#آؤ_شجرکاری_کریں
اس کے علاوہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے محققین و ماہراثمارجناب ملک محسن اورجناب معاذ عزیزکےتجربات سے بھی استفادہ کیا گیا ہے.
قملموں سے امرودکےپودے تیار کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
قلموں سے امرود کے پودوں کو تیار کرنے کا طریقہ یہاں درجہ بہ درجہ بیان کیا جا رہا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
.جگہ کا انتخاب اور زمین کی تیاری کیسے کرنی ہے؟
ایسی جگہ کا انتخاب کریں جو گھنے درختوں کے قریب ہو اور جہاں کم از کم آدھا دن چھاؤں رہتی ہو
جس زمین میں قلمیں لگانی ہوں وہاں گہرا ہل چلا کر زمین نرم کریں اور تقریباََ 4 فٹ چوڑی اور 9 فٹ لمبی کیاریاں بنا لیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
۔
قلمیں لگانے سے 24 گھنٹے پہلے ان کیاریوں میں پانی لگا دیں۔ واضح رہے کہ آپ نے یہ قلمیں ٹنل کے اندر لگانی ہیں.
لہذا اس کیاری کے اوپر ایک چھوٹی سی ٹنل بنا دیں. ٹنل بنانے کے لئے لوہے یا بانس کی کمانیں گاڑ کر ان کے اوپر شاپر ڈالا جا سکتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
.امرود کے درخت کا انتخاب اور قلم کیسے تیار کرنی ہے؟
جس درخت سے قلمیں حاصل کرنی ہوں اس بات کی تسلی کر لیں کہ وہ بیماریوں سےپاک ہے۔
قلم حاصل کرنے کے لئے پودے کی اوپر والی نرم شاخوں کا انتخاب کریں.درخت کی تقریباََ ایک سال پرانی اوپروالی شاخ کاٹ کر اس کی قلم بنا لیں۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
۔
قلم کی لمبائی تقریباََ 6 انچ رکھیں. ایک ہی شاخ سے دو سے دو سے زیادہ قلمیں نہ بنائیں
. ذہن میں رہے کہ آپ کی قلم جتنی زیادہ نرم ہو گی اس کی کامیابی کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے
#آؤ_شجرکاری_کریں
قلم پر اوپر والے چار پتے آدھے آدھے کاٹ لیں اور نیچے والے باقی کے پتے اتار دیں.
قلم کے نیچے والے سرے پر ایک طرف والی چھال اتار دیں. اتری ہوئی چھال والے حصے سے جڑیں با آسانی نکل سکتی ہیں. لیجئے آپ کی قلم تیار ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
قلمیں لگانے کے لئے کون سا مہینہ بہتر ہے؟
قلم لگانے کے لئے سب سے موزوں موسم اگست سے اکتوبر تک کا مہینہ ہے. ان مہینوں میں درجہ حرارت اور ہوا میں نمی کا تناسب قلموں کی کامیابی کے امکانات بڑھا دیتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
کیاریوں میں قلموں کو کیسے لگانا ہے؟
قلم لگانے سے پہلے اس کو جڑیں پیدا کرنے والا کیمیکل آئی بی اے ضرور لگایا جاتا ہے.
آئی بی اے کیمیکل کو، ٹالکم پاؤڈر میں اچھی طرح مکس کر لیں.
#آؤ_شجرکاری_کریں
آئی بی اے کیمیکل اور ٹالکم پاؤڈر کو ایک دوسرے میں اسی طرح مکس کیاجاتا ہے جس طرح آپ ریت اورسیمنٹ کو مکس کرتے ہیں.
آئی بی اے اور ٹالکم پاؤڈر آپ کو کسی بھی سائنٹفک سٹور سے مل سکتا ہے
اعشاریہ چار گرام(0.4)گرام آئی بی اے کیمیکل کو100گرام ٹالکم پاؤڈر میں مکس کرناچاہئے.
#آؤ_شجرکاری_کریں
تیار ہونے والا تقریبا 100 گرام پاؤڈر 200 سے 300 قلمیں لگانے کے لئے کافی ہو گا.
قلم کو کیاری میں لگانے سے پہلے اسے سر سے پاؤں تک پھپھوندی کش زہر (ٹاپسن ایم یا متبادل) کے محلول میں 5 سے 10 منٹ تک ڈبو ئے رکھیں.
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.