشاب آور ہونے کی وجہ سے یہ پانی کی شکایت دور کرتا ہے اور پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے اس میں پوٹاشیم کی موجودگی پیشاب کے ذریعے اہم معدنیات کو ضائع نہیں ہونے دیتی

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔
پرسیمن یعنی املوک میں موجود شکر اور فرکٹوس کی وافر مقدار جسم کو توانائی فراہم کر کے ذہنی دباؤ اور سستی کے اثرات کو بھی ختم کرتی ہے ۔
کھیل کود یا جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لوگوں اور بچوں کے لیے بہترین ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں

اس پھل کو مردانہ قوت کیلئے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے اور مرد حضرات اسے بڑے شوق کے ساتھ کھاتے ہیں۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
پرسیمن خزاں کا پھل ہے اس کی پیداوار چائنہ میں ہوتی ہے ۔ اور یہ چائنہ پھل یا جاپانی پھل کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ نارنجی رنگ کا یہ پھل ٹماٹر کی شکل کا ہوتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
کم کیلوریز والا یہ پھل مختلف ڈشز اور پڈنگ بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس میں منرلز جیسے فاسفورس اور کیلشیم جبکہ وٹامنز اے اور سی شامل ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
جاپانی پھل کے فوائد:
وزن کم کرتا ہے:
۱۶۸ گرام کے درمیانہ سائز کے اس پھل میں صرف ۳۱ گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہیں۔ اس میں فیٹس نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ان وجوہات کی بناء پر یہ پھل وزن کم کرنے کے خواہش مند لوگوں کے لیے مفید ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اینٹی اوکسی ڈنٹ:
جاپانی پھل میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتے ہیں اور انفیکشن اور بیماریوں سے بچاتے ہیں ۔ جبکہ اس کے چھلکے میں موجود فائٹو کیمیکل جلد پر ہونے والے بڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
طاقت فراہم کرتا ہے:
پرسیمن میں موجود شکر اور فرکٹوس کی وافر مقدار جسم کو توانائی فراہم کر کے ذہنی دباؤ اور سستی کے اثرات کو ختم کرتی ہے ۔ کھیل کود یا جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لوگوں اور بچوں کے لیے بہترین ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
صحت مند دل کے لیے :
پرسیمن میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کو کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہونے والے دل کے مسائل سے بچاتی ہے ۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
کینسرکء خلاف قوت مدافعت :
اینٹی اوکسی ڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کی وجہ سے یہ پھل فری ریڈیکل کو ختم کرتا ہے جو سیلز کو نقصان پہنچاکر کینسر کا باعث بن سکتے ہیں ۔ جاپانی پھل میں موجود وٹامن اے اور بیٹیولنگ ایسڈ کینسرسے مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
جلد کو چمکدار بنانے کے لیے :
پرسیمن کا فیس ماسک جلد کو چمکدار بنانے کے لیے بہترین ہے۔ اس میں وٹامن اے، ای اور کیروٹین کی موجودگی جلد کو قدرتی چمک دیتی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
چمکدار جلد کے لئے پرسیمن کا گودا چہرے پر لگائیں اور ۲۰ منٹ بعد دھولیں۔
جلد کی زائد چکنائی کو کنٹرول کرتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
جلد میں سیبم کی زیادہ مقدار مساموں کو بند کرتی ہے جس سے مہاسے پھوٹ پڑتے ہیں۔
۔ پرسیمن کا گودا کھیرے کے جوس کے ساتھ شامل کر کے ایک دن چھوڑ کر چہرے پر لگائیں ۔ مساموں کو صاف کرنے اور زائد چکنائی کو روکنے کے لیے بہترین ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے:
پرسیمن میں اینٹی ایجنگ خصوصیات موجود ہیں اس کا باقاعدہ استعمال جلد کو جوان اور صحت مند رکھتا ہے۔ جلد میں فری ریڈیکل کی افزائش کو روکتا ہے اور جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر نہیں ہونے دیتا

#آؤ_شجرکاری_کریں
جھریوں سے بچاتا ہے:
پرسیمن میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ لائیسو پین قدرتی سن اسکرین کا کام کرتا ہے اور الٹرا وائیلٹ شعاعوں سے بچاتاہے۔۱۶ گرام لائیسو پین کا روزانہ استعمال جلد کو دھوپ سے ہونے والے نقصان سے بچا کر جلد پر جھریاں اور لکیریں نہیں پڑنے دیتا

#آؤ_شجرکاری_کریں
صحت مند بالوں کے لئے:
پرسیمن میں موجود وٹامن اے ،بی اور سی بالوں کی نشونما کے لئے بہترین ہیں

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling