Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Aug 10, 2021, 14 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
چیا ایک نئی سپر فوڈ
ترقی یافتہ ممالک میں آجکل سپر فوڈ کا بہت چرچا ہے اور لوگ اپنی صحت بہتر بنانے کیلئے اپنی خوراک میں سپر فوڈ کا استمعال بڑھا رہے ہیں۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
سپر فوڈ ایسی اجناس کو کہتے ہیں جن میں انسانی صحت کیلئے ضروری اجزاء کافی زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں قینوا، امارنتھ، بک ویٹ، اور چیا وغیرہ شامل ہیں۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
تعارف:
چیا کا تعلق پودینے کے خاندان سے ہے یہ ہزاروں سال قبل امریکہ کے علاقوں میں کاشت کی جاتی تھی۔اس وقت کے لوگ بہت مضبوط عقیدہ رکھتے تھے کہ اس کے بیج آگ نکالنے والے دیوتا سے ان کی حفاظت کرتے ہیں۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
دنیا میں بہت سے ممالک میں چیا کی کاشت کی جاتی ہے ان میں زیادہ تر میکسیکو، ارجینٹینا، آسٹریلیا اور گوٹیمالا شامل ہیں۔جہاں یہ ہزاروں ایکٹر پر کاشت کی جاتی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔2009 میں یورپی یونین نے چیا فوڈ کو بطور بنیادی خوراک منظور کر کے اجازت دی ہے کہ خوراک کا پانچ فیصد حصہ چیا کے بیج ہر مشتمل ہونا چاہیے ترقی یافتہ ممالک میں بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر چیا کو بر آمد کر کے ایک نقدآور فصل کو بطور متعارف کروایا جا سکتاہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔چیا کو دوبارہ ۱1990 میں ارجینٹینا میں تجارتی طور پر متعارف کروایا گیا۔چیا اس وقت سب سے زیادہ بولیویا، پیراگوے، اور ارجینٹینا میں کاشت کی جاٍتی ہے۔ لیکن فرانس اور آسٹریلیا بھی اب اس کی پیداوار شروع کر رہے ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
چیا کو یورپ میں متعارف کروانے کے ساتھ ہی اس کی مانگ میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے اور اس وقت2016 کے ایک اندازے کے مطابق اس کی مانگ20.000 ٹن تک پہنچ گئی ہوئی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔
چیا کے استعمالات اور فوائد:
۔ اس کے بیج اپنے وزن سے کہیں زیادہ پانی جذب کر لیتے ہیں جو کہ انسان کو اس پانی کی کمی سے بچاتا ہے اور پانی کی عدم دستیابی میں اس کی کمی کو پورا رکھتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس میں موجود اومیگا3 فیٹی ایسڈ غذائیت کے اعتبا ر سے بہت زیادہ اہم ہے خاص طورپر ذیابطیس، قلب اور مدافعاتی امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے

#آؤ_شجرکاری_کریں
۔
جسم کو روزانہ کام کرنے کیلئے جن اجزاء اور انرجی کی ضرورت ہوتی ہے وہ اس سے با آسانی حاصل کی جا سکتی ہے۔چیا کا استعمال نظام انہضام کو تقویت بخشتا ہے اور بہتر بناتا ہے۔
۔اس کا قہوہ موٹاپے کو کم کرتا ہے۔جو کہ اس کے پتوں کو گرم پانی میں جوش دے کر تیار کیا جاتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس کے بیج خون کی ایک خطرناک بیماری انیمیا سے بھی بچاتے ہیں۔
۔ اس کے علاوہ مرغیوں اور برائلر کے گوشت کی کوالٹی بہتر بنانے کیلئے بھی اس کت بیج استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
۔اس میں موجود تیل جسم میں موجود نقصان دہ کیمیکلز اور اجزاء کے اثر کو زائل کر دیتے ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
اور اس کے علاؤہ بڑھاپے کے عمل کی رفتار کو بھی کم کر دیتے ہیں ۔
اس میں موجود معدنیات اور وٹامنز ہڈیوں کو مضبوط بنا تے ہیں اور اس کے علاوہ عمر رسیدہ عورتوں میں بھی گھٹنوں اور پٹھوں کے علاج کیلئے بہت مفید ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
چیاٍ کے بیج دماغ کی کار کردگی کع بھی بہتر بناتے ہیں اور حافظہ کو بہتر بناتے ہیں۔
گزشتہ دو تین سال سے پنجاب اور سندھ کے کچھ علاقوں میں چیا کی کاشت کامیابی سے کی جارہی ہے چیا کی فی ایکڑ آمدن گندم سے زیادہ ہے آج کل چیا کی کاشت شروع ہے

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling